انگریزی زبان کی اہمیت و خصوصیت | انگریزی سیکھنے کے فوائد

انگریزی زبان کی اہمیت و خصوصیت| انگریزی سیکھنے کے فوائد

انگریزی زبان

 

 زبان فکر کا لباس ہے۔ یہ زندگی، جذبات اور خواہشــــــــات کے اظہار کا ذریعہ ہے، یہ آپ کو ناقابل یقین فوائد فراہم کرتا ہے۔ اس لیےنئی زبان سیکھنا ہمیشہ ایک عمدہ خیال ہوتا ہے۔

 اب جب بات زبان سیکھنے کی چل پڑی ہے تو آئیـــے! ہم اس زبان کی بات کرتے ہیں جس کو سیکھنا اس وقت  سب سے زیادہ مفید ہے اورجو فی الحال دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں سے ایک ہے۔ جی ہاں! آپ نے صحیح سمجھا میں انگریزی زبان کی اہمیت اور اس کی ان خصوصیات کی بات کر رہا ہوں جن سے شاید ہی کوئی ذی عقل انکار کرے۔

انگریزی زبان کی اہمیت

 آج ڈیڑھ ارب لوگ انگریزی بول رہے ہیں۔ اور پوری دنیا میں بہت سے ممالک اور بڑی صنعتوں کا پہلے سے طے شدہ انتخاب انگریزی ہے۔ یہاں تک کہ آپ کو حیرت بھی ہوسکتی ہے کہ کچھ ممالک میں آپ کی رسائی بہت آسانی سے محض اس وجہ سے ہوسکتی ہے کہ آپ انگریزی جانتے ہیں۔ انگریزی زبان کی خصوصیات اور اس کو سیکھنے کے فوائد بے حد اور وسیع ہیں؛ لیکن آج  ہم ان میں سے کچھ ایسے دلچسپ فوائد کی بات  کریں گے، جو آپ کو انگریزی سیکھنے سے حاصل ہوسکتے ہیں۔

 آپ کے دماغ کو تیز رکھتا ہے💡

 کسی بھی زبان کو سیکھنا آپ کے دماغ کو متحرک اور بیداررکھتا ہے۔ دراصل ، جب آپ نئی زبان سیکھتے ہیں تو آپ کا دماغ بدن کی الیکٹریکل سرگرمی اور سائز کو تبدیل کرتا ہے۔ اور ایک نئی زبان کی  پیچیدہ نوعیت کی وجہ سے دماغ کی ایک اضافی سخت ورزش ہوتی ہے.جس کی وجہ سے دماغ کی طاقت کئی گنا بڑھ جاتی ہے. اور انگریزی سیکھنے میں یہ ورزش اور زیادہ ہوتی ہے، کیونکہ انگریزی متعدد زبانوں کا مجموعہ ہے، جیسے جرمن ، لاطینی اور فرانسیسی۔ اس لئے عربی کو چھوڑ کر دوسری زبانوں کے مقابلے اس میں پیچ و خم زیادہ ہے۔ مزید برآں ، انگریزی کے الفاظ کا ہجے کے ساتھ صحیح تلفظ  کرنا کافی مشکل ہے۔ اگر آپ کو یقین نہیں ہے ؛ تو آپ خود کسی انگریز کی گفتگو سن لیجیے اندازہ ہو جائے گا.

لہٰذا ، اگر آپ زیادہ ذہین بننا چاہتے ہیں، تو انگریزی ایک بہترین انتخاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں!

 پیسہ کمانے کا عمدہ ذریعہ

انگریزی زبان پوری دنیا میں لاتعداد مواصلات کے لئے ڈیفالٹ آپشن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انگریزی سیکھنے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اس سے آپ کی خدمات حاصل کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ آپ کے تجربے کی فہرست میں نہ صرف یہ ایک دلکش اضافہ ہے؛بلکہ اعداد و شمار کے مطابق آپ کو اس قابل بھی بناتی ہے کہ آپ اس کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ پیسہ کماسکیں۔

انگلــــــش ایک 🌍  عــــــالمی زبان ہے

   آپ کے پاس بہت علم ہے، بات کرنے کا بہت اچھا ملکہ ہے؛ لیکن سامنے والے کو آپ کی زبان نہیں آتی ہے؛ تو کیا ہوگا۔۔۔۔ تو آپ سر مار کے رہ جائیں گے مگر مخاطب کو کچھ پلے نہیں پڑیگا۔ یہاں ٹھہر کر ذرا غور کیجیے۔ اگر آپ کو انگلش آتی تو اس قسم کی صورت پیش آنے کے امکان کم ہوتے کیونکہ پوری دنیا میں ہر پانچ میں سے ایک انگریزی زبان بول سکتا ہے اور نہیں تو کم از کم سمجھ تو ضرور سکتا ہے۔ اس لیے اگر آپ انگلش سیکھ گئے؛ تو یہ آپ کے خیالات، افکار، مذہب اور علم کو دوسروں تک پہونچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

 ⭐ بہت سارے سائنسی مقالے  📚  انگش میں لکھے جاتے ہیں

  نیوٹن کا پرنسیپیا میتھیمیٹا لاطینی زبان میں لکھا گیا تھا۔ آئن اسٹائن کے پہلے با اثر مقالے جرمن میں لکھے گئے تھے۔ میری کیوری کا کام فرانسیسی زبان میں شائع ہوا۔ اس کے باوجود، آج بھی، دنیا بھر میں بیشتر سائنسی تحقیق ایک ہی زبان، انگلش میں شائع ہوتی ہے، اور اکثر نئی اصطلاحــات اور شائع شدہ مضامین زیادہ تر انگریزی ہی میں ہوتے ہیں۔ ہالینڈ میں، تناسب حیرت انگیز ہیں کہ 40 میں ایک مقالہ انگلش میں ہوتا ہے۔ بس یوں سمجھیے کہ سائنس بھی ایک بڑی حد تک انگریزی مرکوز کمیونٹی ہے۔ اس وجہ سے، سائنسی میدان میں کام کرنے والوں کے لئے انگلش کا علم ہونا ناقابل یقین حد تک اہم ہے….

