Present Indefinite Tense in Urdu & English | 70+ Example Sentences

Present Indefinite Tense in Urdu & English with 70+ Example Sentences

Learn the Present Indefinite Tense in Urdu and English with useful examples.
Present indefinite Tense in Urdu
Present indefinite Tense in Urdu
آج ہم اس کے سارے قواعد  کو Urdu میں جانیں گے۔ انگلش گرامر میں Present Indefinite tense کی بہت اہمیت ہے اور اس Tense کو سب سے پہلے سیکھا جاتا ہے نیز اس ٹینس (Present Indefinite Tense in Urdu) کو سیکھنے کے بعد باقی تمام Tenses آسان ہوجاتے ہیں۔

Definition of Present Indefinite Tense in Urdu

فعل حال مطلق یعنی Present Indefinite (پِریزَینٹ اِنڈَیفِنِٹ) کو Simple Present Tense (سِمْپَل پِرَیزَینٹ) بھی کہتے ہیں۔
تعریف:  وہ فعل جس سے کسی کام یا فعل کا زمانہ حال میں ہونا یا کرنا معلوم اسے فعل حال مطلق (Present Indefinite Tense) کہتے ہیں۔
پہچان: اس کی پہچان یہ ہے کہ اردو میں اس کے آخر میں “تاہوں”، “تاہے”، “تی ہے”، “تے ہیں” یا “تے ہو” جیسے الفاظ ہوتے ہیں۔ جیسے:
  • میں محنت کرتاہوں۔
  • وہ پڑھتا ہے۔
  • وہ پوچھتی ہے۔
  • ہم سیکھتے ہیں۔
  • تم آرام کرتے ہو۔
اب ہم جانیں گے کہ Present Indefinite Tense کے جملے کیسے بنتے ہیں؟
سب سے پہلے یہ جانیے کہ انگریزی کے دوسرے جملوں کی طرح Present Indefinite tense کے جملے بھی چار قسم کے ہوتے ہیں:
  • Affirmative (مثبت)
  • Negative (منفی)
  • Interrogative (سوالیہ)
  • Negative Interrogative (منفی سوالیہ)
اہم قاعدہ (Rule):
فعل حال مطلق کے تمام جملوں میں فعل کی First Form/Base Form کا استعمال ہوتا ہے۔
نیچے والا سبق پڑھیں!

Present Indefinite Tense in Urdu: Affirmative (مثبت جملے)

مثبت جملوں کے قاعدے (Rules):

① انگریزی میں Present Indefinite Tense کے جملوں میں فعل فاعل اور مفعول کی ترتیب کے لیے ایک ترکیب (Structure) یاد رکھیں!

  • Structure (ترکیب):
  • Subject(فاعل) + verb(فعل) +object(مفعول)
جیسے اگر ہمیں کہنا ہو: “میں ایک خط لکھتا ہوں”، تو ہم کہیں گے:
  • I write a letter.
  • (آئی رائٹ اَ لَیْٹر)
  • میں ایک خط لکھتا ہوں
Formula انگریزی  اردو
Subject (فاعل) I میں
verb(فعل) Write لکھتا ہوں
object(مفعول) a letter ایک خط

② اگر ہمارا Subject (فاعل) Third-person singular (واحد غائب) یعنی He, She, It ہو, یا Singular noun (واحد اسم) ہو؛ تو verb کی First Form میں ‘s’ یا ‘es’ کا اضافہ کریں گے۔

Here are some useful affirmative sentences of Present Indefinite Tense In Urdu and English.

