List of Conjunctions with Urdu meaning

 List of Conjunctions with Urdu meaning

What is a Conjunction?

 وہ لفظ ہے جو الفاظ، فقروں یا جملوں کو آپس میں جوڑتا اور ملاتا ہے اسے Conjunction کہتے ہیں۔ جیسے:

  • Zaid and Hamid are friends.
  • زیداور حامد دوست ہیں۔

Conjunction list with examples and Urdu meanings

Below, we have given a list of conjunctions with Urdu meanings. This list will help you understand the definition of conjunction in your mind

But (لیکن، بلکہ، سوائے):

اس کا استعمال تین معانی کیلیے ہوتاہے:

(1) لیکن، پر، مگر:

Conjunction Examples Sentences:

  • He is rich but very miser.
  • وہ امیر ہے لیکن بہت کنجوس ہے۔
  • He is naughty but I like him.
  • وہ شرارتی ہے لیکن مجھے پسند ہے۔

(2) بلکہ ، جیسے:

Conjunction Examples Sentences:

  • He is not fool but wise.
  • وہ بیوقوف نہیں بلکہ عقلمند ہے۔
  • Khalid was not scolded but beaten.
  • خالد کو ڈانٹا نہیں بلکہ پیٹا گیا تھا۔

(3) سوائے/ علاوہ،جیسے:

Conjunction Examples Sentences:

  • I can go anywhere but your home.
  • میں تمہارے گھر کے علاوہ کہیں بھی جاسکتا ہوں۔
  • I can do anything but beat you.
  • میں تمہیں مارنے کے سوا کچھ بھی کر سکتا ہوں.

And (اور):

جب and کے ساتھ کسی دوسرے Subject کو جوڑا جاتا ہے، تو دونوں سبجیکٹ کو جمع (Plural) مان کر Verb یا Helping Verb جمع کے اعتبار سے آتا ہے، واحد کے حساب سے نہیں، جیسے:

Conjunction Examples Sentences:

  • Shahid and Majid are friends.
  • شاہد اور ماجد دوست ہیں۔
  • Rashid and Ateeq live in America.
  • راشد اور عتیق امریکہ میں رہتے ہیں۔

For/as/because/since (کیونکہ، چونکہ):

“کیوں کہ”، “اس لیے کہ” اور “چونکہ” کے معنی کیلیے For,as,since,because میں سے کسی کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے،لیکن since کو جملہ کے شروع میں، because کو بیچ میں اور for/as کو دونوں جگہ استعمال کر سکتے ہیں۔ جیسے اگر بولنا ہو:

“چونکہ وہ بیمار تھا، اس لیے نہیں آیا۔”
تو ہم کہیں گے:

  • Since he was unwell, so he didn’t come.
  • As he was unwell, so he didn’t come.
  • For he was unwell, so he didn’t come.

اس میں because کا استعمال نہیں ہوا، کیونکہ یہ شروع میں نہیں لگتا ہے،(البتہ کبھی کھی شروع میں بھی آجاتا ہے، مگر شاذ ونادر) لیکن اگر اس طرح بولیں:

“وہ نہیں آیا، کیونکہ وہ بیمار تھا۔”

تو ہم لفظ “because” کے ساتھ اس طرح کہہ سکتے ہیں:

  • He didn’t come because he was unwell.
  • He didn’t come as he was unwell.
  • He didn’t come, for he was unwell.

