Personal Pronouns in Urdu | Meaning, Definition and Types

Personal Pronouns in Urdu | Meaning, Definition and Types

Personal pronouns are an important part of English pronouns. that’s why learning personal pronouns helps you to make English sentences and understand them easily.
Below, we have given you a detailed introduction of personal Pronouns in Urdu with examples. All you need to do is read and understand it.
Personal Pronouns in Urdu, Personal Pronoun meaning in Urdu, Personal Pronouns examples in Urdu

Personal Pronouns Meaning in Urdu

Personal Pronouns meaning in Urdu is ‘Zameer shakhsi’. You can write it as ‘Zameer shakhsi’ in roman Urdu and as ‘ضمیر شخصی’ in Urdu script.

Word Urdu
Meaning
Personal Pronoun ضمیر شخصی

Definition of Personal Pronouns in Urdu

وہ ضمیر جو فاعل، یا کسی خاص شخص،جگہ،یا ذات کو بتانے کیلیے استعمال ہو انہیں Personal Pronouns کہتے ہیں. جیسے:

  • I am a student.
  • میں ایک طالب علم ہوں
  • You are a teacher.
  • آپ ایک استاذ ہیں
  • It is a comfortable chair.
  • یہ ایک آرام دہ کرسی ہے

ان مثالوں میں I،You اور It ضمیر شخصی (Personal pronouns) ہیں، اس لیے کہ ان سے خاص شخص، اور خاص چیز کا پتا چل رہا ہے۔

آسان الفاظ میں، I, we, you, he, she, it اور they کو Personal Pronoun (ذاتی ضمیر) کہتے ہیں۔

Types of personal pronouns in Urdu

There are three types of Personal Pronoun in English which are explained in Urdu as follows:

ضمیر شخصی (Personal pronouns) کی تین قسمیں ہیں:

  1. First Person (متکلم)
  2. Second person (مخاطب)
  3. Third person (غائب)
پھر یہ تینوں اگر ایک ہوتے ہیں؛ تو انہیں Singular (واحد) کہتے ہیں، اور اگر ایک سے زیادہ ہوتے ہیں؛ تو اُنہیں Plural (جمع) کہتے ہیں۔

  1. جو شخص بات کر رہا ہو اگر وہ ایک ہو؛ تو اسے 1st person  singular (واحد متکلم) کہتے ہیں. یعنی”I” واحد متکلم (First Person Singular) ہے۔ اور اگر بات کرنے والے ایک سے زیادہ ہوں؛ تو انہیں First Person Plural (جمع متکلم) کہتے ہیں یعنی “we” جمع متکلم (First Person Plural) ہے.
  2. جس سے بات ہو رہی ہے اسے 2nd person (مخاطب) کہتے ہیں،اس میں صرف You کا شمار ہوتا ہے۔
  3. جس کے بارے میں بات ہو رہی ہے، اسے 3rd person (غائب) کہتے ہیں. یا یوں کہیے کہ متکلم اور مخاطب کے علاوہ جو بھی ہو سب کو 3rd Person (غائب) کہتے ہیں۔ اب اگر وہ ایک ہو؛ تو انہیں 3rd Person singular اور اگر ایک سے زیادہ ہوں؛ تو انہیں 3rd Person plural کہتے ہیں۔ یعنی He, She, It اور تمام اسم (Nouns) سب 3rd Person singular (واحد غائب) ہیں. اور They جمع غائب یعنی 3rd Person plural ہے۔

نوٹ: مخاطب خواہ واحد ہو یا جمع، مذکر ہو یا مونث سب کیلیے لفظ You کا استعمال ہوتا ہے۔

Persons
Singular
واحد
Plural
جمع
First Persons (متکلم) I We
Second Person (مخاطب) You You
Third Person (غائب) He
She
It
They

آئیےاس کو ایک مثال سے سمجھیں:

مان لیجیے کہ میں آپ سے عبداللہ (یا کسی اور  شخص) کے بارے میں کچھ بات کر رہا ہوں۔ تو یہاں پر…

  •  میں 1st Person ہوں۔
  • آپ 2nd person (حاضر، مخاطب) ہیں۔
  • اور عبد اللہ (یا جس کے بارے میں بھی بات ہو رہی ہے) وہ 3rd person (غائب) ہے۔

متکلم (First person)

Pronoun ترجمہ صیغہ
  • I
میں واحد/ Singular
  • We
ہم جمع/ Plural

مخاطب (Second person)

Pronoun ترجمہ صیغہ
  • You
تو, تم, آپ واحد، جمع
Singular,  plural

غائب (Third person)

Pronouns ترجمہ صیغہ
  • He                           
وہ واحد, مذکر
Singular
  • She
وہ   واحد, مونث
Singular
  • It                                     
یہ، وہ واحد، غیر ذوالعقل
Singular
They وہ (وہ سب)  جمع ، مذکر ومونث
Plural

نوٹ:  تمام اسماء Third person ہوتے ہیں۔ اگر  واحد ہیں تو Third person singular جیسے کتاب، قلم ،زید ، عمر وغیرہ، اور اگر جمع ہیں؛ تو Third person plural ہوتے ہیں۔ جیسے کتابیں، کاپیاں وغیرہ.

Forms of Personal Pronouns in Urdu

Personal Pronoun کی استعمال کے اعتبار سے تین حالتیں ہوتی ہیں:

  1. Subjective Pronoun (فاعلی ضمیر)
  2. Objective Pronoun (مفعولی ضمیر)
  3. Possessive Pronoun (اضافی ضمیر)
چلیے تفصیل سے جانتے ہیں۔۔۔۔

Subjective Personal Pronoun in Urdu

جو ضمیر مبتدا یا فاعل بنتی ہے اسے Subject Pronoun (فاعلی ضمیر) کہتے ہیں۔ جیسے:

  • I am a student.
  • میں ایک طالب علم ہوں۔
  • You are a teacher.
  • تم ایک استاد پو۔

ان جملوں میں I، اور You حالت فاعلی میں ہیں۔

ایک نظر تمام فاعلی ضمیروں پر ڈالتے ہیں۔

  • I _ میں
  • We_ ہم
  • You_ تم
  • They_وہ سب
  • He _ وہ
  • She _ وہ(مؤنث)
  • It _ وہ،یہ(غیر انسان

Objective Personal Pronoun in Urdu

جو ضمیر جملہ میں مفعول بنے اسے Object Pronoun (مفعولی ضمیر) کہتے ہیں۔ جیسے:

  • I like him.
  • میں اسے پسند کرتا ہوں
  • He is with me.
  • وہ میرے ساتھ ہے
  • You depend on us.
  • تم مجھ پر منحصر ہو

ان مثالوں میں جو him ،me اور us کا استعمال ہوا ہے،یہ سب Object Pronoun ہیں۔ اور یہ حالت مفعولی کی شکل ہے۔ یعنی ہمیں کہیں ضمیر کو مفعول کے طور پر استعمال کرنا ہوگا تو ان میں سے ہی کریں گے۔

  • Me_ مجھے
  • Us_ ہمیں
  • You_ تمہیں
  • Them _ انہیں
  • Him _ اسے
  • Her_ اسے (مؤنث کیلیے)
  • It _ اسے (انسان کے علاوہ کیلیے)

Possessive Personal Pronoun in Urdu

میرا، تیرا، اس کا وغیرہ کا معنی ادا کرنےکیلیے جس ضمیر کا استعمال ہوتا ہے اسے Possessive pronoun کہتے ہیں۔ جیسے:

  • My / mine _میرا
  • Our /  ours  _ہمارا
  • Your / yours  _تمہارا
  • Their / theirs  _ان کا
  • His / his    _(مرد کیلیے)اس کا
  • Her/  hers  _(اس کا،(عورت کیلیے
  • Its   (غیر ذوی العقول کےلیے) اس کا

