Basic English Vocabulary with Urdu meaning

Basic English Vocabulary with Urdu meaning

Learn Basic English Vocabulary with Urdu meaning and easy examples.

آج ہم Basic English Vocabulary with Urdu meaning یعنی انگلش گفتگو میں استعمال ہونے والے بنیادی الفاظ اردو معانی اور مثالوں کے ساتھ سیکھنے والے ہیں۔

تو چلیے شروع کرتے ہیں۔۔۔

English Manners

English Vocabulary with Urdu meaning

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

English Manners in Urdu

Let’s start with the Basic English Vocabulary with Urdu meaning which are used as English manners…

انگلش گفتگو میں آداب و تعظیم: ہر زبان کے آداب کے طریقے جدا ہوتے ہیں؛ جیسے سکھ آپس میں ملاقات کے وقت “ست سری اکال”، ہندو “نمسکار”یا “نمستے” کا لفظ بولتے ہیں، اور مسلمان “السلام علیکم” یا “آداب”  کہتے ہیں؛ لیکن انگریزی میں آداب کے الگ الگ طریقے ہیں.

کہتے ہیں:

Manners make the man.
 آداب انسان کو انسان بناتے ہیں.

بڑے رشتہ داروں اور بڑے عہدے والوں کے ساتھ

صبح سے لے کر دوپہر بارہ🕓 بجے تک:

  • Good morning (گُڈْ مَوْرْنِنْگْ): صبح بخیر

دوپہر سے شام پانچ🕔 بجے تک:

  • Good afternoon (گُڈْ آفْٹَر نُون)
  • آداب عرض ہے۔

شام پانچ بجے کے بعد:

  • Good evening (گُڈ اِیْونِنْگْ)

رات کو رخصت ہوتے وقت:

  • Good night (گُڈ نَائِٹ):
  • شب بخیر
  • Sweet dreams (سُوِیٹ ڈِرِیمْز)

آپ کو اچھی نیند آئے (شب بخیر)

کسی بھی وقت اپنے دوستوں اور بےتکلفی والوں کے ساتھ:

  • Hi! (ہائی)
  • Hello! (ہَیلو)

نوٹ: اگر اپنے سے بڑوں سے بھی بے تکلفی ہو؛ تو Hello, Hi کا استعمال کرسکتے ہیں. اب Hello عام ہوتا جارہاہے خصوصاً فون کرتے وقت ہر ایک کے ساتھ اس لفظ کا استعمال ہوتاہے۔

رخصت ہوتے وقت:

  • Goodbye! (گڈ بائی): الوداع
  • Bye, Bye! (بائی, بائی): الوداع
  • Farewell! (فَیْئر وَیْل): الوداع, خدا حافظ
  • See you/ So long! (سی یو/ سو لونگ)
  • پھر ملیں گے/ چلتے ہیں

انگریزی میں مخاطب کرنے کے طریقے

Below we have given you some suggestions on how to use basic English words in Urdu.
آئیے کسی کو مخاطب کرنے کے کچھ ادبی الفاظ سیکھتے ہیں!

🖌 یاد رکھیے🖌

انگریزی میں:

① مذکر انسان یعنی مرد کو تعظیم وتکریم سے پکارنے کیلیے سر “Sir” کا لفظ استعمال کرتے ہیں.

② اردو میں تعظیم اور ادب کیلیے ایک آدمی ہو پھر بھی جمع کا لفظ استعمال کرتے ہوئے تم کے بجائے “آپ” کہتے ہیں،اسی طرح ان کیلیے “ہے” کے بجائے ” ہیں” کا استعمال کرتے ہیں،جیسے : یہ میرے والد ہیں، یہ میرے استاذ ہیں… وغیرہ، لیکن انگلش میں سب کیلیے واحد ہی آتا ہے جمع وغیرہ نہیں آتا.وہ ان میں ایسا کوئی فرق نہیں کرتے ہیں.

③ آدمی کی تعظیم کیلیے “Sir (سر)” کا لفظ اور عورت کی تعظیم کیلیے “(میڈم) Madam” کا لفظ بولتے ہیں.

④ پھوپی زاد، چچازاد، ماموں زاد، اور خالہ زاد بھائی یا بہن سب کو صرف Cousin کہتے ہیں۔ اور cousin کے ساتھ brother یا sister کا لفظ کہنا غلط ہے. جیسے:

  • ❎Cousin brother
  • ❎Cousin sister

⑤ شوہر کو Husband (ہسْ بَیْنْڈْ _امریکی انگریزی میں اس کا تلفظ “ہَزْبَیْنڈ” ہے_) یا مختصراً Hubby (ہَبِی) اور بیوی کو wife (وائِف) کہتے ہیں. 

