English Pronunciation In Urdu | Rules with Examples
English Pronunciation rules in Urdu |
A سے لیکر Z تک تمام حروف کے تلفظ مختلف ہیں۔ اور ان کو جاننا نہایت ضروری ہے اس لیے آج ہم آپ کو انہیں تلفظ کے بارے میں بتائیں گے۔ اور سب سے پہلے Vowel کے تلفظ سے شروع کر کے پھر آگے دیگر letters کے بارے میں بتائیں گے۔
تو چلیے شروع کرتے ہیں۔۔۔
Pronunciation of Vowels in Urdu
انگریزی کے حروف علت (Vowels) پانچ ہیں: A,E,I,O,U۔ اب آئیے ان کا تلفظ تفصیل سے جانتے ہیں۔
Pronunciation of ‘A’ in Urdu
اے “A” کا تلفظ: اس کے مختلف تلفظ ہیں:
1. اے
- Name _ نام
- Fame_ شہرت
- Game _کھیل
- Shame_ شرم
- Same_ ایک جیسا
- Rate _ قیمت
- Ape _ لنگور
- Shape_ شکل
- Pain_ درد
- Rain _بارش
- Day_ دن
- Way _ راستہ
- Say_ کہنا
2. اَے
- Ash_ راکھ
- Gas _ گیس
- At _ پر ،میں
- An_ ایک، کوئی
- Map_ نقشہ
- Man_ آدمی
- Cat_ بلی
- Anchor _ لنگر
3. اِےاَ
- Rare_ نایاب
- Dare _ ہمت کرنا
- Share_ حصہ
4. اَ
- Alert_ چوکس ہونا
- Agree _ متفق ہونا
- Ajar _ اَدھ کُھلا
5. آ
- Are _ ہیں،ہو
- After_ کے بعد
- Far _ دور
6. او
- Tall_ لمبا
- Hall_ بڑا کمرہ
- Call_ فون کرنا
- Awesome _ بہت اچھا
- Awful_ بہت بےکار
- Awkward _ اناڑی،بھدا
Pronunciation of ‘E’ in Urdu
ای “E” کا تلفظ: اسکے بھی مختلف تلفظ ہیں:
1. اِی
- Me _ مجھے
- He _ وہ
- Be_ ہونا
- Week_ ہفتہ
- Weak_ کمزور
- Keep_ رکھنا
- Heap_ ڈھیر
- Teen_ جوان
- Sea_ سمندر
2. اِے
- Hen _ مرغی
- Pen_ قلم
- Enter_ داخل ہونا
3. اِ
- Example _ مثال
- Eleven _ گیارہ
- Engagement _ سگائی
Pronunciation of ‘I’ in Urdu
آئی “I” کا تلفظ: اس کے بھی مختلف تلفظ ہیں:
1. اِ
- It_ یہ
- Is_ ہے
- Injury_ چوٹ، زخم
- Sin_ گناہ
- Hindustan_ ہندوستان
- Hill_ پہاڑ
2. آئےاَ
- Hire _ کرائے پر لینا
- Retire _ رٹایئر ہونا
- Expire_ معینہ مدت ختم
- Attire _ پوشاک
- Dire _ خوفناک
- Lion _ شیر
- Riot _ دنگا
3. آئ
- File _ فائل
- Nile _ نیل ندی
- Pile _ ڈھر
- Grind _ پیسنا
- Hide _ چھپانا
- Strike _ ہڑتال
- Kite _ پتنگ
4. اَ
- Flirt_ فلرٹ کرنا
- Dirt_ گندگی
- First_ پہلا
- Third_ تیسرا
- Shirt _ قمیص
- Shirk_ جی چرانا
5. اِی
- Niece _ بھتیجی
- Piece_ ٹکڑا
- Believe _ ماننا،یقین رکھنا
Pronunciation of ‘O’ in Urdu
او “O” کا تلفظ: اس کے بھی مختلف تلفظ ہیں:
- Old _ پرانا
- Only _ صرف،اکلوتا
- More _ مزید،زیادہ
- Bold_ ہمت والا
- Rope_ رسی
- Bow_ کمان
- Snow_ برف
- Eyebrow_ بھوں،ابرو
- Yellow_ پیلارنگ
- Slow_ دھیما
- Pillow_ تکیہ
2. اُ
- Cook_ باورچی
- Look_ دیکھنا
