All Types of Adverb in Urdu with Examples
Types of Adverb in Urdu
متعلق فعل کی آٹھ قسمیں ہیں:
English | Urdu |
---|---|
Adverb of Time | متعلق فعل زمانی |
Adverb of Place | متعلق فعل مکانی |
Adverb of Number | متعلق فعل تعدادی |
Adverb of Manner | متعلق فعل طریقی |
Adverb of Reason | متعلق فعل اسبابی |
Adverb of Quantity | متعلق فعل مقداری |
Adverb of Affirmation | متعلق فعل اثباتی |
Adverb of Negation | متعلق فعل انکاری |
Adverbs of Time in Urdu
جس سے کسی کام کے کرنے کا وقت ظاہر ہو، (یعنی کوئی کام کب ہوا تھا؟) اسے Adverb of Time (فعل متعلق زمانی) کہتے ہیں۔ جیسے:
Adverbs examples:
پہلی مثال میں Today ایک Adverb of time ہے اس لیے کہ اسے سے وقت کا پتا چل رہا ہے، یعنی یہ پتا چل رہا ہے کہ لوٹنے کا کام آج ہوگا، اسی طرح دوسری مثال میں daily ایک adverb of time ہے اس لیے کہ اس سے بھی وقت کا علم ہو رہا ہے، یعنی یہ معلوم ہو رہا ہے کہ آنے کا کام روزانہ ہوتا ہے-
آگے کے اسباق میں ہم تفصیل کے ساتھ ایڈورب کے مخصوص الفاظ کو مثالوں سے بتائیں گے اور مشق کرائیں گے- فی الحال صرف اقسام کی تعریفات اور مثالوں پر اکتفا کیا جارہا ہے۔
Adverbs of Place in Urdu
جس سے کسی کام کے کرنے کی جگہ معلوم، (یعنی کوئی کام کس جگہ ہوا تھا؟) اسے Adverb of Place (فعل متعلق مکانی) کہتے ہیں،جیسے:
پہلی مثال میں here اور دوسری میں there ایک Adverb of Place ہیں، اس لیے کہ ان سے ایک مقام اور جگہ کا پتا چل رہا ہے۔
Adverb of Frequency or Number in Urdu
جس سے یہ معلوم ہو کہ کوئی کام کتنی مرتبہ ہوا ہے(ایک مرتبہ، دو مرتبہ…)اسے Adverb of Number (متعلق فعل تعدادی) کہتے ہیں۔ جیسے:
پہلی مثال میں twice اور دوسری میں often ایک Adverb of Number ہیں، اس لیے کہ ان سے یہ پتا چل رہا ہے کہ کتنی مرتبہ بتایا ہے اور کتنی مرتبہ غلطی کرتا ہے۔
Adverb of Manner in Urdu
جس سے کسی کام کے کرنے کا طریقہ یا انداز معلوم ہو اسے Adverb of Manner (فعل متعلق طریقی) کہتے ہیں، جیسے:
پہلی مثال میں clearly ایک adverb of manner ہے، اس لیے کہ اس سے خالد کے پڑھنے کا طریقہ معلوم ہو رہا ہے یعنی وہ صاف اور واضح پڑھتا ہے، اسی طرح دوسری مثال میں bravely ایک adverb of manner ہے اس لیے کہ اس سے یہ پتا چل رہا ہے کہ فوجی بہادری سے لڑتے ہیں یعنی ان کے لڑنے کا انداز اور طریقہ بہادرانہ ہے۔
Adverb of Reason in Urdu
جس سے کسی کام کے کرنے یا ہونے کی وجہ اور سبب معلوم ہو اسے Adverb of Reason (فعل متعلق اسبابی) کہتے ہیں۔ جیسے:
پہلی مثال میں therefore سے اسکول چھوڑنے کی وجہ اور دوسری میں on account of سے چھٹی ہونے کی وجہ معلوم ہو رہی ہے، اس لیے یہ Adverbs of Reason ہیں۔
