انگلش کیسے سیکھیں | آسان اور مفید طریقے

انگلش کیسے سیکھیں | How to learn English

انگلــــــش کیسے سیکھیں

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

اس سے پہلے کہ آپ انگلش سیکھنا شروع کریں، اپنے آپ سے ایک سوال پوچھیں، میں انگلش کیوں سیکھنا چاہتا ہوں؟ کیا یہ اس لیے ہے کہ آپ خود سیکھنا چاہتے ہیں، یا اس لیے کہ کوئی اور چاہتا ہے؟ زندگی کے ہر فیصلے کی طرح، انگش سیکھنا بھی کچھ ایسا ہونا چاہیے جو آپ خود کرنا چاہتے ہیں نہ کہ کسی اور کے چاہنے پر آپ زبردستی سیکھنا شروع کردیں۔

کیوں کہ ایک زبان جلدی اور صحیح کیسے سیکھی جائے؟ یہ ایک بڑا اور اہم سوال ہے؛ لیکن اس سے بھی  اہم سوال یہ ہے کہ کیوں سیکھی جائے؟؟ اگر آپ نے یہ متعین کر لیا کہ آپ کو ایک زبان کیوں سیکھنی ہے تو آپ کیلیے “کیسے سیکھیں” کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوجائے گا. کیونکہ اگر آپ کے پاس کسی چیز کو سیکھنے کی ایک مضبوط وجہ اور سبب ہو؛ تو آپ کسی بھی طرح اسے سیکھ ہی لیں گے. اس کے بر خلاف اگر آپ کے پاس کوئی سبب نہیں ہے؛ تو کتنے بھی وسائل اور آسانیــــــاں دستیاب ہوں؛ آپ کچھ نہیں سیکھ سکتے….

 اس لئے اگر آپ واقعی انگلش سیکھنا چاہتےہیں؛ تو یہ سوچنے سے پہلے کہ انگلش کیسے سیکھیں. آپ یہ فیصلہ کیجیے کہ کیوں سیکھنا چاہتے ہیں. اور آپ کا مقصد کیاہے…. لیکن یہاں ایک ســــــوال اٹھتا ہے کہ مقصد کیــــــا ہونا چاہئے؛ تو اس کا انحصار آپ پر ہے، آپ خود متعین کیجیے کہ آپ کا مقصد کیا ہوسکتاہے اور کیا ہوناچاہئے. لیکن ایک بات ذہن نشیں رہے کہ آپ کا مقصد بڑا اور اہم ہونا چاہیے کیونکہ آپ کا  مقصد جتنا بڑاہوگا .. آپ کے انگریزی سیکھنے کے امکانات اتنے ہی قوی ہوں گے، مثلاً اگر آپ کا مقصد صرف یہ ہو کہ مجھے انگریزی اس لیے سیکھنی ہے کہ میں دسویں کا امتحان پاس کرسکوں؛ تو آپ سوچیے! کہ آپ کتنی محنت کریں گے؟… بس اتنی ہی جس سے آپ امتحان دے سکیں یعنی آپ انگلش پر بہت کم گرفت پاسکیں گے، اور کبھی ایسا موقع آیا کہ آپ کو انگریزی میں گفتگو کرنی پڑے؛ تو کس قدر شرمسار ہونا پڑےگا یہ ہم خود اندازہ لگا سکتے ہیں..  اس لیے “کیا” یا ” کیسے” سے پہلے “کیوں” سے شروع کیجیے۔ ابھی قلم  اٹھائیے اور لکھیے کہ آپ انگریزی  کیوں سیکھناچاہتے ہیں۔ اور واقعی سوچئے کہ آپ کے لئے انگریزی سیکھنا کیوں ضروری ہے؟؟؟

آپ کو یہ کسی کو دکھانا نہیں ہے۔ بس یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے پورے انگریزی مشن میں آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے آپ کے پاس ایک Strong reason ہے. اور جب کبھی آپ کا حوصلہ ٹوٹنے لگے، تو آپ اس نوشتہ کو دیکھ کر دوبارہ متحرک ہوجائیں…

