Adjective in Urdu – Meaning, Definition and Examples | Sifat صفت
- Adjective meaning in Urdu
- Adjective definition in Urdu
- All types of Adjective in Urdu
Adjective Meaning in Urdu
Word | Roman | Urdu Meaning |
---|---|---|
Adjective | Sifat | صفت |
Adjective | Ism-e-Sifat | اسم صفت |
Adjective | Ewaz | عوض |
Adjective Definition in Urdu
جو لفظ کسی اسم یا ضمیر کی خوبی اور خصوصیت یا برائی اور خرابی بیان کرے اسے صفت (Adjective) کہتے ہیں۔ جیسے:
Examples:
English | Urdu |
---|---|
New | نیا |
Old | پرانا |
Good | اچھا |
Bad | برا |
Beautiful | خوبصورت |
English | Urdu |
---|---|
I saw an old mobile in a big shop. | میں نے ایک بڑے دکان میں ایک پرانا موبائیل دیکھا۔ |
Sajid is an intelligent boy. | ساجد ایک ذہین لڑکا ہے۔ |
اس میں لفظ boy ایک noun ہے اور لفظ intelligent اس کی خوبی یعنی ذہانت بیان کر رہا ہے،لہذا یہ لفظ “intelligent” صفت یعنی Adjective کہلائے گا۔
اسی طرح:
- Khalid is a bad guy.
- خالد ایک برا آدمی ہے۔
اس میں guy ایک noun ہے اور اس سے پہلے جو bad آیا ہے وہ اس man کے برا ہونے کی صفت کو بتار ہا ہے؛اسلیے یہ لفظ bad صفت یعنی Adjective کہلائےگا۔
یہ بھی پڑھیں!
Learn adjectives in Urdu with examples and meanings.
Types of adjectives in Urdu with Examples
صفت کے اقسام: صفت کی عموما آٹھ قسمیں ہوتی ہیں:
English | تلفظ | اُردو |
---|---|---|
Proper Adjective | پروپَر | صفت معرفہ |
Adjective of Quality | کوالِٹی | صفت نفسی |
Adjective of Quantity | کوانٹِٹی | صفت مقداری |
Adjective of Number | نَمبَر | صفت اعدادی |
Demonstrative Adjective | ڈِمونسٹَرَٹِو | صفت اشاری |
Interrogative Adjective | اِنٹَیروگَٹِو | صفت استفہامی |
Emphasizing Adjective | اَیمفَسائزِنگ | صفت ثاکیدی |
Exclamatory Adjective | اَیکس کلَیمَیٹری | صفت استعجابی |
آئیے ہر ایک کو تفصیل سے سے سمجھتے ہیں:
Let’s start with Proper Adjective in Urdu with Definition and Examples.
Proper Adjective in Urdu
جو صفت Proper noun (اسم معرفہ) سے بنے اسے Proper Adjective (صفت معرفہ) کہتے ہیں. جیسے:
ADJECTIVES EXAMPLES:
English | Urdu |
---|---|
Indian People are honest. | ہندوستانی لوگ ایماندار ہوتے ہیں۔ |
American books are Expensive. | امریکی کتابیں مہنگی ہوتی ہیں۔ |
Chinese products are inexpensive. | چینی سامان سستے ہوتے ہیں۔ |
ان میں جو Indian، American اور Chinese الفاظ ہیں یہ سب Proper Adjective ہیں،اسلیے کہ یہ سب صفت Proper noun یعنی اسم معرفہ (India, America, China) سے بنے ہیں۔ یعنی جو بھی اس طرح کے الفاظ ہوں:ہندوستانی،امریکی،چینی،ملیشیائی،نیپالی وغیرہ سب Proper Adjectives کہلاتے ہیں.
