Future Perfect Tense in Urdu and English | Structures and Examples

Future Perfect Tense in Urdu and English| Structures and Examples

Future Perfect Tense in Urdu, Future Perfect Tense examples in Urdu, Future Perfect Tense Sentences in Urdu, Future Perfect Tense Urdu to English.
Today, You will learn:
  • Definition of Future Perfect Tense in Urdu
  • Future Perfect Tense Examples in Urdu
  • Future Perfect Tense sentences in Urdu

آج ہم Future Perfect Tense in Urdu یعنی اردو میں انگریزی کے فعل مستقبل مکمل والے جملہؑ فعلیہ بنانا سیکھیں گے۔ اور جانیں گے:

  • Definition of Future Perfect Tense in Urdu
  • (فعل مستقبل مکمل کی تعریف)
  • Future Perfect tense rules in Urdu
  •  (فعل مستقبل مکمل کے قواعد )
  • Future Perfect Tense Examples in Urdu
  •  (فعل مستقبل مکمل کی مثالیں)
Future Perfect Tense in Urdu, Future Perfect Tense examples in Urdu, Future Perfect Tense Sentences in Urdu, Future Perfect Tense Urdu to English

Definition of Future Perfect Tense in Urdu

Future Perfect Tense is defined in Urdu as follows:

تعریف:  فعل مستقبل مکمل (Future Perfect Tense) وہ جملے ہوتے ہیں جن کا استعمال کسی واقعہ یا خبر کے بارے میں یہ بتانے کیلئے ہوتا ہے کہ وہ مستقبل میں ہوچکے ہوں گے۔

علامت Future Perfect Tense (فیوچر پرفیکٹ) کی علامت یہ ہے کہ اردو میں اس کے آخر میں “چکا ہوگا”، “چکی ہوگی”، “چکے ہوں گے” یا “لیا ہوگا”، “دیا ہوگا”، “لی ہوگی”، “دی ہوگی” جیسے الفاظ ہوتے ہیں۔ جیسے:

  • میں پڑھ چکا ہوں گا۔
  • وہ سوچکا ہوگا۔
  • وہ کھا چکی ہوگی۔
  • ہم سیکھ چکے ہوں گے۔
  • تم آرام کر چکے ہوگے۔
  • میں نے پوچھ لیا ہوگا۔
  • میں نے یہ دیکھ لی ہوگی۔
  • یہ کس نے دی ہوگی؟

بس اتنا سمجھیے کہ ایسے الفاظ جن سے معلوم ہوکہ مستقبل میں وہ کام مکمل ہوچکا ہوگا وہ الفاظ  Future Perfect Tense کی علامت ہیں۔

Future Perfect tense Rules in Urdu

Learn Future Perfect Tense rules in Urdu with Examples and structures.

قواعد جاننے سے پہلے یہ جانیے کہ انگریزی کے دوسرے جملوں کی طرح Present Indefinite tense کی بھی چار قسمیں ہیں:

  • Affirmative (مثبت)
  • Negative (منفی)
  • Interrogative (سوالیہ)
  • Negative Interrogative (منفی سوالیہ)

قواعد (Rules):
 1. ہم Future Perfect Tense کو کسی مستقبل کے وقت کے لفظ (جیسے،کل، پرسوں، اگلے سال وغیرہ) کے ساتھ استعمال کرتے ہیں ،اور اکثر ان سے پہلے لفظ ‘By’ کا استعمال کرتے ہیں جیسے:
By next week: اگلے ہفتہ تک
By tonight: آج رات تک
نیز ایسے کام کے بارے میں بات کرنے کے لئے Future Perfect Tense کا استعمال کرتے ہیں جو مستقبل میں کسی خاص وقت سے پہلے ختم ہوجائے ، لیکن یہ متعین نہ ہو کہ وہ کام اس خاص وقت سے کتنی دیر پہلے ختم ہوگا۔ چلیے مثال سے سمجھتے ہیں۔ جیسے:
By 10 o’clock, He will have finished my work.
دس بجے تک، وہ اپنا کام ختم کرچکا ہوگا۔
اب جملہ میں یہ تو متعین ہے کہ “وہ” دس بجنے سے پہلے اپنا کام مکمل کرلے گا؛ لیکن دس بجنے سے کتنا پہلے؟.. یہ متعین نہیں ہے.
اس مثال سے آپ سمجھ چکے ہوں گے کہ Future Perfect Tense کا استعمال کس موقع پر کرتے ہیں۔
2. Future Perfect Tense میں دو فعل ہوتے ہیں ایک main verb (فعل اصلی)  اور دوسرا Helping verb ( معاون فعل)۔ main verb تو وہی فعل ہے جو ہم جملہ میں استعمال کرتے ہیں جیسے: کھانا، پینا ،سونا وغیرہ۔
اور Helping verb  تو کئی ہیں لیکن Future Perfect  Tense میں دو Helping verb استعمال ہوتے ہیں: will (ول) اور have (ہیو)
3. Future Perfect Tense میں  فعل کی Third form کا استعمال ہوتا ہے۔ جیسے play کی Third form (تیسری شکل) Played ہے۔ اسی Third form کو Past participle form بھی کہتے ہیں۔
 By tomorrow: کل تک         

