Direct and Indirect Speech in Urdu – Definition, Rules and Examples
آج ہم انگلش کی ایک مشہور بحث Direct and Indirect Speech (روایت لفظی اور روایت معنوی) کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔ نیز Direct and Indirect Speech کے قواعد سے بھی روشناس کرائیں گے۔
تو چلیے شروع کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔
Direct and Indirect Speech Definition in Urdu
جب ہم کسی کو بتاتے ہیں کہ دوسرے شخص نے کیا کہا ہے۔ اور ایسا کرنے کے لیے، ہم دو طریقوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔
English | Urdu |
---|---|
Direct Speech | روایت لفظی/بلا واسطہ بیان |
Indirect Speech | روایت معنوی/ بالواسطہ بیان |
Direct Speech definition in Urdu
کسی کی بات کو اس میں کچھ تبدیلی کیے بغیر اسی کے الفاظ میں جوں کا توں بیان کردینا Direct Speech (روایت لفظی) کہلاتا ہے۔ جیسے:
- زید نے کہا: “میں بیمار ہوں۔”
- اس نے کہا:” میں پڑھ رہا ہوں۔”
Indirect Speech definition in Urdu
کسی کی بات کو جوں کا توں (بعینہ) بیان نہ کرکے اسے اپنے الفاظ میں بیان کرنا (یعنی بات اس کی ہی ہو بس الفاظ ہمارے ہوں) Indirect Speech (روایت معنوی) کہلاتا ہے۔ جیسے:
- روایت لفظی: زید نے کہا: “میں بیمار ہوں۔”
- روایت معنوی: زید نے کہا کہ وہ بیمار ہے۔
- روایت لفظی: اس نے کہا:” میں پڑھ رہا ہوں۔”
- روایت معنوی: اس نے کہا کہ وہ پڑھ رہا ہے۔
Why learn Indirect Speech?
اگر آپ کہیں کہ آخر روایت معنوی Indirect Speech میں بولنے کی ضرورت کیوں ہے؟ اگر ہم کسی کی بات کو روایت لفظی میں ہی بولیں تو کیا حرج ہے، روایت معنوی میں بدلنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟
تو یہ بات بالکل درست ہے کہ ہم کسی کی بات کو نقل کرتے وقت روایت لفظی میں ہی بیان کریں، بات سمجھ میں آجائےگی؛ لیکن ہر جگہ ایسا نہیں ہوتا ہے کہیں کہیں ہم روایت معنوی میں بدلنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، ورنہ مفہوم بالکل غلط ہوجاتا ہے۔ جیسے اگر زید نے آپ سے کہے:” تم گاڑی خرید لو” اب اسی بات کو اگر آپ عمر کو جوں کا توں یعنی روایت لفظی میں بتاتے ہوئے اس طرح کہیں کہ زید نے کہا:” تم گاڑی خرید لو” اب عمر اس ” تم” سے الجھن میں پڑ جائے گا۔ اور خود ہی گاڑی خرید لیگا۔
لیکن اگر آپ نے ایسے موقع پر روایت معنوی میں نقل کرتے ہوئے اس طرح کہا ہوتا “زید نے مجھ سے کہا کہ میں گاڑی خرید لوں” تو بات بالکل واضح ہوتی اور کوئی کنفیوژن نہیں رہتا۔
کچھ اردو کی مثالیں دی جارہی ہیں؛ تاکہ سمجھنے میں مزید آسانی ہو، خیال رہے کہ ہم اردو میں کہیں فعل بدل کر بولتے ہیں کہیں نہیں بھی بدلتے ہیں، لیکن ضمیر ہر جگہ بدل کر مناسب رکھتے ہیں:
- روایت لفظی: خالد نے کہا،”میں کل آؤں گا۔”
- روایت معنوی:خالد نے کہا کہ وہ اگلے دن جائے گا۔
Parts of Direct and Indirect Speech in Urdu
عام اصطلاحات: پہلے کچھ عام اور ضروری اصطلاحات دیکھ لیتے ہیں:
عام طور پر Direct and Indirect Speech کے چار اصطلاحات ذکر کیے جاتے ہیں:
English | Urdu |
---|---|
Reporter/ Speaker | ناقل |
Listener | سامع |
Reporting Verb | فعل نقل |
Reported Speech | مقولہ |
ناقل یا بیان کرنے والے کو ہم Reporter کہتے ہیں، مقرر کی بات سننے والے سامع کو Listener کہتے ہیں(یہ ہمیشہ نہیں آتا)، جس فعل سے بات نقل کی جاتی ہے اسے Reporting Verb کہتے ہیں، اور جس جملے سے مقرر/قائل کی بات نقل کی جاتی ہے اس پورے جملہ کو Reported Speech (مقولہ) کہتے ہیں، جیسے:
- He said to me, “You are lucky.”
