Articles in Urdu – a an the rules in Urdu | معرفہ اور نکرہ

Articles in Urdu – a an the rules in Urdu|معرفہ اور نکرہ

آپ نے دیکھا ہوگا کہ انگلش میں اسموں سے پہلے A,An,The کا استعمال کیا جاتا ہے؛ تو سوال یہ ہے کہ یہ کیا ہیں؟ اور ہم کسی اسم سے پہلے “A” لگائیں،”AN” لگا ئیں، یا ” THE”، یا کچھ نہیں؟ ہم انہیں کہاں استعمال کریں؟

آج کے سبق میں ہم انہیں ہی پڑھیں گے اور یہ جانیں گے کہ

  • Meaning of articles in Urdu
  • Definite and indefinite Articles in urdu
  • Use of articles in Urdu article in Urdu
  1. A,An,The آرٹکل کیا ہے اور اس کا استعمال کہاں ہوتا ہے؟
  2. کہاں پر A اور کہاں پر An کا استعمال کرتے ہیں؟
  3. ٹی، ایچ، ای (The) کو کب The دَ پڑھتے ہیں، اور کب دِی پڑھتے ہیں؟

اگر آپ انگلش میں ابتدائی درجہ میں ہیں تو آپ جانتے ہوں گے کہ یہ کتنا پریشان کرتا ہے۔ اکثر لوگ اس میں غلطی کرتے ہیں؛لہذا آپ اخیر تک دھیان سےپڑھیں اور سمجھنے کی کوشش کریں۔

تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

Meaning of articles in Urdu- آرٹکل کیا ہیں

وہ الفاظ جو کسی اسم سے پہلے اس کی حد مقرر کرنے کیلیے استعمال کیا جائے اسے Article کہتے ہیں۔یعنی جن الفاظ کو کسی دوسرے اسم سے پہلے یہ بتانے کیلیے استعمال کیا جائے کہ اگلا اسم خاص ہے یا عام، معرفہ ہے یا نکرہ، ایسے الفاظ کو انگلش میں Article کہتے ہیں۔

Definite and indefinite Articles in urdu

انگلش میں Article دو طرح کا ہوتا ہے:

  1. Definite Article (حرف تعریف)
  2. Indefinite Article (حرف تنکیر)

The Definite Article in Urdu

حرف تعریف: جو لفظ کسی متعین شخص، چیز یا جگہ کی جانب اشارہ کرے اسے Definite Article کہتے ہیں۔ اور اس کےلیے لفظ “The” دَ کا استعمال ہوتا ہے۔

The Definite Article Examples in Urdu:

  • This is the boy who invited me yesterday.
  • یہ وہ لڑکا ہے جس نے مجھے کل دعوت دی تھی۔
  • This is the book that I bought yesterday.
  • یہ وہ کتاب ہے جو میں نے کل خریدی تھی۔
  • I am the man who gave you a book two yeas ago.
  • میں وہی انسان ہوں جس نے دو سال پہلے آپ کو ایک کتاب دی تھی۔

The Indefinite Article in Urdu

حرف نکرہ: جو لفظ کسی متعین شخص، چیز یا جگہ کی جانب اشارہ نہ کرے، بلکہ غیر متعین کی جانب اشارہ کرے اسے Indefinite Article(حرف تنکیر) کہتے ہیں۔ اور اس کےلیے A/An کا استعمال ہوتا ہے یعنی دونوں میں سے کسی ایک کا۔

آسان لفظوں میں یوں سمجھیے کہ A/Anکا استعمال کوئی یا یا ایک کا معنی ادا کرنے کیلیے وہاں ہوتا ہے جب ہم کسی آدمی، چیز یا جگہ کے بارے پہلی بار بات کر رہے ہوں۔ اور The کا استعمال وہاں ہوتا ہے جب ہم کسی ایسے آدمی، چیز یا جگہ کے بارے میں بات کر رہے ہوں جس کے بارے میں پہلے بھی بات ہو چکی ہے. جیسے:

مان لیجیے کہ آپ گھر میں ہیں۔ اچانک دروازے پر دستک ہوئی، آپ نے جاکر دیکھا تو پتا چلا کہ ایک لڑکا ہے جو آپ کے والد سے بات کرنا چاہتا ہے، تو آپ گھر میں آکر اس طرح کہیں گے:

ابو دروازے پر کوئی/ ایک لڑکا ہے جو آپ سے بات کرنا چاہتا ہے۔

ایسی جگہ انگلش میں A/an لگاتے ہیں۔

لیکن اگر آپ کے والد نے پہلے ہی آپ کو بتا دیا ہو کہ آج ایک لڑکا آئےگا جو مجھ سے بات کرنے والا ہے۔ تو جب وہ آئےگا تو آپ والد صاحب سے جاکر اس طرح کہیں گے:

ابو دروازے پر وہ لڑکا ہے جو آپ سے بات کرنے والا تھا۔

تو ایسی جگہ انگلش میں The کا استعمال کرتے ہیں۔

اب انگلش میں کچھ مثال دیکھیے:

The Indefinite Article examples in Urdu:

  • He is a student.
  • وہ ایک طالب علم ہے۔
  • A Zaid is at the door.
  • دروازے پر کوئی زید ہے۔
  • There is a boy in the room.
  • کمرے میں کوئی لڑکا ہے۔

آئیے آگے بڑھتے ہیں!

Use of articles in Urdu

Use of the article A or An in Urdu

کہاں پر A اور کہاں پر An کا استعمال کرتے ہیں؟

تو ایک قاعدہ یاد رکھیں:

 قاعدہ یہ ہے کہ کسی Noun (کسی بھی انسان،جگہ،چیز کے نام) کے شروع میں اگر vowel letter میں سے کسی ایک کی آواز ہو(vowel کا ہونا ضروری نہیں،بلکہ آواز ہو) تو اس noun کے شروع میں ایک یا کوئی کا معنی ادا کرنے کیلیے “An” کا استعمال کریں گے۔

اس کے علاوہ ہر جگہ صرف “A” کا استعمال کریں گے۔

اب جاننا ضروری ہے کہ Vowel کی آواز ہے کیا؟

تو ہم انگلش حروفِ تہجی (English alphabet) والے سبق میں تفصیل سے بتا چکے ہیں،وہیں دیکھ لیجیے۔

مختصرا یہ سمجھ لیجیے کہ پانچوں واویل کی آواز مجموعی طور پر یہ ہیں:

 اَ،اِ،آ،آئی،او،اے،اَے

ان میں سے کوئی بھی آواز آئے تو An لگاتے ہیں ورنہ A لگاتے ہیں،vowel کا شروع میں آنا ضروری نہیں ہے،بلکہ اس کی آواز ہونا کافی ہے۔

ARTICLES - A? An? The? | How can I use these articles?
ARTICLES – A? An? The? | How can I use these articles?

آئیے مثالوں سے سمجھتے ہیں۔

A
An apple(اَین اَیپَل)
An MLA(اَین ایم،ایل،اے) 

E
An example(اَین اِگزامپَل)

An ear(اَین اِیئَر)

I
An Ink-pot (اِنک پوٹ)

An ice(اَین آئِس)

O
An orange(اَین اورےنج)

An honest(اَین آنےسٹ)

U
An umbrella (اَین اَم رےلا)

An unknown person(اَین اَن نون پَرسَن).

ان سبھی مثالوں میں واویل کی آواز ہے، اسلیے شروع میں an لگا ہے۔

اب یہ مثال دیکھیے:

  • A Book
  • A Pen
  • A Name
  • A House

ان سب میں a لگا ہے۔

یاد رکھیں!

