Imperative Sentence in Urdu – Meaning, Definition and Examples

Imperative Sentence in Urdu – Meaning, Definition and Examples

Learn Imperative sentence in Urdu. We’ve given you a detailed introduction to Imperative sentence in Urdu with meaning, definition and examples.

Imperative Sentence in Urdu, Imperative meaning in Urdu, Imperative Sentence definition in Urdu

 آج ہم فعل امر/ حکمیہ جملے بنانا سیکھیں گے جنہیں انگریزی میں Imperative Sentence کہتے ہیں۔ تو چلیے شروع کرتے ہیں۔۔۔

Imperative meaning in Urdu

Imperative meaning in Urdu is ‘Ashad Zarori’. the pronunciation of the meaning of Imperative  in roman Urdu is ‘Ashad Zarori’ and in Urdu script is ‘اشد ضروری’.

Word Meaning
Imperative. اشد ضروری

Imperative sentence definition in Urdu

Imperative sentence is defined in Urdu as follows:

تعریف:  جب ہم کوئی درخواست، مشورہ، حکم، یا کوئی ہدایت دیتے ہیں، تو  Imperative Mood کا استعمال کرتے ہیں۔ اور یہی Imperative Mood کا استعمال کرنے سے جو جملے بنتے ہیں انہیں انگلش میں Imperative Sentence اور اُردو میں فعل امر یا حکمیہ جملے کہتے ہیں۔

Forming Imperative Sentence in Urdu

 فعل امر بنانے کا طریقہ: Imperative Sentence یعنی فعل امر بنانا بہت بہت آسان ہے، بس فعل کی پہلی شکل (First form of verb یا Base form) کا استعمال کرنا ہے۔ ان جملوں کا فاعل مخاطب ہوتا ہے یعنی Second person جو کہ You ہے۔ لیکن بسااوقات یہ محذوف اور چھپا ہوا ہوتا ہے، اور جملہ میں اس کا ذکر نہیں کرتے ہیں۔

  • Structure (ترکیب):
  • Base form of verb+object or complement

اگر کہنا ہو: سوجاؤ

تو ہم “سونا (To sleep)” فعل کی پہلی شکل ( First form/ Base form) لائیں گے جو ہے (Sleep) بس جملہ تیار ہے۔

English Urdu
Sleep. سوجاؤ

اوپر والے جملہ میں “سونے” کا حکم سامنے والے (مخاطب) کو ہی دیا جارہا ہے؛ لیکن جملہ میں اس کا اظہار نہیں کیا گیا ہے، اور اس طرح نہیں کہا گیا

English Urdu
You sleep. تم سوجاؤ

حالانکہ اس طرح کہنا غلط نہیں ہے؛ لیکن پھر بھی ہم عام طور پر فاعل (Subject) کا ذکر نہیں کرتے ہیں، کیونکہ یہ خو بخود سمجھ میں آجاتا ہے۔ اس لیے ہم اس طرح کہنے کے بجائے ‘You sleep (تم سوجاؤ)’ ہم اس طرح کہتے ہیں ‘Sleep (سوجاؤ)’۔

Negative Imperative sentence in Urdu

اور اگر ان جملوں کی نفی بنانی ہو یعنی کسی کو کسی کام سے روکنا ہو جسے ہم “نہی” بھی کہتے ہیں؛ تو فعل کی First form (پہلی شکل) سے پہلے “Do not(ڈُو نَوٹ)”  یا اسے مخفف کرکے “Don’t(ڈَؤنٔٹ)” کا لفظ بڑھا دیجئے۔ جیسے:
English Urdu
Ask. Don’t ask.
پوچھو۔ مت پُوچھو۔
Speak. Don’t speak.
بولو۔ مت بولو۔
Tell him. Don’t tell him.
اسے بتاؤ۔ اسے مت بتاؤ۔

Use of imperative Sentence in Urdu

فعل امر کا استعمال: اس کا استعمال ہم چند چیزوں کیلئے کرتے ہیں:

Order

امر/حکم دینے کے لیے:

English Urdu
Write a letter ایک خط لکھو
Tell the truth سچ بتاؤ۔

Advice or Warning

نہی (کسی کام کرنے سے روکنا) کیلیے:

English Urdu
Don’t lie. جھوٹ مت بولو۔
Do not oppress others. دوسروں پر ظلم مت کرو۔

Request

درخواست کرنے کے لیے:

English Urdu
Please, give me a glass of water. برئے مہربانی مجھے ایک گلاس پانی دیں

