Punctuation Marks In Urdu And English with Easy Examples

Punctuation Marks In Urdu And English with Examples

──────────────────────

In the realm of effective written communication, mastering the art of “Punctuation marks in Urdu” is akin to wielding a painter’s brush to create a masterpiece of clarity and expression.

What are the punctuation marks
What are the punctuation marks

رموز اوقاف ہمارے لکھے ہوئے جملوں میں زور پیدا کرنے  کا ایک طریقہ ہے۔ پھر بھی ، بہت سے لوگ ، مقامی انگریزی بولنے والوں سے لے کر غیر ملکی زبان کے طور پر انگریزی سیکھنے والے لوگوں تک ، یہ نہیں جانتے ہیں کہ رموزاوقاف کو کب اور کہاں استعمال کیا جائے۔

اگر آپ بھی رموز اوقاف کے بارے میں الجھن میں ہیں؛ تو یقین مانیں آپ اکیلے نہیں ہیں۔ جب رموزاوقاف کو صحیح  استعمال کرنے کی بات ہو تو بہت سارے لوگوں،بلکہ مقامی انگریزی بولنے والوں کو بھی پریشانی ہوتی ہے۔ اوراچھی خبر یہ ہے کہ 14 مختلف رموز اوقاف اتنے مبہم نہیں ہیں جتنےلگتے ہیں اگر آپ ان سب کو ایک ایک کرکے سمجھیں گے تو یہ بالکل آسان لگیں گے۔ اور اگر آپ اپنی تحریر میں عبور حاصل کرنا چاہتے ہیں ، چاہے وہ مضمون ہو یا ایک بہترین فروخت ہونے والا ناول ، تو اس کے لئے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ہر اوقاف کے نشان کو کس طرح استعمال کیا جائے۔

تو آئیے جانتے ہیں کہ یہ 14 رموزاوقاف کیا ہیں اور انہیں کیسے استعمال کریں؟

Punctuation Meaning in Urdu

رموز اوقاف کیا ہیں؟ زبان وتحریر کا مقصد اپنی بات دوسروں تک پہونچانا ہے، روزمرہ کی بول چال میں ہم چہرے کے تاثرات، لب و لہجے کے تغیرات، آواز کے زیر و بم اور بات کے دوران موزوں جگہوں پر وقفے دے کر اپنی بات کو زیادہ موثر بناتے ہیں لیکن تحریر میں ہمارا قاری ہمارے سامنے نہیں ہوتا ہے اس لیے ہمیں اپنی بات کو زیادہ سے زیادہ موثر بنانے کے لیے اور جو کچھ ہم کہنا چاہتے ہیں اسے اسی طرح دوسروں تک پہنچانے کے لیے تحریر کے دوران میں کچھ علامتوں اور اشاروں کو استعمال کیا جاتا ہے، اِن اشاروں اور علامتوں کو Punctuation marks (رموز اوقاف) کہتے ہیں۔

آج کے سبق میں ہم ان کو تفصیل سے پڑھنے والے ہیں.

15 Punctuation Marks in Urdu and English

انگریزی میں اکثر استعمال ہونے والے رموز اوقاف تقریبا 14ہیں۔ اور کچھ لوگوں کے مطابق 15 ہیں:

English Marks Urdu
Full Stop or Period . ختمہ
Question Mark ? سوالیہ نشان
Exclamation Mark ! فجائیہ
Comma , سکتہ
Inverted Commas ” “/ ‘ ‘ واوین
Colon : رابطہ
Semicolon ; وقفہ
Dash _ نشان ربط
Apostrophe علامت حذف
Hyphen نشان الحاق
Round Brackets ( ) ہلالی قوسین
Curly Brackets {} گھونگرا بریکیٹ
Square Brackets [ ] مربع بریکیٹس
Ellipsis نقطے
Slash or Oblique / علامت تغیر

کچھ لوگ اخیر کے slash کو ہٹا کر 14 شمار کرتے ہیں۔

اب چلیے ان سب کو تفصیل سے جانتے ہیں: 

ان میں سے پہلی تین علامتیں:

  1. Full Stop or Period_(۰)ختمہ
  2. Question Mark_(?)سوالیہ نشان
  3. Exclamation Mark_(!)فجائیہ

ان کا استعمال کسی بھی جملہ (Sentence) کو مکمل کرنے کیلیے ان کے اخیر میں کیا جاتا ہے:

Punctuation Marks in Urdu with Examples

Full Stop in Urdu

 جتنے بھی Assertive Sentence اور Imperative Sentence ہیں ان سب کے اخیر میں ختمہ Full Stop (ختمہ/ وقف تام .) آتا ہے، جیسے:

