Personal Pronouns in Urdu | Meaning, Definition and Types
Personal Pronouns Meaning in Urdu
Word | Urdu Meaning |
---|---|
Personal Pronoun | ضمیر شخصی |
Definition of Personal Pronouns in Urdu
وہ ضمیر جو فاعل، یا کسی خاص شخص،جگہ،یا ذات کو بتانے کیلیے استعمال ہو انہیں Personal Pronouns کہتے ہیں. جیسے:
- I am a student.
- میں ایک طالب علم ہوں
- You are a teacher.
- آپ ایک استاذ ہیں
- It is a comfortable chair.
- یہ ایک آرام دہ کرسی ہے
ان مثالوں میں I،You اور It ضمیر شخصی (Personal pronouns) ہیں، اس لیے کہ ان سے خاص شخص، اور خاص چیز کا پتا چل رہا ہے۔
آسان الفاظ میں، I, we, you, he, she, it اور they کو Personal Pronoun (ذاتی ضمیر) کہتے ہیں۔
Types of personal pronouns in Urdu
There are three types of Personal Pronoun in English which are explained in Urdu as follows:
ضمیر شخصی (Personal pronouns) کی تین قسمیں ہیں:
- First Person (متکلم)
- Second person (مخاطب)
- Third person (غائب)
- جو شخص بات کر رہا ہو اگر وہ ایک ہو؛ تو اسے 1st person singular (واحد متکلم) کہتے ہیں. یعنی”I” واحد متکلم (First Person Singular) ہے۔ اور اگر بات کرنے والے ایک سے زیادہ ہوں؛ تو انہیں First Person Plural (جمع متکلم) کہتے ہیں یعنی “we” جمع متکلم (First Person Plural) ہے.
- جس سے بات ہو رہی ہے اسے 2nd person (مخاطب) کہتے ہیں،اس میں صرف You کا شمار ہوتا ہے۔
- جس کے بارے میں بات ہو رہی ہے، اسے 3rd person (غائب) کہتے ہیں. یا یوں کہیے کہ متکلم اور مخاطب کے علاوہ جو بھی ہو سب کو 3rd Person (غائب) کہتے ہیں۔ اب اگر وہ ایک ہو؛ تو انہیں 3rd Person singular اور اگر ایک سے زیادہ ہوں؛ تو انہیں 3rd Person plural کہتے ہیں۔ یعنی He, She, It اور تمام اسم (Nouns) سب 3rd Person singular (واحد غائب) ہیں. اور They جمع غائب یعنی 3rd Person plural ہے۔
Persons |
Singular واحد |
Plural جمع |
First Persons (متکلم) | I | We |
Second Person (مخاطب) | You | You |
Third Person (غائب) | He She It |
They |
آئیےاس کو ایک مثال سے سمجھیں:
مان لیجیے کہ میں آپ سے عبداللہ (یا کسی اور شخص) کے بارے میں کچھ بات کر رہا ہوں۔ تو یہاں پر…
- میں 1st Person ہوں۔
- آپ 2nd person (حاضر، مخاطب) ہیں۔
- اور عبد اللہ (یا جس کے بارے میں بھی بات ہو رہی ہے) وہ 3rd person (غائب) ہے۔
متکلم (First person)
Pronoun | ترجمہ | صیغہ |
---|---|---|
|
میں | واحد/ Singular |
|
ہم | جمع/ Plural |
مخاطب (Second person)
Pronoun | ترجمہ | صیغہ |
---|---|---|
|
تو, تم, آپ | واحد، جمع Singular, plural |
غائب (Third person)
Pronouns | ترجمہ | صیغہ |
---|---|---|
|
وہ | واحد, مذکر Singular |
|
وہ | واحد, مونث Singular |
|
یہ، وہ | واحد، غیر ذوالعقل Singular |
They | وہ (وہ سب) | جمع ، مذکر ومونث Plural |
نوٹ: تمام اسماء Third person ہوتے ہیں۔ اگر واحد ہیں تو Third person singular جیسے کتاب، قلم ،زید ، عمر وغیرہ، اور اگر جمع ہیں؛ تو Third person plural ہوتے ہیں۔ جیسے کتابیں، کاپیاں وغیرہ.
Forms of Personal Pronouns in Urdu
Personal Pronoun کی استعمال کے اعتبار سے تین حالتیں ہوتی ہیں:
- Subjective Pronoun (فاعلی ضمیر)
- Objective Pronoun (مفعولی ضمیر)
- Possessive Pronoun (اضافی ضمیر)
Subjective Personal Pronoun in Urdu
جو ضمیر مبتدا یا فاعل بنتی ہے اسے Subject Pronoun (فاعلی ضمیر) کہتے ہیں۔ جیسے:
- I am a student.