یہ بھی پڑھیں!

کاروبار 💰 کے لئے انگلش ایک اہم ترین زبان ہے

موجودہ عالمگیریت نے زبان کو دنیا کے ان خطوں میں بھی پہونچا دیا ہے، دھکیل دیا ہے، جہاں وہ دوسری کسی صورت میں نہیں پہنچ سکتی تھی۔ ایک حالیہ لنکڈ سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ 90% فیصد ایچ آر ڈائریکٹر ، سی ای او اور سی ایم او نے دعوی کیا ہے کہ انگریزی بولنے والے ملازمین رکھنا ان کے کاروبار کے لئے فائدہ مند ہے۔ اور یہ دعویٰ قرین قیاس بھی ہے کیوں کہ کاروباری دنیا پر انگریزی زبان کا اثر طویل عرصے سے محسوس کیا جارہا ہے۔ اور آج یہ کاروباری شعبے میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔

 چاہے آپ کاروباری، مالک، طالب علم یا ملازم ہوں، انگریزی کاروباری دنیا میں ناقابل یقین حد تک اہم ہے۔ ریاستہائے متحدہ کی ڈی فیکٹو زبان اور برطانیہ، کینیڈا، ہندوستان اور جنوبی افریقہ کی سرکاری زبان ہونے کی وجہ سے انگریزی کو کاروباری زبان میں سب سے اہم سمجھا جاتا ہے۔ اس لئے اگر آپ کاروبار لائن میں جانے کے خواہاں ہیں؛ تو انگلش بہت معاون ہوسکتی ہے۔

انگلش سیکھنے سے آپ نئے لوگوں سے مل سکتے ہیں۔

انگریزی 53 ممالک کی سرکاری زبان ہے اور اسے دنیا بھر کے لوگ بطور lingua franca (ایسی زبان جسے بولنے والوں کی مادری زبانیں تومختلف ہوتی ہیں، لیکن ان کے درمیان یہ زبان مشترک ہوتی ہے۔) کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چاہے آپ بیجنگ میں کام کر رہے ہوں ، یا برازیل میں سفر کر رہے ہوں ، انگریزی کا مطالعہ آپ کو پوری دنیا کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

انٹـــرنیٹ 🌐 کی زبان

 انٹرنیٹ چونکہ انگریزی بولنے والے دو ممالک (برطانیہ اور امریکہ) میں شروع ہوا اس وجہ سےانگریزی بولنے والوں کو دوسروں کے مقابلے اس سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ نیز آج کل ویب پر دستیاب 55٪ مواد انگریزی میں ہیں. لہذا ظاہر ہے کہ ان تک رسائی بھی انگریزی جاننے والوں کی ہی ہوگی۔ یا یوں کہئے کہ انگریزی جاننا عملی طور پر  انٹرنیٹ کی کلید اور چابی ہے۔

 سیـــاحت  ✈️  🌃  کیلیے  انگریـــزی  بہترین زبانوں میں سے ایک

اگر آپ کو لگتا ہے کہ انگریزی آپ کو صرف امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا جیسی جگہوں پر لے جا سکتی ہے، تو ہم آپ کو ایک بڑی خوشخبری سناتے ہیں ہے: پوری دنیا میں انگریزی بولنے والے 50 سے زیادہ ممالک ہیں۔ یہ تو وہ ممالک ہیں جہاں انگریزی سر کاری زبان کے طور پر ہے ان کے علاوہ تقریبا پوری دنیا میں انگریزی غیر سرکاری دوسری زبان کے طور پر ہے۔ یہاں تک کہ چین جیسی جگہوں پر جہاں دوسری زبان بہت کم بولتے ہیں آپ کو اس کے شہروں میں بھی انگریزی بولنے والوں سے ملاقات ہوجائے گی۔

تصور کریں کہ آپ تھائی لینڈ میں چھٹی منارہے ہیں، اورآپ کو ہوٹل میں ایک کمرہ چاہیے لیکن ہوٹل کا استقبالیہ  آپ کے سوال کا جواب نہیں دے پارہا ہے، تصور کریں اگر آپ کو انگلش آتی، تو یہ صورت حال نہیں پیش آتی۔ اگر آپ سیاحت پسند شخص ہیں اور آپ کو دنیا کی سیر کا شوق ہے؛ تو انگلش آپ کے اس شوق میں بڑا معاون ثابت ہوگا۔

صرف دنیا کے کچھ منازل پر ایک نظر ڈالیں جہاں آپ واقعی انگریزی سیکھنے کے فوائد محسوس کرسکتے ہیں:

  • Antigua and Barbuda
  • Australia
  • The Bahamas
  • Barbados
  • Belize
  • Canada
  • Dominica
  • Grenada
  • Guyana
  • Ireland
  • Jamaica
  • New Zealand
  • St Kitts and Nevis
  • St Lucia
  • St Vincent and the Grenadines
  • Trinidad and Tobago
  • United Kingdom
  • United States of America

اب جب آپ انگریزی زبان کی اہمیت سے واقف ہوچکے ہیں، اور یہ سمجھ چکے ہیں کہ انگلش کیوں ضروری ہےتو وقت آگیا ہے کہ آپ سمجھیں کہ انگلش کیسے سیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں!

انگلش پڑھنا سیکھیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top