 اگر آپ کو مقصد  کے تعیین میںں دشواری ہورہی ہے؛ تو آپ یہ سوچیے کہ انگلش سیکھنے سے آپ کو کیا کیا فوائد  حاصل ہو سکتے ہیں. پھر ان فوائد میں سے جو آپ کے مناسب ہے آپ اس کو اپنے انگلش سیکھنے کا سبب بنا سکتے ہیں …

اگر آپ انگلش سیکھنے کے فوائد جاننا چاہتے ہیں، تو یہ مضمون “انگریزی زبان کی اہمیت” آپ کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

یہ امید کرتے ہوئے کہ آپ نے انگلش سیکھنے کا مقصد متعین کرلیا ہے۔ اب ہم اس سفر کا آغاز کرتے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ انگلش کیسے سیکھیں۔۔۔

انگلش کیسے سیکھیں |آسان طریقے

 ذیل میں کچھ طریقے دیے گئے ہیں جن پر آپ کو عمل کرنا چاہئے تاکہ آپ جلد از جلد انگریزی سیکھ سکیں:

انگلش کیسے سیکھیں | انگلش بولنا سیکھیں

1: انگریزی وسائل تلاش🔎 کریں جو صرف تھوڑاسا چیلینجنگ ہے۔

   اگر آپ کو کوئی بھی مضبوط عمارت 🏢 بنانی ہو؛  تو اس کی بنیاد مضبوط  بنانی ہوگی اسی طرح اگر آپ کو انگلش پر اچھی طرح قابو کرنا ہے تو آپ کو اس کے بنیادی قوائد کا معلوم ہونا ضروری ہے۔ مان لیجیے ہم انگریزی کے کچھ جملے رٹ لیں؛ تو کیا  اس سے انگلش آجائے گی؟ ہر گز نہیں.. کیونکہ زندگی میں تو ہر قسم کے مرحلے آئیں گے اور پر مرحلے میں وہی چند رٹے ہوئے جملے تو کام آنہیں سکتے. اس کے بر عکس اگر ہمیں جملے بنانے آجائے توجیسا وقت ہو گا اس کے مطابق ہم جملہ بنا لیں گے.  لہذا ضروری یہ ہے کہ ہم انگلش کو ابتدا سے اس کے مبادیات کا احاطہ کرتے ہوئے سیکھیں.

  اس کے لیے آپ چند چیزیں کر سکتے ہیں:

  • آپ کے قریب اگر کوئی انگلش کورس کی کلاس ہو تو آپ اس سے جڑ جائیں۔
  • آپ کے متعلقین میں اگر کسی کی انگلش پر اچھی گرفت ہو تو اس سے سیکھ لیں۔
  •  انٹر نیٹ پر بھت سارے آن لائن کورسز آپ کو مل جائیں گے، اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو آپ گھر بیٹھے آن لائن کورسز کی مدد سے انگلش سیکھ سکتے ہیں۔

 اگر آپ آن لائن کورسز کا خرچ برداشت نہیں کرسکتے:

  تو انٹر نیٹ ہی پر بہت سارے مفت کورسز بھی ہیں آپ ان کی مدد لے سکتے ہیں ۔ لیکن اگر اردو سے انگلش سیکھنے کے خواہاں ہیں تو مجھے بہت تلاش کے بعد بھی اردو سے انگریزی کا کوئی کورس انٹرنیٹ پر نہیں ملا جو مکمل انگریزی میں ہو۔ ایسا نہیں کہہ رہا کہ بالکل نہیں ہے؛ بلکہ مکمل اردو میں مجھے نہیں ملا۔ اور اگر ملا بھی تو نام کا ….

