All Types of Sentences in Urdu with Rules, Examples & Uses

All Types of Sentences in Urdu with Rules, Examples & Uses

Today, we will explain all types of sentences in Urdu which will help you to understand and make English sentences easily.

If you are interested in learning English then you need to know how to make a sentence so we have provided you detailed information about All Types of Sentences in Urdu

Sentence Definition in Urdu (جملہ):

الفاظ کا وہ مجموعہ جو مکمل معنی ادا کرے اسے Sentence (جملہ) کہتے ہیں، اور اس میں ایک فاعل اور ایک فعل ہوتا ہے۔ جیسے:

  • Zaid is an honest man.
  • زید ایک ایماندار شخص ہے۔
  • I live in Mumbai.
  • میں ممبئی میں رہتا ہوں۔
Types of Sentences in Urdu, kinds of Sentences in Urdu

Types of Sentences in Urdu

جملہ کی قسمیں: جملہ کی مختلف اعتبار سے متعدد قسمیں کی جاتی ہیں جن کی وضاحت کچھ اس طرح ہے:

جملہ (Sentence) کو چار اعتبار سے تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

 Classification (پہلی تقسیم)

اس تقسیم کے اعتبار سے Sentence کی چار قسمیں ہیں:

English اردو
Assertive/Declarative Sentence  خبریہ جملہ
Interrogative Sentence سوالیہ جملہ
Imperative Sentence حکمیہ جملہ
Exclamatory Sentence استعجابیہ جملہ

Declarative Sentences in Urdu

وہ جملے جن میں ہم کوئی بیان دیتے ہیں یا ایسے جملے جو بیان کو ظاہر کرتے ہیں انہیں خبریہ جملے کہتے ہیں۔
Examples:
I will go to Mumbai. میں ممبئی جاؤں گا
They have plenty of time. ان کے پاس بہت وقت ہے۔
I will beat you میں تمہیں ماروں گا
SHe runs. وہ دوڑتی ہے۔
She sings. وہ گاتی ہی
I like swimming. میں تیراکی پسند کرتا ہوں
I am sad. میں غمگین ہوں
He is cute. وہ پیارا ہے۔
SHe is eighteen years old. وہ اٹھارہ سال کی ہے
The sky is blue. آسمان نیلا ہے

2. Imperative Sentences in Urdu

وہ جملے جن میں ہم دوسروں کو حکم یا حکم دیتے ہیں انہیں حکمیہ جملے کہتے ہیں۔

Examples:
Wake up early جلدی اٹھو
Clean it اسے صاف کرو
Close it اسے بند کر دو
Put it اسے رکھ دو
Tell me مجھے بتاؤ
Stop smoking تمباکو نوشی بند کرو
Smoke outside سگریٹ نوشی باہر کرو
Boil it اسکو ابالو
Swim here یہاں تیرو
Tell me مجھے بتاؤ
Try again دوبارہ کوشش کرو
Type here یہاں درج کرو
Break it اسے توڑو
Ok. Work چلو کام کرو
Decide it فیصلہ کرو
Wash it اسے دھوؤ
Catch it اسے پکڑو
Write here وہاں انتظار کرو
Follow us ہمیں فالو کریں
Brush your teeth اپنے دانت صاف کرو
Read more مزید پڑھیں
Allow me مجھے اجازت دو
Start working again دوبارہ کام شروع کریں۔

حکمیہ جملے (Imperative Sentences) کو قواعد اور تفصیل کے ساتھ پڑھنے کے لئے نیچے کلک کریں!

3. Interrogative Sentences in Urdu

ایسے جملے جو سوال پوچھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں ان کو سوالیہ جملے کہتے ہیں۔
Examples:
How are you? آپ کیسے ہو؟
What is your name?? آپ کا نام کیا ہے؟
What did you say?? آپ نے کیا کہا؟
Do you know? تمہیں معلوم ہے؟
Will you go? کیا آپ جائیں گے؟
Does he help her? کیا وہ اس کی مدد کرتا ہے؟
Has he got a car? کیا اس کے پاس کار ہے؟
Do you have any questions? کیا تمہارا کوئی سوال ہیں؟
What’s the matter? کیا معاملہ ہے؟
How is the family? اہل و عیال بخیریت ہیں؟
Is it possible? کیا یہ ممکن ہے؟
Are you still angry? کیا آپ اب بھی ناراض ہیں؟
May I go? میں جاؤں؟

4. Exclamatory Sentences in Urdu

وہ جملے جو جذبات، احساسات اور جذبات کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں انہیں فجائیہ جملہ کہا جاتا ہے۔
Examples:
Hey! ارے
Hello! Listen! سنئے
Congratulations! مبارک باد
wonderful! بہت خوب
Excellent! بہت عمدہ، بہت خوب
For your good health! آپ کی بہتر صحت کے لئے
How sad! بہت تکلیف دہ
How dare you! تمہاری اتنی جرات
How absurd! بڑی فضول بات ہے
How sweet! کیا خوب
Disgusting! چھی چھی
How joyful! بڑی خوشی کی خبر ہے
How lovely! کتنا خوبصورت

استعجابیہ جملے (Exclamatory Sentences) کو قواعد اور تفصیل کے ساتھ پڑھنے کے لئے نیچے کلک کریں!