- اس نے کہا،”تم خوش قسمت ہو۔”
English | Urdu |
---|---|
He | Reporter |
Said | Reporting Verb |
Me | Listener |
You are lucky | Reported Speech |
Parts of Direct Speech in Urdu
Direct Speech دو حصوں پر مشتمل ہوتی ہیں: Reporting clause (قول) اور Reported clause (مقولہ)۔
Reporting clause ایک فعل جیسے say, tell, ask, reply, shout, اور یہ عام طور پر ماضی مطلق (Simple Past) میں ہوتا ہے، اور Reported clause میں اصل متکلم کے بولے گئے الفاظ ہوتے ہیں۔
Rules of Direct Speech in Urdu
جب تحریر میں Direct Speech کا استعمال کرنا ہو؛ تو چند چیزوں کا خیال رکھیں:
- قول (Reporting clause) کے بعد ایک Comma(,) کی علامت لگاتے ہیں.
- مقولہ (Reported clause) کو quotation marks (” “) کے درمیان رکھ دیتے ہیں اور ان الفاظ میں کوئی تبدیلی نہیں کرتے ہیں۔
- مقولہ کے پہلے Letter (حرف) کو Capital (بڑا) لکھنا ضروری ہوتا ہے.
Rules of Direct and Indirect Speech in Urdu
Direct سے Indirect بنانے کے لیے سات قواعد ہیں:
اس مثال میں دیکھیے کہ Indirect speech میں Comma اور واوین کو ہٹا دیا گیا ہے، that کا استعمال کیا گیا ہے، that کے بعد he کو small letter میں لکھا گیا، listener یعنی me آنے کی وجہ سے reporting verb یعنی said کو told کر دیا گیا، پھر reported speech کی ضمیر I کو بدل کر he کردیا گیا، am فعل کو was سے بدل دیا گیا اور اخیر میں وقت بتانے والے لفظ today کو that day میں بدل دیا گیا ہے؛ قواعد کے مطابق کل سات تبدیلیاں ہوئی ہیں۔
اب ہم افعال (Verbs)، ضمائر (Pronouns) اور زمان ومکان بتانے والے الفاظ (Adverbs Of Time And Place) کوتبدیل کرنے کے قواعد جانیں گے۔
Rules of Direct and Indirect Speech in Urdu 2
بدلنے کی آسان صورت یہ ہے کہ حال کے فعل کو اسی کے مناسب ماضی کے فعل سے بدل دیں۔
آئیے تفصیل سے جانتے ہیں۔۔۔۔
اگر افعال 12 ٹینسز کے ہوں تو اس طرح تبدیل ہوں گے:
اگر To be فورمز کے فعل ہوں تو اس طرح تبدیل ہوں گے:
Direct | Indirect |
Is/am/are | was/were |
Has/ have | had |
Will be/ will have | would be/ would have |
اگر Modal verbs ہوں تو اس طرح تبدیل ہوں گے:
Direct | Indirect |
Can | Could |
May | Might |
Has/ Have to | Had to |
Must | Must / Had to |
Rules of Direct and Indirect Speech in Urdu 3
Come = Go (یہ فعل ہے پھر بھی اسے بدل دیا جاتا ہے)
یاد رہے!
عام طور پر ان الفاظ میں تبدیلی اس وقت ہوتی ہے جب Reporting verb ماضی Past میں ہو، Present اور Future کی صورت میں اپنے حال پر باقی رہتے ہیں، جیسے:
Direct | Indirect |
She says, “My husband will come now.” | She says that her husband will come now. |
وہ کہتی ہے، ” میرا شوہر اب آئےگا” | وہ کہتی ہے کہ اس کا شوہر اب آئےگا |
She will say, “I have to leave now.” | She will say that she has to leave now. |
وہ کہےگی، “مجھے اب جانا ہے” | وہ کہےگی کہ اسے اب جانا ہے |