  • He is my close friend.
  • وہ میرا جگری دوست ہے۔
  • I don’t like him.
  • میں اسے پسند نہیں کرتا ہوں۔
  • Khalid is at home.
  • خالد گھر میں ہے۔
  • Go there.
  • وہاں جاؤ۔
  • Look at me.
  • مجھے دیکھو۔
  • Don’t laugh.
  • ہنسو مت۔

یاد رہے:

 شورٹ فورمس جیسے BA, MA, PM وغیرہ کے بیچ میں بھی پہلے ختمہ آتا تھا، لیکن اب نہیں لکھتے، البتہ چند الفاظ میں اب بھی  ختمہ لگانا لازمی ہے اور انہیں ہمیشہ چھوٹے حروف میں ہی لکھا جاتا ہے، وہ یہ ہیں:

  • e.g. (Exempli Gratia_مثال کی چیزیں )_جیسے، مثلا)
  • i.e. (Id est_اِڈےسٹ)_ یعنی)
  • etc. (Etcetera_اےٹسےٹرا)_ وغیرہ )

جیسے:

  • I have many friends e.g.: Tanveer, Tasleem, Siddiq, Imtiyaz, etc.
  • میرے بہت سے دوست ہیں، مثلا تنویر، تسلیم، صدیق اور امتیاز وغیرہ۔
  • I have been to only two countries, i.e., America and Arab.
  • میں صرف دو ممالک گیا ہوں، یعنی امریکا اور عرب۔

Question Mark in Urdu (?)

جتنے بھی Interrogative Sentence (سوالیہ جملے) ہیں ان سب  کے اخیر میں ہمیشہ Question Mark (سوالیہ نشان) آتا ہے، جیسے:

  • Are you mad?
  • کیا تم پاگل ہو؟
  • What are you doing now?
  • تم اب کیا کر رہے ہو؟
  • Do you have your own house?
  • کیا تمہارا اپنا گھر ہے؟
  • Is this not your pen?
  • کیا یہ آپ کا قلم نہیں ہے؟

Exclamation Mark in Urdu (!)

جتنے بھی Exclamatory Sentences { تعجب والے جملے} ہیں، نیز کچھ Imperative Sentence میں بھی جہاں غصہ وغیرہ کا اظہار ہو Exclamation mark (فجائیہ، علامت تعجب) لگتا ہے، جیسے:

  • What a beautiful house this is!
  • کتنا خوبصورت گھر ہے یہ!
  • I lost my watch!
  • میری گھڑی گم ہوگئی!
  • She is so cute!
  • وہ بہت خوب صورت ہے!
  • Get off my way!
  • میرے راستے سے ہٹ جاؤ!
  • Shut up!
  • خاموش!
  • May you live long!
  • آپ کی عمر دراز ہو!
  • God bless you!
  • اللہ آپ کو برکت دے!

Comma in Urdu: سکتہ کا استعمال

────────────────────

سکتہ، کوما (Comma) کا استعمال کئی جگہوں پر ہوتا ہے:

(1) جملہ میں کہیں تھوڑا سا ٹھہرنے یا سانس لینے کیلیے، جیسے:

  • Khalid, come here.
  • خالد، یہاں آؤ۔
  • Yes, I know him.
  • ہاں، میں اسے جانتا ہوں۔
  • No, I don’t like her.
  • نہیں، میں اسے پسند نہیں کرتا ہوں۔
  • If he comes, I won’t come.
  • اگر وہ آئےگا تو میں نہیں آؤں گا۔
  • If you beat me, I will kill you.
  • اگر تم مجھے پیٹوگے، تو میں تمہاری جان لے لوں گا۔

(2) جب کئی چیزوں کی فہرست ہو، یا کئی باتوں کا بالترتیب تذکرہ ہو تو سب کے بعد کوما لگا کر اخیر والے میں and/or/nor لگاتے ہیں، جیسے:

  • I have a pen, a pencil and a book.
  • میرے پاس ایک قلم، ایک پینسل اور ایک کتاب ہے۔
  • He has two bikes, three cars and four houses.
  • اس کے پاس دو موٹرسائکل، تین کار اور چار گھر ہیں۔
  • You can go to Delhi by bus, train or plane.
  • آپ دہلی بس، ٹرین یا جہاز سے جا سکتے ہیں۔

(3) شروع میں آنے والے Adverb یا Adverb والے فقرے کے فوراً بعد۔ جیسے:

  • Finally, he passed the exam.
  • آخر کار وہ امتحان میں پاس ہو گیا۔
  • Suddenly, his father came back.
  • اچانک اس کے والد واپس آگئے۔
  • Today, I can’t meet him.
  • آج میں اس سے نہیں مل سکتا۔
  • Within a minute, he solved the question.
  • ایک منٹ کے اندر ہی اس نے سوال حل کردیا۔
  • In the end, he won the match.
  • بالآخر وہ میچ جیت گیا۔
  • All of a sudden, he began to laugh.
  • اچانک وہ ہنسنے لگا۔

(4) واوین والے جملے یا عبارت سے بالکل پہلے، جیسے:

My dad says, “Never hurt anyone.”

میرے والد کہتے ہیں: “کبھی کسی کو تکلیف مت دو۔”

He said, “I am your best friend.”

اس نے کہا کہ: “میں تمہارا سب سے اچھا دوست ہوں۔”

He asked me, “do you know who I am?”

اس نے مجھ سے پوچھا: “کیا تم جانتے ہو کہ میں کون ہوں؟”

(5) جب جملہ کی ترتیب کے بیچ میں کوئی لفظ یا تعبیر آجائے(خواہ وضاحت کیلیے ہو یا کسی اور وجہ سے) تو دخل اندازی کرنے والے اس لفظ یا تعبیر کے دونوں جانب کوما لگانا لازمی ہے، جیسے:

  • My dad, however, didn’t agree.
  •  میرے والد صاحب کسی بھی حال میں متفق نہیں تھے۔
  • We were, believe it or not, in Madina.
  • تم مانوں یا نہ مانوں ہم مدینے میں تھے۔
  • Allama Iqbal, the famous poet, was a great thinker.
  • مشہور شاعر علامہ اقبال ایک عظیم مفکر تھے۔

Inverted Commas or Quotation Mark in Urdu: (” ” / ‘ ‘) واوین

───────────────────────────

کسی بھی خاص حرف، نمبر، لفظ، جملہ یا بڑی تحریر یا کسی کے قول کو نقل کرتے وقت  Quotation mark کا استعمال کیا جاتا ہے، جیسے:

“I” is my favourite letter.

“آئی” میرا پسندیدہ حرف ہے۔

“6” is my favourite number.

“6” میرا پسندیدہ نمبر ہے۔

“Strategic” is a difficult word to pronounce.

لفظ “اسٹَرَٹِیجِک” کا تلفظ مشکل سے ہوتا ہے۔

“I miss you.” That is my favourite sentence.

“میں تمہیں یاد کرتا ہوں۔” میرا پسندیدہ جملہ ہے۔

Someone said, “Every moment is a fresh beginning.”

کسی نے کہا تھا: “ہر لمحہ ایک نئی شروعات ہوتی ہے۔”

نوٹ:

(1) آپ چاہیں تو Double Inverted Commas(” “) کا استعمال کریں یا Single Inverted Commas(‘ ‘) کا استعمال کریں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

(2) لیکن جب کسی Quotation والے جملے یا عبارت کے اندر بھی کسی لفظ پر quotation mark لگانے کی ضرورت ہو تو وہاں single inverted comma ہی لکھیں گے،جیسے:

He asked me,” Can you pronounce the word ‘albeit?”

اس نے مجھ سے پوچھا کہ: “کیا تم لفظ ‘آلبِیٹ’ کا تلفظ کر سکتے ہو؟”

My daddy says,” He loves the letter ‘L’ since childhood.”

میرے والد کہتے ہیں کہ: “انہیں ‘L’ حرف بچپن سے پسند ہے۔”

Colon in Urdu (:) رابطہ،شرحہ

─────────────────────

(1) اسے کسی بھی quotation sentence سے پہلے کوما کی جگہ استعمال کر سکتے ہیں، جیسے:

He said: “I am your best friend.”

اس نے کہا کہ: “میں تمہارا سب سے اچھا دوست ہوں۔”

He asked me: “do you know who I am?”

اس نے مجھ سے پوچھا: “کیا تم جانتے ہو کہ میں کون ہوں؟”

(2) کسی بھی چیز کی لسٹ یا تقسیم بتانے کیلیے، جیسے:

I have many things: a pen, a book, a laptop etc.

میرے پاس قلم، کتاب اور ایک لیپ ٹاپ وغیرہ بہت کچھ ہے۔

میرے پاس بہت کچھ ہے: ایک قلم، ایک کتاب اور ایک لیپ ٹاپ وغیرہ۔

I have many friends: Tanveer, Tasleem and Siddiq etc.

