Had Meaning In Urdu With Useful Sentences

Had Meaning In Urdu With Sentence

Learn the meaning of had in Urdu and know how to use Had in Urdu..
  • Had meaning in Urdu
  • Use of Had in Urdu

Had Meaning in Urdu

Had meaning in Urdu is ‘tha’. You can write it as ‘tha’ in roman Urdu and as ‘تھا’ in Urdu script.
Roman Urdu
Meaning
Tha تھا
Paas tha پاس تھا
Rakhna رکھنا
Hona ہونا
Learn the meaning of had in Urdu in detail in Urdu writting..

انگلش لفظ Had لفظ Have کا ماضی ہے یعنی اگر آپ کے پاس کوئی چیز اس وقت ہو، تو آپ کہیں گے: I have (میرے پاس ہے) اور اگر کوئی چیز آپ کے پاس ابھی نہیں بلکہ ماضی میں تھی، تو آپ کہیں گے  I had (میرے پاس تھا).

  • I have a pen.
  • میرے پاس ایک قلم ہے
  • I had a pen.
  • میرے پاس ایک قلم تھا

اس سے آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ Had لفظ Have کا ماضی ہے۔

چلیے اسے تفصیل سے جانتے  ہیں…

لفظ Had ملکیت ظاہر کرنے والا لفظ ہے۔ اور اس کا استعمال تین طرح کے معنیٰ (Meaning) میں ہوتا ہے۔ یعنی اردو میں جن جملوں میں ان تین طرح کے الفاظ ہوں: (“پاس تھا” “میں تھا” “بھائی، بہن، دوست وغیرہ تھے”) اس قسم کے جملوں میں had کا استعمال ہوتا ہے۔

  • پاس تھا” جیسے ہم کہتے ہیں: میرے پاس ایک گھڑی تھی، ہمارے پاس گھر تھا وغیرہ۔
  • “میں تھا” یعنی کسی چیز کے اندر تھا۔ جیسے ہم کہتے ہیں: قلم میں روشنائی تھی، موبائیل میں تصویریں تھیں وغیرہ۔
  • “بھائی ، بہن وغیرہ تھے” کا مطلب ہے کہ کوئی بھی متعلق، یا رشتہ دار تھے؛ بھائی ، بہن، خالہ، خالو، دوست وغیرہ کوئی بھی ہوں۔ جسے میں کہوں: میرا ایک دوست تھا، ان کی ایک بیٹی تھی وغیرہ۔

اس طرح had کے یہ تین معنی (Meaning) ہوتے ہیں اور ان تین قسم کے جملوں میں Had کا استعمال (use) ہوتا ہے۔

Had Sentences in Urdu

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

After learning the meaning of had in Urdu let’s dive into the Had Sentences in Urdu…

Had Sentences in Urdu (Affirmative)

  • Had = پاس تھا، میں تھا, بھائی ,بہن وغیرہ تھے
  • Formula:
  • subject + had + compliment

مثبت جملوں میں Had کا استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے subject (مبتدا) لائیں گے، اس کے بعد Had لائیں گے اور آخر میں complement (جملہ کے تکمیلی حصے) لائیں گے۔ جیسے اگر کہنا ہو: “میرے پاس ایک کتاب تھی”

تو ہم سب سے پہلے subject لائیں گے جو اس جملہ میں I (میں) ہے , اس کے بعد had کا استعمال کریں گے اور آخر میں جملہ کا تکمیلی حصہ لائیں گے جو اس جملہ میں “کتاب(book)” ہے۔ بس جملہ تیار ہے۔

  • I had a book.
  • (آئی ہَیڈ اَ بُک)
  • میرے پاس ایک کتاب تھی۔

چلیے ایک نظر گردان (accidence) پر ڈالتے ہیں۔

  • I had a book
  • We had books
  • You had a book
  • He had book
  • She had book
  • They had books

نوٹ: ساری ضمیروں کے ساتھ had کا ہی استعمال ہوتا ہے.

کچھ اور مثالیں:

اردو جملے انگریزی جملے
اس کے لمبے بال تھے She had long hair.
اس کے پاس بہت وقت تھا He had  lot of time.
ہمارے گھر میں بڑی کھڑکیاں تھی Our house had large windows.
عمر کا ایک بھائی تھا Umar had a brother.

