Simple past interrogative Sentences in Urdu

Simple past interrogative sentences

Simple past interrogative Sentences in Urdu

آج  ہم Simple past interrogative sentences یعنی was / were کے سوالیہ (Interrogative-انٹیرو گیٹو-) اور منفی سوالیہ (Negative interrogative-نیگے ٹو ان ٹیرو گیٹو-) جملے بنانا سیکھیں گے۔

تو چلیے شروع کرتے ہیں.
لیکن آگے بڑھنے سے پہلے ایک ضروری بات کو دہرا لیتے ہیں:

سوالیہ جملوں کے اقسام

ہرزبان میں سوالات کی دو قسمیں ہوتی ہیں:
  1. ایک وہ جن کے جوابات “ہاں” یا “نہیں” میں مکمل ہوجاتے ہیں۔
  1. دوسری قسم وہ جن کے جوابات “ہاں” یا “نہیں” میں مکمل نہیں ہوتے۔
مثال سے سمجھیے:
جیسے اگر میں پوچھوں: “کیا آپ نے پڑھ لیا؟” تو آپ کہیں گے “ہاں” یا کہیں گے “نہیں” دونوں صورتوں میں آپ کا جواب مکمل ہوگا۔
لیکن اگر میں پوچھوں: ” آپ نے کیا پڑھا؟” تو اگر آپ کہیں “ہاں” یا کہیں “نہیں” تو جواب مکمل نہیں ہوگا؛ بلکہ آپ کو بتانا ہوگا کہ آپ نے کیا پڑھاہے۔
 یہی حال انگلش کا بھی ہے۔ اس میں بھی Interrogative(سوالیہ) جملوں کی دوقسمیں ہوتی ہیں: ایک yes یا no میں مکمل ہونے والے اور دوسرے yes یا no میں مکمل نہیں ہونےوالے۔
 اب جب آپ Interrogative جملوں کےدونوں اقسام کو سمجھ چکے ہیں؛ تو آئیے آج کا سبق شروع کرتے ہیں۔

Simple Past positive Interrogative Sentences in Urdu

  سب سے پہلے ان سوالیہ جملوں کو بنانا سیکھتے ہیں جن کے جواب ہاں (Yes) یا نہیں(No) سے بن سکتے ہیں۔
ان کو بنانے کا قاعدہ بہت آسان ہے بس verbs یعنی was / wereکو جملہ کے شروع میں لے آئیے۔
اس طرح بنے گا.
Formula:
Was / were+ subject +complement
Was / were + مبتدا      +complement
چلیے مثال سے سمجھتے ہیں۔
جیسے اگر میں کہوں:
“زید اچھا تھا”
تو آپ اس کو انگلش میں کہیں گے:
۔Zaid was good
لیکن اگراسی جملہ کو سوالیہ بناکر کہوں
“کیا زید اچھا تھا؟”
تو اس کی انگلش بنانے کیلیے was کو شروع میں لے آئیےاور کہیے:
? Was zaid good
یعنی مثبت جملوں میںwas / were میں سے جوبھی مبتدا کے بعد آتے ہیں سوالیہ(Interrogative) جملوں میں ہم انہیں مبتداسے پہلے لے آئیں گے۔
پہلے گردان(conjugation) دیکھ لیجیے پھر کچھ اور مثالیں دیکھیں گے۔
English                               اردو

Was I happy?                 کیا میں خوش تھا؟

Were we happy?            کیا ہم خوش تھے؟

Were you happy?           کیا تم خوش تھے؟

Was he happy?        کیا وہ(مذکر)خوش تھا؟

Was she happy?    کیا وہ(مونث)خوش تھی؟

Were they happy?           کیا وہ خوش تھے؟

کچھ اور مثالیں دیکھیں :
 سوالیہ                             مثبت

1.He was sad.           Was he sad?
کیا وہ دکھی تھا؟               وہ دکھی  تھا

2.This was awful.  Was this awful?
کیا یہ خوفناک تھا؟            یہ خوفناک تھا

3. I was hungry.        Was I hungry?
کیا میں بھوکا تھا؟             میں بھوکا تھا

6.This was new.       Was this new?
کیا یہ نیا تھا؟                          یہ نیا تھا

7.We were happy.  Were we happy?
کیا ہم خوش تھے؟               ہم خوش تھے

یہ امید کرتے ہوئے کہ آپ Interrogative(سوالیہ) جملے بنانا سیکھ چکے ہیں. چلیےNegative Interrogative(منفی سوالیہ)جملے بنانا سیکھتے ہیں۔