اس میں since کا استعمال نہیں ہوا، اس لیے کہ یہ بیچ میں نہیں، بلکہ شروع میں لگتا ہے۔ بس اتنا سمجھیے کہ دونوں جملوں کا مفہوم ایک ہی بس طریقہ بدل گیا ہے۔

Also/even/too/as well/either (بھی):

اس کے لیے دو اصول یاد رکھیے:

پہلا اصول:

عام طور پر Also/too/as well کا استعمال “بھی” کے معنی میں مثبت جملوں (Affirmative Sentence) میں ہوتا ہے،لیکن even کا استعمال مثبت اور منفی دونوں جملوں میں ہوتا ہے، مگر سوالیہ جملہ میں نہیں کر سکتے۔ اور جہاں تک either کی بات ہے تو اس کا استعمال منفی جملہ میں ہوتا ہے اور سوالیہ میں بھی کر سکتے ہیں۔

دوسرا اصول:

جملہ میں also کا استعمال Verb سے پہلے ہوتا ہے۔ اور اگر جملہ میں ایک Helping Verb یا Modal Verb اور ہو؛ تو Also ان کے بعد آئے گا۔ اور اگر دو Helping Verbs ہوں؛ تو Also پہلے والے کے بعد آئے گا۔

Even کا استعمال اکثر شروع میں اور Too/as well/either کا استعمال عموما اخیر میں ہوتا ہے۔

آئیے کچھ مثالوں سے سمجھتے ہیں:

مثبت جملوں کی مثالیں:

  • میں بھی اچھا ہوں۔
  • I am also good.
  • I am good too.
  • I am good as well.
  • Even, I am good.
  • راشد بھی آیا۔
  • Rashid also came.
  • Rashid came too.
  • Rashid came as well.
  • Even, Rashid came.

چونکہ either کا استعمال مثبت میں نہیں ہوتا، اس لیے یہاں نہیں آیا۔

منفی جملوں کی مثالیں:

  • میں بھی اچھا نہیں ہوں۔
  • Even, I am not good.
  • I am not good either.
  • وہ بھی میرے ساتھ نہیں ہے۔
  • Even, he is not with me.
  • He is not with me either.

چونکہ منفی جملوں میں even اور either کا ہی استعمال ہو سکتا ہے، اس لیے یہی دونوں آیا ہے۔

سوالیہ جملوں کی مثالیں:

  • کیا تم بھی وہاں نہیں تھے؟
  • Were you not there either?
  • کیا تم بھی گھر پر نہیں تھے؟
  • Were you not at home either? 

چونکہ منفی سوالیہ جملوں میں صرف either کا استعمال ہوسکتا ہے، اس لیے یہاں بس وہی آیا۔

نوٹ:

لفظ “either” کا تلفظ امریکن انگریزی میں “اِیٔدَر” اور برطانوی انگریزی میں “آئدَر” ہوتا ہے۔

As (جیسا، کے طورپر، کے ناطے):

Conjunction Examples Sentences:

  • I did as you said.
  • جیسا آپ نے کہا میں نے کردیا۔
  • As you wish.
  • جیسا آپ چاہیں۔
  • I am working as a manager here.
  • میں یہاں ایک مینیجر کے طور پر کام کر رہا ہوں۔
  • Treat me as a friend.
  • میرے ساتھ ایک دوست کی طرح برتاؤ کرو۔
  • As a teacher, it’s my duty.
  • استاذ ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے۔

As soon as/the moment (جتنی جلدی،جیسے ہی، جوں ہی):

Conjunction Examples Sentences:

  • As soon as he came, I left.
  • The moment he came, I left.
  • جوں ہی وہ آیا میں نکل گیا۔
  • The moment Zaid knew that he is no more, he started weeping.
  • جیسے ہی زید کو پتا چلا کہ وہ اب نہیں رہے، وہ رونے لگا۔
  • Leave as soon as possible.
  • جتنا جلدی ہو سکے چلے جاؤ۔

As well as (ساتھ ہی ساتھ):

Conjunction Examples Sentences:

Rashid is educated as well as his parents are educated.
راشد تعلیم یافتہ ہے، ساتھ ہی ساتھ اس کے والدین بھی۔
He is rich as well as kind.
وہ امیر ہے، ساتھ ہی ساتھ مہربان بھی۔
He is writer as well as speaker.
وہ قلمکار ہے، ساتھ ہی ساتھ مقرر بھی۔

قاعدہ:

جب and کے ساتھ دو یا زائد اسموں کو جوڑا جاتا ہے تو Verb یا Helping Verb دونوں کو جمع استعمال کیا جاتا ہے، لیکن جب as well as یا with کا استعمال دو یا زائد اسموں کو جوڑنے کیلیے ہوتا ہے تو Verb یا Helping Verb پہلے والے اسم کے اعتبار سے آتا ہے۔ جیسے:

  • Tanveer and I are brave.
  • تنویر اور میں بہادر ہیں۔
  • Ishaq and Siddiq live in Gujarat.
  • اسحاق اور صدیق گجرات میں رہتے ہیں۔
اوپر کے جملوں میں and ہے اس لیے Helping Verb کی جمع والی شکل “are” کا استعمال ہواہے، نہ کہ “is” کا۔ اسی طرح فعل کی جمع والی شکل “live” کا استعمال ہوا ہے، “lives” کا نہیں۔
  • Tanveer as well as I is brave.
  • تنویر ساتھ ہی ساتھ میں بھی بہادر ہیں۔
  • (میں اور تنویر بہادر ہیں)
  • Ishaq as well as Siddiq lives in Gujarat.
  • اسحاق ساپھ ہی ساتھ صدیق گجرات میں رہتے ہیں

اوپر کے جملوں میں as well as ہے اس لیے Helping Verb اور verb  پہلے اسم کے اعتبار سے آیا ہے۔ پہلے جملہ میں پہلا اسم تنویر ہے اس لیے اس کے اعتبار سے helping verb کی واحد والی شکل “is” کا استعمال ہواہے. اوردوسرے جملہ میں Ishaq پہلا اسم ہے اور واحد غائب ہے، اس لیے ورب lives کا استعمال ہوا ہے۔

  • Teacher with his student is busy.
  • استاذ اپنے شاگر کے ساتھ مصروف ہے۔
  • I with my brother am at home.
  • میں اپنے بھائی کے ساتھ گھر میں ہوں۔

پہلی مثال میں teacher کی وجہ سے is اور دوسری میں I کی وجہ سے am آیا ہے۔

As far as (جہاں تک):

Conjunction Examples Sentences:

As far as I know, she is not yet married. 
جہاں تک مجھے معلوم ہے، اب تک اس کی شادی نہیں ہوئی ہے۔
As far as I remember, he has two children.
جہاں تک مجھے یاد ہے، اس کے دو بچے ہیں۔

 جہاں تک ۔۔۔۔۔ سوال ہے:

ہم اکثر بولتے ہیں کہ جہاں تک میرا سوال ہے، جہاں تک میرے بھائی کا سوال ہے، جہاں تک میری تعلیم کا سوال ہے… وغیرہ، ایسی صورت میں as far as کے بعد کوئی بھی اسم یا ضمیر (Subject) اور Helping Verb لاتے ہیں، پھر concerned لفظ لکھ کر آگے جملہ مکلمل کرتے ہیں۔ جیسے:

Formula:

As far as +sub+helping verb+ concerned

Conjunction Examples Sentences:

As far as my study is concerned, I am only 10th pass.
جہاں تک میری پڑھائی کا سوال ہے تو میں صرف دسویں پاس ہوں۔
As far as my family is concerned, I have two sons only.
جہاں تک میری فیملی کا سوال ہے تو میرے صرف دو لڑکے ہیں۔

As far as my going to Delhi is concerned, I will definitely go.

جہاں تک میرے دہلی جانے کا سوال ہے تو میں جاکر رہوں گا۔

Conjunctions With Examples-2

Such (اس طرح کا، ایسا):

Conjunction Examples Sentences:

  • I don’t like such students.
  • میں ایسے طلبہ کو پسند نہیں کرتا۔
  • Such people are selfish.
  • ایسے لوگ مطلبی ہوتے ہیں۔
  • I have heard many such stories.
  • میں نے بہت سی ایسی کہانیاں سنی ہیں۔

Such as (جیسا کہ، مثال کے طور پر):