Had Sentences in Urdu (Negative)

اس قسم کے منفی جملے بنانے کیلیے بس تھوڑی سی تبدیلی کرنی ہوگی:

Had کو Did not have (ڈِڈ نَوٹ ہَیو) میں بدلنا ہوگا۔

  • Had __▶ Did not have
  • Formula:
  • Subject+ did not have + compliment

مثبت He had a car

                ⬇ ⬇ ⬇

منفی He did not have a car

نوٹ: Had کے ساتھ لفظ not جوڑ کر بھیSimple past کے منفی جملے بناۓ جاسکتے ہیں۔ لیکن وہ مستعمل نہیں ہیں اور Natives (اہل زبان) کو بھی آپ اس طرح بولتے نہیں سنیں گے۔ نیز کچھ لوگ تو اس طریقہ کو غلط بھی کہتے ہیں.

Example sentences

اردو جملے انگلش جملے
زید کے پاس کتاب نہیں تھا۔ Zaid did not have a book.
قلم میں روشنائی نہیں تھی Pen did not have ink
ان کی ماں نہیں تھی They did not have mother.
لیپ ٹاپ میں تصویریں نہیں تھی Laptop did not have photos.

Had Sentences in Urdu (Yes/ No Question)

سوالیہ جملہ بنانے کیلیے ہم subject(مبتدا) سے پہلے Did کا لفظ زیادہ کریں گے۔ Formula دیکھیے سمجھنا آسان ہوجاۓ گا۔

  • Formula:
  • Did + subject+ have+ complement

یعنی سب سے پہلے Did, اس کے بعد subject, اس کے بعد have اور اس کے بعد جملہ کے بقیہ حصے لائیں گے۔

جیسے کہنا ہو ” کیا تمہارے پاس ایک گاڑی تھی؟”

تو Did کا ستعمال کریں گے, اس کے بعد subject لائیں گے جو کہ اس جملہ میں You ہے اس کے بعد complement (جملہ کے تکمیلی حصے) لائیں گے جو اس جملہ میں “گاڑی(car)” ہے۔ اور اس طرح جملہ بنے گا۔

  • Did you have a car?
  • (ڈڈ یُو ہَیْو اَ کار)
  • کیا تمہارے پاس ایک گاڑی تھی؟

چلیے گردان دیکھ لیتے ہیں

  • Did I have a car?
  • کیا میرے پاس گاڑی تھی؟
  • Did we have car?
  • Did you have a car?
  • Did he have a car?
  • Did she have a car?
  • Did they have car?

Had Sentences in Urdu (WH Question)

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ yes, no والے سوالیہ جملوں کے شروع میں WH words بڑھا کر WH Question بنائے جاتے ہیں۔جیسے اگر میں کہوں اس جملہ کی انگریزی بنائیں:

کیا آپ کے پاس گاڑی تھی؟

تو آپ کہیں گے:

?Did you have a car

اور اگر میں کہوں اس جملہ کی انگریزی بنائیں:

کس کے پاس گاڑی تھی؟

تو آسان ہے “کون” کیلیے wh لفظ ہے “Who(ہو)” آپ اسے شروع میں لا کر کہیے:

  •  Who did have a car?
  • کس کے پاس گاڑی تھی؟

Had Sentences in Urdu (Negative interrogative)

اگر منفی سوالیہ جملے بنانا ہو تو Subject کے بعدلفظ not جوڑ دیں گے جیسے:

Interrogative Negative interrogative
Did you have a car?
کیا تمہارے پاس گاڑی تھی؟
Did you not have a car?
کیا تمہارے پاس گاڑی نہیں تھی؟
When did you have a car?
تمہارے پاس گاڑی کب تھی؟
When did you not have a car
تمہارے پاس گاڑی کب نہیں تھی؟

چلیے ایک نظر ہر قسم کے جملوں پر ڈالتے ہیں۔

Examples of Had with Urdu meaning

جملوں کے اقسام مثالیں نمبرات
Affirmative (مثبت) زید کے پاس کتاب تھی۔
Zaid had a book.
1
Negative (منفی) زید کے پاس کتاب نہیں تھی۔
Zaid did not have a book.
2
Interrogative  (سوالیہ) کیا زید کے پاس کتاب تھی؟
Did Zaid have a book ?
3
Negative Interrogative (منفی سوالیہ) کیا زید کے پاس کتاب نہیں تھی؟
Did Zaid not have a book ?
4
 ‘Wh’ family کے ساتھ زید کے پاس کتاب کیوں نہیں تھی ؟Why did zaid not have a book ? 5

آج ہم نے سیکھا:

  • Had meaning in Urdu
  • Use of had in Urdu

 امید ہے اب آپ کو کے استعمال میں کوئی دشواری نہیں پیش آئے گی۔ اس سبق (Had in Urdu) میں اگر آپ کو کچھ سمجھنے میں دشواری ہو؛ تو Comment کرکے پوچھ لیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top