Adverb of Manner in Urdu | Meaning, Definition, Words and Examples
Adverb of Manner Meaning in Urdu
Roman Urdu | Urdu Meaning |
---|---|
Mutallik fale Tariqi | متعلق فعل طریقی |
Adverb of Manner Definition in Urdu
تعریف: جس سے کسی کام کے کرنے کا طریقہ یا انداز معلوم ہو اسے Adverb of Manner (متعلق فعل طریقی) کہتے ہیں، جیسے:
Examples:
- Khalid reads clearly.
- خالد صاف صاف پڑھتا ہے۔
- The soldiers fought bravely.
- فوجی بہادری سے لڑتے ہیں۔
پہلی مثال میں clearly ایک adverb of manner ہے، اس لیے کہ اس سے خالد کے پڑھنے کا طریقہ معلوم ہو رہا ہے یعنی وہ صاف اور واضح پڑھتا ہے، اسی طرح دوسری مثال میں bravely ایک adverb of manner ہے اس لیے کہ اس سے یہ پتا چل رہا ہے کہ فوجی بہادری سے لڑتے ہیں یعنی ان کے لڑنے کا انداز اور طریقہ بہادرانہ ہے۔
List of Adverb of Manner with Urdu meanings
Adverb of Manner کے مشہور الفاظ:
English | اُردو |
---|---|
Widely | بے تحاشا، وسعت سے |
Warmly | دل سے |
Truthfully | سچائی سے |
Suddenly | اچانک |
Successfully | کامیابی سے |
Speedily | تیزی سے |
Slowly | دھیرے سے |
Silently | خاموشی سے |
Seriously | سنجیدگی سے |
Safely | حفاظت سے |
Rudely | بے رخی سے |
Regularly | پابندی سے |
Really | سچ میں |
Quietly | چپکے سے |
Punctually | پابندی سے |
Politely | شائستگی سے |
Perfectly | پوری طرح سے |
Patiently | صبر سے |
Openly | کھلے عام، اعلانیہ |
Neatly | صفائی سے، قرینے سے |
Loudly | زور سے |
Kindly | براہ مہربانی |
Honestly | ایمانداری سے |
Happily | خوشی سے |
Frankly | صاف صاف، کھل کر |
Faithfully | ایمان داری سے |
Exactly | ٹھیک ٹھاک، یقینا |
Eagerly | بے صبری سے |
Easily | آسانی سے |
Correctly | صحیح سے |
Adverb of Manner Examples in Urdu
Adverb of Manner (فعل متعلق طریقی) کی چند مثالیں:
English | Urdu |
---|---|
Calmly | سکون سے |
He did his work slowly and calmly. | اس نے اپنا کام آرام و سکون سے کیا۔ |
Bravely | بہادری سے |
The soldiers fight bravely. | فوجی بہادری سے لڑتے ہیں۔ |
Beautifully | خوبصورتی سے |
I can design it beautifully. | میں اسے خوبصورتی سے ڈیزائن کر سکتا ہوں۔ |
Certainly | یقینا، ضرور |
He will certainly pass the exam. | وہ امتحان میں ضرور پاس ہو جائےگا۔ |
Quickly | جلدی سے، تیزی سے |
Bad news travels quickly. | بری خبر تیزی سے پھیل جاتی ہے۔ |
Gladly | خوشی سے، بخوشی |
I will gladly help you. | میں بخوشی آپ کی مدد کروں گا۔ |
Badly | بری طرح |
He treated me badly. | وہ میرے ساتھ بری طرح پیش آیا۔ |
Thus | اس طرح، نتیجتا، اس لیے |
I didn’t do my homework and thus got a bad grade. | میں ہوم ورک نہیں بناتا، اس لیے میرے اچھے نمبر نہیں آتے۔ |
How to create an adverb of manner in Urdu
ایک adverb of manner بنانے کے لیے ہم عام طور پر صفت کے آخر میں لفظ “ly” بڑھاتے ہیں۔ جیسے:
- quick – quickly
- careful – carefully
- gentle – gently
When an adjective ends in -y we change the -y to -i then add -ly. For example,
اگر کسی صفت کے آخر میں لفظ ‘Y’ ہو، تو ہم اس کو ‘I‘ سے بدل دیتے ہیں، اور اخر میں ly بڑھا دیتے ہیں۔ جیسے:
- happy – happily
- greedy – greedily
- easy – easily
لیکن کچھ متعلق فعل سماعی ہوتے ہیں یعنی وہ بغیر قاعدے کے ہوتے ہیں اور انہیں اہل زبان جیسے استعمال کرتے ہیں ہمیں بھی ویسا ہی کرنا ہے بس۔ جیسے:
- good – well
- hard – hard
- fast – fast
- late – late
- straight – straight
- high – high
Position of an adverb of manner in a sentence
ایک جملے میں ایک متعلق فعل کہاں لگتا ہے؟ اس کی بہت اہمیت ہے کیونکہ اس سے جملہ صحیح اور غلط اور معنی میں تبدیلی ہوجاتی ہے۔
adverbs of manner عام طور پر فعل کے بعد آتا ہے۔
- We dress casually on Mondays.
- She runs very fast.
کبھی کبھی جملہ میں تاکید پیدا کرنے کے لیے فعل سے پہلے لایا جاتا ہے۔ جیسے:
- She hurriedly opened the present.
- They sadly left before we arrived.
- I quickly ran to the shops.
اگر جملے میں دو فعل ہوں تو adverb کی جگہ معنی کو بدل سکتی ہے۔ جیسے:
- They accepted the offer immediately and moved out.
- انہوں نے فوراً پیشکش قبول کر لی اور باہر چلے گئے۔
- They accepted the offer and moved out immediately.
- انہوں نے پیشکش قبول کر لی اور فوراً باہر چلے گئے۔
پہلے جملے میں ‘immediately‘ کا تعلق صرف پہلے فعل سے ہے، جب کہ دوسرے جملے میں ‘immediately‘ دونوں افعال سے متعلق ہے۔