English Urdu
The sun shines. سورج چمکتا ہے۔
The bird sings. پرندہ گاتا ہے۔
The cat sleeps. بلی سوتی ہے۔
She drinks tea. وہ چائے پیتی ہے۔
He reads books. وہ کتابیں پڑھتا ہے۔
He runs in the park. وہ پارک میں دوڑتا ہے۔
The flower blooms. پھول کھلتا ہے۔
The dog barks. کتا بھونکتا ہے۔
She plays the piano. وہ پیانو بجاتی ہے۔
He eats an apple. وہ ایک سیب کھاتا ہے۔
ان جملوں میں “He(وہ) ” Third person singular ہے اس لیے verb کیeat) First Form) کے ساتھ ‘s’ لگا کر ہم نے ‘eats’ بنادیا۔ اور “we(ہم)” جمع ہے اس لیے ہم نے verb کی First Form کے ساتھ ‘s’ یا’es’ کا اضافہ نہیں کیا۔
لیکن یہ سوال رہ جاتا ہے کہ کس فعل کی First Form میں ‘s’ کا اضافہ ہوگا اور کس فعل کی First Form میں ‘es’ کا؟
تو یاد رکھیں جن افعال کے آخر میں O,X,CH,SH, یا SS ہو ان کے ساتھ ‘es’ کا اضافہ کریں گے۔ اور ان کے علاوه کے ساتھ ‘s’ کا اضافہ کریں گے۔لیکن ‘s’ یا ‘es’ کا اضافہ صرف مثبت جملوں میں ہوتاہے۔ منفی اور سوالیہ جملوں میں نہیں۔

③ اگر ہمارا Subject (فاعل) ان کے علاوہ ہو یعنیI, We, You, They یا Plural noun (جمع اسم) ہو؛ تو Verb کی First form کے ساتھ ‘s’ یا ‘es’ کا اضافہ نہیں کرتے ہیں۔ جیسے:

He eats
(ہِی اِیٹْس)
We eat.
(وِی اِیٹْ) 
وہ کھاتا ہے ہم کھاتے ہیں

Positive sentences of Present Indefinite Tense In Urdu and English.

English Urdu
You cook delicious meals. تم مزیدار کھانے پکاتے ہو۔
We study together ہم اکٹھے پڑھتے ہیں۔
You write stories. تم کہانیاں لکھتے ہو۔
They play cricket. وہ کرکٹ کھیلتے ہیں۔
We eat fruits. ہم پھل کھاتے ہیں۔
We enjoy picnics. ہم پکنک کا لطف اٹھاتے ہیں۔
They read books. وہ کتابیں پڑھتے ہیں۔
You speak fluent English. تم انگریزی فصیح بولتے ہو۔
We visit museums. ہم میوزیم جاتے ہیں۔
They watch movies. وہ فلمیں دیکھتے ہیں۔

Present Indefinite Tense in Urdu: Negative (منفی جملے)

منفی جملوں کے قاعدے (Rules):

① فعل حال مطلق (Present Indefinite) کے منفی جملوں میں فعل فاعل اور مفعول کی ترتیب کے لیے ایک ترکیب (Structure) یاد رکھیں!۔
  • Structure (ترکیب):
  • Subject(فاعل) + Does not/Do not+verb(فعل) +object(مفعول)
جیسے اگر ہمیں کہنا ہو “وہ سبزی نہیں کھاتا ہے۔”
  • He does not eat vegetables.
  • (ہِی ڈز نَوْٹ اِیٹْ وَیْجِیْٹیبَل)
  • وہ سبزی نہیں کھاتا ہے۔
Formula انگریزی  اردو
subject He وہ
Does not Does not نہیں
1st Form of the verb eat لکھتا ہے
object vegetable سبزی
Affirmative (مثبت) Negative (منفی)
I play football I do not play football.
میں فٹبال کھیلتا ہوں میں فٹبال نہیں کھیلتا ہوں۔
② منفی جملوں میں  اگر ہمارا Subject (فاعل) Third-person singular (واحد غائب) یعنی He, She, It ہو, یا Singular noun (واحد اسم) ہو؛ تو ہم Does not کا استعمال کریں گے۔