Adjective of Quality in Urdu
جس Adjective سے کسی Noun کی اچھائی یا برائی یا رنگ معلوم ہو،(کیسا ہے) اسے Adjective of Quality (صفت نفسی) کہتے ہیں،جیسے:
ADJECTIVES EXAMPLES:
English | Urdu |
---|---|
Akbar was a great king. | اکبر ایک عظیم بادشاہ تھا۔ |
اس مثال میں جو لفظ great آیا ہے وہ Akbar کی خوبی بیان کر رہا ہے کہ وہ عظیم تھا، اسلیے یہ لفظ Adjective of Quality ہے۔
English | Urdu |
---|---|
This flower is yellow. | یہ پھول پیلا ہے۔ |
اس میں جو لفظ yellow ہے یہ پھول کا رنگ بیان کر رہا ہے کہ وہ پیلا ہے،لہذا یہ لفظ Adjective of quality کہلائےگا۔
English | Urdu |
---|---|
The cloth is new. | کپڑا نیا ہے۔ |
اس مثال میں جو لفظ new ہے وہ کپڑے کی خوبی بیان کر رہا ہے کہ وہ نیا ہے۔ لہذا یہ بھی Adjective of quality کہلائےگا.
Adjective of Quantity in Urdu
جس Adjective سے کسی چیز کی مقدار یا کمیت معلوم ہو (یعنی کتنا ہے)اسے Adjective of Quantity ( صفت مقداری) کہتے ہیں،جیسے:
ADJECTIVES EXAMPLES:
English | Urdu |
---|---|
I have some milk. | میرے پاس تھوڑا پانی ہے۔ |
He has little intelligence. | اس کے پاس کم ذہانت ہے۔ |
You have much money. | تمہارے پاس بہت پیسے ہیں۔ |
ان مثالوں میں جو some, much اور little جیسے الفاظ ہیں ان سے مقدار اور کمیت کا علم ہورہا ہے یعنی یہ چیز کتنی ہے،لہذا یہ سب الفاظ Adjective of Quantity کہلائیں گے.
Adjective of Number in Urdu
ج adjectives سے کسی چیز کی تعداد معلوم ہو(یعنی وہ چیز کتنا عدد ہے)تو اسے Adjective of Number (صفت عددی) کہتے ہیں،جیسے:
ADJECTIVES EXAMPLES:
English | Urdu |
---|---|
A few mangoes are sour. | کچھ آم کھٹے ہوتے ہیں۔ |
He had only one book. | اس کے پاس صرف ایک کتاب ہے۔ |
I had two pens. | میرے پاس دو قلم ہیں۔ |
ان مثالوں میں جو two, one اور a few وغیرہ جیسے الفاظ ہیں، ان سے ایک تعداد معلوم ہو رہا ہے کہ وہ چیز کتنی ہے. لہذا ایسے الفاظ Adjective of number کہلاتے ہیں۔
صفت عددی کے طور پر استعمال ہونے والے الفاظ یہ ہیں:
- One, two, three
- پوری گنتی
- First, second, third (پوری گنتی)
- All
- Few
- Some
- no
- Any
- Certain
- Several
- Sundry
- Each
- Either
- Neither
نوٹ:
صفت مقداری Adjective of quantity میں جو چیزیں ہوتی ہیں انہیں گن نہیں سکتے،وہ ناقابل شمار ہوتی ہیں،یاعموما گنتے نہیں ہیں،اور Adjective of Number(صفت عددی) میں جو چیزیں ہوتی ہیں انہیں شمار کر سکتے ہیں، ایک دو تین کرکے گن سکتے ہیں۔ اوپر کی مثالوں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے.