یہ بھی پڑھیں!

Future Perfect Tense in Urdu (Affirmative)

Learn how to make positive sentences of future perfect tense in URDU.

Future Perfect Tense کے مثبت جملے بنانے کیلیے ہم ایک ترکیب (Structure) کا استعمال کرتے ہیں:

  • Structure (ترکیب):
  • Subject +will +have +3 verb+object

جیسے اگر ہمیں کہنا ہو: “وہ منگل تک جاچکاہوگا”

تو ہم سب سے پہلے Subject (فاعل) لائیں گے جو اس جملہ میں لفظ “وہ (He)” ہے۔ اس کے بعد helping verb یعنی”will” اور “have”  لائیں گے۔ اس کے بعد فعل “جانا (to go) کی Third form (تیسری شکل) “جاچکا”( Gone)” لائیں گے۔ اور آخر میں جملہ کا آخری حصہ ” منگل تک(by Tuesday)” لائیں گے۔ بس  جملہ تیار ہے۔

  • He will have gone by Tuesday.
  • (ہی ول ہیو گون بائی ٹوئزڈے)
  • وہ منگل تک جا چکا ہوگا۔

اگر آپ چاہیں؛ تو لفظ “منگل تک (by Tuesday)” کو جملہ کے شروع میں بھی لاسکتے ہیں۔ جیسے:

  • By Tuesday, he will have gone.
  • منگل تک، وہ جاچکا ہوگا۔

Structure
انگریزی اردو
Subject He وہ
Will will ہوگا
Have have چکا
Third form of verb gone جا
Object by Tuesday منگل تک

  • By 7 PM tonight,
  • ،آج رات سات بجے تک
  • She will have cooked dinner
  • وہ رات کا کھانا پکا چکی ہوگی
  • He will have arrived
  • وہ پہنچ چکا ہوگا
  • We will have met Zaid.
  • ہم زید سے مل چکے ہوں گے
  • It will have stopped raining۔
  • بارش رک چکی ہوگی

یہ بھی پڑھیں!

Future Perfect Tense in Urdu (Negative)

Future Perfect Tense کے منفی جملے بنانے کیلیے ہم Helping verb یعنی will اور have کے بیچ میں لفظ”not” بڑھادیں گے۔

  • Structure:
  • Subject + will + not + have + third form of verb + object
Affirmative (مثبت) Negative (منفی)
He will have finished the task. He will not have finished the task.
 اس نے کام مکمل کر لیا ہوگا۔ اس نے کام مکمل نہیں کیا ہوگا۔

جیسے اگر ہمیں کہنا ہو: “وہ منگل تک ممبئی نہیں پہنچا ہوگا۔”

تو ہم سب سے پہلے Subject (فاعل) لائیں گے جو اس جملہ میں لفظ “وہ (He)” ہے۔ اس کے helping verb یعنی “will” لائیں گے، اس کے بعد “نہیں” کا معنی پیدا کرنے کیلیے  “not” لائیں گے.اس کے بعد دوسراHelping verb یعنی”have” لائیں گے۔ اس کے بعد فعل  “پہنچنا(to arrive)” کی تیسری شکل Third form of verb (تیسری شکل) “arrived” لائیں گے ۔اور آخر میں مفعول لائیں گے جو اس جملہ میں دو ہیں؛ ایک “ممبئی (Mumbai)” اور دوسرا ” منگل تک (by Tuesday). اور بس  جملہ تیار ہے۔

  • He will not have arrived Mumbai by Tuesday.
  • (ہی ول نوٹ ہیو ارائوڈ بائی ٹوئزڈے)
  • وہ منگل تک ممبئی نہیں پہنچا ہوگا۔

  • By next week,
  • ،اگلے ہفتہ تک
  • He will not have arrived۔
  • وہ نہیں پہنچا ہوگا۔
  • We will not have met Zaid.
  • ہم زید سے نہیں ملے ہوں گے۔
  • It will not have stopped raining۔
  • بارش نہیں رکی ہوگی۔

