Use Of There in Urdu – Meaning, Rules and Examples
آج کے سبق (Use Of There in Urdu) میں ہم “There” کا اردو معنیٰ (Urdu meaning)، اس کا استعمال (Use)، اور Their اور There میں فرق (Difference) کو پوری تفصیل اور مثالوں کے ساتھ بالکل آسان انداز میں سمجھیں گے۔
کیونکہ “There” انگلش کے ان الفاظ میں سے ہے جو بہت الجھن پیدا کرتے ہیں اور بہت استعمال بھی ہوتے ہیں۔ اور اس لفظ میں الجھن یہ ہوتی ہے کہ بہت ساری جگہوں پر اس کا استعمال تو ہوتا ہے لیکن اس کا کچھ معنی نہیں ہوتا ہے۔ اس لیے انگریزی سیکھنے والا طالب علم پریشان ہوجاتا ہے کہ کہاں استعمال کرے اور کہاں نہیں اور اگر کسی جملے میں یہ لفظ ہے؛ تو اس کا مطلب کیا سمجھے۔ اس لیے اگر آپ کو اردو میں There کے استعمال (Use of There in Urdu) نہیں معلوم؛ تو جہاں انگریزی بولنے میں غلطیاں کریں گے وہیں انگریزی سمجھنا بھی آپ کے لیے دشوار ہوگا۔
تو چلیے شروع کرتے ہیں۔
There Meaning in Urdu
Different Use Of There in Urdu
There کا استعمال دو طرح ہوتا ہے ایک معنی دار جہاں اس کا ایک معنی اور مطلب ہوتا ہے، اور دوسرا معنیٰ کے بغیر جہاں اس کا استعمال تو ہوتا ہے؛ لیکن کچھ معنی نہیں ہوتا ہے۔ اس طرح اس کے استعمال کے چار طریقے ہوجاتے ہیں؛ ایک معنی دار والا اور تین طریقے معنیٰ کے بغیر والے۔
چلیے تفصیل سے سمجھتے ہیں:
Use of There in Urdu (پہلا طریقہ):
سب پہلا طریقہ وہی مشہور ہے جہاں There کا استعمال here(یہاں) کے مقابلے میں ہوتا ہے اور اس کا معنی ہوتا ہے “وہاں” اور اس صورت میں “There” ایک Adverb of place کہلاتا ہے۔ جیسے:
- He lives there.
- وہ وہاں رہتا ہے۔
- Go there.
- وہاں جاؤ۔
- Look there
- وہاں دیکھو۔
- I have gone there.
- میں وہاں جا چکا ہوں۔
- Two boys are there.
- وہاں دو لڑکے ہیں۔
- No one is there.
- وہاں کوئی نہیں ہے
اب ہم There کے ان طریقوں کی بات کریں گے جہاں There کا استعمال تو ہوتا ہے؛ لیکن معنی کے بغیر یعنی اس کا کچھ معنی اور ترجمہ نہیں ہوتا ہے۔
Use of There in Urdu (دوسرا طریقہ):
کسی بھی جملے کے تین اہم حصے ہوتے ہیں؛ فعل (Verb)، فاعل (Subject) اور مفعول(Object) اگر ان میں سے کوئی ایک نہ ہو؛ تو جملہ مکمل نہیں ہوتا ہے۔
لیکن انگریزی میں کچھ جملے ایسے ہوتے ہیں جن میں فاعل اور فعل تو ہوتا ہے؛ لیکن مفعول(Object) نہیں ہوتا ہے؛ تو ایسے جملوں کو مکمل کرنے کے لیے مفعول(Object) کی جگہ There کا استعمال کرتے ہیں۔ جیسے اگر ہمیں بولنا ہو:
تو اگر اس جملے کی انگریزی بنائیں گے تو اس طرح ہوگا:
- Subject + Verb + Object
- A king + was + _____
یہ جملہ اردو میں تو مکمل ہے؛ لیکن انگریزی کے قاعدہ کے اعتبار سے ناقص ہے کیونکہ مفعول(Object) نہیں ہے۔
اس لیے ہم مفعول(Object) کی جگہ There کا استعمال کریں گے، تو جملہ اس طرح ہوجائے گا:
- Subject + Verb + Object
- A king + was + there
اب جملہ مکمل اور درست ہو گیا، لیکن زیادہ مناسب اور مستعمل طریقہ یہ ہے کہ ایسی صورت میں اہل زبان (انگریز) There اور فاعل کی جگہ ایک دوسرے سے بدل دیتے ہیں اور “There” کو فاعل کی جگہ یعنی شروع میں اور فاعل کو “There” کی جگہ یعنی آخر میں لکھ دیتے ہیں۔
اب جملہ اس طرح ہوگا:
- Object + Verb + Subject
- There + was + a king
یعنی اس میں “There” اگرچہ ایک مفعول کے بدلہ میں ہے، لیکن جملہ میں فاعل کی جگہ پر استعمال ہوا ہے۔ اور king جو کہ فاعل ہے لیکن مفعول کی جگہ یعنی بعد میں لکھا گیا ہے۔
یہاں یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ “There” اگرچہ فاعل کی جگہ آگیا ہے لیکن یہ ہے مفعول (Object) ہی، فاعل نہیں بنا ہے اس لیے اس پر فاعل کے احکام لاگو نہیں ہوں گے؛ بلکہ کسی فعل یا معاون فعل میں اعتبار اصلی فاعل کا ہی ہوگا There کا نہیں۔ یعنی جیسا فاعل (Subject) ہوگا واحد، جمع اور متکلم، مخاطب اور غائب اسی اعتبار سے فعل آئے گا۔ جیسے:
ایک بادشاہ تھا۔
اس میں فاعل (Subject) ایک بادشاہ ہے جو کہ 3rd Person singular ہے اس لیے “Was” آئےگا اور جملہ ہوگا:
There was a king.
