Clause In Urdu | Meaning, Definition Examples and All Types – فقرہ
Learn Clause Meaning in Urdu with definition and All types.
You will learn here:
- Clause Meaning in Urdu
- Clause Definition in Urdu
- All types of clause in Urdu with Examples
آج ہم اردو میں Clause (فقرہ/جزوِ جملہ)، اس کی تعریف اور اقسام کو مثالوں کے ساتھ بیان کریں گے۔
Read Also!
Clause Definition in Urdu
Clause Definition in Urdu is:
الفاظ کا وہ مجموعہ جس میں ایک فاعل اور ایک فعل تو ہوتا ہے پھر بھی جملہ نہیں ہوتا ہے؛ بلکہ جملے کا جزو ہوتا ہے اسے “Clause” (جزوِ جملہ) کہتے ہیں۔ جیسے:
پہلی مثال ایک جملہ کی ہے جس میں پہلا حصہ he can’t pass پہلا Clause ہے جس میں ایک سبجیکٹ(he) اور ورب(pass) ہے، اسی طرح because he is weak دوسرا Clause ہے، اس میں بھی ایک سبجیکٹ اور ایک فعل ہے۔ یعنی ایک Sentence میں دو Clauses ہیں۔
دوسری مثال ایک جملہ کی ہے جس میں I saw ایک clause ہے، اور the train is moving دوسرا clause ہے۔
تو ان مثالوں سے پتا چلا کہ Clause خود Sentence نہیں ہوتا، بلکہ Sentence کا حصہ ہوتا ہے.
Types of Clauses in Urdu
There are 3 types of clause in English which we have explained in Urdu below:
جزو جملہ کی قسمیں: جزو جملہ (Clause) کی تین قسمیں ہیں:
English | اردو |
---|---|
Independent/main Clause | اصل جزو جملہ/آزاد شق |
Dependent/Sub-ordinate Clause | تابع جزو جملہ/منحصر شق |
Co-ordinate Clause | ذی اماثل جزو جملہ/رابطہ شق |
Independent Clause in Urdu
اصل جزو جملہ اسے کہتے جس کا اپنے آپ میں معنی مکمل ہوتا ہے دوسرے کے مدد کی ضرورت نہیں ہوتی،نیز اس کا اپنا ورب بھی ہوتا ہے، کسی بھی Sentence میں Main Clause صرف ایک ہوتا ہے۔ جیسے:
پہلی مثال میں Do you know، دوسری میں Asif said اور تیسری میں he loves opening the door ایک Pricipal clause یعنی اصل جزو جملہ ہے اس لیے کہ ان سب میں ایک سبجیکٹ اور ایک ورب ہے اور یہ اپنے معنی مکمل کرنے میں کسی دوسرے کے محتاج نہیں ہے۔
Dependent Clause in Urdu
Sub-ordinate Clause (تابع جزو جملہ) اسے کہتے جو اپنا معنی اور مفہوم ادا کرنے میں دوسرے جزو جملہ کا محتاج ہو، جیسے:
پہلی مثال میں that you are a good teacher، دوسری میں when I was sleeping اور تیسری میں who had helped me ایک Subordinate clause ہے، اس لیے کہ یہ سب اپنا معنی مکمل کرنے میں دوسرے جزو(اصل جزو) کے محتاج ہیں جیسا کہ اردو ترجمہ سے پتا چل رہا ہے کہ:
- تم ایک اچھے استاذ ہو
- جب میں سو رہا تھا
- جس نے میری مدد کی تھی
ان کو پڑھنے کے بعد یہی لگتا ہے کہ ان کے ساتھ اور بھی کچھ حصہ تھا جو غائب ہے۔
Types Of Dependent Clause in Urdu
دوسری قسم (Sub Ordinate Clause) کی تین قسمیں ہیں یا یوں کہہ سکتے ہیں کہ دوسری قسم تین طرح سے کام کرتا ہے:
English | اردو |
---|---|
Noun Clause | تابع جزو جملہ اسمی |
Adjective Clause | تابع جزو جملہ وصفی |
