All English Modal Verbs in Urdu – Definition, Examples and Rules

Modal Verbs in Urdu – Definition, Examples and Rules

Learn modal auxiliary verbs in Urdu with examples and definiti in easy way, and make your English conversation more flexible. 
We have given you a detailed article on Modal auxiliary verbs in Urdu, just make sure you read it completely and follow it in your daily English conversation.
Modal Verbs in Urdu, Modal Verbs Definition in Urdu, Modal Verbs meaning in Urdu
انگریزی معاون افعال

 انگریزی افعــــــال کے بارے میں افعال (Verbs) کے سبق میں ہم  بہت کچھ جان چکے ہیں وہیں ہم نے انگریزی معاون افعال (Helping Verbs) کے متعلق بھی جانا لیکن چونکہ اس کی دوسری قسم Modal Verbs بہت اہم ہے اس لیے آج ہم تفصیل سے اسے جانیں گے.

Modal verbs meaning in Urdu

Modal verbs meaning in Urdu is ‘Fale Muawin’. You can write it in Roman Urdu as ‘Fale Muawin’ and in Urdu script as ‘ فعل معاون’.

Modal verbs definition in Urdu

Modal verbs definition in Urdu is as follows:

 Modal Verbs (مَوڈَیٔل وربس) جنہیں Modal auxiliary verbs اور Modals بھی کہتے ہیں۔ ایک قسم کے انگریزی معاون افعال ہیں جو استعداد، امکان، اجازت اور ذمہ داری جیسے خیـــــــالات کے اظہار کے لئے دوسرے افعــــــــال کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں۔

آپ اس بات سے Model verbs کی اہمیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہماری روز مرہ کی گفتگو میں کئی مواقع پر ان کی ضرورت پڑتی ہے۔ اور اہل زبان اس کا استعمال اس قدر کرتے ہیں کہ اگر آپ ان کو اچھی طرح سمجھ لیں تو آپ کے لیے انگریزی کا کافی حصہ آسان ہوجائے گا۔اس لیے ہم اس بات سے شروع کرتے ہیں کہ یہ کتنے ہیں اور ان کے استعمال کیا کیا ہیں۔

Famous Modal Verbs in Urdu

ویسے تو Model Verbs کئی ہیں؛ لیــــــکن چند بہت مشـــــــہور اور زیادہ مستعمل ہیں جو نیچے درج ہیں۔

 Present (حال)  Past (ماضی)
can (کَین) could ( کُڈ)
May ( مَے) Might (مائٹ)
Shall (شَیٔل) Should (شُڈ)
Must ( ٔمَسٔٹ) ___
Will (وِل) Would (وُڈ)

Rules of Modal Verbs in Urdu

Now, let’s look at some important Rules of Modal Verbs explained in Urdu.
اس سے پہلے کہ ہم ان کے اســــــــتعمال کو جانیں پہلے کچھ ضروری قواعد (Rules) جان لیتے ہیں: 

⁦1️⃣⁩ چونکہ ⁦  بھی انگریزی معاون افعــــــــال (Modal verbs) کی ایک قسم ہیں اس لیے یہ جملوں میں تنہا استعمال نہیں ہوتے ہیں؛ بلکہ دوسرے عام افعال کے ساتھ مل کر استعمال ہوتے ہیں 

جنہیں Main Verb کہا جاتا ہے۔ اور وہ Main Verb ہمیشہ First form/  Base form میں ہوتے ہیں۔ جیسے:

  • You can do it.
  • (یو کَین ڈو اِٹ)
  • تم یہ کرسکتے ہو۔
اس جملہ میں “Can” ایک Modal verb اور “do” ایک main verb ہے۔ عام افعال کو ہی Main Verb کہتے ہیں چونکہ جملہ میں Main (اہم) یہی ہوتے ہیں۔ اس لیے انہیں Main Verb کہتے ہیں۔

⁦2️⃣⁩ دوسرے افعال کی طرح ان افعال کے تین Forms (شکلیں) نہیں ہوتے ہیں۔ البتہ کچھ Modal verbs ہیں جن کے دو forms متعین ہیں ایک زمانۂ حال یا مستقبل کے لیے اور دوسرا ماضی کے لیے۔ جیسے، To come (آنا) ایک فعل ہے، اور اس کے Forms ہیں:

  • Come (کم)، Came (کَیم), Come(کم)
اس کے برعکس Can, May, Shall موڈل  فعل ہیں جن کے ماضی کے Forms ہیں: Could, Might, Should
یہ تینوں اگرچہ Can, May اور Shall کے ماضی ہیں؛ لیکن عام طور پر یہ ماضی کے معنی میں استعمال نہیں ہوتے ہیں۔ سوائے Could کے وہ بھی اس وقت جب Ability (قابلیت و صلاحیت) کے لیے استعمال کیا جائے۔ جیسے:

 Present (حال)  Past (ماضی)
You can do it.
(ی کَین ڈو اِٹ)
You could do it.
(یو کُڈ ڈو اِٹ)
تم یہ کرسکتے ہو۔ تم یہ کرسکتے ہو۔

لیکن اگر ہمیں Modal کے ساتھ ماضی کے جملے بنانا ہو؛ تو Modal کے ساتھ لفظ “have” لگتا ہے،  اور main verb کی Third form (تیسری شکل) استعمال ہوتی ہے۔ جیسے:
  • He should have learned English.
  • اسے انگلش سیکھنا چاہیے تھا۔
3️⃣⁩ان کے ذریعے جملہ بنانے کے لیے ہم ایک ترکیب (Formula) کا استعمال کرتے ہیں:
  • Formula (ترکیب)
  • Subject+modal+Main verb
یعنی سب سے پہلے فاعل، اس کے بعد modal، اس کے بعد main verb اور آخر میں جملہ کے باقی حصے آئیں گے۔
⁦4️⃣⁩ان کے⁦سوالیہ اور منفی جملے بنانے کے لیے کسی اور لفظ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، بس ان کو ہی فاعل سے پہلے لانے پر سوالیہ جملے بن جاتے ہیں۔
اور ان کے بعد لفظ “not” بڑھا دینے سے منفی جملے بن جاتے ہیں۔ جیسے:
Positive Negative Interrogative
You can do it. You can not do it. Can you do it?
تم یہ کرسکتے ہو۔ تم یہ نہیں کرسکتے ہو۔ کیا تم یہ کرسکتے ہو؟ 
مثبت  You can do it.
تم یہ کرسکتے ہو۔
منفی You can not do it.
تم یہ نہیں کرسکتے ہو۔   
سوالیہ Can you do it?   
کیا تم یہ کرسکتے ہو؟
منفی سوالیہ Can you not do it?
کیا تم یہ نہیں کرسکتے ہو؟
WH Questions                         How can you do it?
یہ تم کیسے کرسکتے ہو؟
WH negative Questions               Why can you not do it?
تم یہ کیون نہیں کرسکتے ہو؟

Use of Modal auxiliary verbs in Urdu

There are several uses of Modal verbs but we have explained seven common use of Modal verbs in Urdu.
Modals کا استعمال کئی چیزوں کے لیے کیاجاتا ہے۔ جن میں سب سے زیادہ مشہور نیچے دیے گئے ہیں:
  1. Probability
  2. Ability
  3. Permission
  4. Requests
  5. offers
  6. Suggestions 
  7. Obligations
چلیے اب تفصیل سے ان سب کو جانتے ہیں!

Possibility /امکان

اگر کسی چیز کا ہونا ممکن ہو؛ لیــــــــکن یقینی نہ ہو۔ یعنی ضروری نہیں کہ وہ چیز ہوجائے، بلکہ ہوسکتا ہے کہ وہ ہوجائے ؛ تو ہم اس بات کو ظاہر کرنے کیلیے؛ could,may، Can اور Might کا استعمال کرتے ہیں۔
Modal verbs    مثالیں
Can You can easily get lost in this town.
تم اس شہر میں آسانی سے کھو سکتے ہو۔
(لوگ اکثر اس شہر میں کھو جاتے ہیں اس لیے تمہارا کھو جانا بھی ممکن ہے)
Could We could be late, if we don’t hurry.
ہمیں دیر ہوسکتی ہے، اگر ہم جلدی نہ کریں
May He may win this match.
وہ یہ مقابلہ جیت سکتا ہے۔
Might They might be at home.
وہ شاید گھر پر ہوں
وہ گھر پر ہوسکتے ہیں