Negative Sentences of Present Indefinite Tense in Urdu

English Urdu
The sun does not set in the east. سورج مشرق میں نہیں غروب ہوتا ہے۔
The bird does not fly at night. پرندہ رات کو نہیں اڑتا ہے۔
The cat does not like milk. بلی کو دودھ پسند نہیں ہے۔
She does not watch TV. وہ ٹی وی نہیں دیکھتی۔
He does not eat meat. وہ گوشت نہیں کھاتا۔
He does not run fast. وہ تیزی سے نہیں دوڑتا ہے۔
The flower does not
need much water.
پھول کو زیادہ پانی کی
ضرورت نہیں ہوتی۔
The dog does not bark at night. کتا رات کو نہیں بھونکتا۔
She does not speak French. وہ فرانسیسی نہیں بولتی۔
He does not play soccer. وہ فٹبال نہیں کھیلتا۔
③ اگر Subject ان کے علاؤہ ہو یعنی  I, WE, YOU, THEY یا Plural noun (جمع اسم) تو اس کے ساتھ Do not کا استعمال کریں گے۔ جیسے:

Negative Sentences of Present Indefinite Tense in Urdu

English Urdu
You do not play loud music. تم بلند موسیقی نہیں بجاتے۔
We do not visit crowded places. ہم بھیڑ کی جگہوں پر نہیں جاتے۔
You do not watch horror movies. آپ ڈراؤنی فلمیں نہیں دیکھتے۔
We do not eat junk food. ہم جنک فوڈ نہیں کھاتے ہیں۔
We do not play video games all day. ہم پورے دن ویڈیو گیمز نہیں کھیلتے۔
You do not eat spicy food.  تم تیکھا کھانا نہیں کھاتے
We do not visit relatives on weekdays. ہم ہفتے کے روز کے دن رشتے داروں کے پاس نہیں جاتے۔
You do not speak loudly in class. تم کلاس میں بلند آواز میں نہیں بولتے۔
We do not like rainy days. ہمیں بارش کے دن پسند نہیں ہیں۔
You do not watch TV during exams. تم امتحانوں کے دوران ٹی وی نہیں دیکھتے۔
یاد رکھیں! Present Indefinite Tense کے منفی جملوں میں، ہم (I، we، you، they) کے ساتھ do not)” اور (he, she, it کے ساتھ “does not) استعمال کرتے ہیں۔ 
Does not/ Doesn’t Do not/ Don’t
He, She, It Singular noun (واحد اسم)   I, WE, YOU, THEY Plural noun (جمع اسم)
یہ بھی پڑھیں!

Present Indefinite Tense in Urdu: Interrogative (سوالیہ جملے)

 سوالیہ جملوں کے قاعدے (Rules):

① انگریزی میں Present Indefinite Tense کے سوالیہ جملوں میں فعل فاعل اور مفعول کی ترتیب کے لیے ایک ترکیب (Structure) یاد رکھیں!
  • Structure (ترکیب):
  • WH+Does /Do +Subject+1st form of verb +object
Affirmative (مثبت) Interrogative (سوالیہ)
They play football. Do they play football?
وہ فٹبال کھیلتے ہیں۔ کیا وہ فٹبال کھیلتے ہیں؟
② اگر ہمارا Subject (فاعل) Third-person singular (واحد غائب) یعنی He, She, It ہو, یا Singular noun (واحد اسم) ہو؛ تو سب سے پہلے Does (ڈَز) لائیں گے۔

Interrogative Sentences of Present Indefinite Tense in Urdu to English

English Urdu
Does the sun set in the west? کیا سورج مغرب میں غروب ہوتا ہے؟
Does the bird sing in the morning? کیا پرندہ صبح کو گاتا ہے؟
Does the cat sleep here? کیا بلی یہاں سوتی ہے؟
Does she like chocolate? کیا وہ چاکلیٹ پسند کرتی ہے؟
Does he eat rice? کیا وہ چاول کھاتا ہے؟
Does he run fast in races? کیا وہ ریسوں میں تیزی سے دوڑتا ہے؟
Does the flower need sunlight? کیا پھول کو سورج کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے؟
Does the dog bark at night? کیا کتا رات کو بھونکتا ہے؟
Does she speak French fluently? کیا وہ روانی سے فرانسیسی بولتی ہے؟
Does he play soccer after school? کیا وہ اسکول کے بعد فٹبال کھیلتا ہے؟
③ اگر Subject (فاعل) I, WE, YOU, THEY یا Plural noun (جمع اسم) ہو؛ تو سب سے پہلے Do لائیں گے۔