دوسری مثال:
اسی طرح ایک جملہ ہے:
گھر میں تین بچے ہیں۔
یہاں تین بچے Subject ہے جو کہ 3rd person plural ہے، تو plural ہونے کی وجہ سے یہاں are آئےگا، اور جملہ ہوگا:
There are three children in the house.
Use of There in Urdu (تیسرا طریقہ):
تیسرا طریقہ یہ ہے کہ اگر Objective parts (مفعول کا حصہ) اس کی شروعات کسی Preposition (حرفِ جر) سے ہو ہو تو اس Preposition سے پہلے there کا استعمال کرتے ہیں، نہ بھی کریں تو چل جائےگا، لیکن استعمال کرنا زیادہ اچھا اور انگریزی کے عین مطابق ہوتا ہے. جیسے:
اگر ہم اس طرح کہیں:
- Subject + Verb + Objective parts
- A king + was + in that forest.
اس جنگل میں ایک بادشاہ تھا
یہ جملہ صحیح ہے لیکن اس طرح زیادہ استعمال نہیں ہوتا ہے؛ بلکہ اس میں Objective parts سے پہلے There کا اصافہ کرکے اس طرح کہتے ہیں:
- Subject + Verb + Objective parts
- A king + was + (there) in that forest.
- A king was there in that forest.
- اس جنگل میں ایک بادشاہ تھا۔
اسی طرح دوسری مثال ہے:
ٹیبل پر کیا تھا؟
- Subject + Verb + Objective parts
- What + was + on the table?
اس جملہ کا Objective parts ہے on the table اور شروع میں on ہے جو کہ ایک Preposition ہے، اس لیے اس سے پہلے there لگے گا، اور جملہ ہوگا:
- Subject + Verb + Objective parts
- What + was + (there) on the table?
- What was there on the table?
- What there was there on the table?
- A king was there in that forest.
- There was a king in that forest.
- What was there on the table?
- What there was there on the table?
یاد رکھیں!
- Delhi is in India.
- دہلی ہندوستان میں ہے۔
- The door was open.
- دروازہ کھلا ہے۔
- Zaid is at home.
- زید گھر میں ہے۔
Use of There in Urdu (چوتھا طریقہ):
Simple sentences (سادہ جملے/جملہ اسمیہ) کی دوسری قسم جس میں Has,Have/Had اور Will have کا استعمال ہوتا ہے ان میں Has, Have/Had کی جگہ آپ There کا استعمال کرسکتے ہیں۔ جیسے:.
اس بلڈنگ میں ایک لفٹ ہے۔
- There is a lift in this building.
- This building has a lift.
مدرسے میں ایک کنواں ہے۔
- There is a well in the madrsa.
- The madarsa has a well.
Use of There in Urdu (There is no…/کوئی… نہیں)
کچھ جملے ایک ترکیب کا استعمال کرکے بنائے جاتے ہیں:
There is no…
اس صورت میں اس کا ترجمہ ہوتا ہے “کوئی۔۔۔۔نہیں”۔ جیسے:
- There is no option.
- کوئی چارہ نہیں ہے۔
- There is no room.
- کوئی گنجائش نہیں ہے۔
- There is no doubt.
- کوئی شک نہیں ہے۔
- There is no need.
- کوئی ضرورت نہیں ہے۔
- There is no way.
- کوئی راستہ نہیں ہے۔
- There is no hope.
- کوئی امید نہیں ہے۔
- There is no limit.
- کوئی حد نہیں ہے۔
- There is no difference.
- کوئی فرق نہیں ہے۔
- There is no future.
- کوئی مستقبل نہیں ہے۔
- There is no end.
