Use of Will have in Urdu

Use of Will have in Urdu

Use of will have in Urdu

 جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ زمانۂ مستقبل کے جملہ اسمیہ (Simple future) کے جملے دو قسم کے ہوتے ہیں؛ ایک وہ جن میں  will be کا استعمال ہوتاہے۔ 

اور دوسرے وہ جن میں Will have (ول ہیو) کا استعمال ہوتاہے۔

اگر آپ کو will be والا جملہ نہیں معلوم  تو یہاں کلک کیجیے 

آج ہم will have والے جملے بنانا سیکھیں گے۔ اور جانیں گے کہ

  • Use of Will have in Urdu
  • کا کیا استعمال ہے؟
  • How make will have sentences with Urdu examples
  • اور اس سے جملہ بنانے کا کیا طریقہ ہے؟

تو چلیے شروع کرتے ہیں….

Use of Will have in Urdu

یہ ملکیت ظاہر کرنے والا لفظ ہے۔ اور اس کا استعمال تین طرح کے جملوں میں ہوتاہے۔ یعنی اردو میں جن جملوں میں

  1. پاس ہوگا۔
  2. میں ہوگا۔
  3. بھائی، بہن، دوست وغیرہ ہوں گے. 

  • پاس ہوگا” جیسے ہم کہتے ہیں: میرے پاس ایک گھڑی ہوگی, ہمارے پاس گھر ہوگا وغیرہ۔
  • میں ہوگا” یعنی کسی چیز کے اندر ہوگا۔جیسے ہم کہتے ہیں: قلم میں روشنائی ہوگی، موبائیل میں تصویریں ہوں گی وغیرہ۔
  • بھائی ، بہن وغیرہ ہوں گے” کا مطلب ہے کہ کوئی بھی متعلق، یا رشتہ دار ہوں گے؛ بھائی ، بہن، خالہ، خالو، دوست وغیرہ کوئی بھی ہوں۔ جسے میں کہوں: میرا ایک دوست ہوگا، ان کی ایک بیٹی ہوگی وغیرہ۔

ان تمام قسم کے جملے انگلش میں Will have کے ذریعہ بناۓ جاتے ہیں۔

Will have = پاس ہوگا، میں ہوگا, بھائی ,بہن وغیرہ ہوں گے۔

Ways to make will have sentences with Urdu examples

Will have Affirmative sentences in Urdu meanings

  • Formula:
  • subject + will have + compliment

 یعنی سب سے پہلے subject (مبتدا) لائیں گے، اس کے بعد Will have لائیں گے اور آخر میں complement (جملہ کے تکمیلی حصے) لائیں گے۔ جیسے اگر کہنا ہو:

“میرے پاس ایک کتاب ہوگی”

تو ہم سب سے پہلے subject لائیں گے جو اس جملہ میں I (میں) ہے، اس کے بعد will have کا استعمال کریں گے اور آخر میں جملہ کا تکمیلی حصہ لائیں گے جو اس جملہ میں “کتاب(book)” ہے۔ بس جملہ تیار ہے۔

  • I will have a book
  • (آئی  ول ہیو اَ بُک)
  • میرے پاس ایک کتاب ہوگی۔

چلیے ایک نظر گردان (accidence) پر ڈالتے ہیں۔

  1. I will have a book
  2. We will have books
  3. You will have a book
  4. He will have book
  5. She will have book
  6. They will have books

نوٹ: ساری ضمیروں کے ساتھ will have کا ہی استعمال ہوتاہے۔

کچھ اور مثالیں دیکھتے ہیں۔

اردو جملے انگریزی جملے
اس کے لمبے بال ہوں گے She  will have long hair.
اس کے پاس بہت وقت ہوگا He will have a lot of time.
ہمارے گھر میں بڑی کھڑکیاں ہوں گی Our house will have large windows.
عمر کا ایک بھائی ہوگا Umar will have a brother.

Will have negative sentences in Urdu meanings 

اس قسم کے منفی جملے بنانے کیلیے بس تھوڑی سی تبدیلی کریں گے. 

Will  اور have کے درمیان  not جوڑدیں گے

Will have _____▶ will not have

Formula:

Subjec + will not have + compliment

مثبت    He +  will have  +  a car

                ⬇                 ⬇                     

منفی   He  +    will not have + a car

اردو جملے انگلش جملے
زید کے پاس کتاب نہیں ہوگی۔ Zaid  will not have a book. 
قلم میں روشنائی نہیں ہوگی Pen will  not have ink
ان کے نوکر نہیں ہوں گے They will not have mother.
لیپ ٹاپ میں تصویریں نہیں ہوں گی Laptop will not have photos.

