Will and Would in Urdu | Meaning, Use And Examples

Will and Would in Urdu | Meaning, Use And Examples

آج ہم آپ کو اردو میں لفظ “would” کا معنی (meaning) اور مثالوں کے ساتھ اس کا استعمال بتائیں گے۔

Would Meaning in Urdu

Would Meaning in Urdu is ہوگا. It is written in Roman Urdu as Hoga, and as ہوگا in Urdu script.

یہ بھی پڑھیں!

Use of Would in Urdu

We have explained 3 uses of would in Urdu.
Would ایک معاون فعل (Modal Verb) ہے  ہم اس کا استعمال بنیادی طور پر ان تین چیزوں کے لئے کرتے ہیں:
  • ماضی کے بارے میں بات کرنے کے لیے
  • ماضی میں مستقبل کے بارے میں بات کرنے کے لیے
  • مشروط جملوں کا اظہار کرنے کے لیے

ماضی کے بارے میں بات کرنے کے لیے

ہم اکثر “would” کو will کے ماضی کے طور پر استعمال کرتے ہیں:

Examples:

  • He knew that he would succeed in life. 
  • وہ جانتا تھا کہ وہ زندگی میں کامیاب ہوجائے گا۔
  • I thought it would rain so I brought my umbrella.
  •  میں نے سوچا کہ بارش ہوگی لہذا میں اپنی چھتری لے آیا۔

آئیے قدرے آسان چیز کی طرف چلتے ہیں۔ ہم ماضی میں بار بار کیے جانے والے کاموں کے بارے میں بات کرنے کے لئے بھی روزمرہ کی گفتگو میں “would” کا استعمال (use) کرتے ہیں۔  اس استعمال کو “Past habitual (ماضی کی عادت)” کہا جاتا ہے۔ چلیے مثالیں دیکھتے ہیں:

  • When I was little, I would play with my friends.
  • جب میں چھوٹا تھا، میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلاکرتاتھا۔
  • Every summer we’d go to the seaside.
  •  ہر موسم گرما میں ہم سمندر کے کنارے جاتے تھے۔
  • Sometimes he’d phone me.
  •  کبھی کبھی مجھے فون کرتا تھا۔

We have explained the use of would in Urdu in the past

نوٹ:
دھیان رکھیں کہ had اور would دونوں کا شارٹ فارم (مخفف) ایک جیسا ہی ہوتا ہے’d:
He’d finished = He had finished.
 وس نے مکمل کرلیا تھا = اس نے مکمل کرلیا تھا۔
He’d like coffee = He would like coffee.
 وہ کافی پسند کرے گا = وہ کافی پسند کرے گا۔
اور جملہ میں would ہے یا had اس کا اندازہ جملہ کے باقی حصوں سے ہوجائے گا۔

ماضی میں مستقبل کے بارے میں بات کرنے کے لیے

ہم ماضی کے جملوں میں مستقبل کی بات کرنے کے لیے would کا استعمال کرتے ہیں ،یعنی کسی ایسے واقعہ کے بارے میں بات کرنے کے لیے جس کے بارے میں آپ نے ماضی میں سوچا تھا کہ وہ مستقبل میں ہوگا۔

  • You said that you would help me.
  • تم نے کہا تھا کہ تم میری مدد کروگے۔

اگر ہمیں بس اتنا کہنا ہوتا:

تم میری مدد کروگے۔

تو ہم will کا استعمال کرتے:

You will help me.

لیکن چونکہ یہ جملہ ماضی میں کہاگیا کہ مستقبل میں تم میری مدد کروگے۔ لہذا ہم will کے بجائے would کا استعمال کریں گے۔

You said that you would help me.

I informed you that I would reach office by 11 AM.

میں نے تمہیں اطلاع دی تھی کہ میں 11 بجے تک آفس پہنچ جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں!

Learn the Use of would in Urdu

شرطیہ جملوں میں

ہم شرطیہ جملوں میں “would” کا استعمال یہ بتانے کے لیے کرتے ہیں کہ ہمارے خیال میں اگر ماضی میں کوئی چیز ہوجاتی ؛ تو مستقبل میں اس کا نتیجہ کیا ہوتا:
I would give her a call if I could find her number.
اگر مجھے اس کا نمبر مل جاتا،تو میں اس کو فون کرتا۔
If I had the money, I’d buy a new car.
 اگر میرے پاس پیسہ ہوتا تو میں ایک نئی کار خریدتا۔
You would lose weight if you took more exercise.
 اگر آپ زیادہ ورزش کرتے؛ تو آپ اپنا وزن کم کرلیتے۔
If he got a new job, he would probably make more money.
 اگر اسے نئی ملازمت مل جاتی ؛ تو وہ شاید زیادہ سے زیادہ رقم کماتا۔
ہم would کے بجائے will کا استعمال بھی کرسکتے ہیں لیکن would والا زیادہ مہذب اور شائستہ طریقہ ہے۔
I will give him a call if I can find his number.
 اگر مجھے اس کا نمبر مل جاتا تو میں اس کو فون کرتا۔
You won’t get in unless you have a ticket.
 آپ اس وقت تک داخل نہیں ہوسکتے جب تک کہ آپ کے پاس ٹکٹ نہ ہو۔
 ہم مفروضے بنانے کے لئے بھی would استمعال کرتے ہیں:
 جب ہم کسی صورتحال کا تصور کرتے ہیں:
It would be very expensive to stay in a hotel.
 کسی ہوٹل میں رہنا بہت مہنگا ہوگا۔
 ہم مشورے دینے کے لئے بھی مشروط جملے استعمال کرتے ہیں۔
Zaid will help you if you ask him.
 زید تمہاری مدد کرتا؛ اگر تم مدد مانگتے۔
یہاں بھی Would کا استعمال زیادہ شائستہ ہے:
Zaid would help you if you asked him.
زید تمہاری مدد کرتا؛ اگر تم مدد مانگتے۔