⑥ شادی شدہ عورت کے نام یا عرف سے پہلے (مِسِزْ) Mrs اور غیر شادی شدہ کیلیے Miss(مِس) کا لفظ استعمال کرتے ہیں. اور ms(مِس _ایک s والا_) کا استعمال شادی شدہ اور غیر شادی شدہ دونوں کیلیے عام ہے۔

⑦ والد کو Father کہا جاتا ہے،لیکن مختصر میں Dad اور Daddy کا لفظ بھی استعمال کرتے ہیں.

⑧ والدہ کو Mother مَدَر کہا جاتا ہے،لیکن شورٹ میں Mummy اور Mom کا لفظ بھی استعمال کیا جاتا ہے.

⑨ دادا اور نانا دونوں کیلیے Grandfather (گَرَینڈ فادَر) کا لفظ آتا ہے،لیکن شورٹ میں Grandpa (گَرَینڈ پا) کا لفظ بھی استعمال کرتے ہیں.

⑩ دادی اور نانی دونوں کیلیے Grandmother (گَرَینڈ مَدَر) کا لفظ آتا ہے،لیکن شورٹ میں ادب سے ہٹ کر Grandma کا بھی استعمال کرتے ہیں.

⑪ خالہ, پھوپا, تایا, مامو, چچا…. سب کو صرف Uncle(اَنْکَل) کہتے ہیں. اور خالہ, پھوپی, تائی, ممانی, چچی…. سب کو Auntie,(آنٹی) Aunty(آنٹی) یاAunt(آنٹ) کہتے ہیں. 

⑫ اگر آپ کسی کے گھر بغیر اطلاع کے پہنچ گئے، یا کہیں بھی آپ داخل ہونا حاہتے ہوں، تو اندر جانے کی اجازت لینے کیلیے کہیں:

  • May I come in, please?
  • کیا میں اندر آسکتا ہوں؟
گھر والے یا اندر جو بھی ہو،وہ اس طرح جواب دیں:
  • Certainly (ضرور)
  • With great pleasure خوشی سے
  • Of course بے شک
  • Yes, please come in. 
  • جی ہاں،آجائیں

Manners (آداب واخلاق) چند قواعد

Here are a few important manners (everyone should know and apply them in their daily lives) to learn and apply in your daily life.

English Manners یعنی انگلش میں اچھے آداب کے اظہار کیلیے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے:

① اگر آپ کسی سے کچھ مانگ رہے ہوں تو “kindly” یا “Please” جیسے الفاظ کا استعمال کریں،جیسے:

  • Please give me a glass of water.
  • ایک گلاس پانی دیجیے
  • Please pass the salt and pepper.
  • مہربانی کرکے نمک اور مرچ بڑھا دیجیے
  • Kindly leave me alone.
  •  مجھے اکیلا چھوڑ دیجیے
  • مجھے اپنے حال پر چھوڑ دیجیے

③ اگر کوئی آپ کا شکریہ ادا کرے تو جواب میں انہیں ان میں سے کوئی ایک کہیں:

  • “Welcome”
  • “You are welcome” 
  • “It’s ok”
  • “It’s alright”
  • “Mention not”
ان سب کا مطلب ہوتا ہے:
کوئی بات نہیں/شکریہ کی کوئی ضرورت نہیں” 

“My pleasure” (مجھے ایسا کرنے میں خوشی ملتی ہے)

④ اگر آپ کسی سے فون پر یا کہیں بھی گفتگو کر رہے ہوں اور کوئی بات سمجھ میں نہ آئےتو آپ اس طرح کہہ سکتے ہیں:

  • I am sorry.
  • I didn’t get it.
  • I beg your pardon.
  • Pardon, please.
  • Excuse me.
  • معذرت، سمجھا نہیں
  • Will you please repeat it, I didn’t get you.

