English Pronunciation in Urdu – انگلش تلفظ

English Pronunciation in Urdu – انگلش تلفظ

English phonics sounds

English Pronunciation in urdu

 کیا آپ نے کبھی انگریزوں کو بولتے سنا ہے؟ شاید ہی ان کا کوئی لفظ سمجھ میں آئے اور اس کی ایک وجہ انگریزی کا تلفظ نہ جاننا ہے۔ اس لیے اگر آپ ان کی گفتگو سمجھنا چاہتے ہیں؛ تو انگریزی کا صحیح تلفظ جاننا بہت ضروری ہے۔ 
اور اس سبق( English Pronunciation in urdu) کے ذریعہ اسی کو بیان کیا گیا ہے۔ اس کو اچھی طرح ذہن نشیں کرلیں تاکہ آپ انگریزی کا تلفظ بہتر انداز میں کرسکیں۔۔۔۔

🗣 Vowels Pronunciation

 واویل : A ,E ,I ,O,U کا تلفظ

چونکہ ہم English pronunciation in urdu کے بارے میں پڑھ رہے ہیں۔ اور اس میں vowels کا تلفظ بہت اہم ہے۔ اس لیے آئیے Vowels(حروف علت) کا تلفظ تفصیل سے جانتے ہیں۔

Pronunciation of A

اے “A”  کا تلفظ: اے (A) کے مختلف تلفظ ہیں:
1. اے  (یاۓ مجہول)
  • An _  ایک   اَیْن
  • Rat _  قیمت  رَیْٹ
  • Mad_  پاگل   مَیْڈ
  • Gas _ (ْگَیْس)  گیس
  • At – پر ،میں     اَیْٹ
  • Map_ نقشہ   مَیْپ
  • Man_  آدمی   مَیْن
2. آ اےا =A
  • Rare_  نایاب   رَیْئَر 
  • Ware _ (برتن    (وَیْئَر 
  • Share_  (ْحصہ   (شَیْئَر
  • Care _ (پرواہ  (کَیئَر 
3. اَ=A
  • Alert_ (چوکس ہونا  (اَلَرْٹ
  • Agree _  (متفق ہوں  (اَگْرِی
  • Ajar _ (آدھا کھلا   (اَجَار 
 4.  آ=A
  • Are _  (ہیں،ہو  (آر 
  • After_  (کے بعد (آفْٹَر
  • Far _  (دور   (فَار
  • Wall _ (جنگ، لڑائی  (وال 
5. او=A
  • Tall_  (لمبا    (ٹَوْل
  • Hall_  (بڑا کمرہ   (ہَوْل 
  • Call_  (فون کرنا  (کَوْل
  • Awesome _  (بہت اچھا  (اَوْسَم
نوٹ :. اگر ‚A‛ کے بعد  ‚Y‛ یا ‚i‛ آئے تو اسکا تلفظ ”ایے“ کیطرح ہوتا ہے۔
اور یہ ایے کا تلفظ کچھ کھیچ کر ہو گا۔ 
Pay _ (تنخواہ  (پے
Stay _ (قیام کرنا  (اِسْٹے          
Brain _ ( ْدماغ  (بِرین
Main _  (خاص  (مین 
🔘 یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ “A”اگر جملے میں اکیلا ہو تو اسے “اے” نہیں بلکہ ” اَ ” پڑھتے ہیں،جیسے:.
  • He is a boy.
  • (ہِی اِزْ اَ بَوۓ)
  •  وہ ایک لڑکا ہے۔
  • A man is a living thing.
  • (اَ مَیْنْ اِز اَ لِیوِنْگْ تھِنْکْ)
  •  انسان جاندار ہوتا ہے۔

   

Pronunciation of  E

ای “E”  کا تلفظ: اس کے بھی مختلف تلفظ ہیں:
1. اِی=E
  • Me _  (مجھے  (مِی
  • He _  (وہ    (ہِی
  • She_ (وہ(مؤنث)   (شِی
2. اے=E
  • Sell _ (بیچنا (سَیْل
  • Net _ (جال (نَیْٹ
  • Leg _ (ٹانگ  (لَیْگ 
  • When _ (کب، جب (وَیْن
3. اِ=E
  • Example _ (مثال  (اِکْزَیْمْپَل
  • Eleven _  (گیارہ  (اِلَیْوَن
  • Engagement _ سگائی  (اِنگیجمَیْنْٹ)
4. ایو = (EW)
  • Few _  (کچھ  ( فِو
  • New _ (نیا   (نِو 
  • Dew _  (اوس   ( ڈِو 
نوٹ :. اگر کسی لفظ کے آخر میں ’E‘ آئے تو اسکا کوئی اپنا تلفظ نہیں ہوتا۔ اور اس سے پہلے آئے ہوئے Consonants حرف (ایک ہو یا زیادہ ) کو چھوڑ کر جو دوسرا واول (Vowel) حرف ہوتا ہے اسکا تلفظ لمبا ہوجاتا ہے. 
🔘 اگر Consonants کے بعد والا حرف ‚A‛ ہوتو اسکا تلفظ ’ایے‘ ہوتا ہے، اور’ E‘کی آواز خاموش ہوگی۔ جیسے:.
  •  Lame_ (لنگڑا  (لیم
  •  Name_  (نام  (نیم
🔘اگر Consonants کے بعد والا حرف ‚I‛ ہوتو اسکا تلفظ ’آئی‘ہوتا ہے، اور’E‘کی کوئی آواز نہیں ہوگی۔ جیسے :.
  • Nine _  (نو   (نَائِن
  • Wife _  (بیوی  (وَائِف 
🔘اگر Consonants کے بعد والا حرف’O‘ہوتو اسکا تلفظ “او” ہوگا اور’E‘کی آواز خاموش ہوگی. جیسے :. 
  • Nose _  (ناک  (نوز
  • Joke _  (لطیفہ، مذاق  (جوک
🔘 اگر Consonants کو بعد والا حرف ’U‘ ہوتو اسکا تلفظ ’واو‘ یا ’یو‘ ہوگا، اور’E‘ کی آواز خاموش ہوگی, جیسے :. 
  • June _  (جون   (جُوْن
  • Rule _  (اصول   (رول

