All Tenses in Urdu | 12 Types of Tenses in Urdu
If you get confused while making English Tenses, You should understand English Tenses in Urdu first. Below, We’ve explained what tense is in Urdu, and given you the links of all 12 Types of English tenses in Urdu.
DOWNLOAD IMAGE
Definition of Tenses in Urdu
سب سے پہلے یہ سمجھتے ہیں کہ tenses کسے کہتے ہیں، تو Tenses زمانہ یعنی وقت کو کہتے ہیں۔ اور یہ تین ہیں:
- ماضی (Past): گزراہوا زمانہ
- حال (Present): موجودہ زمانہ جو وقت چل رہاہے۔
- مستقبل (Future): آنے والا زمانہ۔
ہم جب بھی کوئی جملہ بولتے ہیں وہ انہی تین زمانوں میں سے کسی ایک زمانہ سے متعلق ہوتا ہے۔ جیسے:
- اگر آپ کہیں: زید پڑھتا ہے۔ تو یہ زمانۂ حال (Present) ہے۔
- اگر آپ کہیں: زید پڑھتا تھا۔ تو یہ زمانۂ ماضی (Past) ہے۔
- اگر کہیں: زید پڑھے گا۔ تو یہ زمانۂ مستقبل (Future) ہے۔
انگلش میں زمانہ کو Tense کہتے ہیں۔ اور تینوں زمانوں کے نام یہ ہیں:
English | Roman Urdu | Urdu |
---|---|---|
Past | (پَاسٹ) | ماضی |
Present | (پریز َینٹ) | حال |
Future | (فِوچَر) | مستقبل |
12 Types of Tenses in Urdu
انگریزی میں ان تینوں کی چار چار قسمیں ہیں یعنی ماضی کی چار قسم، حال کی چار قسم اور مستقبل کی چا قسم؛ اس طرح کل بارہ قسمیں ہوجاتی ہیں۔
چونکہ انگریزی میں گفتگو کا زیادہ مدار انہیں پر ہوتا ہے اس لیے انگریزی سیکھنے اور اچھی طرح بولنے کے لیے ان کو سمجھنا بہت ضروری ہے اس لیے ہم نے ان بارہ قسموں کو علیحدہ علیحدہ اسباق میں مثالوں کے ساتھ اردو میں تفصیل سے بیان کیا ہے۔
نیچے ہر ایک کی لنک دی گئی ہے آپ کو جو سبق پڑھنا ہو، اس پر کلک کریں اور انگلش سیکھنے کے سفر میں آگے بڑھیں۔
List of All Tenses in Urdu
Learn All Tenses in Urdu with easy examples.
Present Tenses in Urdu | حال
فعل حال کی چار قسمیں ہیں وہ چاروں نیچے مختصر طور پر بیان کی گئیں ہیں۔
1. Present Indefinite Tense in Urdu
تعریف: فعل حال مطلق (Present Indefinite Tense) وہ فعل ہوتا ہے جس سے کسی کام یا فعل کا زمانہ حال میں ہونا یا کرنا معلوم ہو۔
پہچان: Present Indefinite (پِریزَینٹ اِنڈَیفِنِٹ) کو Simple Present Tense (سِمْپَل پِرَیزَینٹ) بھی کہتے ہیں۔ اس کی پہچان یہ ہے کہ اردو میں اس کے آخر میں “تاہوں”، “تاہے”، “تی ہے”، “تے ہیں” یا “تے ہو” جیسے الفاظ ہوتے ہیں۔
- He speaks English fluently.
- وہ انگلش روانی سے بولتا ہے۔
تفصیل سے پڑھیں!
2. Present Continuous Tense in Urdu
تعریف: وہ جملے جن سے زمانۂ حال (موجودہ زمانے) میں کسی کام کا جاری رہنا معلوم ہو، لیکن جاری رہنے کا وقت نہ معلوم ہو (کب ختم ہوگا) انہیں اردو میں فعل حال جاری/ فعل حال استمراری اور انگلش میں Present continuous tense کہتے ہیں۔
پہچان: اس کی علامت یہ ہے کہ اردو میں اس کے آخر میں “رہا ہوں”، “رہا ہے” ، “رہی ہے”، “رہے ہیں”، “رہے ہو” جیسے الفاظ ہوتے ہیں۔ جیسے:
- He is learning English.
- وہ انگلش سیکھ رہا ہے۔
تفصیل سے پڑھیں!