Simple Past Negative Interrogative Sentences in Urdu

اس قسم کے جملےبنانا بہت آسان ہے بس آپ اتنا کیجیے کہ Interrogative جملوں میں subject(مبتدا) کے بعدلفظ”not ” جوڑ دیجیئے۔
جیسے:
اگر میں ایک سوالیہ جملہ کہوں
“کیا زید اچھا تھا؟”
تو آپ انگلش بنائیں گے:
?was zaid good
اوراگر اسی جملہ کو منفی سوالیہ(Negative Interrogative) میں بدل کرکہوں:
“کیا زید اچھا نہیں تھا؟”
تو اس کی انگلش بنانے کیلیے آپ Subject (جو کہ اس جملہ میں “زید” ہے)کے بعد not لگا دیجیےجیسے:
?was zaid not good
اہک نظر گردان(conjugation) پر ڈالیے سمجھنا اور آسان ہوجاۓ گا۔
 
  English                                      اردو
Was i not happy?      کیا میں خوش نہیں تھا؟
Were we not  happy? کیا ہم خوش نہیں تھے؟
Were you not  happy? کیا تم خوش نہیں تھے؟
Was he not  happy?  کیا وہ خوش نہیں تھا ؟
Was she not  happy? کیا وہ خوش نہیں  تھا؟
Were they not happy?کیاوہ خوش نہیں تھا؟ 
 
کچھ اور مثالیں دیکھیے، نئے الفاظ یاد کیجیے اور قاعدہ
زیادہ اچھے سے سمجھیے۔
 
Was I student?       کیا میں طالب علم تھا؟

Was I not student? کیا میں طالب علم نہیں تھا؟

Were we scared       کیا ہم خوفزدہ تھے؟

Were we not scared?کیا ہم خوف زدہ نہیں تھے؟

Were you well?        کیا تم ٹھیک تھے؟

Were you not well?  کیا تم ٹھیک نہیں تھے؟

Was this a door?       کیا یہ دروازہ تھا؟

Was this not a door? کیا یہ دروازہ نہیں تھا؟

Were these chairs?    کیایہ کرسیاں تھیں؟
 
Were these not chairs? کیایہ کرسیاں نہیں تھیں؟
 

WH family questions

WH question بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ yes/ no والے سوالیہ جملوں کے شروع میں WH Words  بڑھا دیجیے۔
چلیے yes/ no والا ایک سوالیہ جملہ لیتے ہیں جیسے:
کیا زید بیمار تھا؟
?Was zaid sick
اب اسی جملہ کو اگر یوں کہوں:
زید کیوں بیمار تھا؟
تو اس کی انگلش بنانے کیلیے ہم WH  Words کی مدد لیں گے اور لفظ “کیوں” کیلیے WH Family کا لفظ Why لیں گے اور “was zaid sick” کے شروع میں بڑھادیں گے۔
اب جملہ اس طرح بنے گا:
?Why was zaid sick
زید کیوں بیمار ؟
اسی طرح آپ اور بھی جملے بناسکتے ہیں۔
کچھ جملے دیکھیے:
  • What was this? یہ کیاتھا؟
  • who was he?وہ کون تھا ؟
  • Where were you?تم کہاں تھے؟

Negative question

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے Negative interrogative جملہ بنانے کیلیے subject کے بعد not کا لفظ جوڑ دیتے ہیں۔ اسی طرح WH question کو بھی اگر negative بنانا ہو ؛ تو subject کے بعد not جوڑ دیں گے۔
جیسے:
? How were you wrong
تم کیسے غلط تھے ؟
چلیے اس کو منفی بناتے ہیں۔
? How were you not wrong
تم کیسے غلط نہیں تھے؟
Simple Past Interrogative sentences exercises in Urdu

آس سبق کے سوالات:

ان جملوں کی انگلش بنائیں:
  • کیا وہ عقل مند تھا؟
  • کیا وہ دوست تھے ؟
  • کیا یہ تمہارا گھر تھا؟
  • کیا وہ ایک شہزادہ تھا؟
جملہ بنانے میں آپ ان الفاظ کی مدد لے سکتے ہیں۔
عقل مند, Intelligent ❄ دوست, Friend ❄گھر, Home ❄ شہزادہ, Prince
ان جملوں کا اردو میں ترجمہ کریں:
  • Were you a good friend?
  • Was this a big city?
  • Was she lazy?
  • Were we surprised?
  • Was i annoyed?
آپ ترجمہ کرنے میں ان الفاظ کی مدد لے سکتے ہیں۔
Big,بڑا ❄City, شہر ❄ Lazy, سست, کاہل❄ Surprised, حیران ❄ Annoyed,ناراض, غصہ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top