- Book_ کتاب
- Good_ اچھا
3. اُوو
- Too_ بھی
- Shoot_ گولی مارنا
- Groom_ دولہا
- Loot _ لوٹنا
4. اَ
- Oppose_ مخالفت کرنا
- Opinion_ خیال،رائے
- Done_ ہو گیا
- Occur_ حادثہ ہونا
- Son_ بیٹا
5. آ
- Opt_ چننا،اختیار کرنا
- On_ کے اوپر،پر
- Stop _ رکنا
- Lot_ بہت
- Chop_ کاٹنا
- Hop_ کودنا
- Shop_ دکان
- Rob_ لوٹنا
6. آؤ
- Doubt _ شک
- Shout _ چلانا
- About_ کے بارے میں
- Rout_ بھگدڑ
- How_ کیسا
- Cow_ گائے
- Tower_ منار
- Shower_غسل کیلیے فوارہ
7. اوئے
- Enjoy_ مزے کرنا
- Boy_ لڑکا
- Join_ شامل ہونا
- Coin_ سکہ
- Royal_ شاہی
- Loyal _ وفادار
Pronunciation of ‘U’ in Urdu
1. اُ
- Bull_ بیل
- Full_ پُر،بھرا ہوا
- Raipur_ جگہ کا نام
2. اَ
- Shut_ بند
- Run_ دوڑنا
- Bulb_ بلب
- Under_ کے نیچے
- Cutکاٹنا
- But_ لیکن
- Utter_ کہنا
- Urgent _ ضروری
3. یُو
- Use_ استعمال کرنا
- Salute _ سلام
- Uniform _ وردی
- University _ جامعہ،بڑا ادارہ
- Tube_ ٹیوب
4. یو
- Cure_ علاج
- Tenure _ مدت ملازمت
- Secure_ محفوظ
- Sure _ پکا،
- Pure_ خالص
- Allure _ پُھسلانا
English Pronunciation Rules in Urdu
Pronunciation of S, C and T
سی (c)،ایس(s) اور ٹی(t) کا تلفظ: اردو میں “س” وغیرہ کوئی بھی حرف کسی ترتیب سے لکھا ہوا ہو اس کا تلفظ وہی رہتا ہے بدلتا نہیں ہے؛ لیکن انگریزی میں ایسا بالکل نہیں ہے۔ جیسے cent اور cant دونوں میں c ہی ہے لیکن ان کا تلفظ الگ ہے۔ cent کا تلفظ سینٹ ہوتا ہے اور cant کا کَینٹ ہوتا ہے۔
Pronunciation of S in Urdu
S (ایس) کے تین تلفظ ہیں: ز،س،ش۔
1. اگر کسی لفظ(word) کے اخیر میں S ہو اور اس سے پہلے F, P, PE, K, KE, T, TE وغیرہ میں سے کوئی بھی آئے تو S کا تلفظ ” س” ہوگا،جیسے:
- Roofs _ چھتیں
- Lips _ ہونٹ
- Jocks _ مذاق
- Chips _ ٹکڑے
- Kites _ پتنگیں
- Nights_ راتیں
- Hopes_ امیدیں
- Ships_ جہاز
2۔ اگر کسی لفظ(word) کے اخیر میں S ہو اور اس سے پہلے BE, G, GE, GG, IE, EF, Y وغیرہ میں سے کوئی بھی آئے تو S کا تلفظ ” ز” ہوگا،جیسے:
- Eggs _ انڈے
- Stories _ کہانیاں
- Rays _ کرنیں
- Bags _ تھیلے
- Heroes _ بہادر
- Toys _ کھلونے
- Tribes_ قبیلے
- Ages_ زمانے
- Rupees _ روپے
3. اگر کسی word میں s یا ss کے بعد ia یا ion ہو تو s کا تلفظ “ش” ہوگا،جیسے:
- Asia _ بر اعظم کا نام
- Aggression _حملہ
- Pension_ وظیفہ
- Mansion _ محل
- Session _ مدت کار
- Russia _ روس
- Passion _ جوش
اسی طرح اگر S کے ساتھ H آئے تو اس کا تلفظ ہمیشہ “ش” ہوتا ہے،جیسے:
- Fish _ مچھلی
- Shelter _ پناہ
- Crush _ ٹکر،مڈبھیر
- Brush_ برش
- Fresh_ تازہ
- Trash_ کچرا،ردی چیز