 Classification (دوسری تقسیم)

اس اعتبار سے جملہ کی چھ قسمیں ہو سکتی ہیں:

English اُردو
Affirmative/positive Sentence مثبت جملہ
Negative Sentence بدھ
Interrogative Affirmative سوالیہ مثبت
Interrogative Negative سوالیہ منفی
Interrogative Affirmative With Wh Family سوالیہ مثبت مع ڈبلیو ایچ فیملی
Interrogative Negative With Wh Family سوالیہ منفی مع ڈبلیو ایچ فیملی

یہ وہ طریقہ اور تقسیم ہے جسے ہم simple sentence اور tense کی ہر قسم میں بتاچکے ہیں کہ کسی بھی جملہ کو کیسے ان چھ طریقوں پر بنایا جاتا ہے۔ آپ انہیں نیچے لنک پر کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں۔

 Classification (تیسری تقسیم)

اس تقسیم میں مندرجہ ذیل جملے شامل ہو سکتے ہیں:

Simple Sentences آسان جملے/جملۂ اسمیہ
Tense Sentences-Active ٹینس کے معروف جملے
Tense Sentences-Passive ٹینس کے مجہول جملے
Modal Sentences موڈل افعال
Causative Sentences افعال متعدی بدو مفعول
Conditional Sentences شرطیہ جملے
Optative Sentences دعائیہ جملے
Direct Indirect Sentences روایت لفظی/معنوی
یہ بھی پڑھیں👇

 Classification (چوتھی تقسیم)

اس اعتبار سے جملہ کی چار قسمیں ہیں:

There are four types of sentences in this section which can be explained in Urdu as follows:

English اردو
Simple Sentence مفرد جملہ
Compound Sentence مرکب مطلق
Complex Sentence مرکب مُلتَف
Mixed Sentence مشترک جملہ

اب ہم اس آخری تقسیم کو تفصیل پڑھیں گے۔ لیکن ان کو سمجھنے کیلیے Clause کو سمجھنا ضروی ہے، اس لیے اگر آپ نے Clause نہیں جانتے؛ تو پہلے اسے پڑھ لیں نیچے لنک موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں👇

Simple Sentence in Urdu

A simple sentence is an important type of sentence. Below we have explained it in Urdu in a simple way.

جس جملہ میں صرف ایک سبجیکٹ اور ایک ورب(پریڈکیٹ) ہو تو اسے Simple Sentence (مفرد جملہ) کہتے ہیں۔ جیسے:

Sajid and majid are friends. ساجد اور ماجد دوست ہیں
I don’t want to meet your brother. میں تمہارے بھائی سے ملنا نہیں چاہتا۔
Khalid works hard. خالد محنت کرتا ہے۔
Siddiq writes well. صدیق اچھا لکھتا ہے۔
Yesterday, he went to Delhi. کل وہ دہلی چلا گیا۔

ان سب مثالوں میں صرف ایک فاعل اور ایک ہی فعل (پریڈکیٹ) ہے، اس لیے یہ سب Simple Sentence (مفرد جملہ) کہلائیں گے۔

Compound Sentence in Urdu

جس جملہ میں دو یا دو سے زائد Pricipal Clauses ہوں (یا یوں کہہ سکتے ہیں کہ ایک یا اس سے زائد Co-ordinate Clause ہوں) اسے Compound Sentence (مرکب مطلق) کہتے ہیں، جیسے:

She owned a car, yet she didn’t know how to drive it. وہ ایک گاڑی کا مالک ہے، پھر بھی اسے وہ چلانی نہیں آتی۔
I like coffee, and he likes tea. مجھے کافی پسند ہے اور اسے چائے۔
He couldn’t go home, for he had no place to go. وہ گھر نہیں جا سکا، اس لیے کہ اس کے پاس جانے کیلیے کوئی جگہ نہیں تھی۔
  • پہلی مثال میں yet سے پہلے اور بعد دو principal clause ہیں۔
  • دوسری مثال میں I like Coffee اور he likes tea دو Principal Clause ہیں۔
  • آخری مثال میں for سے پہلے اور بعد دو Principal clause ہیں۔