3. Present Perfect Tense in Urdu
تعریف: وہ جملے جن سے زمانۂ حال (موجودہ زمانے) میں کسی کام کا مکمل ہونا معلوم ہو، انہیں اردو میں زمانہ حال مکمل اور انگلش میں Present Perfect Tense کہتے ہیں۔
پہچان: اس کی علامت یہ ہے کہ اردو میں اس کے آخر میں “چکاہوں”، “چکاہے”، “چکی ہے”، “چکے ہیں”، “چکے ہو” یا “لیاہے”، “دیاہے”، “لی ہے”، “دی ہے” جیسے الفاظ ہوتے ہیں۔
- I have learnt English.
- میں انگریزی سیکھ چکا ہوں۔
تفصیل سے پڑھیں!
4. Present Perfect Continuous Tense in Urdu
علامت: (پِرَیزَینٹ پرفیکٹ کنٹینواَس) کی علامت وہی ہے جو Present Continuous کی ہے یعنی اس کے آخر میں اردو میں “رہاہوں”، “رہاہے”، “رہی ہے”، “رہے ہیں”، “رہے ہو” جیسے الفاظ ہوتے ہیں۔ لیکن فرق یہ ہے کہ Present Continuous میں بس کسی واقعے کی خبر ہوتی ہے اور Present Perfect Continuous میں خبر کے ساتھ وقت کا ذکر بھی ہوتا ہے۔
- I have been reading since morning.
- میں صبح سے پڑھ رہاہوں۔
تفصیل سے پڑھیں!
Past Tenses in Urdu | فعل ماضی
فعل ماضی کی بھی چار قسمیں ہیں جنہیں نیچے بالترتیب بیان کیا گیا ہے۔
1. Past Indefinite Tense in Urdu
تعریف: وہ فعل جس سے کسی کام یا فعل کا زمانہ ماضی میں ہونا یا کرنا معلوم ہو، اسے اردو میں فعل ماضی مطلق اور انگریزی میں Past Indefinite Tense کہتے ہیں۔
پہچان: اس کی علامت یہ ہے کہ اردو میں اس کے آخر میں “آ” “اے” “ای” کی آواز ہوتی ہیں۔
- He told me that.
- اس نے مجھے یہ بتایا
تفصیل سے پڑھیں!
2. Past Continuous Tense in Urdu
تعریف: وہ جملے جن سے زمانۂ ماضی (گزرے ہوئے زمانے) میں کسی کام کا جاری رہنا معلوم ہو، لیکن جاری رہنے کا وقت نہ معلوم ہو (کب ختم ہوگا) انہیں اردو میں فعل ماضی جاری/ فعل ماضی استمراری اور انگلش میں Past continuous tense کہتے ہیں۔
علامت (Pehchan): Past Continuous Tense (پِاسٹ کنٹینواس) کو Past Progressive (پِاسٹ پروگریسیو) بھی کہتے ہیں۔ اس کی علامت یہ ہے کہ اردو میں اس کے آخر میں “رہاتھا”، “رہی تھی”، “رہے تھے” جیسے الفاظ ہوتے ہیں۔
- He was doing a great job.
- وہ بہت اچھا کام کر رہا تھا۔
تفصیل سے پڑھیں!
3. Past Perfect Tense in Urdu
تعریف: وہ جملے جن سے زمانۂ ماضی (گزرے ہوئے زمانے) میں کسی کام کا مکمل ہونا معلوم ہو، انہیں اردو میں زمانہ ماضی مکمل اور انگلش میں Past Perfect Tense کہتے ہیں۔
علامت: Past perfect Tense (پِاسٹ پرفیکٹ) کی علامت یہ ہے کہ اردو میں اس کے آخر میں “چکاتھا”، “چکی تھی”، “چکے تھے” یا “لیاتھا”،” دیاتھا”،”لی تھی”،”دی تھی” جیسے الفاظ ہوتے ہیں۔
- When I arrived he had already gone.
- جب میں پہنچا تو وہ پہلے ہی جا چکا تھا۔
تفصیل سے پڑھیں!
