English Ginti | English To Urdu Numbers – انگلش گنتی

English Ginti | English To Urdu Numbers – انگلش گنتی

____________ 
Today, I will teach you English To Urdu Numbers from 1 to 100 with rules and types. This will help you learning counting English ginti with Urdu Numbers and their meanings.
In this lesson, You will find all the numbers in English, Urdu and Numeral Form. English mein ginti 1 to 100 and all Types of English To Urdu Numbers and their writing rules in Urdu.
آئیے آج انگلش گنتی (English ginti) سیکھتے ہیں اگرچہ روزمرہ کی گفتگو میں ہم عموماً English Numbers کا ہی استعمال کرتے ہیں جیسے فارم نمبر (Form Number) یا موبائیل نمبر وغیرہ بتاتے وقت۔ اور بہت سے لوگ تو اردو ہندی گنتی میں الجھ جاتے ہیں لیکن انگلش گنتی آسانی سے سمجھ بوجھ لیتے ہیں؛ مگر دشواری اس وقت ہوتی ہے جب English Numbers الفاظ میں لکھنے کی ضرورت ہوتی ہے؛ بینک کا چیک بھر نا ہو، یا کوئی اور فارم بھرنا ہو؛ تو اس وقت Spelling (ہجے،الفاظ کے حروف) جانے بغیر کچھ لکھ ہی نہیں سکتے۔ اور اگر spelling غلط ہوگئی تو یا تو شرمندگی ہوگی یا پیسہ وغیرہ کا نقصان۔ اور یہ دونوں آپ ہونے دینا نہیں چاہیں گے.
English numbers chart
English numbers

English To Urdu Numbers


  لہذا آئیے! ابتدائی اعداد سے 
English To Urdu Numbers کی شروعات کرتے ہیں۔
 اور پڑھتے ہیں کہ:

  • انگلش گنتی کے اقسام کیا ہیں؟
  • Million کیا ہوتا ہے؟
  • Billion کیا ہوتا ہے؟
  • K کا کیا مطلب ہو تا ہے؟
  • 14 اور 40 میں کیا فرق ہے؟
  • انگلش گنتی لکھنے کے کیا قواعد ہیں؟


 Types of English Ginti

There are two main types of English numbers; Cardinal and Ordinal which are explained below in Urdu.

انگلش گنتی (English ginti) کئی طرح کی ہوتی ہیں۔ ایک تو مطلق اور عام ہے 1,2,3 وغیرہ جسے انگلش میں” Cardinal number ” کہتے ہیں، اور ایک گنتی ہوتی ہے کسی چیز کا مقام اور اس کا مرتبہ بتا نے کیلیے یعنی پہلا، دوسرا ، اور تیسرا وغیرہ اسے انگلش میں “Ordinal number” کہتے ہیں۔ اور کبھی ہم مقدار بتانے کیلیے گنتی کا استعمال کرتے ہیں. جیسے ؛ آدھا1/2، تہائی1/3 ، چوتھائی1/4 وغیرہ اس کو انگلش میں “Fraction” کہتے ہیں۔ اسی طرح ہم مقدار بتانے کیلیے یوں بھی کہتے ہیں ایک گنا، دوگنا، اور تین گنا وغیرہ اس کیلیے الگ سے کوئی لفظ تو نہیں البتہ یہ pronoun (ضمیر) یا predeterminers  وغیرہ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

چلیے اب ہم تفصیل سے ان ساری قسموں کو جانتے ہیں:

English to Urdu Cardinal Numbers

Cardinal Numbers کا استعمال: عام طور پر Cardinal Numbers کا استعمال اس وقت ہوتا ہے جب آپ:
  •  چیزوں کو شمار کریں: میرے 2 بھائی ہیں۔ جنوری میں 31 دن ہیں۔
  •  اپنی عمر بتائیں: میری عمر 33 سال ہے۔ میری بہن 26 سال کی ہے۔
  •  اپنا ٹیلی فون نمبر دیں: ہمارا فون نمبر دو چھ تین ، تین آٹھ چار سات ہے۔ (481-2240)
  •  سال بتائیں: وہ انیس سو پچھتر (1975) میں پیدا ہوئی، امریکہ چودہ بانوے (1452ء) میں دریافت ہوا۔
نیچے لفظی گنتی 1 تا 100 اردو اور انگلش میں دی گئی ہے۔
Numbers Urdu
Numbers
English
Numbers
1 ایک One
2 دو Two
3 تین Three
4 چار Four
5 پانچ Five
6 چھ Six
7 سات Seven
8 آٹھ Eight
9 نو Nine
10 دس Ten
11 گیارہ Eleven
12 بارہ Twelve
13 تیرہ Thirteen
14 چودہ Fourteen
15 پندرہ Fifteen
16 سولہ Sixteen
17 سترہ Seventeen
18 اٹھارہ Eighteen
19 انیس Nineteen
20 بیس Twenty
21 اکیس Twenty-one
22 بائیس Twenty-two
23 تیئیس Twenty-three
24 چوبیس Twenty-four
25 پچیس Twenty-five
26 چھبیس Twenty-six
27 ستائیس Twenty-seven
28 اٹھائیس Twenty-eight
29 انتیس Twenty-nine
30 تیس Thirty
31 اکتیس Thirty-one
32 بتیس Thirty-two
33 تینتیس Thirty-three
34 چونتیس Thirty-four
35 پینتیس Thirty-five
36 چھتیس Thirty-six
37 سینتیس Thirty-seven
38 اڑتیس Thirty-eight
39 انتالیس Thirty-nine
40 چالیس Forty
41 اکتالیس Forty-one
42 بیالیس Forty-two
43 تینتالیس Forty-three
44 چوالیس Forty-four
45 پینتالیس Forty-five
46 چھیالیس Forty-six
47 سینتالیس Forty-seven
48 اڑتالیس Forty-eight
49 انچاس Forty-nine
50 پچاس Forty
51 اکیاون Forty-one
52 باون Fifty-two
53 ترپن Fifty-three
54 چون Fifty-four
55 پچپن Fifty-five
56 چھپن Fifty-six
57 ستاون Fifty-seven
58 اٹھاون Fifty-eight
59 انسٹھ Fifty-nine
60 ساٹھ Sixty
61 اکسٹھ Sixty-one
62 باسٹھ Sixty-two
63 تریسٹھ Sixty-three
64 چونسٹھ Sixty-four
65 پینسٹھ Sixty-five
66 چھیاسٹھ Sixty-six
67 سڑسٹھ Sixty-seven
68 اڑسٹھ Sixty-eight
69 انہتر Sixty-nine
70 ستر Seventy
71 اکہتر Seventy-one
72 بہتر Seventy-two
73 تہتر Seventy-three
74 چوہتر Seventy-four
75 پچہتر Seventy-five
76 چھہتر Seventy-six
77 ستتر Seventy-seven
78 اٹھہتر Seventy-eight
79 اناسی Seventy-nine
80 اسی Eighty
81 اکیاسی Eighty-one
82 بیاسی Eighty-two
83 تراسی Eighty-three
84 چوراسی Eighty-four
85 پچاسی Eighty-five
86 چھیاسی Eighty-six
87 ستاسی Eighty-seven
88 اٹھاسی Eighty-eight
89 نواسی Eighty-nine
90 نوے Ninety
91 اکیانوے Ninety-one
92 بیانوے Ninety-two
93 ترانوے Ninety-three
94 چورانوے Ninety-four
95 پچانوے Ninety-five
96 چھیانوے Ninety-six
97 ستانوے Ninety-seven
98 اٹھانوے Ninety-eight
99 ننانوے Ninety-nine
100 سو Hundred
200 دو سو Two hundred
500 پانچ سو Five hundred
1000 ہزار Thousand

Number English اردو
  • 1000
Thousand ہزار
  • 100000
Lac/Lakh لاکھ
  • 1000000
Ten Lacs
(Million)
دس لاکھ
  • 10000000
Crore  کروڑ
  • 1000000000
Billion ارب

لاکھ کو انگلش میں Lac (لَیک) اور Lakh دونوں طرح بولا اور لکھا جاتا ہے۔

Million and Billion in Urdu

Million is called ‘Das lakh’ in Urdu and Billion is called ‘ek arab’ in Urdu.

انگلش میں دس لاکھ کو Ten lakhs بھی کہتے ہیں اور Million بھی۔ اسی طرح ایک ارب کو Hundred crores بھی کہہ سکتے ہیں اور Billion بھی۔ لیکن عموماً Billion ہی کہتے ہیں۔

K meaning in Urdu

K reffers to Kilo and means thousand. So, K meaning in Urdu is ‘Hazaar’

لفظ ‘K’ کا استعمال بھی گنتی کے طور پر آپ نے دیکھا ہوگا۔ عموماً YouTube میں جب آپ کوئی ویڈیو دیکھیں گے؛ تو 1k views یا اسی طرح کے الفاظ لکھے ہو تے ہیں۔ تو اس سے مراد 1000 ہزار ہوتا ہے۔ یعنی 1k  کا مطلب 1000, 2k کا مطلب 2000 اور 3k  کا مطلب 3000 ہے۔


   دراصل k سے مراد kilo ہے اور kilo ہزار کے معنی میں آتا ہے۔ اسی لیے جب گرام gram ہزار ہوجاۓ تو اسے ایک کیلوگرام kilogram کہتے ہیں۔ اسی طرح جب ہزار میٹر ہرجائے تو اسے ایک کیلومیٹر kilometer کہتے ہیں۔ الحاصل kilo, k کا مخفف ہے اور اس سے مراد ہزار ہوتا ہے۔