Adverb of Degree or Quantity in Urdu
جس سے کسی کام کے کرنے یا ہونے کی مقدار یا حد معلوم ہو اسے Adverb of Quantity (فعل متعلق مقداری) کہتے ہیں۔ جیسے:
پہلی مثال میں too ایک Adverb of Quantity ہے، اس لیے کہ اس سے یہ معلوم ہو رہا ہے کہ وہ کتنا بے پروا ہے، اسی طرح دوسری میں very ایک Adverb of Quantity ہے، اس لیے کہ اس سے یہ پتا چل رہا ہے کہ اس نے بہت اچھا کھیلا ہے۔
Adverb of Affirmation in Urdu
جس سے کسی کام کے کرنے یا ہونے کا یقینی اثبات ظاہر ہو اس Adverb of Affirmation (فعل متعلق اثباتی) کہتے ہیں۔ جیسے:
پہلی مثال میں certainly سے اس کے چلے جانے کا یقین ہو رہا ہے، اور دوسری میں definitely سے مدد کرنے کا یقین ہو رہا ہے، اس لیے یہ دونوں Adverb of Affirmation ہیں۔
Adverb of Negation in Urdu
جس سے کسی کام کے کرنے یا ہونے کا انکار ظاہر ہو اس Adverb of Negation (متعلق فعل انکاری) کہتے ہیں۔ جیسے:
پہلی مثال میں never سے یہ معلوم ہو رہا ہے کہ ہم نے تمہیں کبھی نہیں دیکھا یعنی دیکھنے کا انکار اور دوسری میں not سے یہ معلوم ہو رہا ہے کہ میں آپ کو نہیں جانتا، یعنی جاننے کا انکار کیا جارہا ہے، اس لیے یہ دونوں الفاظ Adverb of negation کہلائیں گے۔
کچھ لوگ ایڈورب کی پہلے تین قسمیں بیان کرتے ہیں:
- Simple Adverb
- Interrogative Adverb
- Relative Adverb
پھر پہلے والے سے آٹھ قسمیں بیان کرتے، لیکن چونکہ اخیر کے دو Relative Pronoun اور Interrogative Pronoun ہی کی طرح ہوتے ہیں اور ان کا استعمال بھی اس طرح بہت کم ہوتا ہے، اس لیے ہم نے ڈائریکٹ آٹھ قسمیں بیان کی ہیں۔
Adverb Questions in Urdu
اب تک آپ Adverbs (متعلق فعل) کی تمام قسمیں سمجھ چکے ہیں اب صرف ایک سوال رہ جاتا ہے وہ یہ کہ Adverbs کو پہچانیں گے کیسے؟ تو فکر کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ ایک ایسا طریقہ ہے جس سے آپ Adverbs کو آسانی کے ساتھ پہچان سکتے ہیں۔
طریقہ {Adverb Questions}
عام طور پرAdverbs مندرجہ ذیل چیزوں کا جواب ہوتے ہیں:
- Where
- When
- Why
- How
- To what extend
سمجھیے جب ان الفاظ کے ذریعے فعل، صفت، یا کسی متعلق فعل کے بارے میں سوال کیا جائے؛ تو جواب میں جو لفظ آئے گا وہ — ہوگا۔
چلیے مثال سے سمجھتے ہیں:
Where – کہاں
When – کب
Why – کیوں
How – کیسے
To what extent -کس حد تک
پہلی مثال میں لفظ Here ایک Adverb ہے کیونکہ وہ فعل {work} کی ضاحت کررہا ہے اور آپ جانتے ہیں کہ جو فعل کی وضاحت کرے وہ Adverb ہوتا ہے۔ اسی طرح باقی مثالوں میں بھی سمجھ لیں۔
This article covers:
- list of adverbs in Urdu
- types of adverbs in Urdu
- 8 types of adverbs in Urdu
- adverb examples sentences
- adverbs of manner
- adverbs meaning
- adverb questions