 ان سب کو صرف ایک Co-ordinate Clause بھی کہہ سکتے ہیں جو دو Principal Clause کا مجموعہ ہوتا ہے- اسی لیے یہ سب Compound Sentence(مرکب مطلق) کہلائیں گے۔

Complex Sentence in Urdu

جس جملہ میں ایک Principal Clause ہو اور ایک یا اس سے زائد Sub-ordinate Clause کا مجموعہ ہوں تو اسے Complex Sentence(مرکب ملتف/مرکب پیچیدہ جملہ) کہتے ہیں۔ جیسے:

Do you know the man who is talking to Ahmad? کیا تم اس آدمی کو جانتے ہو جو احمد سے بات کر رہا ہے؟
We missed our plane because we were late. ہمارا جہاز چھوٹ گیا، کیوں کہ ہمیں دیر ہوگئی تھی۔
The sun was up when I got up. جب میں بیدار ہوا تو سورج طلوع ہو چکا تھا۔
  • پہلی مثال میں who سے پہلے والا اصل کلاؤز اور who سے شروع ہونے والا Sub-ordinate clause ہے، اس لیے یہ بھی Complex Sentence ہوا۔
  • اسی طرح دوسری مثال میں because سے پہلے والا principal clause اور because سے شروع ہونے والا sub-ordinate caluse ہے اسی لیے یہ بھی Complex Sentence ہوا۔
  • اور آخری مثال میں When سے پہلے والا Principal Clause ہے، اس لیے کہ اس میں ایک فاعل اور ایک ورب ہے اور مکمل معنی بھی ادا ہو رہا ہے،لیکن When سے شروع ہونے والا Sub-ordinate Clause ہے، اس لیے کہ اگرچہ اس میں ایک فاعل اور ایک فعل ہے، مگر when کی وجہ سے معنی مکمل نہیں ادا ہو رہا ہے؛ لہذا یہ Complex Sentence کہلائےگا۔

Mixed Sentence in Urdu

جس جملہ میں Sub-Ordinate اور Co-Ordinate دونوں قسم کے Clause ہوں اسے Mixed Sentence (مشترک جملہ) کہتے ہیں، جیسے:

Nasir is very sick today and we will take him to the hospital now, before he gets worse. آج ناصر بہت بیمار ہے، اس لیے ہم اس کی حالت مزید خراب ہونے سے قبل اسے ہسپتال لے جائیں گے۔
Usually I take a walk every day while the sun sets, but it was raining today. میں عام طور پر غروب آفتاب کے وقت ہر دن ٹہلتا ہوں، لیکن آج بارش ہو رہی ہے۔
  •  پہلی مثال میں and سے شروع ہونے والا Co-ordinate Clause ہے، جبکہ before سے شروع ہونے والا sub-ordinate clause ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جس کلاؤز میں ایک سبجیکٹ اور ایک ورب ہو اور شروع میں Coordinating Conjunction یعنی and, but, or, for وغیرہ آئے تو وہ Co-ordinate Clause ہوتا ہے اور اگر شروع میں when, that, while, after, before وغیرہ آئے تو وہ Sub-ordinate Clase کہلاتا ہے
  • اسی طرح دوسری مثال میں but سے شروع ہونے والا Co-ordinate Clause ہے، اور while سے شروع ہونے والا Sub-ordinate Clause۔

اب مذکورہ دونوں مثالوں میں یہ دونوں چیزیں پائی جارہی ہیں، اس لیے یہ Mixed Sentence (مشترک جملہ) کہلائیں گے۔

نوٹ:

مشترک جملہ(Mixed Sentence) کو Compound Complex Sentence بھی کہتے ہیں، اس لیے کہ یہ درحقیقت Compound اور Complex دونوں طرح کے جملوں کو ملاکر بنتا ہے۔

اہم بات:

اگر کوئی Function (عمل) کے اعتبار سے یا مطلقا Sentence کی تقسیم پوچھتا ہے، تو اس سے مراد پہلی تقسیم ہوتی ہے اور اگر کوئی Structure(بناوٹ) کے اعتبار سے پوچھتا ہے تو اس سے مراد آخری تقسیم ہوتی ہے۔
Covered:
  • Types of sentences in Urdu
  • kinds of sentences in Urdu
  • complex sentence in Urdu
  • declarative sentences in Urdu
یہ👇 اسباق بھی پڑھیں!
دیگر اسباق

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top