4. Past Perfect Continuous Tense in Urdu
پہچان: Past Perfect Continuous Tense (پِاسٹ پرفیکٹک کنٹنواس) کی علامت وہی ہے جو Past Continuous کی ہے یعنی اس کے آخر میں اردو میں “رہاتھا”، “رہی تھی”، “رہے تھے” جیسے الفاظ ہوتے ہیں۔ لیکن فرق یہ ہے کہ Past Continuous میں وقت کا ذکر نہیں ہوتا ہے اور اس میں وقت کا ذکر ہوتا ہے۔
- I had been waiting for two hours.
- میں دو گھنٹے سے انتظار کر رہا تھا۔
تفصیل سے پڑھیں!
Future Tenses in Urdu | فعل مستقبل
فعل مستقبل کی چاروں قسمیں نیچے مختصراً بیان کی گئی ہیں۔
1. Future Indefinite Tense in Urdu
تعریف: فعل مستقبل مطلق (Future Indefinite Tense) وہ جملے ہوتے ہیں جن کا استعمال کسی واقعہ یا خبر کے بارے میں یہ بتانے کیلئے ہوتا ہے کہ وہ ابھی نہیں ہوئے ہیں، بلکہ مستقبل میں ہوں گے۔
پہچان: Future Indefinite (فیوچر اِنڈَیفِنِٹ) کو Simple Future Tense (سِمْپَل فیوچر ٹینس) بھی کہتے ہیں۔ اس کی علامت یہ ہے کہ اردو میں اس کے آخر میں “گا”، “گے”یا ” گی” جیسے الفاظ ہوتے ہیں.
- He will sell the house.
- وہ گھر بیچ دے گا۔
تفصیل سے پڑھیں!
2. Future continuous tense in Urdu
تعریف: وہ جملے جن سے زمانۂ مستقبل (آنے والے زمانے) میں کسی کام کا جاری رہنا معلوم ہو، انہیں اردو میں زمانہ مستقبل جاری اور انگلش میں Future continuous tense کہتے ہیں.
پہچان: Future Continuous Tense (فیوچر کنٹینواس) کو Future Progressive (فیوچر پروگریسیو) بھی کہتے ہیں۔ اس کی پہچان یہ ہے کہ اردو میں اس کے آخر میں “رہا ہوگا“، “رہی ہوگی“، رہے ہوگے“، “رہے ہوں گے“، “رہی ہوں گی” جیسے الفاظ ہوتے ہیں۔
- They will be enjoying the party.
- وہ پارٹی سے لطف اندوز ہوں گے۔
تفصیل سے پڑھیں!
3. Future Perfect Tense in Urdu
تعریف: فعل مستقبل مکمل (Future Perfect Tense) وہ جملے ہوتے ہیں جن کا استعمال کسی واقعہ یا خبر کے بارے میں یہ بتانے کیلئے ہوتا ہے کہ وہ مستقبل میں ہوچکے ہوں گے۔
علامت: Future Perfect Tense (فیوچر پرفیکٹ) کی علامت یہ ہے کہ اردو میں اس کے آخر میں “چکا ہوگا”، “چکی ہوگی”، “چکے ہوں گے” یا “لیا ہوگا”، “دیا ہوگا”، “لی ہوگی”، “دی ہوگی” جیسے الفاظ ہوتے ہیں۔
- I will have completed the task when you arrive.
- جب تم آؤگے میں کام ختم کرچکا ہوں گا۔
تفصیل سے پڑھیں!
4. Future Perfect Continuous Tense in Urdu
علامت: Future Perfect Continuous (فیوچر پرفیکٹک کَنْٹی نِوْاَس) کی علامت وہی ہے جو Future Continuous کی ہے یعنی اس کے آخر میں اردو میں “رہاہوگا”, ” رہی ہوگی” , “رہے ہوگے”, “رہے ہوں گے” جیسے الفاظ ہوتے ہیں۔ لیکن فرق یہ ہے کہ Future Continuous میں وقت کا ذکر نہیں ہوتا ہے اور Future Perfect Continuous میں وقت کے ساتھ لفظ”سے” کا استعمال ہوتا ہے۔
Next year, I will have been working at that bank for three years.
اگلے سال، میں اس بینک میں 3 سال سے کام کر رہا ہوں گا۔
تفصیل سے پڑھیں!
Passive Voice Tenses in Urdu | مجہول جملے
Present | حال مجہول
Past | ماضی مجہول
Future | مستقبل مجہول
,We’ve listed all types of tenses in Urdu you just need to click on the link and learn all about tenses in Urdu.
It helps me very much .I am very to learn this tenses in simple words through this article .
versy simple urdum
Excellent