14 اور 40 کا فرق


    ان دونوں میں لکھنے اور بولنے دونوں کا فرق ہے۔ جسکا دھیان رکھنا چاہیے۔ لکھنے کافرق: 14 Fourteen اور
Forty 40۔
بولنے کافرق:  14 کو فورٹین اور 40 کو فَورٹی بولیں گے۔

صفر / Zero

ہم عام طور پر صفر “0” کو انگلش میں “Zero” کہتے ہیں؛ لیکن جب ہمیں اپنا فون نمبر بتانا ہو؛ تو صفر کو انگریزی حروفِ تہجی (A, B ,C) کا “O(او)” بولتے ہیں۔ جیسے:
9083 کو nine-O-eight-three (نائی-او-ایٹ-تھری) کہیں گے۔

English to Urdu Ordinal Numbers

V1
Base Form
Urdu
Meaning
V2
Past
First 1st پہلا
Second 2nd دوسرا
Third 3rd تیسرا
Fourth 4th چوتھا
Fifth 5th پانچواں
Sixth 6th چھٹا
Seventh 7th ساتواں
Eighth 8th آٹھواں
Ninth 9th نواں
Tenth 10th دسواں
Eleventh 11th گیارہواں
Twelfth 12th بارہواں

Fraction

Number English اردو
  • 1/2
Half آدھا
  • 1/3
One third تہائی
  • 1/4
One fourth چوتھائی
  • 1/5
One fifth پانچواں حصہ
  • 2/3
Two third دوتہائی
  • 3/4
Three fourth تین چوتھائی


English Urdu
Single ایک گنا
Double
Twice
Two fold
دوگنا
Three times
Three fold
Thrice
تین گنا
Four times
Four fold 
چارگنا

قواعــــــد

______


10 اور اس کے اوپر کے اعداد

جب کسی فہرست میں گنتی آئے تو سب کو یکساں لکھنا بہتر ہے (اگر ایک لفظ میں ہو تو سب لفظ میں ، اور اگر ایک ہندسہ میں تو سب ہندسہ میں ہونا چاہیے ) خواہ دس سے اوپر کے اعداد ہی کیونہ ہوں۔

Incorrect: He has four brothers aged seven, nine, 12, and 15.❎
غلط: اس کے پاس چار بھائی ہیں جن کی عمر سات، نو، 12اور 15 سال ہے.❎

Correct: She has four brothers aged 7, 9, 12, and 15.☑️
صحیح : اس کے پاس چار بھائی ہیں جن کی عمر12،9،7ور 15 سال ہے۔☑️

Incorrect: He has traveled to three European countries and 14 deserted islands.❎
غلط : اس نے تین یورپی ممالک اور 14 صحرائی جزیروں کا سفر کیا ہے۔❎

Correct: He has traveled to 3 European countries and 14 deserted islands.☑️
صحیح : اس نے 3 یورپی ممالک اور 14 صحرائی جزیروں کا سفر کیا ہے۔☑️

Dates : (تاریخ)

  • Are you coming to the game on May 21st?
 کیا آپ 21 مئی کو کھیلنے آرہے ہو۔

  • The game will start : 10/31/2018.
کھیل شروع ہوگا : 10/31/2020

جب مکل تاریخ لکھنا ہو ؛تو ہم Ordinal numbers کا استعمال نہیں کرتے ہیں. جیسے:
  • Incorrect: The play is on March 23rd, 2020.
غلط : کھیل تیئسویں مارچ 2020 کو ہے۔
  • Correct: The play is on March 23, 2020۔
صحیح : کھیل تیئس مارچ 2020 کو ہے۔

Percentage: (تناسب فی صد)


  • According to the latest survey, 52% of teachers live in the city.
جدید تحقیق کے مطابق %52 اساتذہ شہروں میں رہتے ہیں.


اگر تناسب کے نمبر جملے کے شروع میں آئے؛ تو الفاظ میں لکھنا چاہیے۔
  • Fifty-two percent of teachers live in the city.
باون فیصد اساتذہ شہروں میں رہتے ہیں۔

 شاید انگلش گنتی (English Ginti) سبق کچھ طویل ہوگیا لیکن چونکہ اس میں زیادہ چیزیں سمجھنے سے تعلق رکھتی ہیں اور آسان بھی ہیں۔ اس لیے ہم  نے اختصار کی کوشش نہیں کی۔

ہمیں یقین ہے آپ آج کا سبق (English To Urdu Numbers) سمجھ چکے ہیں۔ بس ایک بار آنکھیں بند کیجیے اور جو آپ نے پڑھا اسے من میں دہرائیے۔ فقط چند منٹ لگیں گے اگر آدھا بھی یاد ہے؛ تو یقین مانیے یہ برا نہیں ہے۔


0 thoughts on “English Ginti | English To Urdu Numbers – انگلش گنتی”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top