2: ہر دن مشق کریں

     آپ جو بھی پڑھیں اس کی مشق کریں، بلکہ ماہرین کے مطابق اگر آپ ایک دن میں کئی اسباق پڑھ لیں؛ لیکن ان کی مشق نہ کریں، اس سے بہتر ہے کہ آپ ایک ہی سبق پڑھیں اور اس کی خوب مشق کریں۔ کیونکہ اگر آپ پڑھ کر مشق نہیں کریں گے؛ تو کچھ ہی دنوں میں بھول جائیں گے اور اسی سبق کو آپ کو دوبارہ پڑھنا پڑے گا. اس کے برعکس اگر آپ کم پڑھیں لیکن مشق کے ساتھ؛ تو یہ زیادہ دنوں تک یاد رہے گا۔ نیز اگر مشق کرتے رہے تو سوچے بغیر انگلش بولنے پر قادر ہوں گے جیسے آپ اپنی مادری زبان ذہن میں قواعد سوچے بغیر بولتے ہیں کیونکہ بچپن سے ہی اس کو بولنے کی وجہ سے کافی مشق ہوچکی ہے. علاوہ ازیں روزانہ کی مشق کچھ اور وجوہات کی بناء پر بھی اہم ہے:

★  یہ آپ کو متحرک رکھتا ہے

       اگر آپ روزانہ کچھ کرتے ہیں تو ، یہ ایک عادت بن جائے گی۔ اور ایک بار جب آپ کوئی عادت بنا لیں گے ، تو آپ کو اسے جاری رکھنے کیلیے کسی تحریک کی ضرورت نہیں ہوگی۔

★  اس سے وقت کی بچت ہوتی ہے

      اگر آپ ہفتے میں صرف ایک یا دو بار مطالعہ کریں گے تو ، آپ اپنے پچھلے مطالعاتی سیشن میں بہت سی نئی چیزوں کو بھول چکے ہوں گے جو آپ نے سیکھی تھی. لہذا آپ کو ان قیمتی چیزوں کا جائزہ لینے کے لئے جو آپ  پہلے ہی سیکھ چکے ہیں اپنا  بہت زیادہ وقت خرچ کرنا ہوگا۔  اس کے برعکس اگر آپ ہر روز مطالعہ کریں ؛  تو ایک دن قبل آپ کا سیکھا ہوا مواد آپ کے ذہن میں تازہ ہوگا ، جس کا مطلب ہے کہ آپ کو  جائزے میں کم وقت گزارنا پڑے گا . اور اس سے اپ کا وقت بچے گا.

★  ایک دن کے ناغہ پر بڑا نقصان نہیں ہوتا ہے

سوچیے! اگر آپ ہفتے میں ایک یا دو بار طویل عرصے تک مطالعہ کرتے ہیں ، اور کسے وجہ سے ایک بار ناغہ ہو جا تا ہے ؛ تو کتنا زیادہ نقصان ہوگا. لیکن اگر آپ ہر دن تھوڑی دیر کے لئے مشق کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں ، تو اس صورت میں  کسی عذر کی وجہ سے ناغہ کا کوئی خاص نقصان نہیں ہوگا۔

 اس لیے ہر دن چارمہارتیں: پڑھنا، سننا، بولنا اور لکھنا کی مشق کرنے کی کوشش کیجیے:۔ اور اگر آپ کے پاس یہ چاروں کرنے کا وقت نہیں ہے تو ، پھر  کم از کم بولنے اور سننے کی مشق ضرور کیجیے۔

اگر آپ کو نہیں معلوم کہ ان مہارتوں کی مشق کیسے کریں، تو یہ سبق پڑھیں⬇️

3: غلطیوں سے مت گھبرائیے

   غلطی زبان سیکھنے کا ایک لازمی حصہ ہے۔ دراصل یہ اپنی انگریزی کو بہتر بنانے کا ایک آسان طریقہ ہے۔