Invitation

کچھ پیش کش کرنے کے لیے:

English Urdu
Have some cake, it’s delicious کچھ کیک لیجیے، یہ مزیدار ہے 

Instruction

ہدایات دینے کے لیے:

English Urdu
Remove the packaging. Open the blue box and connect the two wires. پیکنگ کھولو، نیلا ڈبہ کھولو اور دونوں تاروں کو جوڑدو۔

یہ تمام جملے اردو میں اگرچہ امر،نہی اور درخواست وغیرہ کے نام سے جانے جاتے ہیں؛ لیکن انگریزی میں ان تمام کو Imperative Sentence کہتے ہیں۔

ان جملوں کے آخر میں ختمہ (Full Stop) (.) یا فجائیہ/ ندائیہ (exclamation mark/point(!) کی علامت لگتی ہے۔

Imperative Sentence Examples with Urdu meanings

چلیے کچھ مثالیں دیکھ لیتے ہیں:

Positive Negative
Clean your room Don’t take me wrong.
اپنا کمرہ صاف کرو مجھے غلط مت سمجھو
Please excuse my incorrect pronunciation. Please Don’t mind this.
میرے غلط تلفظ کو معاف کیجیے آپ برا نہ مانیں۔

Use of “Do” with Imperative Sentence in Urdu

لفظ “Do” کے ساتھ فعل امر: اگر ہم Imperative Sentence یعنی فعل امر  سے پہلے لفظ “Do” بڑھادیں؛ تو اس سے درخواست، معذرت یا معافی میں زیادہ تاکید پیدا ہوجائے گی، نیز اس میں اور شائستگی بھی آجائے گی۔

Use

Example

Request

Do take a seat.

Apology

Do forgive me. I didn’t mean to offend you.

Complaint

Do try to keep the noise down, gentlemen

Imperative Sentence with Interrogative phrase in Urdu

فعل امر سوالیہ فقروں کے ساتھ: کبھی کبھی ہم Imperative Sentence کے ساتھ سوالیہ فقرے (Question Tags) بھی لگاتے ہیں۔ جیسے:

Sentences 
Don’t tell her, will you?
اسے مت بتانا، بتاوگے؟

Help me, will you?
میری مدد کرو، کروگے نا؟

اگر آپ نہیں جانتے کہ Question Tags کیا ہیں اور ان کا استعمال کیسے کرتے ہیں، تو نیچے کلک کریں ⬇

Use of Always,never and ever in Imperative Sentence

حکمیہ جملوں کے ساتھ Always,never اور ever کا استعمال: ہم لفظ Always (ہمیشہ)، Never (کبھی نہیں) اور ever کا استعمال امر/حکمیہ جملوں (Imperative Sentence)  سے پہلے تاکید اور زور پیدا کرنے کے کیلیے کرتے ہیں۔ جیسے:

Sentences
Never drive without a seatbelt.

Never give up!
کبھی بھی ہمت مت ہارو

Don’t ever give up!
کبھی بھی ہمت مت ہارو

Imperative Sentence with Subject in Urdu

عام طور پر ہم حکمیہ/ امر (Imperative) جملوں میں فاعل کا ذکر نہیں کرتے ہیں کیونکہ ان میں فاعل متعین ہوتا ہے کہ وہ مخاطب ( second person- you) ہے؛ لیکن کبھی کبھی فاعل کو زیادہ واضح کرنے کیلیے ہم فاعل کا ذکر کرتے ہیں۔ جیسے:

Sentences 
Listen, everybody.
سب، سنو

Nobody move!
کوئی بھی نہ ہلے

Zaid sit down, the rest of you go home.
زید بیٹھ جاؤ، باقی تم سب گھر جاؤ۔

ہم غصہ کا اظہار کرنے کیلیے بھی “you” کا استعمال فاعل کے طور پر کرسکتے ہیں۔ جیسے:

Sentences 
You be quiet!
!تم خاموش رہو

You shut up your mouth, fool!
!تم اپنا منھ بند رکھو، بیوقوف

آج کا ہمارا سبق (Imperative Sentence in Urdu) مکمل ہوا۔ جس میں ہم نے آپ کو انگلش کے فعل امر کی تعریف، قواعد اور مثالیں بیان کی ہیں۔ امید ہے کہ آپ بہتر طور پر سمجھ چکے ہوں گے۔ اب ہم آپ کو الوداع کہتے ہیں۔

انگلش پڑھنا سیکھیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top