 Pronunciation of I

آئی “I” کا تلفظ: اس کے بھی مختلف تلفظ ہیں:.
1. اِ =I
  • It_ (یہ  (اِٹ
  • Is_ ( ہے  (اِزْ
  • Sin_( ْگناہ  (سِن
  • Hill_ ( ْپہاڑ  (ہِل
2. آئی =I
  • File _ ( فائل   ( فَائِل
  • Hide _ (چھپانا   (ہَائِڈ 
  • Strike _(ہڑتال   (اِسْٹَرَائِک
  • Mild _  (نرم   (مَائِلْڈ 
3. اَ=I
  • First_ (پہلا    (فَرْسْٹ 
  • Shirt _ (قمیص   (شَرْٹ
  • Firm _ ( کمپنی   (فَرْم
4. اِی =IE  
  • Piece_ (ٹکڑا  (پِیْس
  • Believe  _ (ماننا،یقین رکھنا(بِلِیْو
  • Receive _ (وصول کرنا   (رِیسِیو
نوٹ :. اگر ’I‘ کے بعد ’GH‘ آئے تو ’I ‘کا تلفظ ’آئی‘ یا ’آیی‘ہوگا۔ 
Light _ ( ْروشنی   (لَائِٹ 
High _ (اونچا   (ہَائِی
Right _ (ْٹھیک   (رَائِٹ

Pronunciation of O

او “O”  کا تلفظ: اس کے بھی مختلف تلفظ ہیں:
1. او =O
  • On _ (پر   (اَون
  • Only _ (صرف   (اَوْنْلِی 
  • More _ (مزید،زیادہ   (مور 
  • Pillow_ (تکیہ   (پِلو
2. اُو = O
  • Cook_ (باورچی  (کُک
  • Look _ دیکھنا(لُک)
  • Good_( ْاچھا  (گُڈ 

3. اُو(تھوڑا کھینچ کر)= OO 
  • Too_ (بھی   (ٹُو 
  • Shoot_ (گولی مارنا   (شُوٹ 
  • Boot  _ (جوتا    (بُوٹ 
  • Loot  _ (لوٹنا   (لُوٹ 
4. اَ =O
  • Done  _( ہوگیا (ڈَنْ
  • Come _ ( آنا (کَمْ
  • Son   _ ( بیٹا  (سَنْ
5. آؤ = OW , O
  • Doubt _ (شک (ڈَاؤٹ
  • Shout _ ( چلانا (شَاؤٹْ
  • How   _ ( کیسا (ہَاؤ
  • Cow  _ (گائے (کَاؤ
6. آۓ = OY
  • Enjoy_  (مزے کرنا (اِنْجواۓ
  • Boy_ (لڑکا  (بُواۓ
  • Join_ (شامل ہونا (جُوائن
  • Coin_ (سکہ (کُوائن 

Pronunciation of U

یو “U”  کا تلفظ: اس کے بھی مختلف تلفظ ہیں:.
1. اُ=U

  • Bull_ (بُلْ)بیل
  • Full_ (فُل)پُر،بھرا ہوا
2. اَ =U
  • Run_دوڑنا (رَن)
  • Bulb – بلب  بَلْب 
  • Under_ ( کے نیچے  (اَنْڈَرْ 
  • Cut_ ( کاٹنا    (کَٹْ
3. یُو =U
  • Use     _ (استعمال کرنا  (یُوز
  • Salute    _ (سلام    (سَلْیُوٹ
  • Uniform _ (وردی   (یُونِی فو
4. یو(واو مجہول) =U
  • Secure_ (محفوظ    (سِکِیور
  • Pure    _  (خالص   (پِیور
  • Duty    _ (فرض    (ڈیوٹی
 ہر زبان کو سیکھنے کیلیے اسکا صحیح تلفظ جاننا بھی

بہت ضروری ہے۔ اس لیے آج کے اس سبق English Pronunciation in urdu کو اچھی طرح پڑھیں۔ اور کچھ نہ سمجھ میں آئے؛ تو Comment کرکے پوچھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں👇

اگر آپ Consonants (حروف صحیح) اور vowels(حروف علت) کے بارے میں نہیں جانتے؛ تو یہاں کلک کیجیے◀

یہ بھی پڑھیں👇

0 thoughts on “English Pronunciation in Urdu – انگلش تلفظ”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top