- کوئی انتہا نہیں ہے۔
ان جملوں کے آگے ہم مزید الفاظ جوڑ کر انہیں اور لمبا بھی کرسکتے ہیں۔ جیسے:
- There is no chance to win the game.
- کھیل جیتنے کا کوئی موقع نہیں ہے۔
- There is no need to ask.
- پوچھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
Use of There in Sentences
There کا استعمال جملوں کی تمام قسموں؛ مثبت، منفی، سوالیہ اور منفی سوالیہ ہر ایک میں ہوتا ہے. اس لیے ہم جملوں میں there کے استعمال (Use of There) کی چند مثالیں پیش کررہے ہیں تاکہ آپ کو اندازہ ہوجائے اور اس کے مطابق جملہ بناسکیں۔
There is used in all kinds of sentences ie positive, negative, Interrogative and negative Interrogative. So we are giving some examples of use of there in sentences with Urdu meanings so that you can guess and make sentences accordingly.
Use of There (affirmative)
English Sentences | اردو جملے |
There is a cat in the house. | گھر میں ایک بلی ہے۔ |
There is a problem here. | یہاں ایک مسئلہ ہے۔ |
There was a temporary issue. | ایک عارضی خرابی تھی۔ |
There were a lot of people in the garden. | باغ میں بہت سے لوگ تھے۔ |
Use of There (negative)
English Sentences | اردو جملے |
There is no book there. | وہاں کوئی کتاب نہیں ہے۔ |
There is nothing to do. | کچھ کرنے کو نہیں ہے۔ |
There was no library in my school. | میری اسکول میں کوئی لائبریری نہیں تھی۔ |
There was no one here. | یہاں کوئی نہیں تھا۔ |
Use of There (Interrogative)
English Sentences | اردو جملے |
Was there someon? | کیا کوئی تھا؟ |
Is there any problem with my friends? | کیا میرے دوستوں سے کچھ پریشانی ہے؟ |
Are there any cookies left? | کیا کچھ کوکیز بچی ہے؟ |
Were there a lot of people in the garden? | کیا باغیچہ میں بہت سارے لوگ تھے؟ |
Use of There (Negative Interrogative)
English Sentences | اردو جملے |
Is there not a cat in the house. | کیا گھر میں کوئی گاڑی نہیں ہے؟ |
Was there no one here? | کیا یہاں کوئی نہیں تھا؟ |
Was there nothing to say? | کیا کہنے کو کچھ نہیں تھا؟ |
Were there no books here? | کیا یہاں کوئی کتاب نہیں تھی؟ |
Other uses of There in Urdu
Subject مبتدا |
VERB TO BE | ||
---|---|---|---|
ماضی past tense |
حال present tense |
مستقبل future tense |
|
I | was | am | will be |
You | were | are | will be |
He / She / It | was | is | will be |
We | were | are | will be |
You | were | are | will be |
They | were | are | will be |
There with question tags
There with any tense of ‘be’.
Use of There, Their and They’re in Urdu
There, Their اور they’re ایسے الفاظ ہیں جو بہت کنفیوژن پیدا کرنے والے الفاظ ہیں، کیونکہ ان کا تلفظ ایک جیسا ہے اور سننے اور بولنے میں ایک جیسی آواز آتی ہے؛ لیکن ہجے اور معنی مختلف ہیں۔ آئیے سمجھتے ہیں کہ ان کو صحیح طور پر کیسے استعمال کریں۔
یہ جاننے کے لیے کہ ان تین الفاظ؛ کو صحیح طور پر کیسے استعمال کریں یہ جاننا ضروری ہے کہ ان میں فرق کیا ہے۔
Difference Between Their There and They’re in Urdu
There اشارہ کرتا ہے ایک جگہ کی طرف خواہ ظاہری طور پر ہو نہ ہو۔
They’re مخفف (Contraction) ہے They are کا۔ یعنی They اور are کو جوڑ کر ایک مختصر لفظ بنایا گیا ہے۔
Their ایک اضافت والا لفظ ہے. یہ اس میں اور اس سے جڑے ہوئے لفظ نسبت اور تعلق ہوتا ہے۔ اور اردو میں اس کا ترجمہ ہوتا ہے ‘ان کا/ ان کی/ان کے’۔ جیسے:
- ان کا دشمن :: Their enemy
- ان کی کتابیں :: Their books
- ان کے عقائد :: Their beliefs
Conclusion
آج ہم نے Use Of There in Urdu یعنی اردو میں There کے مختلف استعمال کو جانا اور سمجھا۔ اور اگر آپ نے اسے اچھی طرح سمجھ لیا ہے؛ تو امید ہے اب There کے استعمال یا ترجمہ میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔ بس اب اس لفظ کو اعتماد کے ساتھ استعمال کرنا شروع کردیجیے تاکہ آپ Use of There میں ماہر ہو جائیں۔