میرے بہت سے دوست ہیں جیسے تنویر، تسلیم اور صدیق وغیرہ۔

There are 3 kinds of Tenses:

  1. Present {حال}
  2. Past {ماضی}
  3. Future {مستقبل}

(3) وقت اور تناسب بتانے کیلیے، جیسے:

3:00 AM, 5:30 PM

 تین بجے دن،  رات ساڑھے پانچ بجے

3:2, 5:3

تناسب: 3:2، 5:3

Semicolon in Urdu (;)وقفہ

──────────────────

(1) اس کا استعمال اکثر دو main clause کو جوڑنے کیلیے یعنی Con-ordinate Clause کے بیچ میں اس وقت ہوتا ہے جب دونوں کلاؤز کے مفہوم اور معنی میں ایک دوسرے سے ربط اور تعلق ہو اور بیچ میں کوئی Co-ordinating conjunction نہ ہو، جیسے:

My wife likes tea; I like coffee.

میری بیوی کو چائے پسند ہے اور مجھے کافی۔

Dad is going bald; his hair is getting thinner and thinner.

والد صاحب گنجے ہوتے جا رہے ہیں، اس لیے کہ ان کے بال پتلے ہو رہے ہیں۔

You should stop eating so much; you should go on diet.

تمہیں کثرت طعام سے رک جانا چاہیے اور قلت طعام کو اختیار کرنا چاہیے۔

(2) جب کئی چیزوں کی فہرست اور لسٹ ہو اور ہر لسٹ میں کوما بھی ہو تو اس صورت میں ایک لسٹ کو دوسرے سے جدا کرنے کیلیے Semicolon کا استعمال کرتے ہیں، جیسے:

The people present were Khalid, the doctor’s son; Nasir, the milkman’s son; Ahmad, the engineer’s brother.

 ڈاکٹر کے لڑکے خالد، دودھ فروش کےلڑکے ناصر اور انجینئر کے بھائی احمد حاضر تھے۔

There are three examples of familiar sequences: one, two and three; a, b, and c; first, second and third.

مساوی ترتیب کی تین مثالیں ہیں: ایک، دو اور تین؛ اے، بی اور سی؛ پہلا، دوسرا اور تیسرا۔

Apostrophe in Urdu (‘) علامت حذف

──────────────────────

یہ عموماً تین جگہ لگتا ہے:

(1) اضافت یعنی کا، کے، کی کیلیے، جیسے:

  • This is Khalid’s book.
  • یہ خالد کی کتاب ہے۔
  • He is Ahmad’s best friend.
  • وہ احمد کا قریبی دوست ہے۔
  • This is a boys’ hostel.
  • یہ لڑکوں کا ہاسٹل ہے۔

یاد رہے:

(۱) اضافت کیلیے کسی noun کے بعد Apostrophe (‘) لگاتے ہیں، پھر s لکھتے ہیں، لیکن اگر Noun میں پہلے ہی سے s ہو تو اس صورت میں Apostrophe لگانے کے بعد s الگ سے نہیں بڑھایا جائےگا، جیسے:

  • This is a class’ table.
  • یہ درسگاہ کا ٹیبل ہے۔
  • Glass’ water is clean.
  • گلاس کا پانی صاف ہے۔
  • This grass’ colour is green.
  • اس گھاس کا رنگ ہرا ہے۔
(۲) اگر کسی Plural Noun کے اخیر میں s ہو تو اضافت کرتے وقت اس میں صرف apostrophe لگےگا، الگ سے s نہیں آئےگا، جیسے:
  • This is a boys’ hostel.
  • یہ لڑکوں کا ہاسٹل ہے۔
  • That is a ladies’ room.
  • وہ عورتوں کا کمرہ ہے۔

(2) مخفف الفاظ (Contractions) کیلیے، یعنی دو یا زائد الفاظ کو ایک چھوٹا لفاظ بنانے کیلیے، جیسے:

  • Aren’t (آنٹ/آرَنٹ)– are not
  • I’m  (آئِم) – I am
  • I’ve  (آئِو) – I have

(3) کسی مخصوص حرف، نمبر یا لفظ کی جمع بنانے کیلیے جن کی جمع عموما نہیں بنتی، جیسے:

لفظ Letter میں کتنے “t” ہیں؟

How many t’s are there in the word “letter”?

