Stative Verbs in Urdu with Examples

Stative Verbs in Urdu with Examples

Today we’re going to look at some really Important verbs called stative verbs in Urdu.

سبق شروع کرنے سے پہلے نیچے والے جملوں کو دیکھیے:

  • I understand.☑️
  • I am understanding.❎
  • I have a new phone.☑️
  • I am having a new phone.❎
  • I am having a good time.❎

کیا آپ جانتے ہیں ان میں سے کچھ جملے صحیح اور کچھ غلط کیوں ہیں حالانکہ ہم نے جملہ بنانے کے جو قواعد ہیں ان میں کوئی غلطی نہیں کی؟

آج ہم کچھ ایسے اہم فعل کو دیکھنے جا رہے ہیں جنہیں stative verbs کہتے ہیں۔ اور اخیر میں آپ کو یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ اوپر والے جملوں میں سے کچھ غلط کیوں ہیں اور آپ کو انگلش بولتے وقت ان کا خیال کیوں رکھنا چاہیے۔

چلیے ہم stative verbs کی تعریف سے شروع کرتے ہیں۔۔۔

What are stative verbs?

Stative verbs are the opposite of action verbs, also called dynamic verbs. Let’s look at them together.

Stative verbs (مستقل فعل) action verbs کے مخالف ہوتے ہیں جنہیں dynamic verbs بھی کہا جاتا ہے۔ آئیے ان کو ایک ساتھ دیکھتے ہیں۔

Stative verb meaning in Urdu

Stative verbs وہ افعال ہیں جو فاعل کی خبر اور اس کی حالت بتاتے ہیں اور یہ بتاتے ہیں کہ جملے کا زمانہ کونسا ہے یعنی ماضی ,حال یا مستقبل۔ جیسے:

  • Zaid is at home
  • زید گھر پر ہے۔

اس جملہ میں “is” زید کی حالت بتارہاہے، اور یہ بھی بتارہا ہے کہ یہ جملہ حال کا ہے۔ زید اس وقت گھر پر ہے نہ کہ ماضی میں تھا۔

یا یوں کہیے کہ جن افعال میں کوئی حرکت اور Action ہوتا ہے وہ  Action verb اور جن میں کوئی حرکت یا Action نہیں ہوتا وہ Stative verbs ہوتے ہیں اسی لیے یہ دون ایک دوسرے کی ضد ہیں۔

 چلیے Stative اور Action verb کا تقابل کرتے ہیں۔ اس سے آپ بہتر سمجھ پائیں گے۔

  • Stative verb    – Action verb
  • Zaid likes cake – Zaid eats cake

ان دونوں جملوں میں like ایک Stative verb اور eat ایک Action verb ہے کیونکہ like یعنی کسی چیز کو پسند کرنے میں کوئی حرکت اور کوئی action نہیں ہوتا جب کہ eat یعنی کھانے میں action اور حرکت ہوتی ہے۔

Types of Stative Verbs

آسان الفاظ میں یوں سمجھیے کہ جن کاموں میں حرکت ہو یعنی ہمارے جسم ہاتھ، پاؤں وغیرہ کا استعمال ہو وہ Action Verbs ہوتے ہیں۔ جیسے۔

  • Drive: گاڑی چلانا
  • run: دوڑنا
  • Walk: چلنا

اور جن افعال میں حرکت نہ ہو یعنی جسم کا استعمال نہ ہو بلکہ جذبات، خیالات وغیرہ ہوں، تو انہیں stative verbs کہتے ہیں۔ اور اس کی کئی صورتیں ہوسکتی ہیں۔ لیکن مشہور چار صورتیں ہیں، حواس(Senses)، جذبات(Emotions)، وجود(Being) اور ملکیت(Possession)۔

