Infinitive Meaning in Urdu With Examples | Masdar مصدر
Learn Infinitive Meaning in Urdu with Definition and Examples and improve your English understanding. In this article, You will learn the meaning of infinitive in Urdu and the definition of infinitive with easy Examples.
Infinitive Meaning in Urdu
Infinitive meaning in Urdu is ‘Masdar’. Infinitive is written as “Masdar” in roman Urdu and as ‘مصدر’ in Urdu script.
Infinitive | مصدر
Infinitive Definition in Urdu
Infinitive is defined in Urdu as follows:
مصدر وہ کلمہ یا لفظ ہے جس سے فعل اور صیغے (صیغہ کی جمع) بنتے ہیں ۔ اردو میں مصدر کی علامت یہ ہے کہ اس کے آخر میں “نا” ہوتا ہے اور اس میں کوئی زمانہ نہیں پایا جاتا جیسے: آنا, لانا , کھانا , پینا وغیرہ۔
لیکن ہر وہ لفظ جس کے آخر میں “نا” ہو وہ مصدر نہیں ہوتا؛ بلکہ اس لفظ میں کسی کام کے کرنے یا ہونے کا مفہوم بھی ہوناچاہیے۔ جیسے: “نانا” اس لفظ میں کسی کام کا مفہوم نہیں ہے بلکہ ایک تعلق اور رشتہ کا معنی ہے اس لیے یہ مصدر نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں!
انگریزی میں مصدر کی علامت یہ ہے کہ اس سے پہلے لفظ”to” ہوتا ہے۔ جیسے:
English | اردو |
---|---|
To go | جانا |
To sleep | سونا |
To eat | کھانا |
جس طرح اردو میں مصدر سے افعال بنتے ہیں۔ اسی طرح انگریزی میں بھی مصدر (infinitive) سے افعال بنتے ہیں۔ جیسے اگر مصدر سے علامتِ مصدر “to” کو ہٹادیں؛ تو امر (command) والا جملہ بن جائے گا۔ جیسے:
English | اردو |
---|---|
To go ➡️ جانا |
go جا |
To sleep➡️ سونا |
sleep سو |
To eat➡️ کھانا |
eat کھا |
یہ بھی پڑھیں👇