کیا دوبارہ بول سکتے ہیں،میں سمجھا نہیں۔

⑤ اگر کوئی آپ سے خیریت پوچھتے ہوئے کہے “?How are you”(آپ کسے ہیں ؟) تو آپ اپنی خیریت بتاتے ہوئے ان کی بھی خیریت پوچھیے، اور ہو سکے تو شکریہ بھی ادا کیجیے۔ اور اس کے لیے آپ یوں کہہ سکتے ہیں:

  • I am fine, thanks, and you?
  • Pretty good, and yourself?
  • Well, and what’s about you?
  • Good, thank you, and how about you?
  • میں ٹھیک ہوں،شکریہ،اپنا سنائیے؟

⑥ اگر آپ اپنے سے کسی بڑے یا بزرگ یا کسی عورت کو راستہ دے رہے ہوں اور آپ ادب کی وجہ سے یہ کہنا چاہتے ہوں کہ پہلے آپ، پھر میں تو کہیے:

“After you”

یعنی پہلے آپ جائیے پھر میں.

⑦ اگر آپ کسی کی بات بیچ میں ہی روک کر اپنی بات کہنا چاہیں تو یہ الفاظ کہیں پھر آگے اپنی بات رکھیں:

  • Sorry to intervene.
  • Sorry to interrupt you.
  • دخل اندازی کیلیے معذرت

⑧ کوئی آپ کو کوئی چیز دے اور آپ کو لینے کا من نہ ہو یا کوئی آپ کی مدد کرنا چاہے اور آپ کو اس کی ضرورت نہ ہو؛ تو آپ اپنے انداز میں یہ مت کہیے:

I don’t want it.

میں نہیں چاہتا۔

اس کے بجائے آپ یہ کہیے:

No, thanks

نہیں، شکریہ.

⑨ اگر کوئی آپ سے کوئی چیز طلب مانگے اور آپ دینے پر راضی ہوں،تو اردو میں تو آپ کہیں گے” لے لیجیے”، لیکن انگلش میں یہ نہیں کہیں گے:

Take it. لے لیجیے

بلکہ یہ کہیں:

  • With great pleasure.
  •  خوشی سے (لے لیجیے)
  • Yes, you are welcome.
  •  زہے نصیب (لے لیجیے)

⑩ اگر آپ کسی کی خدمت یا مدد کرنا چاہتے ہیں تو انگلش میں آپ اس طرح کہہ سکتے ہیں:

  • May I help you?
  •  کیا میں آپ کی مدد کروں؟
  • Allow me.
  • مجھے موقع دیجیے

English words for apology with Urdu meaning

Some English words You Should Know before going to England.

انگریزی زبان میں بات بات پر افسوس اور معذرت کرنے کا رواج ہے۔ ہم بھی افسوس اور ندامت کا اظہار کرتے ہیں، لیکن زیادہ تر اس وقت جب ہم سے کوئی غلطی سرزد ہو،یا ہمارا کوئی نقصان ہو،یا پھر کسی کے یہاں وقت متعین پر نہ پہنچ سکے ہوں.

 1) اگر ہم کسی کے یہاں وقت پر نہ پہنچ پائیں اور معذرت کرنا ہو؛ تو انگریزی میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں پر معذرت طلب کرنے کے لیے ان الفاظ کا استعمال کرتے ہیں:

  • Sorry
  • Excuse me
  • Pardon
  • (معافی چاہتا ہوں)

2) اگر آپ ہاتھ کسی سے ٹچ ہو گیا ہو،یا آپ ہلکا سا بھی کسی سے ٹکرا گئے ہوں تو آپ کو فورا کہنا ہوگا: Sorry

3) دو شخص بیچ راستے میں گفتگو کر رہے ہوں ہو اور آپ کو ان کے بیچ سے گزرنا ضروری ہو،اسی طرح کسی مجلس یا پروگرام کے بیچ میں ہی آپ اٹھ کر جانا چاہتے ہوں،یا کسی کی بات کاٹ کر اپنی بات کہنی ہوتو ایسے موقع پر آپ کہیں گے:

Excuse me.

4) جب آپ کو کسی سے کوئی چیز لینی ہو یا کوئی بات کرنی ہو تو لفظ Please یا  Kindly استعمال کرتے ہیں۔ جیسے:

Kindly, do me this favour

برائے مہربانی، مجھ پر یہ احسان کر دو۔

Please, bring me a glass of water.

برائے مہربانی، مجھے ایک گلاس پانی دیجیے۔

 Please, help me.

برائے مہربانی، میری مدد کیجئے

(امریکہ میں اس جملے کے استعمال نہ کریں اس لئے کہ وہاں اس کا مطلب بھیک مانگنا لیا جاتا ہے۔)

  • As you wish
  • As you like.
  • As you please.
  • جیسی آپ کی مرضی۔
  • جیسا آپ چاہیں
  • As you say.
  • جیسا آپ کہیں
یہ👇 اسباق بھی پڑھیں!

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top