Will have interrogative sentences in Urdu meanings

 سوالیہ جملہ بنانے کا قاعدہ بہت آسان ہے بس will کو جملہ کے شروع میں لے آئیے۔ اور اگر wh کا کوئی لفظ ہے تو سب سے پہلے اسے لائیں اس کے بعد will کو,  اس کے بعد subject, اس کے بعد have اور آخر میں جملہ کے باقی حصے لائیں گے۔

Formula اس طرح بنے گا.

  • Formula:
  • WH + will + subject + have + complement
  • WH + Will + مبتدا + have + complement

چلیے مثال سے سمجھتے ہیں۔

جیسے اگر میں کہوں:

“زیدکے پاس ایک قلم ہوگا”

تو آپ اس کو انگلش میں کہیں گے:

Zaid will have a  pen

لیکن اگراسی جملہ کو سوالیہ بناکر کہوں

“کیا زید کے پاس قلم ہوگا؟”

تو اس کی انگلش بنانے کیلیے will کو شروع میں لے آئیے اور کہیے:

 ?Will  Zaid have a pen

  یعنی مثبت جملوں میں will have مبتدا کے بعد آتا ہے اور سوالیہ جملوں میں will have میں سے will مبتدا سے پہلے اور have مبتدا کے بعد یعنی مبتدا will اور have کے درمیان میں آتاہے۔

پہلے گردان (accidence) دیکھ لیجیے پھر کچھ اور مثالیں دیکھیں گے۔

Accidence (گردان)

  • Will I have a car ?  
  • کیا میرے پاس گاڑی ہوگی؟
  • Will we have a car ?      
  •  کیا ہمارےپاس گاڑی ہوگی ؟
  • Will you have a car?
  • کیا تمہارےپاس گاڑی ہوگی؟
  • Will he have a car ?
  • کیا اس(مذکر) کےپاس گاڑی ہوگی؟
  • Will she have a car  ?
  • کیا اس کے پاس گاڑی ہوگی؟
  • Will they have a car?
  • کیا ان کےپاس گاڑی ہوگی؟

کچھ اور مثالیں دیکھیں:

مثبت سوالیہ
He will have a horse  Will he have a horse?
اس کے پاس ایک گھوڑا ہوگا کیا اس کے پاس ایک گھوڑا ہوگا؟ 
The pen will have ink. Will the pen have ink?
قلم میں روشنائی ہوگی کیا قلم میں روشنائی ہوگی؟  
I will have a mobile. Will I have a mobile?
میرے پاس موبائیل ہوگا۔ کیا میرے پاس موبائیل ہوگا؟

Will have negative interrogative sentences in Urdu meanings

اگر منفی سوالیہ جملے بنانا ہو تو Subject کے بعدلفظ not جوڑ دیں گے جیسے:

Interrogative Negative Interrogative
Will you have a car Will you not have a car?
کیا تمہارے پاس گاڑی ہوگی؟ کیا تمہارے پاس گاڑی نہیں ہوگی؟ 
Why will you have a car? Why will you not have a car?
تمہارے پاس گاڑی کیوں ہوگی؟ تمہارے پاس گاڑی کیوں نہیں ہوگی؟

چلیے ایک نظر ساری قسم کے جملوں پر ڈالتے ہیں۔

جملوں کے اقسام English اُردو 
Affirmative
(مثبت)
Zaid will have a book. زید کے پاس کتاب ہوگی۔
Negative
(منفی)
Zaid will not have a book. زید کے پاس کتاب ہیں ہوگی۔
Interrogative
(سوالیہ)
Will Zaid have a book? کیا زید کے پاس کتاب ہوگی؟
Negative Interrogative
(منفی سوالیہ)
Will Zaid not have a book? کیا زید کے پاس کتاب نہیں ہوگی؟
 ‘Wh’ family
کے ساتھ
Why will Zaid not have a book? زید کے پاس کتاب کیوں نہیں ہوگی؟

 آج ہم نے will have کے جملے بنانا سیکھا. امید ہے آپ کو سمجھ میں آگیا ہوگا۔ لیکن اگر کچھ سمجھنے میں دشواری ہو؛ تو Comment کرکے پوچھ سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top