Demonstrative Adjective in Urdu
Demonstrative adjective meaning in Urdu
جو Adjectives کسی شخص یا چیز کی طرف اشارہ کرے اسے Demonstrative Adjective (صفت اشاری) کہتے ہیں،جیسے:
ADJECTIVES EXAMPLES:
English | Urdu |
---|---|
That boy is wise. | وہ لڑکا عقلمند ہے۔ |
This pen is good. | یہ قلم اچھا ہے۔ |
Those mangoes are sweet. | وہ آم میٹھے ہیں۔ |
These books are costly. | یہ کتابیں قیمتی/مہنگی ہیں۔ |
I hate such things. | مجھے ایسی چیزوں سے نفرت ہے۔ |
ان مثالوں میں جو this, that these, those، such جیسے الفاظ کا استعمال ہوا ہے، یہ سب adjective ہیں، اور ان کا استعمال اشارہ کرنے کیلیے ہوا؛لہذا یہ Demonstrative Adjectives کہلائیں گے۔
اب آپ سوچ رہے ہوں گے بھائی یہ کیا بات ہوئی، ابھی Pronoun کی بحث میں بتایا تھا کہ this, that, these, those کا استعمال اشارہ کرنے کیلیے ہوا ہے؛لہذا یہ سب Demonstrative pronoun (ضمیر اشاری) ہیں اور اب کہہ رہے ہیں کہ Demonstrative Adjective (Adjective) ہیں؟
ایک ہی چیز Pronoun بھی ہے اور Adjective بھی، ایسا کیسے؟
تو یاد رکھیں، ان کے درمیان کچھ فرق ہے.
ضمیر اشاری اور صفت اشاری میں فرق:
اگر This, that, these, those، such وغیرہ کے فورا بعد کوئی noun (اسم) ہو، تو یہ الفاظ Demonstrative Adjective ہوں گے، اور noun نہ ہو؛ بلکہ verb/ helping ہو تو یہ الفاظ Demonstrative pronoun ہوں گے۔ جیسے:
صفت اشاری:
- This pen is good
- یہ قلم اچھا ہے۔
- That boy is wise
- وہ لڑکا عقلمند ہے۔
- These books are costly
- یہ کتابیں قیمتی/مہنگی ہیں۔
ان میں دیکھیے ہر جملے میں this, that, these کے فورا بعد noun آیا ہے،اسلیے یہاں پر یہ صفت اشاری کہلائیں گے۔
- ضمیر اشاری:
- This is a good pen
- یہ ایک اچھا قلم ہے۔
- That is a wise boy
- وہ عقلمند لڑکا ہے۔
- These are costly books
- یہ سب مہنگی قیمتی کتابیں ہیں۔
اس میں دیکھیے ہر جملے this that,these کے فورا بعد کوئی noun نہیں ہے،بلکہ helping verb ہے یعنی is یا are، لہذا یہاں پر یہ سب ضمیر اشاری ہو جائیں گے۔
Interrogative Adjective in Urdu
جس Adjectives سے سوال کیا جائے اسےInterrogative Adjective (صفت استفہامی) کہتے ہیں، جیسے:
Examples of Adjective in Urdu:
English | Urdu |
---|---|
Whose book is this? | یہ کس کی کتاب ہے؟ |
What time is it? | کتنا وقت ہورہا ہے؟ |
Which pen is yours? | تمہارا قلم کون سا ہے؟ |
ان مثالوں میں جو which, what, whose کا استعمال ہوا ہے یہ سب interrogative adjective ہیں، اسلیے کہ ان adjective کا استعمال سوال پوچھنے کیلیے کیا گیا ہے۔
ضمیر استفہامی اور صفت استفہامی میں فرق:
اگر what, which, whose کے فورا بعد کوئی noun (اسم) ہو تو یہ الفاظ Interrogative Adjective(صفت استفہامی) کہلائیں گے، اور اگر فورا بعد کوئی verb/ helping verb ہو تو یہ الفاظ Interrogative pronoun (ضمیر استفہامی) کہلائیں گے،جیسے:
صفت استفہامی:
- Which pen is yours?
- تمہارا کون سا قلم ہے؟
- What time is it?
- کتنا وقت ہورہا ہے؟
- Whose book is this?
- یہ کس کی کتاب ہے؟
ان میں دیکھیے ہر جملے میں which, what, whose کے فورا بعد noun آیا ہے،اسلیے یہاں پر یہ سب صفت اشاری کہلائیں گے۔
ضمیر استفہامی:
- Which is your pen?
- تمہارا قلم کون سا ہے؟
- What is the time?
- کتنا وقت ہورہا ہے؟
- Whose is this book?
