Cases of Noun in Urdu – Meaning, Types and Examples in Urdu

Cases of Noun in Urdu – Meaning, Types and Examples in Urdu

آج کے سبق میں اسم کی ایک اہم تقسیم Case (حالت) کے بارے میں پڑھیں گے اور جانیں گے کہ کون سا لفظ حالت فاعلی میں ہے، کون حالت مفعولی میں اور کون حالت اضافی میں ہے۔

Cases of Noun Meaning in Urdu

کیس Case (حالت) کے ذریعہ یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ کسی Noun کا استعمال کس طرح کیا گیا ہے؟ یا یوں کہیے کہ جو شکلیں جملے میں مقام بتائیں انہیں Case کہتے ہیں۔

اس کو اردو میں اس طرح بھی سمجھ سکتے ہیں کہ کسی بھی جملے میں اسم کبھی فاعل یا مبتدا بنتا ہے، کبھی مفعول بنتا ہے تو کبھی کچھ اور،بس انہیں چیزوں کی جس کے ذریعہ پہچان ہوتی ہے۔ اسے Case (حالت) کہتے ہیں۔

Types of Cases of Noun in Urdu

حالت کی قسمیں: انگلش میں Case کی تین قسمیں  ہوتی ہیں:
  1. Nominative Case (نومِنَٹِو)حالت فاعلی
  2. Objective Case (اوبجےکٹِو) حالت مفعولی
  3. Possessive Case(پَزے سِو) حالت اضافی

Nominative Case in Urdu

جب کسی  جملے میں کوئی اسم یا ضمیر(Noun یا Pronoun) فعل (Verb) کے subject(فاعل/مبتدا) کی شکل میں آتی ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ یہ اسم یا ضمیر Nominative case (حالت فاعلی) میں ہے. جیسے:

  • Ahmad writes a letter.
  • احمد خط لکھتا ہے۔

یہ ایک جملہ ہے، اس میں Ahmad کا استعمال “write” فعل کے subject کے طور پر ہوا ہے، لہذا  Ahmad یہاں پر Nominative case میں ہوا۔

ایک اور مثال دیکھیے:

  • He speaks English.
  • وہ انگریزی بولتا ہے۔

اس جملہ میں He ایک ضمیر ہے جو Speaks فعل کے subject کے طور پر استعمال کی گئی ہے،لہذا یہ ضمیر He یہاں پر Nominative Case  میں ہوا۔

پہچان:

سبجیکٹ کا پتا لگانے کیلیے جملہ کے فعل میں “کون” یا “کس نے” لگا کر سوال کیجیے تو پتا چل جائےگا۔ جیسے:

  • سوال: انگلش کون بولتا ہے؟
  • جواب: احمد

معلوم ہوا کہ احمد subject ہے۔

Objective Case in Urdu

جب کسی  جملے میں کوئی اسم یا ضمیر(Noun یا Pronoun) فعل (Verb) کے object(مفعول) کی شکل میں آتی ہے،تو اس کا مطلب ہے کہ یہ اسم یا ضمیر Objective  case (حالت مفعولی) میں ہے،جیسے:

  • Zaid reads books.
  • زید کتابیں پڑھتا ہے۔

اس جملے میں دیکھیے کہ Zaid تو Subject ہے لیکن books کا استعمال “reads” جو فعل ہے اس کے مفعول کے طور پر ہوا ہے؛ لہذا books یہاں پر Objective Case میں ہوا۔

Asjad reads books.Therefore, people like him.

اسجد کتابیں پڑھتا ہے۔ اس لیے لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔

اس میں دوسرے جملے میں Like فعل ہے، اس کے بعد جو him آیا ہے  وہ ایک ضمیر ہے،اس کا استعماک “like” فعل کے object کے طور پر ہوا ہے؛لہذا him یہاں پر objective case میں ہوا۔

پہچان:

اوبجیکٹ (مفعول) کا پتا لگانے کیلیے جملہ کے فعل میں “کیا” یا “کس کو” لگا کر سوال کیجیے تو جواب میں مفعول کا پتا چل جائےگا،جیسے:

  •  سوال: اسجد کیا پڑھتا ہے؟
  • جواب:  کتابیں

معلوم ہوا کہ”کتابیں” مفعول ہے۔

Possessive Case in Urdu

جب ایک اسم سے کسی دوسرے اسم پر حق وملکیت یا قبضہ کا پتا چلے تو اسے Possessive case کہتے ہیں. جیسے:

  • This is Majid’s house.
  • یہ ماجد کا گھر ہے۔

اس جملے میں دیکھیے Majid’s ایک اسم ہے، اس کی ملکیت ایک دوسرے اسم house (گھر) پر ظاہر ہو رہی ہے(کہ گھر اس کا ہے)؛لہذا  Majid’s یہاں Possessive case میں ہوا۔

اسی طرح دوسری مثال ہے:

  • Khadi’s pen is new.
  • خالد کا قلم نیا ہے۔

اس جملے میں دیکھیے Khalid’s ایک اسم ہے اور ایک دوسرے اسم Pen پر اس کا حق اور ملکیت ظاہر ہورہی ہے(خالد کا قلم)،لہذا Khalid’s یہاں پر Possessive case میں ہوا۔

یاد رکھیں!

(1) حالت اضافی Possessive case میں noun کے بعد s’ لگا ہوا ہے یہ اس کی علامت ہے اور اردو میں اس کا ترجمہ کا،کے،کی سے ہوتا ہے۔

(2) حالت فاعلی Possessive case کا استعمال ہمیشہ حق وملکیت اور قبضہ ظاہر کرنے کیلیے نہیں ہوتا ہے،بلکہ کبھی کبھی تصنیف،شفقت،مبدأ(اصل) وغیرہ ظاہر کرنے کیلیے بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔ جیسے:

  • Molana Azad’s book
  • مولانا آزاد (مصنف) کی کتاب

اس میں مولانا آزاد کتاب کی کتاب سے مراد ان کی تصنیف کردہ، اسلیے کہ وہی اس کے مصنف ہیں،کتاب کسی اور کی ملکیت میں ہو،پھر بھی یہ کہہ سکتے ہیں،اسلیے کہ تصنیف ان کی ہی ہے۔

Mother’s love_ ماں کی محبت

اس میں love پر ماں کا قبضہ نہیں ہے، بلکہ شفقت کی وجہ سے ان کی طرف نسبت کی گئی ہے۔

President’s speech _ صدر کی تقریر

اس میں تقریر پر صدر کی ملکیت نہیں،بلکہ مبدأ اور اس تقریر کی اصل بتانے کیلیے ان  کی طرف نسبت کی گئی ہے۔

0 thoughts on “Cases of Noun in Urdu – Meaning, Types and Examples in Urdu”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top