Interrogative Sentences of Present Indefinite Tense in Urdu to English

English Urdu
Do we enjoy outdoor activities? کیا ہم باہر کی سرگرمیوں کا لطف اُٹھاتے ہیں؟
Do you play musical instruments? کیا تم موسیقی کے آلات بجاتے ہو؟
Do you like spicy food? کیا تمہیں تیکھا کھانا پسند ہے؟
Do we visit our grandparents on weekends? کیا ہم اپنے دادا دادی کے پاس ہفتے کے دن جاتے ہیں؟
Do we eat together? کیا ہم اکٹھے کھاتے ہیں؟
Do you read books in your free time? کیا تم فراغت میں کتابیں پڑھتے ہو؟
Do we watch sports on television? کیا ہم ٹی وی پر کھیل دیکھتے ہیں؟
Do you cook meals at home? کیا تم گھر پر کھانا پکاتے ہو؟
Do we attend family gatherings regularly? کیا ہم خاندانی اجتماعات میں باقاعدگی سے شرکت کرتے ہیں؟
Do you speak multiple languages? کیا تم کئی زبانیں بولتے ہو؟

Present Indefinite Tense in Urdu: WH Question (سوالیہ کی دوسری قسم)

یہ تو سادہ سوالیہ جملے ہوئے جن کا جواب YesNo میں دیا جاسکتا ہے؛ لیکن اگر WH Family والے سوالیہ جملے بنانا ہو؛ تو ان سوالیہ جملوں کے شروع میں ہی WH Word بڑھا دیں گے۔ جیسے:
 اگر WH Question ہو؛ تو سب سے پہلے WH Word لائیں گے اور اس کے بعد Does یا Do لائیں گے۔ اس کے بعد  Subject .پھر verb کی First Form .اور آخر میں جملہ کے باقی حصے لائیں گے۔
Interrogative Sentences of Present Indefinite Tense in Urdu to English
English Urdu
How does the flower bloom? پھول کیسے کھلتا ہے؟
Why does the cat meow at night? بلی رات کو کیوں میاؤں کرتی ہے؟
Where do I work? میں کہاں کام کرتا ہوں؟
What do they like to do on weekends? وہ ہفتے کے دن کیا کرنا پسند کرتے ہیں؟
What do we need? ہمیں کیا چاہئے؟
What do you eat for breakfast? تم صبح کے ناشتے میں کیا کھاتے ہو؟
What do I study? میں کیا پڑھتا ہوں؟
Why do we need more supplies? ہمیں زیادہ سامان کیوں چاہئے؟
When do you exercise? تم کب ورزش کرتے ہو؟
Where do we go for vacations? ہم تعطیلات کے لئے کہاں جاتے ہیں؟
When do they usually have meetings? وہ عام طور پر میٹنگ کب کرتے ہیں؟
Where do you live? تم کہاں رہتے ہو؟
When does the train arrive? ٹرین کب آتی ہے؟
Where does she work? وہ کہاں کام کرتی ہے؟
What does he eat for lunch? وہ دوپہر کے کھانے میں کیا کھاتا ہے؟
What time does the store close? دکان کس وقت بند ہوتی ہے؟
YESNO Question WH Question
Do they play football? Why do they play football?
کیا وہ فٹبال کھیلتے ہیں؟ وہ فٹبال کیوں کھیلتے ہیں؟
اگر آپ نہیں جانتے کہ WH Words کیا ہوتے ہیں؛ تو نیچے والا مضمون پڑھیں!

