Demonstrative Pronouns in Urdu – Meaning, Definition and Examples

Demonstrative Pronouns in Urdu – Meaning, Definition and Examples

Understand and get a knowledge of one of most commonly used English pronouns, the Demonstrative Pronouns in Urdu.

In this post, you will find out:

  • Demonstrative Pronouns Meaning in Urdu
  • Demonstrative Pronoun Definition in Urdu
  • Demonstrative pronouns Examples in Urdu

اسمائے اشارہ (Demonstrative pronouns) انگلش میں ضمیر کی ایک قسم ہے جس کا استعمال انگلش سیکھنے والوں کو بالکل ابتدا ہی سکھا دیا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ انگریزی کے بنیادی قواعد میں سے ہے اس لیے آج ہم اسے تفصیل سے بیان کریں گے۔

Demonstrative Pronouns Meaning in Urdu

Demonstrative Pronouns Meaning in Urdu is ‘Isbati Zameer’. It is written as ‘Isbati Zameer’ in Roman Urdu and as ‘اثباتی ضمیر’ in Urdu script.

The other meaning of Demonstrative Pronouns in Urdu are:

Word Urdu
Meaning
Demonstrative Pronoun اثباتی ضمیر
Demonstrative Pronouns ضمیر اشاری

Demonstrative Pronoun Definition in Urdu

Demonstrative pronoun is defined in Urdu as follows:

اسمائے اشارہ (Demonstrative Pronouns) وہ ہوتے ہیں جن کے ذریعہ کسی چیز یا شخص کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے۔ وہ چیز مسافت یا وقت میں دور بھی ہوسکتی ہے اور نزدیک بھی۔ ایک بھی ہوسکتی ہے اور ایک سے زیادہ بھی۔ جیسے آپ کہیں:

  •  یہ طالب علم ہے
  • وہ بچہ ہے
  • یہ کتابیں ہیں
  • وہ گاڑیاں ہیں

 ان جملوں میں جو لفظ “یہ” اور “وہ” ہیں یہی انگلش میں Demonstrative Pronouns اور اردو میں اسمائے اشارہ کہلاتے ہیں۔ اور یہ چار ہوتے ہیں:

  1. This (یہ) واحد
  2. That (وہ) واحد
  3. These (یہ) جمع
  4. Those (وہ) جمع
Demonstrative Pronouns, this that

نوٹ : اردو اور عربی میں 👆یہ اسمائے اشارہ ہیں لیکن انگلش میں یہ اسم کی نہیں؛ بلکہ ضمائر کی category (زمرہ) میں آتے ہیں۔ اور انہیں (ضمائر اشارہ) کہتے ہیں۔

اب چلیے ان چاروں کو تفصیل کے ساتھ سمجھتے ہیں۔۔۔

This and That Meaning in Urdu

اگر کوئی آدمی، چیز یا جگہ ایک (Singular) ہو، تو دیکھیں گے کہ وہ قریب ہے یا دور، اگر وہ ہمارے قریب ہو، تو اس کی جانب اشارہ کرنے کیلیے “This (یہ)” کا استعمال کریں گے۔ اور اگر وہ دور ہو، تو اس کی جانب اشارہ کرنے کیلیے ہم “That(وہ)” کا استعمال کریں گے۔

  1. This (یہ) واحد
  2. That (وہ) واحد

 Examples

  • This book is mine.
  • یہ کتاب میری ہے۔
  • This is a kite.
  • یہ ایک پتنگ ہے۔
  • This is a boat.
  • یہ ایک کشتی ہے۔
  • This is a taxi.
  • یہ ایک ٹیکسی ہے۔
  • This is his watch.
  • یہ اس کی گھڑی ہے۔
  • This is your brother.
  • یہ تمہارا بھائی ہے۔
  • This is a post office.
  • یہ ایک ڈاک خانہ ہے۔
  • This shop is ours. 
  • یہ دکان ہماری ہے۔

پہلی مثال “This book is mine.” میں دیکھیے کہ کتاب سامنے ہے اور ایک ہے اسلیے ہم نے اس کی جانب اشارہ کرنے کیلیے this کا استعمال کیا ہے،لیکن اگر دور ہوتی یا ایک سے زیادہ ہوتی تو ہم this کا استعمال نہیں کرتے۔

اسی طرح تمام مثالوں میں چیزوں کے قریب اور واحد ہونے کی وجہ سے “this” کا استعمال کیا گیا ہے۔

Examples 
That is our school.

وہ ہماری اسکول ہے۔

That is Ahmad’s father.

وہ احمد کے والد ہیں۔

That girl is a student.

وہ لڑکی ایک طالبہ ہے۔

That goat is black.

وہ بکری سیاہ ہے۔

That pen is blue.
وہ قلم نیلا ہے۔

پہلی مثال”that pen is blue” میں pen ایک ہے اور دور بھی ہے لہذا ہم نے اس کی جانب اشارہ کرنے کیلیے “that” کا استعمال کیا ہے۔ اگر سامنے ہوتا تو ہم “this” کا استعمال کرتے،لیکن دور ہے۔ اسی طرح تمام مثالوں میں ہے۔

These and Those Meaning in Urdu

اگر کوئی آدمی، چیز یا جگہ Plural یعنی ایک سے زائد ہو، تو یہاں بھی دیکھیں گے کہ وہ قریب ہیں یا دور، اگر وہ ہمارے سامنے یعنی قریب ہوں، تو ان کی جانب اشارہ کرنے کیلیے “These (یہ)” کا استعمال کریں گے۔ اور اگر دور ہوں، تو ان کی جانب اشارہ کرنے کیلیے “Those (وہ)” کا استعمال کریں گے۔ جیسے:

 Example:

  • These books are mine.
  • یہ کتابیں میری ہیں۔
  • These both boys are our classmates .
  • یہ دونوں لڑکے ہمارے درسی ساتھی ہیں۔
  • These are our teachers.
  • یہ سب ہمارے اساتذہ ہیں۔
  • These all boys are our students.
  • یہ سارے لڑکے ہمارے شاگرد ہیں۔
  • These children are genius.
  • یہ بچے عقلمند ہیں۔

پہلی مثال”These books are mine” میں books جمع ہے اور قریب میں ہے،اسلیے اس کی جانب اشارہ کرنے کیلیے These کا استعمال کیا گیا ہے۔

اسی طرح دوسری مثال”These both boys are our classmates” میں “both boys” (دونوں لڑکے) ایک سے زائد یعنی Plural ہے اور سامنے ہی ہے،اسلیے ان کی جانب اشارہ کرنے کیلیے “these” کا استعمال کیاگیا ہے۔ اسی طرح بقیہ مثالوں میں بھی ہے۔

 Examples:

  • Those clothes are yours.
  • وہ کپڑے تمہارے ہیں۔
  • Those both books are expensive.
  • وہ دونوں کتابیں مہنگی ہیں۔
  • Those are new cars.
  • وہ نئی گاڑیاں ہیں۔
  • Those all are my plots.
  • وہ تمام میری زمینیں ہیں۔

پہلی مثال “those clothes are yours” میں clothes جمع ہے اور دور ہے اسلیے “those” کا استعمال کیا گیا ہے ۔

اسی طرح دوسری مثال “those both books are expensive ” میں “both books” ایک سے زائد ہونے کی وجہ سے plural ہے اور دور بھی ہے، اسلیے ان کی جانب اشارہ کرنے کیلیے “those” کا استعمال کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top