اب اس میں سمجھنا یہ ہے کہ تقریبا ہر ایک کیلیے دو words آئے ہیں۔ معنی تو دونوں کا ایک ہی  ہے؛ لیکن استعمال کا طریقہ الگ ہے۔

ان میں ہر ایک کے پہلے والے الفاظ یعنی:

  • My
  • Our
  • Your
  • Their
  • His 
  • Her
  • Its 

ان کے ساتھ ہمیشہ کوئی نہ کوئی noun (اسم) لگ کر آتا ہے. جیسے:

  • My brother is loyal.
  • میرا بھائی ایماندار ہے۔
  • This is your book.
  • یہ تمہاری کتاب ہے۔
  • Our house is massive.
  • میرا گھر بڑا ہے۔
  • That is their shop.
  • وہ ان کی دکان ہے۔
  • His pen is blue.
  • اس کا قلم نیلا ہے۔
  • Her watch is too expensive.
  • اس کی گھڑی بہت مہنگی ہے۔
  • Its cover is red.
  • اس کا کور سرخ ہے۔

ان جملوں میں دیکھیے! ہر جگہ اضافت کی  ضمیروں کے ساتھ noun لگا ہوا ہے، پہلی مثال میں my کے ساتھ brother ہے، دوسری میں  your  کے ساتھ book ہے، اسی طرح ہر ایک کے ساتھ کوئی noun ہے۔

لیکن جو دوسرے الفاظ ہیں، یعنی: 

  • Mine
  • Yours
  • Ours
  • Theirs
  • His (یہ ایک ہی لفظ دونوں جگہ استعمال ہوتا ہے)
  • Hers

ان کے ساتھ noun نہیں آتا ہے؛ بلکہ یہ سب اکیلے اور تنہا استعمال ہوتے ہیں۔ جیسے:

  • This book is mine.
  • یہ کتاب میری ہے۔
  • That bike is yours.
  • وہ موٹر سائکل تمہارا ہے۔
  • These cars are ours.
  • یہ گاڑیاں ہماری ہیں۔
  • These mobiles are theirs.
  • یہ موبائل ان کے ہیں۔
  • This library is his.
  • یہ کتب خانہ اس کا ہے۔
  • That computer is hers.
  • وہ کمپیوٹر اس{عورت} کا ہے۔
ان Sentences میں دیکھیے ہر ایک possessive words اکیلا استعمال ہوا ہے،ان کے ساتھ کوئی noun لگ کر نہیں آیا ہے۔ پہلی مثال میں mine (میرا) اکیلا ہے،دوسری مثال میں yours (تمہارا) اکیلا ہے،اس کے ساتھ کوئی noun کا استعمال نہیں ہوا ہے۔ اسی طرح باقی مثالیں بھی ہیں۔

نوٹ:
ان میں سے جو الفاظ تنہا استعمال ہوتے ہیں انہیں Possessive pronouns کہتے ہیں. اور جو Noun (اسم) کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں انہیں Possessive adjectives کہتے ہیں۔

Subjective, Objective and Possesive Pronoun

چلیے ایک نظر ان تینوں قسموں پر ڈالتے ہیں:

Subject Pronoun Object Pronoun Possesive Pronoun
  • I
Me My / Mine
  • We
Us Our / Ours
  • You
You Your/ Yours
  • He
Him His
  • She
Her Her / Hers
  • It
It Its
  • They
Them Their / Theirs

This article covers:

  • Personal Pronouns in Urdu
  •  Personal Pronoun meaning in Urdu
  • Types of Personal Pronouns in Urdu
  • Personal pronoun definition and examples in Urdu
  • Personal Pronoun Sentences with Urdu meanings
  • Possessive Pronoun in Urdu
یہ👇 اسباق بھی پڑھیں !

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top