Adverb Clause | تابع جزو جملہ متعلقی |
Noun Clause in Urdu
وہ clause جو ایک سبجیکٹ اور ورب پر مشتمل ہو اور جملہ میں noun کا کام کرتا ہو اسے Noun Clause (تابع جزو جملہ اسمی) کہتے ہیں، جیسے:
پہلی مثال میں that Nasir helped Khalid ایک Noun Clause ہے اور دوسری مثال میں who will do this ایک noun clause ہے۔
نوٹ:
یہ clause اکثر ان الفاظ سے شروع ہوتے ہیں اور ان سے پہلے کوئی noun نہیں ہوتا:
- That
- What
- How
- Where
- When
- Which
- Who
- Whoever
- whom
- Whomever
- Why
Adjective Clause in Urdu
وہ clause جو ایک سبجیکٹ اور ورب پر مشتمل ہو اور جملہ میں adjective کا کام کرتا ہو اسے Adjective Clause (تابع جزو جملہ وصفی) کہتے ہیں، جیسے:
پہلی مثال میں who helped me ایک Adjective Clause ہے، اس لیے کہ یہ boy کی صفت بیان کر رہا ہے، اسی طرح اگلی مثال میں that can do this یہ ایک Adjective clause ہے اس لیے کہ یہ man کی صفت بیان کر رہا ہے۔
نوٹ:
یہ اکثر Relative pronoun اور Relative Adverb کے الفاظ سے شروع ہوتا ہے، اور ان سے پہلے ایک Noun ضرور ہوتا ہے، الفاظ یہ ہیں:
- Who
- Which
- Whom
- That
- Such
- When
- Where
- Why
- How
Adverb Clause in Urdu
وہ clause جو ایک فاعل اور فعل پر مشتمل ہو اور جملہ میں Adverb کا کام کرتا ہو اسے Adverb Clause (تابع جزو جملہ متعلقی) کہتے ہیں، جیسے:
پہلی مثال میں when the teacher came ایک Adverb Clause ہے، اس لیے کہ یہ Adverb of time کو بتا رہا ہے اور دوسری مثال میں because he didn’t work hard ایک Adverb clause ہے اس لیے کہ یہ adverb of reason کو بیان کر رہا ہے۔
نوٹ:
اس کلاؤز سے time, place, reason, condition, purpose اور Comparison وغیرہ ظاہر ہوتے ہیں اور مندرجہ ذیل الفاظ سے شروع ہوتے ہیں:
- When
- Whenever,
- Since
- Until
- Before
- After
- While
- As
- By the time
- As soon as
- Because
- Since
- Now that
- As long as
- So
- So that
- Although
- Even
- Whereas
- While
- Though
- If
- Unless
- Only if
- Whether or not
- Even if
- Providing or provided that
- In case
اہم بات:
اگر آپ کو Noun, Adjectives اور Adverb وغیرہ یاد ہے یا سمجھے ہوئے ہیں تو ان سب کو سمجھنا مشکل نہیں ہے، اگرنہیں تو یہ سب پھر سے دیکھ لیں.
Co-ordinate Clause in Urdu
جب دو یا اس سے زائد Main Clause کو Coordinating Conjunction(حرف عطف ذی اماثل) کے ذریعہ جوڑ کر ایک کر دیا جائے اسے Co ordinate Clause (ذی اماثل جزو جملہ) کہتے ہیں، جیسے:
پہلی مثال میں or you will fail، دوسری میں but it is necessary اور تیسری میں and he is a bad man ایک Co-ordinate Clause ہیں، اس لیے کہ دو اصل Clause کو but, or and کے ذریعہ جوڑ دیا گیا ہے.
نوٹ:
اس Clause کی شروعات ان الفاظ سے ہوتی ہے:
- And
- But
- For
- Or
- Nor
- So
- Yet
- Still
- Both
- Too
- Well
- While
- Only
- Either…or
- Neither…nor