Difference Between See Look And Watch In Urdu

Difference Between See Look And Watch In Urdu

What is the difference between “see”, “watch” and “look“? 

The verbs “see”, “look” and “watch” are closely related, but there are subtle differences between them.

Today, I’m going to give a short explanation of the difference between see look and watch in urdu.

 آج ہم انگلش کے تین اہم افعال See, Look اور Watch کے بارے میں جانیں گے۔ ویسے تو ان افعال کے بہت سے مختلف تفصیلات ہیں؛ لیکن آج ہم ان کے آنکھوں کے متعلق تفصیلات کی بات کریں گے۔

Difference Between See Look and Watch in Urdu

تو چلیے بنیادی باتوں سے شروع کرتے ہیں:

See ایک Irregular verb ہے جس کے تین شکلیں ہیں:

See Saw Seen 

Look ایک Regular verb ہے جس کی تین شکلیں ہیں:

Look Looked Looked

Watch بھی ایک Regular verb ہے جس کی شکلیں ہیں:

Watch Watched Watched

غور کریں:

ہم “Looked” اور “Watched” کو لُکَیڈ اور وَاچَیڈ نہیں پڑھتے ہیں، بلکہ “ed” کی آواز “t” کی آواز ہوتی ہے۔ لُکْٹ، واچْٹ۔

See
The ability to use your eyes
آنکھوں سے دیکھنے کی قابلیت
Difference between see and watch
I can see clearly without my glasses
میں عینک کے بغیر صاف دیکھ سکتا ہوں
My grandma doesn’t see so well anymore
میری دادی کو اب اچھی طرح نظر نہیں آتا ہے۔
Look
Focus on something
کسی چیز کو غور سے دیکھنا
Difference between see and watch
I am looking at a picture of my kids
میں اپنے بچوں کی ایک فوٹو دیکھ رہا ہوں
The doctor looked in my ear.
ڈاکٹر نے میرے کان میں دیکھا
Watch
Focus on movement
حرکت کرتی چیز کو غور سے دیکھنا
Difference between see and watch
We are watching a video
ہم ایک ویڈیو دیکھ رہے ہیں
He watches TV every night.
وہ ہر رات ٹی وی دیکھتا ہے۔

یہ تو ہوئی بنیادی باتیں. چلیے اب تھوڑی تفصیل سے سمجھتے ہیں! اب ہم  See اور Look کا تقابل کریں گے، پھر Look اور Watch کا، اور پھر See اور Watch کا، اور اخیر میں ان تینوں کا ایک دوسرے سے تقابل کریں گے۔
Let’s talk in detail about the difference between see, watch and look in Urdu.

Difference Between See and Look in Urdu

  • See+ something
  • Look at+ something
جب ہم See کا استعمال کرتے ہیں؛ تو صلہ کے طور پر کسی حرف جر (Preposition) کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ لیکن جب ہم  Look کا استعمال کرتے ہیں؛ تو جس چیز کو دیکھ رہے ہیں {مفعول} اس سے پہلے حرفِ جر “at” کا لگانا ضروری ہوتا ہے۔ جیسے:
  • I saw a car 🚗.
  • You looked at the car 🚗.
See کا استعمال اس وقت کرتے ہیں جب عام دیکھنے کی بات ہو۔ جیسے:
  • I can see without my glasses 👓.
  • میں چشمہ کے بغیر دیکھ سکتا ہوں۔
اور اس کا استعمال اس وقت بھی کرتے ہیں جب ہم کسی چیز کو دیکھتے ہیں لیکن بغیر توجہ کے بس یونہی۔ جیسے آپ نے راستہ پر چلتے ہوئے ایک بلی کو دیکھا؛ لیکن کوئی توجہ نہیں دی بس یونہی آپ نے دیکھ لیا تو آپ کہیں گے:
  • I saw a cat 🐈.
  • میں نے ایک بلی کو دیکھا۔
لیکن Look میں آپ توجہ سے  دیکھتے ہیں۔ سرسری طور پر نہیں۔ جیسے:
On my walk, I saw an animal. When I looked closer, I could tell it was a cat.
چلتے چلتے، میں نے ایک جانور دیکھا۔  جب میں نے قریب سے دیکھا؛ تو میں بتاسکتا تھا کہ وہ ایک بلی تھی۔
 اس سے آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ “See” بس دیکھنا ہوتا؛ لیکن Look میں کامل توجہ کے ساتھ دیکھنا ہوتا ہے۔
Difference between see and watch
Difdifference between see look and watch in urdu
ہم “Look” کے ساتھ at کا استعمال کرتے ہیں؛ لیکن اگر کسی خاص سمت کی جانب اشارہ کرنا ہو؛ تو ہم “at” کے بجائے دوسرے حروفِ جر کا استعمال کرتے  ہیں۔ جیسے:
The doctor looked in my ear 👂.
ڈاکٹر نے میرے کان میں دیکھا۔
She looked over her shoulder.
اس نے اپنے کندھوں پر دیکھا۔
Difference between see and watch
Difference between see, watch and look
چلیے اب آپ کا چھوٹا سا امتحان لیتے ہیں کہ آپ نے کیا سمجھا۔

