Use of Has and Have in Urdu
آج ہمارا سبق ہے (Use of Has and Have in Urdu) جس میں ہم Has (ہَیز) اور (ہَیوْ) Have کا استعمال، ان کی تعریف، مثالیں اور ان سے جملہ بنانے کے طریقے اور قواعد بتائیں گے۔
تو چلیے شروع کرتے ہیں۔
Has And Have Meaning In Urdu
Have Meaning in Urdu with Examples
Word Meaning | Examples |
---|---|
Have ہونا |
You have green eyes تمہاری سبز آنکھیں ہیں |
Have پاس ہونا |
I have a car. میرے پاس ایک گاڑی ہے |
Have کسی قسم کا رشتہ یا تعلق رکھنا |
You have a sister. تمہاری ایک بہن ہے۔ |
Have کھانا یا پینا ، نوش کرنا |
Have a cup of tea |
Has meaning in Urdu with Examples
Word Meaning | Examples |
---|---|
Has ہونا |
She has green eyes اس کی سبز آنکھیں ہیں |
Has پاس ہونا |
She has a car. اس کے پاس ایک گاڑی ہے |
Has کسی قسم کا رشتہ یا تعلق رکھنا |
He has a sister. اس کی ایک بہن ہے |
Use of Has and Have in Urdu
- پاس ہے۔
- میں ہے۔
- بھائی، بہن، دوست وغیرہ ہیں۔
- “پاس ہے” جیسے ہم کہتے ہیں: میرے پاس ایک گھڑی ہے، ہمارے پاس گھر ہے وغیرہ۔
- “میں ہے” یعنی کسی چیز کے اندر ہے۔جیسے ہم کہتے ہیں: قلم میں روشنائی ہے، موبائیل میں تصویریں ہیں وغیرہ۔
- “بھائی ، بہن وغیرہ ہیں” کا مطلب ہے کہ کوئی بھی متعلق ، یا رشتہ دار ہیں؛ بھائی ، بہن، خالہ، خالو، دوست وغیرہ کوئی بھی ہوں۔ جسے میں کہوں: میرا ایک بھائی ہے، ان کی ایک بیٹی ہے وغیرہ۔
ان تمام قسم کے جملے انگلش میں Has and Have کے ذریعہ بناۓ جاتے ہیں۔
- Has, Have = پاس ہے، میں ہے، بھائی، بہن وغیرہ ہیں
معنی کے اعتبار سے ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ البتہ استعمال کا فرق ہے۔ دونوں کا استعمال الگ طریقہ سے ہوتاہے۔
Use of has in Urdu
انگلش میں “has” کا استعمال (use) واحد اسم (شید، عمر، وغیرہ) یا واحد ضمیر (He, she,it) کے ساتھ کرتے ہیں۔ یعنی”has” کا استعمال صرف Third person singular (واحد غائب) کے ساتھ ہی ہوتا ہے.
Word | Use |
Had | he, she, it |
Has | واحد اسم (شید، عمر، وغیرہ |
Use of have in Urdu
انگلش میں “have ” کا استعمال (use) جمع اسم (جیسے مالک، مقامات وغیرہ) یا جمع ضمیر (We, They, you) کے ساتھ کرتے ہیں۔ یعنی”are” کا استعمال صرف Third person plural (جمع غائب) کے ساتھ ہوتا ہے۔
Word | Use |
Have | We, They, you |
Have | جمع اسم (جیسے مالک، مقامات وغیرہ) |
‘Has’ ‘Have’ Sentences with Urdu Meanings
ان سے جملہ بنانے کیلیے ہم ایک Formula (ترکیب) کا استعمال کریں گے۔
- Formula:
- subject+ has/ have+ compliment
یعنی سب سے پہلے subject (مبتدا) لائیں گے، اس کے بعد subject کے مطابق Has یا Have (یعنی اگر واحد غائب ہوتو Has ورنہ Have) لائیں گے اور آخر میں complement (جملہ کے تکمیلی حصے) لائیں گے۔
جیسے اگر کہنا ہو:”میرے پاس ایک کتاب ہے”
تو ہم سب سے پہلے subject لائیں گے جو اس جملہ میں I (میں) ہے اور I چونکہ First person singular (واحد متکلم) ہے اس لیے have کا استعمال کریں گے اور آخر میں جملہ کا تکمیلی حصہ لائیں گے جو اس جملہ میں “کتاب(book)” ہے۔ لیجیے جملہ تیار ہے۔
- I have a book
- (آئی ہَیو اَ بُک)
- میرے پاس ایک کتاب ہے۔
چلیے ایک نظر گردان (accidence) پر ڈالتے ہیں۔
- I have a book
- We have books
- You have a book
- He has a book
- She has a book
- They have books
Sentences | Meaning |
---|---|
Zaid has a book. | زید کے پاس ایک کتاب ہے۔ |
Pen has ink. | قلم میں روشنائی ہے۔ |
They have Two brothers. | ان کے دوبھائی ہیں۔ |
‘Has’ ‘Have’ Negative sentences with Urdu meanings
اس قسم کے منفی جملے بنانے کیلیے بس تھوڑی سی تبدیلی کرنی ہوگی۔