 ان تین کے علاوہ ہم اور دوسری چیزوں کے لئے بھی would کا استعمال کرتے ہیں ، جیسے کہ:خواہش ، شائستہ درخواستوں اور سوالات، رائے یا امید، خواہش اور ندامت کا اظہار کرنا

شائستہ درخواستوں اور پیش کشں

🏨 ہوٹل  اور دوسری جگہوں پر جہاں ہم خدمات کے بدلے پیسے ادا کرتے ہیں وہاں درخواست کرنے کا ایک عام طریقہ “I would like” کا استعمال ہوتا ہے۔  اس جملے کا مطلب ہے “کسی چیز کو لینے کی خواہش کرنا۔”
 کھانے کا آرڈر دیتے وقت آپ مہذب انداز میں کہہ سکتے ہیں:
  • I would like the crab cakes.
  •  میں کریب کیک چاہتا ہوں۔
 ہم شائستہ طریقہ پر کسی چیز کی پیش کش کرنے کے لیے بھی “would like” کا استعمال کرتے ہیں۔ اور ایسا کرتے وقت ہم سوالیہ جملے کا استعمال کرتے ہیں:
  • Would you like anything else?
  • کیا آپ کچھ اور پسند کریں گے؟
ہم حکمیہ جملوں (Imperative Sentence)  میں please کا استعمال کرکے بھی شائستہ طور پر درخواست کرسکتے ہیں؛ لیکن would کا استعمال اس سے بھی زیادہ مہذب اور شائستہ ہے۔
Would Imperative
Would you open the door, please?
براہ مہربانی، کیا آپ دروازہ کھولیں گے؟
Open the door, please.
براہ مہربانی، دروازہ کھول دو۔
Would you know the answer?
کیا آپ اس کا جواب جانتے ہو؟ 
Do you know the answer?
کیا آپ کو جواب معلوم ہے؟
What would the capital of Nigeria be?
 نائیجیریا کا دارالحکومت کیا ہوگا؟
What is the capital of Nigeria?
نائیجیریا کا دارالحکومت کیا ہے؟

خواہش, شوق یا امید کے لیے

I’d love to live here.
 میں یہاں رہنا پسند کروں گا۔
Would you like some coffee?
 کیا آپ کوکافی پسند ہوگی؟
I wish you would stay. (I really want you to stay. I hope you will stay.)
 کاش تم ٹھہرتے۔  (میں واقعتا چاہتا ہوں کہ آپ رکیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ رہیں گے۔)
They don’t like me. I’m sure they wish I’d resign.
 وہ مجھے پسند نہیں کرتے۔  مجھے یقین ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ میں مستعفی ہوجاؤں۔

رائے یا امید کے لیے

I suppose some people would call it torture.
 مجھے لگتا ہے کہ کچھ لوگ اسے اذیت کہتے ہیں۔
I would have to agree.
 مجھے اتفاق کرنا پڑے گا۔
I would expect him to come.
 میں اس کے آنے کی امید کروں گا۔
Since you ask me I’d say the red one is best.
 چونکہ آپ مجھ سے پوچھتے ہیں میں کہوں گا کہ لال رنگ والا سب سے بہتر ہے۔
If you want to learn how to use would in Urdu then you have to read this whole article carefully.

Meaning words related to Would in Urdu

اب ہم ان الفاظ اور جملوں کے معانی جان لیتے ہیں جو would سے مل کر بنتے ہیں اور بہت مشہور اور مستعمل ہیں۔

“Would you like” meaning in Urdu:

اس جملے کا استعمال کسی کو کچھ پیش کرنے یا انہیں کچھ کرنے کی دعوت دینے کے لیے جاتا ہے۔ جیسے:
  • Would you like to do something?
  • کیا آپ کچھ کرنا چاہیں گے؟
  • Would you like coffee?
  • کیا آپ کافی پسند کریں گے؟

“I would like” meaning in Urdu:

اس کا مطلب ہوتا ہے:
  • میں پسند کروں گا۔
  • میں چاہتا ہوں۔
  • میں چاہوں گا۔
اس جملے کا استعمال اوپر والے جملے کے جواب میں یا اپنی پسند بتانے یا ہوٹل وغیرہ میں آرڈر دینے کے لیے ہوتا ہے۔
  • I would like chicken with salad.
  • مجھے سلاد کے ساتھ چکن پسند ہے۔
  • I would like to know.
  • میں جاننا چاہوں گا
  • I would like to know you better.
  • میں آپ کو بہتر جاننا چاہوں گا۔
  • I would like to inform you that…
  • ..میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ

“Would Have Done” Meaning in Urdu:

Would Have Done meaning in Urdu is Kiya Hota or kar diya hota, in roman Urdu. And Urdu Translation of Would Have Done is ‘کردیا ہوتا” or ‘کیا ہوتا’.
اس کا مطلب ہے:
  • کردیا ہوتا۔
  • کیا ہوتا۔
  • کرتا۔
  • I would have done the same.
  • میں بھی ایسا ہی کرتا/ کیا ہوتا

0 thoughts on “Will and Would in Urdu | Meaning, Use And Examples”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top