Modifying comparisons – Adjectives

Modifying comparisons – Adjectives

کیا آپ جانتے ہیں کہ انگریزی میں مختلف صفتوں میں چیزوں کا موازنہ کیسے کرتے ہیں؟

پہلے ان جملوں کو دیکھیے!

  • وہ اپنے بھائی سے بہت چھوٹا ہے۔
  •  اچھے معیار کے موزے اتنے ہی اہم ہیں جتنے آپ کے جوتے۔
  •  ہمارے ہوٹل کا کمرہ بالکل ویسا ہی تھا جیسا کہ تصاویر میں دکھایا گیا تھا۔
یہ اور اس جیسے جملے ہم ایک چیز کا دوسری چیز سے موازنہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ انگریزی میں بھی ان کو بنانا آسان ہے، بس کچھ ضروری قواعد معلوم ہونے چاہیے۔
اس لیے آج ہم آپ کو Modifying comparisons یعنی انگریزی میں چیزوں کا موازنہ کرنے کے طریقے سیکھائیں گے۔

Modifying comparisons

جب ہم اردو میں چیزوں کا موازنہ کرتے ہیں تو وہ دو طرح کے ہوتے ہیں۔
  • یا تو ان میں فرق ہوتا ہے۔ جیسے: “یہ کافی اس چائے سے کہیں زیادہ اچھی ہے۔”
  • یا دونوں برابر ہوتے ہیں اور ان میں بالکل ہی فرق نہیں ہوتا۔ جیسے: “زید اتنا ہی اچھا ہے جتنا عمر”
بنیادی طور پر تو یہی دو صورتیں ہوتی ہیں؛ لیکن ان میں بھی کئی شکلیں نکلتی ہیں جن کو ہم ابھی تفصیل سے جانیں گے۔۔۔

Showing differences

اگر دو چیزوں کا موازنہ کرنا ہو اور وہ دونوں ایک جیسے نہ ہوں، بلکہ دونوں میں فرق ہو، تو ہم کئی طریقوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔

comparative adjectives

ہم مختلف چیزوں میں فرق بیان کرنے کے لیے تقابلی صفت (comparative adjectives) کا استعمال کر سکتے ہیں۔
  • Nazia is taller than Sajida.
  • نازیہ ساجدہ سے لمبی ہے۔
  • This house is higher than that house.
  • یہ گھر اس گھر سے اونچا ہے۔
  • Nasir is more handsome than Wasif.
  • ناصر واصف سے زیادہ خوبصورت ہے۔
  • Amjad is more intelligent than Asjad.
  • امجد اسجد سے زیادہ ذہین ہے۔
  • You’re more patient than I am۔
  • تم مجھ سے زیادہ صبر کرنے والے ہو۔
  • His first book is less interesting than his second.
  • ان کی پہلی کتاب ان کی دوسری کتاب سے کم دلچسپ ہے۔
  • Anas is less tall than Aman.
  • انس امن سے کم لمبا ہے۔
  • Majid is less handsome than Khalid.
  • ماجد خالد سے کم خوبصورت ہے۔
  • Faiza is better of the two girls.
  • فائزہ ان دونوں لڑکیوں سے اچھی سے۔
  • Nasir is better of the two students.
  • ناصر ان دونوں طالب علموں سے اچھا ہے۔
  • There is more water than milk here.
  • یہاں دودھ سے زیادہ پانی ہے

فعل کے درمیان موازنہ

اسی طرح ہم تقابلی صفت (comparative adjectives) کا استعمال فعل کے مابین موازنہ کرنے کے لیے بھی کرسکتے ہیں:

  • Walking is easier than running.
  • It’s easier to walk than run.
  • چلنا دوڑنے سے زیادہ آسان ہے۔
  • Writing is harder than speaking.
  • It’s harder to write than speak
  • لکھنا بولنے سے زیادہ مشکل ہے۔

(اس سے) اچھا/ Preferable to

اگر دو یا زیادہ چیزوں میں کوئی چیز اچھی ہو، تو اس فرق کو بیان کرنے کے لیے ہم لفظ “Preferable to” کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس طرح کہ جو چیز اچھی ہو اس کو Preferable to سے پہلے اور جس چیز سے اچھی ہو اسے Preferable to کے بعد ذکر کرتے ہیں۔

