Vowels And Consonants in Urdu | Meaning and Definition

Vowels And Consonants in Urdu | Meaning and Definition

Learn Vowels And Consonants in Urdu with definition and examples.

Vowels And Consonants in Urdu

انگریزی حروفِ تہجی میں “A” سے لے کر “Z” تک 26 حروف ہیں۔ ان کو دو اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے؛ حروف علت جنہیں Vowels کہتے ہیں، اور حروف صحیح جنہیں Consonants کہتے ہیں.

Vowels In Urdu

جس طرح اردو میں آ،او،اِی کیلیے زبر،زیر، پیش اور ہندی میں ماترا ہوتے ہیں اسی طرح انگلش میں vowel (حروفِ علّت) ہوتے ہیں.

Vowels : Five of the letters are “vowels”: A, E , I , O  ,U

حروف علت پانچ ہیں: A, E , I , O  ,U

Consonants in Urdu

Consonants :The remaining twenty-one letters are “consonants.

باقی بچے ہوئے 21 حروف حروف صحیح ہیں:

b, c, d, f, g, h, j, k, l, m, n, p, q, r, s, t, v, w, x, y, z.

 Semi Vowel (نصف حروف علت)

دو letter (حروف) Y اور W کو Semi Vowel (آدھا حروف علت) کہا جاتا ہے.

اس کا قاعدہ یہ ہے کہ جب Y یا W کسی لفظ کے شروع میں ہو تو consonant میں شمار ہوگا۔ جیسے:

  • Water, work
  • Young, your

اور اگر Y یا W کسی لفظ کے اخیر یا بیچ میں ہو؛ تو vowel میں شمار ہوگا۔ جیسے:

  • Saw (آرا), Paw (پنجہ)
  • Cry, fly, by
!یاد رہے

 قاعدہ یہ ہے کہ حروفِ علّت (Vowel) سے ملے بغیر کوئی word نہیں بنتا ہے؛ لیکن کچھ ماہرین نے چند ایسے Words بھی بتائے ہیں جن میں کوئی vowel نہیں ہے۔ پھر بھی انہیں Words مین شمار کیا گیا ہے۔ وہ چند ہی ہیں، جو بس اشاروں کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ جیسے Hmm,Shh,Nth وغیرہ.

ایک لفظ ہے “EDUCATION” اس میں Vowel کے پانچوں letter ہیں. اس لفظ کے ذریعہ انگریزی حروفِ علّت (Vowels) کو یاد رکھا جاسکتا ہے۔

انگلش میں دو الفاظ ایسے ہیں جن میں حروفِ علّت (Vowels) کا استعمال بالترتیب ہوا ہے۔

1. Abstemious
2. Facetious

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top