Has کو Does not have (ڈَز نَوٹ ہَیو) میں اور Have کو Do not have(ڈُو نوٹ ہَیوْ) میں بدلناہوگا۔
- has__▶Does not have
- have__▶ Do not have
- Formula
- Subject+ does not have/ do not have+compliment
He ⬇️ |
has ⬇️ |
a car. ⬇️ |
He | does not have | a car |
نوٹ: Has,Have کے ساتھ لفظ not جوڑ کر بھیSimple present کے منفی جملے بناۓ جاسکتے ہیں۔ لیکن وہ مستعمل نہیں ہیں اور Natives (اہل زبان) کو بھی آپ اس طرح بولتے نہیں سنیں گے۔ نیز کچھ لوگ تو اس طریقہ کو غلط بھی کہتے ہیں
Sentences | Meaning |
---|---|
Zaid doesn’t have a book. | زید کے پاس کتاب نہیں ہے |
Pen does not have ink. | قلم میں روشنائی نہیں ہے |
They do not have two brothers. | ان کے دو بھائی نہیں ہیں. |
Use of ‘has’ ‘have in Yes/ No Question in Urdu
اس قسم کے جملوں کو سوالیہ جملوں میں تبدیل کرنے
کیلیے ہم subject (مبتدا) سے پہلے Do یا Does کا لفظ زیادہ کریں گے۔ Formula دیکھیے سمجھنا آسان ہوجاۓ گا۔
- Formula:
- Do/Does+ subject+ have+ complement
یعنی سب سے پہلے Subject(سبجیکٹ) کے طابق Do یا Does(اگر واحد غائب ہے تو Does ورنہ Do) اس کے بعد subject, اس کے بعد have اس کے بعد جملہ کے بقیہ حصے لائیں گے۔
جیسے کہنا ہو: “کیا تمہارے پاس ایک گاڑی ہے؟”
تو subject (مبتدا) you ہے اور یہ مخاطب (second person) ہے اس لیے ہم Do کا استعمال کریں گے, اس کے بعد subject لائیں گے جو کہ You ہے اس کے بعد complement (جملہ کے تکمیلی حصے) لائیں گے جو اس جملہ میں “گاڑی(car)” ہے۔ اور اس طرح جملہ بنے گا۔
- Do you have a car?
- (ڈو یُو ہَیْو اَ کار)
- کیا تمہارے پاس ایک گاڑی ہے؟
چلیے گردان دیکھ لیتے ہیں:
- Do i have a car?
- کیا میرے پاس گاڑی ہے؟
- Do we have car?
- Do you have a car?
- Does he have a car?
- Does she have a car?
- Do they have car?
‘Has’ ‘Have’ WH Questions in Urdu
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ yes, no والے سوالیہ جملوں کے شروع میں WH words بڑھا کر WH Question بنائے جاتے ہیں۔جیسے اگر میں کہوں اس جملہ کی انگریزی بنائیں: “کیا آپ کے پاس گاڑی ہے؟”
تو آپ کہیں گے:
?Do you have a car
اور اگر میں کہوں اس جملہ کی انگریزی بنائیں:
آپ کے پاس گاڑی کیسے ہے؟
تو آسان ہے “کیسے” کیلیے wh لفظ ہے “How(ہاؤ)” آپ اسے شروع میں لا کر کہیے:
- How do you have a car?
- آپ کے پاس گاڑی کیسے ہے؟
اگر منفی سوالیہ جملے بنانا ہو تو Subject کے لفظ not جوڑ دیں گے جیسے:
Interrogative | Negative Interrogative |
---|---|
Do you have a car? | Do you not have a car? |
کیا تمہارے پاس گاڑی ہے؟ | کیا تمہارے پاس گاڑی نہیں ہے؟ |
Why do you have a car? | Why do you not have a car? |
تمہارے پاس گاڑی کیوں ہے؟ | تمہارے پاس گاڑی کیوں نہیں ہے؟ |
Use of ‘has’ ‘have in all types of sentences
چلیے ایک نظر ساری قسم کے جملوں پر ڈالتے ہیں۔
جملوں کے اقسام | مثالیں | ترجمہ |
Affirmative (مثبت) | Zaid has a book. | زید کے پاس کتاب ہے۔ |
Negative (منفی) | Zaid does not have a book. | زید کے پاس کتاب نہیں ہے۔ |
Interrogative (سوالیہ) | Does Zaid have a book? |
کیا زید کے پاس کتاب ہے؟ |
Negative Interrogative (منفی سوالیہ) | Does Zaid not have a book? | کیا زید کے پاس کتاب نہیں ہے؟ |
‘Wh’ family کے ساتھ | Why does zaid not have a book? | زید کے پاس کتاب کیوں نہیں ہے؟ |
آج ہم نے (Use of Has and Have in Urdu) کا سبق پڑھا اور یہ جانا کہ has اور have میں کیا فرق ہے، اور ان سے جملے کس طرح بنائے جاتے ہیں۔ اگر کچھ سمجھنے میں دشواری ہو؛ تو Comment کرکے ضرور پوچھیں۔