  • This is preferable to that.
  • یہ اس سے اچھا ہے۔
  • Biryani is preferable to fried rice.
  • بریانی تلے ہوئے چاول سے اچھا ہے۔

(سے) مختلف /different from

اسی طرح ہم ایک اور الفاظ کا استعمال چیزوں میں فرق بیان کرنے کے لیے کر سکتے ہیں:
  • different from /مختلف

  • Mumbai is different from Delhi.
  • ممبئی دلی سے مختلف ہے۔

یہ وہ طریقے ہیں جب ہمیں بتانا ہو کہ دو چیزوں میں فرق ہے، لیکن کبھی کبھی چیزوں بہت بڑا فرق ہوتا ہے اور کبھی بہت معمولی سا فرق ہوتا ہے تو اس کو انگلش میں کیسے بیان کریں گے؟
یہ آسان ہے اور اوپر ذکر کیا ہوا طریقہ ہی استعمال ہوگا بس کچھ الفاظ بڑھانے ہوں گے۔ جن کا ذکر ہم نیچے کر رہے ہیں۔۔

Showing big differences

 اگر چیزوں میں بہت بڑا فرق ہو، تو اسے بیان کرنے کے لیے ہم چند الفاظ کا استعمال کریں گے۔

  • Much better than
  • Far better than
  • Still better
  • Better still
  • کہیں زیادہ اچھا

جملوں میں مثالیں:

  • This book is far better than that book.
  • یہ کتاب اس کتاب سے کہیں زیادہ اچھی ہے۔
  • This coffee is much better than that tea.
  • یہ کافی اس چائے سے کہیں زیادہ اچھی ہے۔
  • This pen is still better.
  • یہ قلم کہیں اچھا ہے۔
  • This food is better still.
  • یہ کھانا کہیں اچھا ہے۔

اس کے علاوہ ہم تقابلی صفتوں (comparative adjectives) کے ساتھ چند الفاظ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

  • much
  • so much
  • a lot
  • even
  • far
جملوں میں مثالیں:

  • He is much smarter than Zakir.
  • وہ ذاکر سے بہت زیادہ ہوشیار ہے۔
  • Your room is much bigger than mine.
  • تمہارا کمرہ میرے مقابلے میں بہت بڑا ہے۔
  • He was far experienced than the other applicant.
  • وہ دوسرے درخواست دہندگان سے کہیں زیادہ تجربہ کار تھا.

Showing small differences

اگر چیزوں میں معمولی فرق بیان کرنا ہو، تو ہم comparative adjectives کے ساتھ چند کا استعمال کرسکتے ہیں:

  • slightly
  • a little
  • a bit
  • a little bit
  • not much
جملوں میں مثالیں:

  • My car is a little bit faster than yours.
  • میری گاڑی آپ کی (گاڑی) کے مقابلے میں تھوڑا تیز ہے
  • This watch is a little more expensive.
  • یہ گھڑی تھوڑی مہنگی ہے۔
  • Houses in my city are not much more expensive than flats.
  • میرے شہر میں مکانات فلیٹوں سے زیادہ مہنگے نہیں ہیں۔

Showing there is no difference

اگر دو چیزوں کا موازنہ کرنا ہو اور وہ دونوں ایک جیسے ہوں، اور ان دونوں میں کوئی فرق نہ ہو، تو ہم کئی طریقوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔

As۔۔۔۔ as/ اتنا ہی۔۔۔ جتنا

ہم یہ کہنے کے لیے کہ دو چیزیں ایک جیسی ہیں as … as کا (دونوں کے بیچ میں ایک صفت لگا کر) استعمال کرسکتے ہیں، اور یہ کہنے کے لیے کہ ایک چیز دوسری جیسی نہیں ہے not as … as کا استعمال کرسکتے ہیں۔

  • Her hair is as long as mine.
  •  اس کے بال اتنے ہی لمبے ہیں جتنے میرے
  • It’s not as sunny as yesterday.
  • کل جتنی دھوپ نہیں ہے۔