چلیے تفصیل سے جانتے ہیں۔۔۔

Emotion and Thought Verbs

 جذبات وغیرہ میں کوئی حرکت نہیں ہوتی اس لیے وہ بھی کہلاتے ہیں۔ جیسے،

  • Like: پسند کرنا
  • love: محبت کرنا
  • dislike: نا پسند کرنا
  • hate: نفرت کرنا
  • Adore: عزت کرنا
  • Despise: نا پسند کرنا
  • Doubt: شک کرنا
  • Feel: محسوس
  • Believe: بھروسہ کرنا
  • Forget: بھول جانا
  • Remember: یاد کرنا
  • Agree: متفق ہونا
  • disagree: متفق نہ ہونا
  • Enjoy: لطف اندوز ہونا
  • Need: ضرورت پڑنا
  • Think: سوچنا
  • Recognize: پہچاننا
  • Understand: سمجھنا
  • know: جاننا

Sensing Verbs

اسی طرح وہ کام جو ہمارے حواس یعنی آنکھ، کان، ناک وغیرہ سے متعلق ہیں وہ بھی stative verbs کہلاتے ہیں۔ جیسے:

  • Smell: سونگھنا
  • Taste: چکھنا
  • Hear: سننا
  • See: دیکھنا
  • Look: دیکھنا

Possession Verbs

وہ ہوتے ہیں جو ملکیت یا تعلق کو ظاہر کرتے ہیں۔ جیسے:
  • Have: پاس ہونا، مالک ہونا
  • Belong: تعلق رکھنا
  • Include: شامل ہونا
  • Own: مالک ہونا
  • Want: چاہنا
  • I have an older sister
  • میری ایک بڑی بہن ہے۔

Being/Qualities Verbs

وہ فعل جو موجود ہونے کی حالت کو بیان کرتے ہیں۔
  • Be/Are/Is
  • Weigh: وزن کرنا
  • Contain: حامل ہونا
  • Involve: شامل کرنا
  • Contain: شامل کرنا، ضبط کرنا
  • Consist: مشتمل ہونا

قاعدہ

اگرچہ stative verbs حال، ماضی، یا مستقبل کے جملوں میں ہوسکتے ہیں، لیکن  عام طور پر فعل جاری (progressive شکل) یعنی وہ جملے جن میں فعل کی ‘ing form’ کا استعمال ہوتا ہے  ان میں stative verbs کا استعمال نہیں ہوتا ہے یا یوں کہیے کہ present continuous اور future continuous  میں stative verbs کا استعمال نہیں ہوتا ہے۔ جیسے یوں نہیں کہہ سکتے؛ “I am having a pencil.”
اسی قاعدہ کی رو سے اوپر والے جملے غلط ہیں۔
  • I am understanding❎
  • I am having a new phone.❎
  • I am having a good time.❎
یہ تینوں غلط ہیں کیونکہ “understand” اور “have” ایک  stative verb ہے اور اس کا استعمال present continuous اور future continuous  میں نہیں ہوتا ہے جیسا کہ ابھی آپ کو معلوم ہوا۔
لیکن جیسے ہر زبان میں کچھ جملے قواعد سے مستثنیٰ ہوتے ہیں، انگریزی میں بھی کچھ جملے ہیں جو stative verbs ہونے کے باوجود بھی progressive شکل میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ میکڈونلڈ کا نعرہ I’m loving it میں “love” ایک “stative verb” ہے جو present continuous شکل میں ہے. اس قسم کے جملے اگرچہ قاعدے کے خلاف ہیں لیکن عام طور پر استعمال ہوتے ہیں، اسی طرح ایک جملہ ہے “You’re looking awesome” اس میں بھی stative verb کا استعمال قاعدے خلاف ہے لیکن مستعمل ہے۔
خیر یہ کچھ جملے چھوڑ کر  stative verb کا استعمال present continuous اور future continuous  میں نہیں کیا جاتا ہے اور نہ ہی کرنا چاہیے۔ ہم نے یہ مستثنیٰ جملوں کا ذکر اس لیے کیا تاکہ کبھی انہیں سنیں تو قاعدے کے خلاف پاکر اچنبھے میں نہ پڑجائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top