Present Indefinite Tense in Urdu: Negative Interrogative (سوالیہ منفی)

Present Indefinite Tense (فعل حال مطلق) کے منفی سوالیہ جملے بنانے کیلیے Does کو Doesn’t میں اور Do کو میں Don’t بدل دیں گے۔ یا مثبت سوالیہ جملوں میں  Subject (فاعل) کے بعد لفظ ‘not’ بڑھا دیں گے۔
Interrogative Sentences of Present Indefinite Tense in Urdu
English Urdu
Doesn’t he like ice cream? کیا وہ آئیس کریم پسند نہیں کرتا؟
Does he not work here? کیا وہ یہاں کام نہیں کرتا؟
Do I not like coffee? کیا میں کوفی پسند نہیں کرتا؟
Doesn’t the sun rise in the east? کیا سورج مشرق میں نہیں طلوع ہوتا؟
Doesn’t the dog bark at night? کیا کتا رات کو نہیں بھونکتا؟
Do we not need more time? کیا ہمیں مزید وقت نہیں چاہئے؟
Does it not rain in this region? کیا اس علاقے میں بارش نہیں ہوتی؟
Why does she not like chocolate? وہ چاکلیٹ کیوں نہیں پسند کرتی؟
What do I not understand? میں کیا نہیں سمجھتا؟
When don’t we meet? ہم کب نہیں ملتے؟
When don’t we play? ہم کب نہیں کھیلتے؟
Why don’t they come? وہ کیوں نہیں آتے؟

Examples of Present Indefinite Tense in Urdu

Here are 12 useful examples of present indefinite tense in Urdu and English.

اب ہم فعل حال مطلق کی کچھ اور مثالیں پیش کرتے ہیں تاکہ آپ کے لیے سمجھنا آسان ہو جائے۔
  • Does she play tennis?
  • کیا وہ ٹینس کھیلتی ہے؟
  • Where does he study?
  • وہ کہاں پڑھتا ہے؟
  • Do you play the guitar?
  • کیا آپ گٹار بجاتے ہیں؟
  • Where do you live in India?
  • آپ ہندوستان میں کہاں رہتے ہیں؟
  • The human body contains 206 bones.
  • انسانی جسم میں 206 ہڈیاں ہوتی ہیں۔
  • Who cleans the garden?
  • باغ کی صفائی کون کرتا ہے؟
  • I write articles on different topics.
  • میں مختلف موضوعات پر مضامین لکھتا ہوں۔
  • He reads various kinds of books.
  • وہ طرح طرح کی کتابیں پڑھتا ہے۔
  • Umar prefers coffee to tea.
  • عمر چائے پر کافی کو ترجیح دیتا ہے۔
  • I am a peace-loving person.
  • میں امن پسند انسان ہوں۔
  • Do you watch cricket?
  • کیا آپ کرکٹ دیکھتے ہیں؟
  • We contour shopping in this market.
  • ہم اس بازار میں خریداری کے لیے آتے ہیں۔

The Other Present Tenses in Urdu

انگریزی میں زمانۂ حال کے فعل کو چار حصوں میں تقسم کیا گیا ہے اور وہ یہ ہیں:
The 4 Future Tenses Example
Present Indefinite tense I go
Present progressive tense I am going
Present perfect tense I have gone
Present perfect progressive tense I have been going
آج کے سبق (Present Indefinite Tense in Urdu) کے میں ہم نے آپ کو زمانہ حال مطلق کے جملوں کو بنانا سیکھایا۔ اور مثبت, منفی وغیرہ جملہ بنانے کا طریقہ بھی بیان کیا۔ امید ہے آپ اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔ لیکن اگر کچھ نہ سمجھنے میں دشواری ہو؛ تو آپ Comment کرکے ضرور پوچھ لیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top