- Rush_ بھیڑ
- Shy_ شرمیلا
- Shine _ چمک
نوٹ:
کچھ ایسے الفاظ بھی ہیں جن میں s کے ساتھ h نہیں ہے پھر بھی اس کا تلفظ “ش” ہوتا ہے۔ جیسے:
- Sure _ پکا
- Sugar _ چین
- Pressure _ دباؤ
- Issue _ مسئلہ
- Tissue _ باریک کپڑا
- Ensure _ پکا کرنا
- Assure _ یقین دلانا
- Insurance _ بیمہ
- Slow(دھیرے)
- Snow(برف)
- School(اسکول)
- Start(شروع کرنا)
- Style(انداز)
- Stop(رکنا،روکنا)
- Smile (مسکراہٹ)
Pronunciation of C in Urdu
سی(C) کے چار تلفظ ہیں: س، ک، ش، چ۔
1: اگر C کے بعد Y,I,E میں سے کوئی ایک letter آئے تو اس کا تلفظ “س” ہوگا،جیسے:
- Receive _ حاصل کرنا،وصول کرنا
- Cell_ جیل
- Century_ صدی
- Nice _ اچھا
- Centre _ مرکز، بیچ
- Icy _ برفیلا
- Certificate _ سند
- Force _ طاقت،فوج
- Rice _ چاول
- Celebrate _ تقریب
- Circle _ گھیرا
- Peace _ امن،سکون
- Citizenship _ قومیت
2: اگر C کےبعد A,O,U,K,R,T میں سے کوئی ایک حرف ہو تو اس کا تلفظ “ک” ہوگا،جیسے:
- Cot _ چارپائی
- Cat _ بلی
- Back _ پیٹھ
- Dock_ بندرگاہ
- Custom _ رواج
- Cap _ ٹوپی
- Candidate _ امیدوار
- Cock _ مرغا
- Cutting _ کاٹنا
- Cruel _ ظالم ،بےدرد
- Cattle _ جانور
- Lock_ تالا
- Curse_ لعنت،کوسنا
3: اگر C کے بعد EA یا IA ہوتو کبھی کبھی اس کا تلفظ “ش” ہوتا ہے،جیسے:
- Social _ سماجی
- Special _ خاص
- Facial _ اُبٹن،تزئین صورت
- Ocean _ سمندر
- Musician _ متغنی
- Politician _ سیاست داں
- Magician _ جادوگر
- Physician _ معالج ،طبیب
4: اگر C کے بعد H آئے تو عام طور پر اس کا تلفظ چ ہوتا ہے۔ جیسے:
- Chance _ موقع
- Check _ جانچنا
- Chilli _ مرچ
- Chocolate _ چاکلیٹ
- Cheap _ گھٹیا،سستا
- Change _ بدلنا
- Champion _ فاتح،بہادر
- Cheat _ دھوکا
- Charger _ چارجر
البتہ اس کے دو مستثنیات(exceptions) بھی ہیں:
1. کہیں کہیں C کھ بعد H آنے سے اس کا تلفظ “ش” ہوتا ہے،جیسے:
- Machine _ مشین
- Mustache _ مونچھ
- Chef _ خاص باورچی
- Champagne _فرانس کی ایک خاص شراب
- Pistachio _ پستہ
- Parachute _ ،پیراشوٹ،محافظ چھتری
- Niche _ محراب،طاق
- Chicago _ امریکی صوبہ شکاگو
- Michigan_ امریکی صوبہ مِشِگَن
2. کبھی کبھی C کے بعد H آنے سے اس کا تلفظ “ک” بھی ہوتا ہے،جیسے:
- School _ اسکول،مدرسہ
- Ache _ درد
- Anchor _ لنگر
- Mechanic_ کاریگر،مشین ساز
- Stomach _ پیٹ،شکم
- Chemistry _ علم کیمیا
- Echo _ گونج،آواز
- Scheme _ منصوبہ،تجویز
- Architect _ معمار،ماہر تعمیر
- Character _ کردار
- Technology _ٹیکنولوجی،فنیات،صنعتیات
- Orchestra _ سرود گاہ
Pronunciation of T in Urdu
T (ٹی) کے چار تلفظ ہیں: ش، چ، تھ، د.