یاد رکھیے
1. ہم کسی چیز کے امکان کو بتانے کیلیے “May, Might, Could” کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اور “Can” کا بھی لیکن ان میں فرق ہے۔
Can: جب کسی چیز کے بارے میں ہمیں معلوم ہو کہ وہ ممکن ہے تب ہم Can کا استعمال کرتے ہیں۔
May/Might/ Could: جب کسی چیز کے بارے میں ہمیں معلوم نہ ہو بلکہ ہمیں شک ہو کہ وہ ہوسکتی ہے تب ہم May/Might/Could کا استعمال کرتے ہیں۔
جیسے آپ اپنے دوست کے ساتھ جارہے ہیں، اور راستے میں ایک کتا دکھا جس کے بارے میں آپ جانتے ہیں کہ وہ کبھی کبھی خطرناک ہوجاتا ہے؛ تو آپ “Can” کا استعمال کرکے کہہ سکتے ہیں:
This dog can be dangerous.
یہ کتا خطرناک ہوسکتا ہے۔ (کیونکہ کبھی کبھی وہ خطرناک ہوجاتا ہے۔ اس لیے اس بار بھی ممکن ہے)
لیکن اگر آپ اس کتے کے متعلق کچھ نہیں جانتے بس آپ کو ڈر ہے کہ کہیں وہ خطرناک نہ ہوجائے؛ تو آپ “May/Might/Could” کا استعمال کرکے کہہ سکتے ہیں:
This dog may/might/could be dangerous.
یہ کتا خطرناک ہوسکتا ہے۔ (یعنی اس کتے کے متعلق مجھے کچھ نہیں معلوم لیکن کچھ کتےخطرناک ہوتے ہیں۔ اس لیے ممکن ہے یہ بھی ہوجائے)

اگر ماضی کے کسی واقعہ کے بارے میں اندازہ لگانا ہو؛ تو May/ might اور Could کے ساتھ لفظ “Have” لگا دیں گے۔ اور Main verb میں Verb کی third form (تیسری شکل) کا استعمال کریں گے۔
جیسے: 
Modal verbs  مثال
May/Might/Could
Where were you? I thought you might have gone.
آپ کہاں تھے؟ مجھے لگا کہ آپ چلے گئے ہوں گے۔

Impossibility/ ناممکن

ہم یہ بتانے کے لیے کہ کوئی چیز ناممکن ہے۔ Can’t (“کانٔٹ” اور امریکن انگلش میں اس کا تلفظ” کَیٔنٔٹ” ہے) یا Cannot کا استعمال کرتے ہیں۔
Modal verbs  مثالیں
Can’t He can’t spell properly.
وہ صحیح سے ہجے نہیں کرسکتا۔
Cannot You cannot be sad.
تم دکھی نہیں ہوسکتے۔

یاد رکھیے

Can’t ( کانٔٹ) لفظ Cannot (کین نوٹ) کا مخفف ہے۔ اس کا استعمال بے تکلفی اور غیررسمی طور پر ہوتا ہے۔
اگر آپ کو formal یعنی رسمی طور پر لکھنا یا بولنا ہو -جیسے استاد وغیرہ کو درخواست لکھنا وغیرہ- تو Cannot کا استعمال کیجیے۔ اور Cannot ایک لفظ ہے Can اور Not کو الگ الگ کرکے “Can not” نہیں لکھنا چاہیے۔ سوائے کچھ موقعوں پر۔

اور اگر ماضی کے کسی واقعہ کے بارے میں Impossibility کو بتانا ہو؛ تو Can’t یا Couldn’t (کُڈَنٔٹ) کے ساتھ “Have” لگائیں گے۔ اور Main verb میں Verb کی third form (تیسری شکل) کا استعمال کریں گے۔ جیسے:
Modal verbs  مثالیں
Can’t + have He can’t have told him.
وہ اسے نہیں بتا سکتا تھا۔
Couldn’t + have He couldn’t have said it better.
وہ اسے اس سے بہتر نہیں کہہ سکتا تھا۔