- میں ایک طالب علم ہوں۔
- You are a teacher.
- تم ایک استاد پو۔
ان جملوں میں I، اور You حالت فاعلی میں ہیں۔
ایک نظر تمام فاعلی ضمیروں پر ڈالتے ہیں۔
- I _ میں
- We_ ہم
- You_ تم
- They_وہ سب
- He _ وہ
- She _ وہ(مؤنث)
- It _ وہ،یہ(غیر انسان
Objective Personal Pronoun in Urdu
جو ضمیر جملہ میں مفعول بنے اسے Object Pronoun (مفعولی ضمیر) کہتے ہیں۔ جیسے:
- I like him.
- میں اسے پسند کرتا ہوں
- He is with me.
- وہ میرے ساتھ ہے
- You depend on us.
- تم مجھ پر منحصر ہو
ان مثالوں میں جو him ،me اور us کا استعمال ہوا ہے،یہ سب Object Pronoun ہیں۔ اور یہ حالت مفعولی کی شکل ہے۔ یعنی ہمیں کہیں ضمیر کو مفعول کے طور پر استعمال کرنا ہوگا تو ان میں سے ہی کریں گے۔
- Me_ مجھے
- Us_ ہمیں
- You_ تمہیں
- Them _ انہیں
- Him _ اسے
- Her_ اسے (مؤنث کیلیے)
- It _ اسے (انسان کے علاوہ کیلیے)
Possessive Personal Pronoun in Urdu
میرا، تیرا، اس کا وغیرہ کا معنی ادا کرنےکیلیے جس ضمیر کا استعمال ہوتا ہے اسے Possessive pronoun کہتے ہیں۔ جیسے:
- My / mine _میرا
- Our / ours _ہمارا
- Your / yours _تمہارا
- Their / theirs _ان کا
- His / his _(مرد کیلیے)اس کا
- Her/ hers _(اس کا،(عورت کیلیے
- Its (غیر ذوی العقول کےلیے) اس کا
اب اس میں سمجھنا یہ ہے کہ تقریبا ہر ایک کیلیے دو words آئے ہیں۔ معنی تو دونوں کا ایک ہی ہے؛ لیکن استعمال کا طریقہ الگ ہے۔
ان میں ہر ایک کے پہلے والے الفاظ یعنی:
- My
- Our
- Your
- Their
- His
- Her
- Its
ان کے ساتھ ہمیشہ کوئی نہ کوئی noun (اسم) لگ کر آتا ہے. جیسے:
- My brother is loyal.
- میرا بھائی ایماندار ہے۔
- This is your book.
- یہ تمہاری کتاب ہے۔
- Our house is massive.
- میرا گھر بڑا ہے۔
- That is their shop.
- وہ ان کی دکان ہے۔
- His pen is blue.
- اس کا قلم نیلا ہے۔
- Her watch is too expensive.
- اس کی گھڑی بہت مہنگی ہے۔
- Its cover is red.
- اس کا کور سرخ ہے۔
ان جملوں میں دیکھیے! ہر جگہ اضافت کی ضمیروں کے ساتھ noun لگا ہوا ہے، پہلی مثال میں my کے ساتھ brother ہے، دوسری میں your کے ساتھ book ہے، اسی طرح ہر ایک کے ساتھ کوئی noun ہے۔
لیکن جو دوسرے الفاظ ہیں، یعنی:
- Mine
- Yours
- Ours
- Theirs
- His (یہ ایک ہی لفظ دونوں جگہ استعمال ہوتا ہے)
- Hers
ان کے ساتھ noun نہیں آتا ہے؛ بلکہ یہ سب اکیلے اور تنہا استعمال ہوتے ہیں۔ جیسے:
- This book is mine.
- یہ کتاب میری ہے۔
- That bike is yours.
- وہ موٹر سائکل تمہارا ہے۔
- These cars are ours.
- یہ گاڑیاں ہماری ہیں۔
- These mobiles are theirs.
- یہ موبائل ان کے ہیں۔
- This library is his.
- یہ کتب خانہ اس کا ہے۔
- That computer is hers.
- وہ کمپیوٹر اس{عورت} کا ہے۔
Subjective, Objective and Possesive Pronoun
Subject Pronoun | Object Pronoun | Possesive Pronoun |
---|---|---|
|
Me | My / Mine |
|
Us | Our / Ours |
|
You | Your/ Yours |
|
Him | His |
|
Her | Her / Hers |
|
It | Its |
|
Them | Their / Theirs |
This article covers:
- Personal Pronouns in Urdu
- Personal Pronoun meaning in Urdu
- Types of Personal Pronouns in Urdu
- Personal pronoun definition and examples in Urdu
- Personal Pronoun Sentences with Urdu meanings
- Possessive Pronoun in Urdu