1. اگر کسی word میں T کے بعد IA, IE, IO وغیرہ میں سے کوئی ایک ہو تو t کو “ش” پڑھیں گے،جیسے:
- Initial _ ابتدائی
- Potential _ طاقتور،سخت
- Essential _ ضروری،لازمی
- Patient _ ،صابر،مریض
- Quotient _ حاصل قسمت
- Dissentient _ غیر متفق،مخالف
- Portion _ حصہ
- Promotion _ ترقی
- Illustration _ تصویر
- Ratio _ نسبت، تناسب
- National _ قومی
- Mention _ تذکرہ
2. اگر کسی word میں S کے بعد tion آئے،یا کسی word میں T کے بعد ure آئے تو t کا تلفظ “چ” ہوگا،جیسے:
- Question _ سوال
- Suggestion _ مشورہ،صلاح
- Congestion _ جماؤ،انجماد
- Digestion _ ہاضمہ، پچاؤ
- Future _ مستقبل
- Creature _ جاندار، مخلوق
- Culture _ تہذیب،ثقافت
- Capture _ قید کرنا
- Nature _ قدرت
- Picture _ تصویر
3. اگر کسی Word میں Th ہو تو کبھی کبھی “تھ” کا تلفظ ہوتا ہے،جیسے:
- Thick _ موٹا
- Thin_ پتلا
- Three _ تین
- Third _ تیسرا
- Thread _ دھاگا
- Thirteen _ تیرہ
- Thanks _ شکریہ
- Think _ سوچنا
- Thief _ حور
- Path _ راستہ
- Truth _ سچائی
- Faith _ ایمان،یقین
4. اور کبھی Th ہو تو “د” کا تلفظ ہوتا ہے۔ جیسے:
- This_ یہ
- That_ وہ
- These _ یہ سب
- Those _ وہ سب
- Them _ انہیں
- Then _ تب،تبھی
- There _ وہاں
- Other _ دوسرا،کوئی اور
- Brother _ بھائی
- Further _ مزید
- Farther _ بہت دور
Pronunciation of G in Urdu
G (جی) کے دو تلفظ ہیں: ج، گ۔
1. اگر G کے بعد E,I,Y میں سے کوئی ایک letter ہو تو عموما G کا تلفظ “ج” ہوتا ہے،جیسے:
- Age (عمر)
- Cage (پنجڑا)
- Sage (حکیم،عاقل)
- Angel(فرشتہ)
- Agent (نمائندہ)
- Engine(انجن)
- Engineer (انجینئر)
- Ginger (ادرک)
- Religion (مذہب)
- Apology(معافی)
- Energy (طاقت)
- Strategy (فن حرب)
- Biology (علم حیات)
- Gym (جِم)
لیکن کچھ اس قاعدے سے مستثنیٰ بھی ہیں۔ جیسے:
- Get (پانا)
- Rugged (ناہموار)
- Give(دینا)
- Gift (تحفہ)
- Finger(انگلی)
- Hunger(بھوک)
- Anger (غصہ)
- Forget(بھولنا)
2. پچھلے قاعدے کے علاوہ اکثر جگہوں پر G کا تلفظ “گ” ہوتا ہے،جیسے:
- Big(بڑا)
- Go(جانا)
- Bag(تھیلا)
- Gold (سونا)
- Hang(لٹکانا)
- Gang(جماعت)
- Garlic (لہسن)
- Game(کھیل)
- Great (عظیم)
- Grand (بڑا،کبیر)
Pronunciation of Urdu words in English