Conjunction Examples Sentences

  • I have many things such as laptop, mobile, camera etc.
  • میرے پاس بہت سی چیزیں ہیں جیسے لیپ ٹاپ، موبائل اور کیمرا وغیرہ۔
  • There are many people with Tasleem such as Siddiq, Abdullah, Imtiyaz etc.
  • تسلیم کے ساتھ بہت سے لوگ ہیں جیسے صدیق،عبد اللہ اور امتیاز وغیرہ۔

In shuch a way (ایسے، اس طرح سے):

Conjunction Examples Sentences:

  • You talk in such a way that I can’t ignore you.
  • تم اس طرح بات کرتے ہو کہ میں تمہیں نظر انداز نہیں کرسکتا۔
  • He recited the holy Quran in such a way that I couldn’t help hearing him.
  • اس نے اس انداز میں قرآن کی تلاوت کی کہ میں سنے بغیر رہ نہیں سکا۔

As if/as though(گویا، جیسے کہ):

Conjunction Examples Sentences:

  • He looked at me as if he wanted to say something.
  • اس نے مجھے ایسے دیکھا جیسے وہ کچھ کہنا چاہتا ہو۔
  • He looked so frank with him as though he already knew him.
  • وہ اس کے ساتھ اتنا بے تکلف دکھا گویا وہ اسے پہلے سے جانتا ہو۔
  • He seems as if he likes you.
  • ایسا لگتا ہے جیسے وہ تمہیں پسند کرتا ہو۔

Yet/as yet/till now/by now/so far (اب تک, ابھی تک):

Conjunction Examples Sentences:

میں نے ابھی تک اسے نہیں دیکھا ہے۔

  • I have not seen him yet.
  • I have not seen him as yet.
  • I have not seen him till now.
  • I have not seen him by now.
  • I have not seen him so far.

وہ ابھی تک گھر نہیں پہنچا ہے۔

  • He has not reached home yet.
  • He has not reached home as yet.
  • He has not reached home till now.
  • He has not reached home by now.
  • He has not reached home so far.

Then also/even then/yet/still/however (پھر بھی، تب بھی، اس کے باوجود بھی):

Conjunction Examples Sentences:

  • He never went to school, then also he knows it.
  • وہ کبھی اسکول نہیں گیا، پھر بھی یہ جانتا ہے۔
  • I am poor, still I will try.
  • میں غریب ہوں، تب بھی محنت کروں گا۔
  • I was ill, yet I worked.
  • میں بیمار تھا، پھر بھی کام کیا۔

Although/though/even if/even though (اگرچہ، بھلے ہی، حالانکہ):

Conjunction Examples Sentences:

  • Although he is illiterate, he behaves well.
  • اگرچہ وہ ان پڑھ ہے، پھر بھی اس کا برتاؤ اچھا ہے۔
  • Though we gave him money, he didn’t buy the book
  • اگرچہ ہم نے اسے پیسہ دے دیا ہے، پھر بھی اس نے کتاب نہیں خریدی۔
  • Even if he is poor, he is satisfied.
  • بھلے ہی وہ غریب ہے، پھر بھی خوش ہے۔

نوٹ:

کچھ لوگ ان جملوں میں قوما (comma) کے بعد yet, still وغیرہ لگاتے ہیں، لیکن اس کی ضرورت نہیں ہے۔ ہاں  اگر جملہ میں کہیں although یا though وغیرہ نہ ہو تب لگا سکتے ہیں۔

Either_or (یا تو یہ یا تو وہ):

Conjunction Examples Sentences:

  • Either you go or let me go.
  • یا تو تم جاؤ یا مجھے جانے دو۔
  • Either zaid will come or I will.
  • یا تو زید آئےگا یا میں۔
  • Khalid will either write or read.
  • خالد یا تو لکھےگا یا پڑھےگا۔
  • Either you are wrong or he is.
  • یا تو تم غلط ہو یا وہ۔

Neither_nor (نہ یہ۔۔ نہ وہ):

Conjunction Examples Sentences:

  • Neither you go nor let me go.
  • نہ تم جاؤ نہ مجھے جانے دو۔
  • Neither zaid will come nor I will.
  • نہ زید آئےگا نہ میں۔
  • Khalid will Neither write nor read.
  • نہ خالد لکھےگا نہ پڑھےگا۔
  • Neither you are wrong nor he is.
  • نہ تم غلط ہو نہ ہی وہ۔

That/if/whether_or/wh family(کہ):

⓵ “کہ” کے معنی میں that کا استعمال اس وقت ہوتا ہے جب بات یقینی ہو، جیسے:

  • I know that he will come.
  • مجھے پتا ہے کہ وہ آئےگا۔
  • Rashid is saying that Sajid is a good boy. 
  • راشد کہہ رہا ہے کہ ساجد ایک اچھا لڑکا ہے۔
  • I said that I would go.
  • میں نے کہا کہ میں جاؤں گا۔

⓶ “کہ” کے معنی میں if یا whether_ or کا استعمال اس وقت ہوتا ہے جب کسی بات کا امکان ہو، جیسے:

  • Do you know if he is at home?
  • کیا تمہیں پتا ہے کہ وہ گھر پر ہے؟
  • We don’t know whether he goes there or somewhere else.
  • ہمیں نہیں پتا کہ وہ وہاں جاتا ہے یا کہیں اور۔
  • Zaid didn’t know whether to laugh or cry. 
  • زید کو سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ وہ ہنسے یا روئے۔

جب “کہ” کے معنی میں wh family کا استعمال ہوتا ہے تو اس کے بعد فورا Subject آتا ہے، Helping Verb نہیں آتا ہے۔ جیسے:

  • Rashid asked me who Tasleem is?
  • راشد نے مجھ سے پوچھا کہ تسلیم کون ہے؟
  • I asked where you were?
  • میں نے پوچھا کہ تم کہاں تھے؟

Whether_ or (چاہےہو۔۔۔یا نہ ہو، خواہ ہو۔۔۔یا نہ ہو):

⓵ جب” چاہے یا نہیں” کے معنی میں اس کا استعمال ہو؛ تو Whether کے فورا بعد والا فعل Present indefinite ہوتا ہے، لیکن or کے بعد والا بدلتے رہتا ہے، جیسے:

Whether ho goes or not, I will go.
چاہے وہ جائے یا نہ جائے، میں جاؤں گا۔
Whether Imtiyaz reads or not, yo should read.
خواہ/چاہے امتاز پڑھے یا نہ پڑھے، تمہیں پڑھنا چاہیے۔

⓶ جب whether _ or کا استعمال “کہ ۔۔۔۔ یا نہیں” کے معنی میں ہو؛ تب whether کے بعد والا فعل زمانہ کے حساب سے آئےگا، جیسے:

  • I can’t say, whether he will go or not.
  • میں کہہ نہیں سکتا کہ وہ جائےگا یا نہیں۔
  • He didn’t know, whether people would come or not.
  • اسے معلوم نہیں تھا کہ لوگ آئیں گے یا نہیں۔
  • I have no idea, whether he is at home or elsewhere.
  • مجھے نہیں پتا کہ وہ گھر میں ہے یا کہیں اور۔

Not only_but also (نہ صرف یہ بلکہ وہ بھی…یہی نہیں وہ بھی):

Conjunction Examples Sentences:

He is not only an alim, but also a mufti.
وہ صرف عالم نہیں بلکہ مفتی بھی ہے۔
He is not only my friend, but also your brother.
وہ صرف میرا دوست نہیں بلکہ تمہارا بھائی بھی ہے۔
He can speak not only Urdu, but also English. 
وہ صرف اردو نہیں بلکہ انگلش بھی بول سکتا ہے۔

Otherwise/or else (ورنہ، نہیں تو):

Conjunction Examples Sentences

  • I will work hard, otherwise I will fail.
  • میں محنت کروں گا، ورنہ فیل ہو جاؤں گا۔
  • Don’t go there, or else he will scold you.
  • وہاں مت جانا، ورنہ تمہیں ڈانٹے گا۔