اس موبائل نمبر میں تین 4 ہیں۔

There are three 4’s in this mobile number

Dash in Urdu (_)نشان ربط

────────────────────

اس کا استعمال اکثر ایک وقت سے دوسرے وقت، ایک نمبر سے دوسرے نمبر، ایک تاریخ سے دوسری تاریخ، ایک فاصلے سے دوسرے فاصلے کو بتانے کیلیے کیا جاتا ہے، جیسے:

2020_2010

(2010 سے 2020 تک)

2:00 Am   4:00 Pm

(دو بجے دن سے چار بجے رات تک)

4th__ 5th of June

(چار سے پانچ جون)

Mumbai _Delhi

(ممبئی سے دہلی)

Hyphen in Urdu (-) نشان الحاق

────────────────────

اکثر دو یا زائد الفاظ کو جوڑنے کیلیے(Compound Adjective)، جیسے:

  • Sister-in-law (سالی،جٹھانی،نند)
  • Mother-in-law (ساس)
  • Self-respect (عزت نفس)
  • Well-known(مشہور)
  • Part-time(نصف وقت)
  • Non-muslim (غیر مسلم)

یاد رہے:

dash ھوڑا بڑا اور hyphen چھوٹا ہوتا ہے، نیز dash کے دونوں جانب تھوڑا فاصلہ ہوتا ہے، جبکہ hyphen کے دونوں جانب کوئی فاصلہ یا Gape نہیں ہوتا۔

Brackets in Urdu

───────────────────────────────

یہ تین طرح کے بریکٹس ہیں:

  • Round Brackets_( ( ) )ہلالی قوسین
  • Curly Brackets_( { } )گھونگرا بریکیٹس
  • Square Brackets_( [ ] ) مربع بریکیٹس

لیکن ان میں سے اخیر کے دو کا استعمال کمپیوٹر پروگرامنگ اور حساب وغیرہ میں ہوتا ہے، اور پہلے (Round brackets) کا استعمال عموماً تحریر میں اضافی معنی، جانکاری، یا وضاحت کیلیے ہوتا ہے، جیسے:

Aslam (1960  2015) was a great speaker.

اسلم (1960__2015) ایک بڑا مقرر تھا۔

Please give your valuable suggestion(s) in a comment.

براہ مہربانی کمنٹ میں اپنا قیمتی تبصرہ(تبصرے) لکھیں۔

He lived in Delhi (Capital Of India).

وہ دہلی (ہندوستان کی راجدھانی) میں رہتا تھا۔

Ellipsis in Urdu_(…) نقطے

────────────────────

اس کا استعمال محذوف الفاظ، جملے، یا عبارت کو بتانے کیلیے ہوتا ہے، جیسے:

Say one, two, three …up to100.

ایک، دو، تین… پورا سو تک بولو۔

He had a mobile, a laptop, a car…

اس کے پاس ایک موبائل، ایک لیپ ٹاپ، ایک کار… وغیرہ ہیں۔

Slash or Oblique in Urdu_( / ) علامت تغیر

──────────────────────────

اس کا استعمال اکثر دو یا زائد چیزوں میں اختیار دینے کیلیے ہوتا ہے، جیسے:

the teacher said, “Everyone, complete his/her homework.”

استاذ نے کہا:” ہر کوئی(لڑکی/لڑکی) اپنا ہومورک مکمل کرے”۔

If/when you speak the truth, everyone appreciates you.

اگر/جب تم سچ بولتے ہو تو ہر کوئی آپ کو سراہتا ہے۔

تاریخ اور چھوٹا حصہ(کسر) بتانے کیلیے، جیسے:

10/08/20

10 اگست 2020

1/4 {ایک چوتھائی}

British اور American English

────────────────────────

برطانوی اور امریکی انگریزی میں اوقاف کے نشان کے درمیان کچھ اختلافات ہیں۔ مندرجہ ذیل چارٹ میں ان اختلافات کی کچھ تفصیل دی گئی ہے۔

Symbols American English British English
” ! “ an exclamation point an exclamation mark
” ( ) “ parentheses brackets
” [ ] “ brackets square brackets
” . “ period full stop

نوٹ:

مذکورہ علامتوں کے علاوہ بھی رموز اوقاف کی کچھ علامتیں ہوتی ہیں،لیکن ان کا بہت زیادہ استعمال نہیں ہوتا ہے۔ اس لیے  ہم ان کے تذکرہ کو چھوڑ دیتے ہیں۔

This article covers:
  • punctuation rules in Urdu
  • Punctuation Marks in Urdu
  • punctuation in Urdu
  • punctuation meaning in urdu
  • Types of punctuation in Urdu
  • Punctuation in Urdu with examples

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top