ہم University (یونیوَرسَٹی) Unique (یونِک) ،(یوزفُل)Useful اور Union (یونَیَن) وغیرہ میں an نہیں لگائیں گے،بلکہ A لگائیں گے،اسلیے کہ اس کے شروع میں Vowel (حرفِ علت) U تو ہے،لیکن vowel کی آواز نہیں ہے،بلکہ اس میں y کی آواز (ی) ہے۔

اسی طرح:

یورپ europe میں بھی an نہیں لگائیں گے،بلکہ a لگائیں گے، اسلیے کہ اس کے شروع میں بظاہر دو vowel نظر تو آرہے ہیں،لیکن اصل اعتبار vowel کی آواز کا ہے،جو یہاں نہیں ہے،اور “ی” یہ y کی آواز ہے جو ایک consonant ہے،لہذا اس کے شروع میں صرف “a” بڑھائیں گے،an نہیں۔

فائدہ:

ایس S سے شروع ہونے والے word کا تلفظ،جس کے فورا بعد کوئی Consonant letter ہو “اِس” نہیں ہوتا ہے،بلکہ ہلکے سے “سْ” کی آواز نکالتے ہیں گویا کہ S کو ساکن پڑھ رہے ہوں،جیسے:

  • Slow( سْلو)_دھیرے
  • Snow(سْنو)_برف)
  • School(سْکول)_اسکول)
  • Start(سْٹارٹ)_شروع کرنا)
  • Style(سْٹائل)_انداز)
  • Stop(سْٹوپ)_رکنا،روکنا)
  • Smile (سْمائل)_مسکراہٹ)

بس ہم ہندوستانیوں کی “اس” بولنے کی عادت ہوگئ ہے،یا کچھ لوگ ادا نہیں کرپاتے۔ لہذا S سے پہلے کبھی بھی واویل کی آواز سمجھ کر An نہ لگائیں۔

البتہ اگر “s” الگ سے استعمال ہو،جیسے کوئی شورٹ فورم ہو تو اس میں “s” کا تلفظ “ایس” ہوتا ہے اور وہاں شروع میں واویل کی آواز کی وجہ سے “an” کا استعمال ہوگا،جیسے:

  • An STD (اَین ایس،ٹی،ڈی)
  • An SP (اَین ایس،پی)
  • An SBI Account (اَین ایس، بی،آئی اکاؤنٹ)

اتنا سمجھمنے کے بعد اس بات کو جانتے ہیں کہ The کو دِ یا دَ کب پڑھا جاتا ہے، نیز کہاں پر the لگانا ضروری ہے اور کہاں پر نہیں لگانا چاہیے؟

تو آئیے شروع کرتے ہیں:

قاعدہ:

گر آپ نے پچھلا قاعدہ سمجھا ہے تو یہ نہایت آسان ہے،اسلیے کہ یہ بالکل پہلے قاعدہ کی طرح ہے- قاعدہ یہ ہے کہ کسی Noun کے شروع میں اگر vowel letter میں سے کسی ایک کی آواز ہو(vowel کا ہونا ضروری نہیں،بلکہ آواز ہو) تو وہاں پر The کو دِ پڑھیں گے، باقی ہر سب جگہ پر دَ پڑھیں گے، جیسے:

  • The ear (دِ ایئَر)
  • The honest man(دِ آنےسٹ مَین)
  • The MLA (دِ ایم ایل اے)
  • The orange(دِ اورےنج)
  • The hour(دِ آوَر)
  • The exam (دِ اِگزام)

ان سب کے شروع میں واویل کی آواز ہے اسلیے the کو دِ پڑھا گیا۔

  • The boy(دَ بوئ)
  • The book(دَ بُک)
  • The pen(دَ پےن)
  • The university (دَ یونیوَرسِٹی)
  • The uniform(دَ یونیفورم)
  • The year (دَ یَر

ان سب کے شروع میں Consonant کی آواز ہے اسلیے the کو دَ پڑھا گیا۔

Use of the article the in Urdu

کچھ مخصوص مقامات جہاں پر The لگانا ضروری ہے۔ ذیل میں ذکر کیے جارہے ہیں:

⃝ ان لوگوں یا چیزوں کے ساتھ جو ایک ہی ہوں۔ جیسے:

  • The Sun(سورج) 
  • The Earth(زمین)
  • The Moon(چاند)
  • The Sky(آسمان)
  • The World(دنیا)
  •  The President(صدر)
  • The CEO (بڑی کمپنی کا چیف)