Lest_should (ورنہ، کہیں ایسا نہ ہو کہ، نہیں تو):

اس میں lest کے بعد Subject پھر should کا استعمال ضروری ہے، جیسے:

  • I will work hard, lest I should fail.
  • میں محنت کروں گا، کہیں ایسا نہ ہو کہ فیل ہو جاؤں۔
  • Don’t go there, lest he should scold you.
  • وہاں مت جاؤ، نہیں تو وہ تمہیں ڈانٹیں گے۔

Provided/providing/provided that (،اس شرط پر،بشرطیکہ):

Conjunction Examples Sentences

  • He will come provided Khalid doesn’t come.
  • وہ آئےگا، بشرطیکہ خالد نہ آئے۔
  • I will give you money, provided that you do my work.
  • میں تمہیں اس شرط پر پیسے دوں گا کہ تم میرا کام کروگے۔

So that (تاکہ):

Conjunction Examples Sentences

  • I will work hard so that I could pass.
  • میں محنت کروں گا تاکہ میں پاس ہو سکوں۔
  • Don’t go there so that he doesn’t scold you.
  • وہاں مت جاؤ تاکہ وہ تمہیں نہ ڈانٹیں۔

Still/even now (ابھی بھی، آج بھی):

قاعدہ یہ ہے کہ still کا استعمال فعل سے پہلے اور Helping Verb کے بعد ہوتا ہے. لیکن even now کا استعمال جملہ کے شروع یا اخیر میں ہوتا ہے، اور اکثر سوالیہ جملہ میں نہیں کیا جاتا ہے۔ جیسے :

میں اب بھی پڑھ رہا ہوں۔

  • I am still studying.
  • I am studying, even now.

وہ آج بھی وہاں جاتا ہے۔

  • He still goes there.
  • He goes there, even now.

لیکن اگر سوالیہ جملہ ہو؛ تو چونکہ عام طور پر”even now” کا استعمال نہیں ہوتا ہے۔ اس لیے ہم اس طرح کہیں گے:

  • کیا وہ اب بھی آتا ہے؟
  • Does he still come?
  • کیا تم آج بھی اس سے ملتے ہو؟
  • Do you still meet her?

Conjunctions With Examples

Till then/by then (تب تک، اس وقت تک):

Conjunction Examples Sentences

  • I had not seen him till then.
  • تب تک میں نے اسے نہیں دیکھا تھا
  • He didn’t have food by then.
  •  اس وقت تک اس نے کھانا نہیں کھایا تھا
  • What do I do till then?
  • تب تک میں کیا کروں؟

Till/till the time/by the tim/as long as (جب تک):

جب تک کے ساتھ آنے والا جملہ اگر Future Indefinite tense میں ہو تب بھی انگلش بناتے وقت اسے Present indefinite tense میں ہی لکھا جاتا ہے، جیسے:

  • جب تک میں نہیں آؤں گا، تم مت جانا۔
  • Till I don’t come, don’t go.
  • جب تک وہ نہیں کھائےگی، میں نہیں سوؤں گا۔
  • By the time she doesn’t eat, I won’t sleep.
  • جب تک تم یہاں ہو میں خوش ہوں۔
  • As long as you are here, I am happy.
  • جب تک وہ آیا میں جاچکا تھا۔
  • Till the time he came, I had left.

Until (جب تک نہیں، حتی کہ، تاوقتیکہ):

قاعدہ:

 لفظ Until کے ساتھ آنے والا جملہ اگر Future Indefinite tense میں ہو تو انگلش بناتے وقت اسے Present indefinite tense میں ہی لکھا جاتا ہے، نیز وہ جملہ مثبت بنتا ہے، جیسے:

  • جب تک میں نہیں آ جاتا، کہیں مت جانا۔
  • Until I come, don’t go anywhere.
  • جب تک میں نہیں آیا تم نہیں کھائے۔
  • Until I came, you didn’t eat.
  • جب تک تم نہیں جاتے، میں نہیں پڑھوں گا۔
  • I won’t read, until you go.