انگلش میں J,G,Z,S,X وغیرہ سے مل کر تین طرح کے تلفظ بنتے ہیں:
1. جیم کا تلفظ. جیسے:
- Magic (جادو)
- Gadget(چھوٹی مشین)
- Pigeon(کبوتر)
- Japan (جاپان)
- Judge (منصف)
- Jealous (حسد)
- Jewellery (جواہرات)
- Courage (حوصلہ،ہمت)
- Bulge (گول ابھار)
2. ز،ض اور ظ کا تلفظ۔ جیسے:
- Music(موسیقی)
- Rise (اٹھانا)
- Reason (وجہ،سبب)
- Was (تھا،تھے،تھی)
- Magazine (رسالہ)
- Maze (الجھن)
- Zoo (چڑیاگھر)
- Buzz (بھنبھنانا)
- Lizard (چھپکلی)
- Wizard( جادوگر)
- Example(مثال)
- Xerox (زیراکس)
3. ژ کا تلفظ،جیسے:
- Vision (وژن،بصارت)
- Provision (شرط،اشیائے خورد ونوش)
- Pleasure (خوشی)
- Leisure (فرصت)
- Elusion (دھوکا،چھل)
- Treasury(خزانہ)
- Television (ٹی وی)
- Revision (نظر ثانی)
- Measure (پیمائش،قدم)
- Occasion (موقع،تقریب)
کچھ آوازیں دو حروف سے مل کر بنتی ہیں جیسے:
English | Sounds | Examples |
---|---|---|
Bh | بھ | Bhai |
Ch | چ | Church |
Chh | چھ | Chhattisgarh |
Th | تھ | Thumb |
Jh | جھ | Jharkhand |
Gh | گھ | Bhar |
Dh | دھ | Dhoom |
Kh | خ | Khan |
Ph | پھ، ف | Photo |
Sh | ش | Ship |
اردو سے اس طرح تلفظ ہوگا:
ڈ،د کی آواز کیلیے D آئےگا۔ جیسے:
- Delhi (دہلی)
- Dilshad (دلشاد)
ٹ،ت،ط کی آوازکیلیے T آئےگا. جیسے:
- Tone (ٹون)
- Tanweer (تنویر)
- Talha (طلحہ)
ح،ہ کیلیے H آئےگا،جیسے:
- Hasan (حسن)
- Hazaribagh (ہزاریباغ)
ق کیلیے Q آئےگا،جیسے:
- Quran(قرآن)
- Qamar (قمر)
ر،ڑ کیلیے R آئےگا،جیسے:
- Rashid(راشد)
- Roorkee(روڑکی)
س،ص،ث کیلیے S آئےگا،جیسے:
- Salman(سلمان)
- Siddeeq(صدیق)
- Saqib (ثاقب)
ز،ض،ذ،ظ،ژ کیلیے Z آئےگا،جیسے:
- Zubair (زبیر)
- Ziyaullah (ضیاء اللہ)
- Zakir (ذاکر)
- Zafeer (ظفیر)
- Azdaha(اژدہا،اجگر)
یاد رہے!
انگریزی میں Q کے بعد ہمیشہ U آتا ہے،جیسے:
- Quick_ جلدی کرنا
- Queen _ رانی
- Query _ استفسار
- Question _سوال
- Quarter _ چوتھائی
لیکن اگر اردو،عربی،ہندی یا کسی اور زبان کے الفاظ کو انگلش میں لکھیں گے تو Q کے بعد U لگانا ضروری نہیں ہے،جیسے:
- Qatar(قطر)
- Qazvin(قزوین،ایرانی شہر)
- Qingyang (،کنگ یَنگ،چینی ایئرپورٹ)
- Qalam (قلم)
- Qaisar(قیصر)
- Qamar(قمر)
- Ateeq (عتیق)