اس کا استعمال دو طرح ہوتا ہے، ایک یہ کہ دونوں طرف لفظ “As” ہوتا ہے اور بیچ میں وہ صفت جس میں دوچیزوں یا شخصوں کو برابر بتانا ہو، دوسرا یہ کہ دونوں طرف لفظ “As” ہوتا ہے اور بیچ میں متعلق فعل۔ جیسے:

1. As+ adjective + as

  •              As adj  as
  • Sajid is as tall as majid.
  • ساجد اتنا ہی لمبا ہے جتنا کہ ماجد۔
  • My brother is as intelligent as my friend.
  • میرا بھائی اتنا ہی ذہین ہے جتنا کہ میرا دوست۔
  • She isn’t as beautiful as her sister.
  • وہ اتنی خوبصورت نہیں ہے جتنی کہ اس کی بہن ہے۔

2. As+ adverb + as

  •                As adv as
  • He runs as fast as I.
  • یہ چھوٹا لڑکا اتنا تیز دوڑ سکتا ہے جتنا کہ میں۔
  • Ahmad writes as beautifully as Nasir.
  • احمد اتنا خوبصورت لکھتا ہے جتنا کہ ناصر۔
  • Sajid doesn’t work as hard as majid.
  • ساجد اتنی محنت نہیں کرتا جتنی کہ ماجد۔

So….. as/ اتناہی۔۔۔۔۔ جتنا (منفی)

So+adjective/adverb+ as 

  •               So adj as
  • He isn’t so tall as Tanweer.
  • وہ اتنا لمبا نہیں ہے جتنا کہ تنویر۔
  • This tower isn’t so high as that.
  • یہ ٹاور اتنا اونچا نہیں ہے جتنا کہ وہ۔
  • He can’t write so beautifully as Ahmad.
  • وہ اتنا خوبصورت نہیں لکھ سکتا جتنا کہ احمد۔

 🖊️یاد رکھیے🖊️

So….. as کا استعمال صرف منفی جملوں میں ہوتا ہے۔

As much/as many۔۔۔۔۔۔ as/اتنا ہی۔۔۔ جتنا (مقدار)

  • As+much/many +noun+as
  •             As much noun as
  • I have as much milk as khalid.
  • میرے پاس اتنا دودھ ہے جتنا کہ خالد کے پاس۔
  • He has as much money as I.
  • اس کے پاس اتنا پیسہ ہے جتنا کہ میرے پاس۔
  • Rashid has as many friends as I.
  • راشد کے اتنے دوست ہیں جتنے کہ میرے۔
  • Nasir has as many books as his friend.
  • ناصر کے پاس اتنی کتابیں ہیں جتنی کہ اس کے دوست کے پاس۔

The same…… as/ ویسا ہی۔۔۔۔ جیسا 

The same + noun+ as 

  •         The same noun as 
  • It is the same pen as Ahmad’s.
  • یہ ویسا ہی قلم ہے جیسا احمد کا ہے
  • This is the same watch as mine.
  • یہ ویسی ہی گھڑی ہے جیسی میری ہے۔
  • This is the same book as I bought yesterday.
  • یہ ویسی ہی کتاب ہے جیسی کل میں نے خریدی تھی۔
  • This is the same bag that Tasleem brought yesterday.
  • یہ ویسا ہی بیگ ہے جو تسلیم کل لایاتھا۔

Just as… in the same way/ جس طرح۔۔۔۔۔اسی طرح

اس میں دو جملے ہوتے ہیں پہلے جملے میں Just as کا استعمال کرتے ہیں اور دوسرے میں in the same way کا۔ جیسے:
Sentence 1 Sentence 2
Just as in the same way
Just as it’s important for you,
جس طرح یہ تمہارے لیے اہم ہے
in the same way it’s important for me.
اسی طرح یہ میرے لیے اہم ہے
  • Just as it’s impossible for you to agree with me, in the same way it’s impossible for me to agree with you.
جس طرح تمہارے لیے مجھ سے متفق ہونا ناممکن ہے، ٹھیک اسی طرح میرے لیے بھی آپ سے متفق ہونا ناممکن ہے۔
  • Just as he tries to help me in all situations, in the same way I always try to take care of him.
جس طرح وہ ہر حالت میں میری مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے اسی طرح میں بھی ہمیشہ اس کا خیال رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top