Loading…

Difference between see and watch in Urdu

See کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہیں آنکھوں سے دیکھنے کی قابلیت اور کسی چیز کو خاص توجہ کے بغیر دیکھنا۔
اور Watch کا استعمال اس وقت کرتے ہیں جب کسی متحرک چیز کو دیکھنا ہو اور یہ دیکھنا ہو کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔
We saw a lot of beautiful buildings 🏢 on our bus tour.
ہم اپنے بس ٹور پر بہت سی خوبصورت عمارتیں دیکھیں
My sink is leaking. I should watch a YouTube video on how to fix it.
میرے سنک میں سوراخ ہوگیا ہے۔ مجھے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھنی چاہیے کہ اسے کیسے ٹھیک کریں۔
See اور Watch میں ایک اور باریک سا فرق ہے۔ وہ یہ کہ “Watch” کا استعمال ان چیزوں کے لیے کرتے ہیں جو گھر 🏡 پر دیکھتے ہیں۔ جیسے فلمیں، ٹی وی شوز، اور سپورٹس وغیرہ۔ اور “See” کا استعمال ان چیزوں کے لیے کرتے ہیں جو گھر کے باہر جاکر دیکھتے ہیں، تھیٹر، اسٹیڈیم میں۔ جیسے:
Watch See
We’ll watch the game at Zaman’s house. He will see a movie this weekend.
ہم زمن کے گھر گیم دیکھیں گے۔ وہ اس ہفتے کے آخر میں ایک فلم دیکھے گا
He watched a couple of movies They saw their favourite comedy show last night.
اس نے کچھ فلمیں دیکھی۔ کل رات انہوں نے اپنا پسندیدہ مزاحیہ شو دیکھا۔
لیکن اس کا زیادہ مدار گفتگو کرنے کے وقت اور سیاق وسباق پر ہے۔ اگر بات باہر ٹھیٹر وغیرہ میں جاکر فلم دیکھنے کی ہورہی ہے؛ تو “See” کا استعمال کریں گے اور اگر گھر میں دیکھنے کی ہورہی ہے؛ تو “Watch” کا استعمال کریں گے۔
چلیے اب کچھ سوالوں کا جواب دیں! “Start Quiz” پر کلک کریں۔

Difference between look and watch in Urdu

– Look no movement

– Watch movement

Look میں کسی متحرک چیز کو دیکھنا نہیں ہوتا اور Watch میں متحرک چیز کو دیکھنا ہوتا ہے۔جیسے:

I spent all my day looking at these papers.

میں نے اپنا پورا دن ان کاغذوں کو دیکھتے گزار دیا۔

The lectures are recorded so you can watch them later.

تقریریں محفوظ ہیں اس لیے آپ بعد میں انہیں دیکھ سکتے ہیں۔

گھڑی کی سیکنڈ والی سوئی متحرک ہوتی ہے۔ اس لیے اگر کوئی اس کو دیکھے؛ تو Watch کا استعمال کریں گے؛ لیکن اگر مطلق گھڑی کو دیکھنے کی بات ہو؛ تو ہم Look کا استعمال کریں گے۔

 Look کا استعمال فوری توجہ دلانے کے بھی استعمال ہوتا ہے۔ جیسے:

اگر اچانک آپ کے سامنے سانپ 🐍 آجائے؛ تو آپ Watch اور See کے بجائے Look کا استعمال کریں گے اور کہیں گے۔

✅Look!  !دیکھو

❎Watch

❎See

چلیے اب تینوں کا موازنہ کرتے ہیں۔

Difference between see and watch
Difference between see, watch and look

This article covers:

  • See video or watch video
  • See vs watch
  • Difference between see and watch a movie
I hope this helps you to understand the difference between see, watch and look.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top