Unless (اگر نہیں، جب تک کہ نہیں):

قاعدہ: 

لفظ Unless کے ساتھ آنے والا جملہ اگر Future Indefinite tense میں ہو تب بھی انگلش بناتے وقت اسے Present indefinite tense میں ہی لکھا جاتا ہے، نیز وہ جملہ مثبت بنتا ہے، جیسے:

1) Khalid won’t study, unless you let him play
اگر آپ نے خالد کو کھیلنے نہیں دیا تو وہ نہیں پڑھےگا۔
جب تک کہ آپ خالد کو کھیلنے نہیں دیں گے، وہ نہیں پڑھےگا۔
2) You will fail unless you work hard
اگر تم محنت نہیں کروگے تو فیل ہو جاؤگے۔
جب تک تم محنت نہیں کروگے، فیل ہو جاؤگے۔
تم فیل ہو جاؤگےحتی کہ تم محنت کرلو۔
3) Unless it rains, I will go, too.
اگر بارش نہیں ہوگی، تو میں بھی جاؤں گا۔

4) Unless you make a decision quickly, the opportunity will be lost.

اگر آپ جلدی فیصلہ نہیں کرتے ہیں، تو موقع ہاتھ سے نکل جائےگا۔

That’s what (یہی تو، وہی تو، یہی بات تو، وہی بات تو):

Conjunction Examples Sentences

That’s what I am saying.
یہی تو میں کہہ رہا ہوں۔
That’s what you were asking.
یہی تو آپ پوچھ رہے تھے۔
That’s what I am not able to understand.
یہی بات تو میں سمجھ نہیں پا رہا ہوں۔

That’s how (ایسے ہی، اسی طرح سے):

Conjunction Examples Sentences:

  • That’s how I learnt.
  • اسی طرح تو میں نے سیکھا۔
  • That’s how he eats the food.
  • وہ اسی طرح کھانا کھاتا ہے۔
  • That’s how he talks to everyone.
  • وہ سب سے ایسے ہی بات کرتا ہے۔

That’s when (اسی وقت، تبھی):

Conjunction Examples Sentences:

  • That’s when I reached.
  • اسی وقت تو میں پہنچا ۔
  • That’s when Rashid met me.
  • تبھی تو راشد مجھے سے ملا۔
  • That’s when I told him, don’t go.
  • اسی وقت تو میں نے اس سے کہا تھا کہ مت جانا۔

That’s where (یہی تو، وہیں تو، اسی جگہ تو):

Conjunction Examples Sentences:

  • That’s where I live.
  • یہیں تو میں رہتا ہوں۔
  • That’s where I was born.
  • وہیں تو میں پیدا ہوا۔
  • That’s where I am going.
  • اسی جگہ تو میں جارہا ہوں۔

That’s why (اسی لیے، اسی لیے تو):

Conjunction Examples Sentences:

  • That’s why I have come here.
  • اسی لیے تو میں یہاں آیا ہوں۔
  • That’s why he got angry.
  • اسی لیے تو وہ غصہ ہوا۔
  • That’s why I don’t like him.
  • اسی لیے میں اسے پسند نہیں کرتا۔

That’s which (اُسی کو، اِسی کو):

اس کا استعمال کسی غیر جاندار کیلیے ہوتا ہے۔

Conjunction Examples Sentences:

  • That’s which all are searching.
  • اسی کو تو سب تلاش کر رہے ہیں۔
  • That’s which I use.
  • اسی کو تو میں استعمال کرتا ہوں۔
  • That’s the book I also purchased.
  • اسی کتاب کو تو میں نے بھی خریدا۔

That’s who/whome (اُسی کو، اِسی کو):

اس کا استعمال کسی جاندار کیلیے ہوتا ہے۔

Conjunction Examples Sentences:

  • That’s whom I asked.
  • اسی کو تو میں پوچھا تھا۔
  • That’s whom we had invited.
  • اسی کو تو ہم نے بلایا تھا۔
  • Thats whom I gave the pen.
  • اسی کو تو میں نے قلم دیا۔

Wh family Words as Conjunctions

سوالیہ جملے بنانے کے علاوہ ان الفاظ کا استعمال Conjunction کے طور پر بھی ہوتا ہے، لیکن معنی بدل جاتا ہے:

  • What_جو__ (جاندار وغیر جاندار کیلیے)
  • Who_ جو__(جاندار کیلیے)
  • Which_ جو__ ( غیر جاندار کیلیے)
  • Whose_ جس کا__ (جاندار کیلیے)
  • Of which_ جس کا_(غیر جاندار کیلیے)
  • Where _ جہاں
  • Whom_ جسے 
  • When_ جب
  • How_جیسے
  • With whom_ جس کے ساتھ
  • For whom_ جس کے لیے
  • From where _ جہاں سے
  • Without whom _ جس کے بغیر

Conjunction Examples Sentences:

Did you hear what/which I said?
کیا تم نے سنا جو میں نے کہا؟
I also came, from where you came.
میں بھی وہیں سے آیا جہاں سے تم آئے۔
I am the one, for whom you have come here.
میں وہ ہوں جس کےلیے تم یہاں آئے ہو۔
This is Ahmad whose brother was with me.
یہ احمد ہے جس کا بھائی میرے ساتھ تھا۔
This is the house, the roof of which is weak.
یہ وہ گھر ہے جس کی چھت کمزور ہے۔
Rashid who/that was with me, is his brother.
راشد جو میرے ساتھ تھا، اس کا بھائی ہے۔
The pen which/that I had, is not yours.
قلم جو میرے پاس تھا، تمہارا نہیں ہے۔
جو قلم میرے پاس تھا وہ تمہارا نہیں ہے۔

So/hence/thus/henceforth/that’s why/therefore/that’s the reason (اسی لیے،لہذا):

Conjunction Examples Sentences:

1) میں گیا، اس لیے تم آئے۔
I went, therefore you came.
I went, so you came.
I went, that’s why you came.
I went, hence you came.
I went, thus you came.
I went, henceforth you came.
I went, that’s the reason you came.
2) میں بیمار تھا، اس لیے اسکول نہیں گیا۔
I was ill, therefore I didn’t go to school.
I was ill, so I didn’t go to school.
I was ill, hence I didn’t go to school.
I was ill, thus I didn’t go to school.
I was ill, henceforth I didn’t go to school.
I was ill, that’s why I didn’t go to school.
I was ill, that’s the reason I didn’t go to school.

While+ing form (کرتے ہوئے، ایک کام کے دوران):

یہ اس وقت استعمال ہوتا ہے جب کوئی شخص ایک کام کو کرتے ہوئے دوسرا کام کر رہا ہو، تو “کرتے ہوئے” سے پہلے while بڑھاتے ہیں،جیسے:

1) میں چلتے ہوئے پڑھ رہا ہوں۔
I am reading while walking.
While walking, I am reading.
2) وہ مجھ سے بات کرتے ہوئے، تمہیں دیکھ رہا تھا۔
He was watching you while talking to me.

Whereas/while (جب کہ):

Conjunction Examples Sentences:

The groom is only 20 years old while the bribe is 30.
دولہا بیس سال کا ہے، جبکہ دولہن تیس سال کی ہے۔
Khalid has 1 mobile, while I have 2.
خالد کے پاس ایک موبائل ہے، جبکہ میرے پاس دو۔
I am an alim, whereas my brother is an engineer.
میں ایک عالم ہوں، جبکہ میرا بھائی ایک انجینئر ہے۔

This tutorial covers:

  • Conjunctions Sentences Examples list
  • Conjunction Examples Sentences
  • Conjunctions list
  • What are Conjunction words?
  • what is conjunction with examples?

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top