⃝  ان صفات کے ساتھ جو پوری ایک جماعت یا ذات کی پہچان کرائے،جیسے:

  • The old(بوڑھا)
  • The young(جوان)
  • The rich(امیر)
  • The poor(غریب)

⃝  مشہور عمارتیں، میوزیم اور یادگار تعمیرات کے ساتھ،جیسے:

  • The Taj Mahal
  • The Qutub Minar
  • The Eiffel Tower
  • The Lal Qila

⃝  کسی Superlative degree سے پہلے،جیسے:

  • The best(سب سے اچھا)
  • The highest(سب سے اونچا)
  • The biggest(سب سے بڑا) 

⃝   تفصیلی اعداد سے پہلے،جیسے:

  • The last chapter(آخری سبق)
  • The first time(پہلی مرتبہ)
  • The second occasion(دوسری تقریب)

⃝  ندی، نہر اور سمندروں کے نام سے پہلے،جیسے:

  • The Ganga(گنگا ندی)
  • The Nile(بحر نیل)
  • The Atlantica(بحر اوقیانوس)
  • The Pacific(بحر الکاہل) 

⃝  خاندان اور فیملی کے نام سے پہلے، جیسے:

  • The Mughal(مغل خاندان)
  • The Khan(خان فیملی)
  • The Gupta(گپتا خاندان)
  • The Rana(رانا خاندان)

⃝  مذہبی کتابوں کے نام سے پہلے، جیسے:

  • The Holy Quran(قرآن)
  • The Bible(بائبل)
  • The Vedas(وید)
  • The Ramayana (رامائن)

⃝ ان ملکوں کے نام سے پہلے جن میں کنگڈم، اسٹیٹس یا ریپبلک آئے، جیسے:

  • The United States(امریکا)
  • The United Kingdom(برطانیہ)
  • The Republic of Ireland (عوامی جمہاریہ آئرلینڈ)

⃝ ان ملکوں سے پہلے جن کے نام جمع میں ہو یعنی اخیر میں S ہو،جیسے:

  • The Netherlands(نیدَرلینڈ)
  • The Philippines (فِلِپین)

⃝ جب جملے میں “only” سے مراد “اکلوتا” ہو تو اس سے پہلے the لگتا ہے، جیسے:

  • The only son(اکلوتا بیٹا)
  • The only daughter(اکلوتی بیٹی)
  • The only batsman(واحد کھلاڑی)

⃝  لفظ “whole” سے پہلے اور “all” کے بعد the کا استعمال ہوتا ہے، جیسے:

  • I am reading whole book.
  • I am reading the whole book.
  • (میں پوری کتاب پڑھ رہا ہوں)
  • All books are kept on the table.
  • All the books are kept on the table.
  • (تمام کتابیں میز پر رکھی ہیں)

Do not use the before:

کچھ مخصوص مقامات جہاں پر The ہر گز نہیں لگا سکتے:

⃝   کسی بیماری کے نام سے پہلے،جیسے:

Fever(بخور), Cold (سردی)etc.

⃝  کسی دیش کے نام سے پہلے، جیسے:

India, America, Nepal etc.

⃝   کسی زبان کے نام سے پہلے، جیسے:

Urdu, Arabic, Hindi, English etc.

⃝    کھانے کے نام سے پہلے، جیسے:

Breakfast(ناشتہ), lunch(دوپہر کا کھانا), dinner(رات کا کھانا) etc.

⃝   اسم معرفہ (proper noun) سے پہلے، جیسے: 

Zaid, Delhi, India, Khalid etc.

⃝    رشتےداری کیلیے مستعمل الفاظ سے پہلے، جیسے:

Father, Mother, brother, aunt, uncle etc.

⃝    اسکول، کالج، یونیورسٹی، ہاسپِٹل، چرچ، مسجد وغیرہ سے پہلے، جیسے:

At school(اسکول میں), In mosque(مسجد میں), in college(کالج میں) etc.

 یہ👇 اسباق بھی پڑھیں !

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top