- یہ کتاب کس کی ہے
اس میں دیکھیے ہر جملے میں which, what, whose کے فورا بعد کوئی noun نہیں ہے،بلکہ helping verb ہے یعنی is آیا ہے؛لہذا یہاں پر یہ سب ضمیر اشاری ہو جائیں گے۔
بہت ہی باریک فرق ہے،لیکن آسان ہے،مشکل نہیں۔
Emphasizing Adjective in Urdu
جس Adjectives کا استعمال کسی بات پر زور دینے کیلیے ہوتا ہے،اسے Emphasizing Adjective (ضمیر تاکیدی) کہتے ہیں۔
اس میں عام طور پر کسی بات پر زور دینے اور تاکید کرنے کیلیے دو الفاظ کا استعمال ہوتا ہے، own اور very، جیسے:
Examples of Adjective in Urdu
English | Urdu |
---|---|
He has the very book you gave me. | اس کے پاس وہی کتاب ہے جو آپ نے مجھے دی تھی۔ |
This is the very thing we want. | یہ وہی چیز ہے جو ہمیں چاہیے۔ |
Mind your own business. | اپنے کام سے مطلب رکھو |
I arranged it with my own efforts. | میں نے اپنے بل بوتے پر/ محنتوں سے یہ انتظام کیا ہے۔ |
I saw it with my own eyes. | میں نے اسے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ |
ان مثالوں میں جہاں جہاں own اور very کا استعمال ہوا ہے وہ سب Emphasizing Adjective ہیں۔
نوٹ:
جہاں پر اردو میں ” وہی” کا معنی پیدا کرنا ہو وہاں اس معنی کیلیے very کا استعمال کرتے ہیں اور اس سے پہلے عام طور پر the بھی کگتا ہے۔ جیسے:
- The very boy ..وہی لڑکا
- The very book.. وہی کتاب
- The very thing ..وہی چیز
Exclamatory Adjective in Urdu
جس Adjectives کا استعمال تعجب اور حیرای ظاہر کرنے کیلیے کیا جاتا ہے اسے Exclamatory Adjective (صفت استعجابی) کہتے ہیں۔
عام طور پر اس کے لیے دو الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے: What اور How, جیسے:
Examples of Adjective in Urdu:
- What an idea!
- کیا خیال ہے!
- What a foolishness!
- کیا حماقت ہے!
- What a management!
- کیا انتظام ہے!
- How strange!
- کتنا عجیب ہے!
- How beautiful!
- کتنا خوبصورت ہے!
- How cute!
- کتنا پیارا ہے!
ان مثالوں میں جو what اور how کا استعمال ہوا ہے انہیں Exclamatory Adjective کہتے ہیں،اسلیے کہ یہ Adjective تعجب کے طور پر استعمال ہوئے ہیں۔
نوٹ:
صفت استعجابی (Exclamatory Adjective) کے اخیر میں ہمیشہ علامت تعجب(Exclamation mark) آتا ہے(!)۔
اہم بات:
(1) عام طور پر کوئی بھی Adjective یا تو اکیلے آتا ہے یا کسی noun سے پہلے آتا ہے (یوں بھی کہہ سکت ہیں کہ noun سے پہلے آنے والا word صفت Adjective ہوتا ہے)،جیسے:
- He is good.
- وہ اچھا ہے
- He is a good boy.
- وہ اچھا لڑکا ہے
ان مثالوں میں good صفت ہے، جو اکیلے یا noun سے پہلے آیا ہے۔
(2) اگر کسی noun سے پہلے لفظ no آجائے تو وہ بھی adjective ہی کہلائےگا،جیسے:
- I have no pen.
- میرے پاس ایک بھی قلم نہیں ہے
- There is no man here
- یہاں کوئی آدمی نہیں ہے۔
ان مثالوں میں جو pen اور man سے پہلے no آیا ہے وہ Adjective(صفت) ہے، اسے خوب سمجھ لیجیے۔
This article covers:
- Adjective definition in Urdu
- Adjective meaning in Urdu
- kinds of adjective in Urdu
- Types of adjective in Urdu
- adjective in Urdu
- Adjective examples in Urdu
- Adjective meaning in Urdu with examples
- Possessive adjective meaning in Urdu