Future Perfect Tense in Urdu (Interrogative)

Future Perfect Tense کے سوالیہ جملے بنانے کیلیے بس ایک چیز کی ضرورت ہے “will” کو Subject (فاعل) سے پہلے لانے کی۔ اور بس جملہ تیار ہوجائے گا۔ جیسے:

Affirmative (مثبت) Interrogative (سوالیہ)
He will have gone. Will he have gone?Will he have gone?
وہ جا چکا ہوگا۔ کیا وہ جا چکا ہوگا؟

  • By next Monday,
  • ،اگلے پیر تک
  • will he have finished this book?
  • کیا وہ یہ کتاب ختم کرچکا ہوگا؟
  • will we have met your friend?
  • کیا ہم تمہارے دوست سے مل چکے ہوں گے؟
  • will they have left their jobs?
  • کیا وہ اپنا کام چھوڑ چکے ہوں گے؟

یہ تو YesNo والے (سادہ) سوالیہ جملے ہوئے ؛ لیکن اگر WH Family والے سوالیہ جملے بنانا ہو( یعنی وہ جملے ہوں جن میں کیوں،کب،کہاں،کیسے جیسے الفاظ ہوتے ہیں) ؛ تو YESNO والے سوالیہ جملوں ہی کے شروع میں WH Word بڑھا دیں گے۔ جیسے ایک جملہ ہے:

  • Will he have done it.
  • کیا وہ یہ کر چکا ہوگا؟

اب اس جملہ کو WH Question بنانا ہو، اور کہنا ہو:

وہ یہ کیسے کرچکا ہوگا؟

تو ہم لفظ “کیسے” کیلیے WH Word میں سے “How (ہاؤ)” کا لفظ لائیں گے، اور اسے جملہ کے شروع میں بڑھا کر اس طرح کہیں گے:

  • How will he have done it?
  • وہ یہ کیسے کرچکا ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں!

کچھ مثالیں:

  • How will we have met your friend by tonight?
  • ہم آج رات تک تمہارے دوست سے کیسے مل چکے ہوں گے؟
  • When will they have left their jobs?
  • وہ اپنا کام کب چھوڑ چکے ہوں گے؟

Future Perfect Tense in Urdu (Negative Interrogative)

Future Perfect Tense کے منفی سوالیہ جملے بنانا بہت آسان ہے۔ بس سوالیہ جملوں میں Subject (فاعل) کے بعد لفظ “not” بڑھادیں، منفی سوالیہ جملہ بن جائے گا۔ جیسے:

  • Will he have done it?
  • کیا وہ یہ کرچکا ہوگا؟

اب اس جملہ میں Subject کے بعد لفظ”not” بڑھا کر اس طرح کہیں گے:

  • Will he not have done it?
  • کیا وہ یہ نہیں کر چکا ہوگا؟

 چلیے کچھ مثالیں دیکھ لیتے ہیں:

  • Will you not have finished this work?
  • کیا تم یہ کام نہیں کرچکے ہوگے؟
  • Will he not have come back, by tonight?
  • کیا وہ آج رات تک واپس نہیں آچکا ہوگا؟
  • Why will he not have earned a lot of money, by next year?
  • کیا وہ اگلے سال تک بہت پیسہ نہیں کما چکا ہوگا؟
نیچے والے چارٹ میں ہم نے مختصر انداز میں Future Perfect Tense in Urdu کے تمام Structures کو مثالوں کے ساتھ پیش کیا ہے۔
Future Perfect Tense in Urdu, Future Perfect Tense examples in Urdu

The Other Future Tenses in Urdu

انگریزی میں زمانۂ مستقبل کے فعل کو چار حصوں میں تقسم کیا گیا ہے اور وہ یہ ہیں:
The 4 Future Tenses Example
Simple Future tense I will go
Future progressive tense I will be going
Future perfect tense I will have gone
Future perfect progressive tense I will have been going

آج کے سبق (Future Perfect Tense in Urdu) میں ہم نے فعل مستقبل مکمل کے جملوں کو بنانا سیکھا۔ اور مثبت، منفی وغیرہ جملہ بنانے کا طریقہ جانا۔ امید ہے آپ سب سمجھ گئے ہوں گے۔ لیکن اگر کچھ نہ سمجھنے میں دشواری ہو؛ تو آپ Comment کرکے ضرور پوچھ لیں۔

Prepositional phrase in Urdu

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top