Certainty /یقینی

اگر کسی چیز کے سچ ہونے کا ہمیں یقین ہو، اور ہمارے پاس اس کی وجہ ہو، تو اس کو ظاہر کرنے کے لیے “Must (مَسٔٹ)” کا استعمال کرتے ہیں۔
Modal verbs  مثال
Must You must be hungry, you have not eaten all day.
 تم ضرور بھوکے ہوگے، تم پورے دن نہیں کھایا۔
(یعنی ہمیں یقین ہے کہ تم بھوکے ہوگے، کیونکہ تم نے پورے دن نہیں کھایا)
اور اگر ماضی کے کسی واقعہ کے بارے میں Certainty کو بتانا ہو؛ تو Must کےساتھ “Have” لگائیں گے۔ یا کچھ مشورہ دینا ہو؛ تو Should کے ساتھ have کا استعمال کریں گے۔ اور  Main Verb میں Verb کی third form (تیسری شکل) کا استعمال کریں گے۔ جیسے:
Modal verbs   

مثالیں
Must + have                         They hadn’t eaten all day, they must have been hungry.

انہوں نے دن بھر کچھ نہیں کھایا تھا، وہ ضرور بھوکے رہے ہوں گے۔
Should + have                             He should have learned English, it would have been useful.
اسے انگلش سیکھنا چاہیے تھا، یہ فائدہ مند ہوتا۔

Ability /قابلیت

ہم یہ بتانے کیلیے کہ کسی شخص میں کسی کام کو کرنے قابلیت و صلاحیت ہے یا نہیں “Can” اور “Can’t” کا استعمال کرتے ہیں۔
Modal verbs  مثالیں
Can He can swim like a fish.
 وہ مچھلی کی طرح تیر سکتا ہے۔
Can’t She can’t speak English fluently.
وہ روانی سے انگریزی نہیں بول سکتی۔
اور اگر کسی شخص میں کوئی قابلیت ماضی میں تھی؛ تو ہم اس کے لیے “Could(کُڈ)” کا استعمال کرتے ہیں، اور اگر ماضی میں کسی چیز کی قابلیت نہیں تھی؛ تو اس کے لیے “Couldn’t/ Could not”  کا استعمال کرتے ہیں۔ جیسے:
Modal verbs   مثالیں
Could He could swim like a fish. 
وہ مچھلی کی طرح تیر سکتا تھا۔
Couldn’t/ Could not She couldn’t speak English fluently.
وہ روانی سے انگریزی نہیں بول سکتی تھی۔
ہم Could کے ساتھ “Have” کا استعمال یہ بتانے کیلیے کرسکتے ہیں کہ ایک شخص میں کسی کام کو کرنے کی قابلیت یا موقع تھا؛ لیکن اس نے وہ کیا نہیں۔ جیسے:
Modal verbs                    مثالیں
Could + have                                                           He could have stop it. ( But he did not)
وہ اسے روک سکتا تھا۔ (لیکن اس نے نہیں روکا)
She could have learned English.
(But she did not)
وہ انگلش سیکھ سکتی تھی (لیکن اس نے نہیں سیکھا) 

Permission/ اجازت

اجازت لینے کے لیے

ہم کسی سے کسی کام کے کرنے کی اجازت لینے کے لیے “Can”,”Could” اور “May” کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن “Can” کے مقابلے “Could”  اور “May” کے ذریعے اجازت لینا زیادہ مہذب طریقہ ہے۔
Modal verbs   مثالیں
Can Can we go home?
کیا ہم گھر جاسکتے ہیں؟
Could could  I ask you something?
کیا میں آپ سے کچھ پوچھ سکتا ہوں؟
May May I come in?
کیا میں اندر آسکتا ہوں؟

اجازت دینے کے لیے

اگر آپ سے کوئی  کسی کام کے کرنے کی اجازت مانگے، اور آپ اجازت دینا چاہیں؛ تو اس کے لیے  “Can” اور “May” کا استعمال کرتے ہیں، لیکن “May” کے ذریعے اجازت دینا زیادہ مہذب طریقہ ہے۔
Modal verbs   مثالیں
Can You can go home
تم گھر جاسکتے ہو۔
May You may come in
تم اندر آسکتے ہو۔
اس کے علاوہ اگر اجازت دینے والے آپ نہ ہوں؛ بلکہ کوئی اور ہو اور آپ کو بس یہ بتانا ہو کہ اس شخص کو اجازت ہے۔ تو بھی آپ “Can”  اور”May” کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اور یہاں بھی “May”  کا استعمال زیادہ مہذب ہے۔ جیسے:
Modal verbs   مثالیں
Can Students can travel for free.
طلباء مفت میں سفر کرسکتے ہیں 
May Students may travel for free.
طلباء مفت میں سفر کرسکتے ہیں۔