     اگر آپ انگریزی سیکھتے ہوئے غلطیاں کرنے سے گھبراتے ہیں تو آپ کبھی بھی روانی سے انگریزی نہیں بول سکتے ہیں۔ میں یہ  نہیں کہہ رہا کہ آپ جان بوجھ کر غلطیاں کیجیے بلکہ کہ رہا ہوں کہ اپ غلطوں سے گھبرائیے مت..کیونکہ اگر آپ یہ سوچ کر انگریزی میں بات نہ کریں کہ اگر بولوں گا ؛ تو غلطی ہو جائے گی .تو اپ کبھی نہیں سیکھ پائیں گے .لیکن اگر آپ غلطی کی فکر کیے بغیر انگلش بولنا شروع کردیں ؛ تو آپ کو حوصلہ ملے گا اور وہ غلطی بھی درست ہوجائے گی یا تو آپ خود اسے درست کرلیں گے یا کوئی بتا دے گا کیونکہ انگلش دانوں کی کمی نہیں ہے.اس لیے غلطی سے گھبرائے بنا انگلش بولیے آپ کو انگلش بھی آجائے گی اور غلطی بھی بہر صورت ٹھیک ہوجائےگی….

4: انگریزی کے نئے الفاظ سیکھیں 

 ذخیرہ الفاظ غیر ملکی زبان کی تعلیم اور سیکھنے کے لئے سب سے اہم مہارتوں  میں سے ایک ہے۔ اور دوسری تمام مہارتوں کی ترقی کی 🔑 ہے: سمجھنا، پڑھنا ، سننا ، لکھنا ، بولنا، ہجے اور تلفظ ۔ یعنی طلباء کی انگریزی کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کی کوشش میں ان کا بنیادی وسیلہ ہے۔ جب کسی مقامی انگریزی اسپیکر کا سامنا ہوتا ہے ، جب کوئی سب ٹائٹل کے بغیر فلم دیکھ رہا ہو یا  کوئی متن پڑھتا ہو یا کسی دوست کو خط لکھتا ہو تو ، طالب علموں کو ہمیشہ الفاظ کی ضرورت پڑتی ہے ۔ اس لئے ماہر لسانیات “David Wilkins” الفاظ کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں:.

 “Without grammar little can be conveyed, without vocabulary, nothing can be conveyed.”

 (گرائمر کے بغیر تھوڑا سا بھی پیغام دیا جاسکتا ہے ، الفاظ کے بغیر کچھ بھی نہیں پہنچایا جاسکتا ہے).

اس لیے روز نئے الفاظ سیکھئے اور اسے جملوں میں استعمال کیجیے کیونکہ صرف الفاظ یاد کر لینا زیادہ سود مند نہیں ہے لیکن اگر آپ جملوں میں استعمال کرلیں گے تو ذہن میں بیٹھ جائے گا۔

6: بولیں! بولیں! بولیں! انگریزی خوب بولیں!

  انگریزی سننے ، پڑھنے اور لکھنے سے آپ کو انگریزی آجائےگی؛ لیکن اگر آپ انگریزی بولنا چاہتے ہیں تو آپ کو اسے بولنے کی مشق کرنی پڑے گی محض سننے اور پڑھنے سے نہیں آئے گی۔ لہذا جتنا ہوسکے اتنا انگلش بولنے کی مشق کیجیے۔

7: سب  سے اہم بات،  کبھی ہمت مت ہاریے

  میں جانتا ہوں کہ آپ روانی سے انگریزی سیکھ سکتے ہیں۔۔۔ میں کیسے جان سکتا ھوں؟ ؟۔۔کیونکہ پوری دنیا کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے انگریزی سیکھ کر ثابت کیا ہے کہ یہ کیا جاسکتا ہے۔ تو پھر آپ کیوں نہیں؟؟؟

اس لیے آپ جتنا زیادہ مشق کریں گے، غلطیاں کریں گے اور بولیں گے، آپ کو انگریزی میں روانی آتی چلی جائےگی۔

 تو دیر  🕛 کس بات کی؟ آج ؛ بلکہ ابھی سے شروع کردیں۔۔۔۔

نیچے 👇👇کلک کریں اور بالکل ابتدا سے انگلش سیکھنا شروع کردیں!

 
This post covers:
  • انگلش کیسے سیکھیں
  • Learn English in Urdu: Parts of speech
  • Learn English in Urdu: All Sentences
  • Learn English in Urdu: Modal Verbs
  • Learn English in Urdu: Passive Voice
  • Learn English in Urdu: Important Tips

0 thoughts on “انگلش کیسے سیکھیں | آسان اور مفید طریقے”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top