اجازت دینے سے انکار کرنا

اگر کوئی آپ سے کسی کام کے کرنے کی اجازت مانگے، اور آپ اسے اجازت نہیں دینا چاہتے، تو آپ “Can’t” یا “May not” کا استعمال کرسکتے ہیں۔
Modal verbs   مثالیں
Can’t You can’t go home.
تم گھر نہیں  جاسکتے۔
May not You may not come in
تم اندر نہیں آسکتے۔

Request/ درخواست

اگر کسی سے کچھ کرنے کی درخواست کرنی ہو؛ تو ہم “Can” اور “will” کا استعمال کرتے ہیں۔جیسے:
Modal verbs   مثالیں
Can Can you say that again, please?
برائے مہربانی، کیا آپ یہ دوبارہ کہ سکتے ہیں؟
Will Will you help me, please?
برائے مہربانی،کیا آپ میری مدد کریں گے؟
اور اگر زیادہ شائستہ طریقہ سے درخواست کرنی ہو؛ توہم “Could You” یا “Would you” کا استعمال کرتے ہیں۔
Modal verbs   مثالیں
Could Could you say that again, please?
برائے مہربانی، کیا آپ یہ دوبارہ کہ سکتے ہیں؟
Would Would you help me, please?
برائے مہربانی،کیا آپ میری مدد کریں گے؟

Offerce/ پیشکش

ہم کسی چیز کی پیشکش کرنے کے لیے ” Would you like” کا استعمال بہت کرتے ہیں۔ جیسے:
Modal verbs   مثالیں
Would you like Would you like some cake?
کیا آپ کچھ کیک پسند کریں گے؟

Would you like to come to our house for dinner?

اور ہم “Can I” ” Shall I” کا استعمال بھی پیشکش کرنے کے لیے کرسکتے ہیں۔ جیسے:
Modal verbs   مثالیں
Can I Can I help you?
کیا میں آپ کی مدد کرسکتا ہوں؟
Shall I Shall I do that for you?
کیا یہ میں آپ کے لیے کروں؟
اس کے  علاوہ ہم کبھی کبھی “I can” , “I will” اور “I could” کا استعمال بھی پیشکش کرنے کے لیے کرتے ہیں.جیسے:
Modal verbs    مثالیں
I Can I can help you, if you like.
میں آپ کی مدد کرسکتا ہوں، اگر آپ پسند کریں۔
I Could                                I could buy it for you.
میں یہ آپ کے لیے خرید سکتا ہوں۔
I will I will give you money, if you need it.
میں تمہیں پیسہ دوں گا اگر تمہیں اس کی ضرورت ہو۔

Suggestion/ مشورہ

ہم مشورہ اور رائے دینے کے لیے “Should” یا “Shouldn’t(شُڈَنٔٹ)” کا استعمال کرتے ہیں۔
Modal verbs   مثالیں
Should You should go to the doctor.
تمہیں ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے۔
Shouldn’t/ should not You shouldn’t talk like that.
آپ کو اس طرح بات نہیں کرنی چاہیے۔
اس کے علاوہ “Could” کا استعمال بھی مشورہ دینے کے لیے کرسکتے ہیں۔ جیسے:
Modal verbs  مثال
Could
We could meet at the weekend
ہم ہفتہ کے آخر میں مل سکتے ہیں۔

Obligations / فرائض/ ذمہ داری

ہم کسی کو یہ بتانے کیلیے کہ کسی چیز کو کرنا اس کی ذمہ داری ہے اور اسے وہ ضرور کرنا چاہیے “Must” کا استعمال اور یہ بتانے کیلیے کہ کسی کام کو بالکل نہیں کرنا چاہیے “Must not/ mustn’t” کا استعمال کرتے ہیں۔
Modal verbs   مثالیں
Must You must listen to the teacher.
تمہیں ڈاکٹر کی بات ضرور سننی چاہیے۔
Must not/ Mustn’t you mustn’t make a noise in here.
آپ کو یہاں شور نہیں مچانا چاہیے

1 thought on “All English Modal Verbs in Urdu – Definition, Examples and Rules”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top