Use of It in Urdu – Meaning, Use and Examples
- It Meaning in Urdu
- Use Of It in Urdu
- Difference between its and it’s in Urdu
“IT” ایک Pronoun ہے اور اس کا معنی”یہ“یا “وہ” ہوتا ہے۔ لیکن Use of it یعنی “It” کے استعمال میں انگلش سیکھنے والے کو عام طور پر تین طرح کی پریشانی ہوتی ہے؛ پہلی یہ بہت سی جگہوں پر اس کا استعمال تو ہوتا ہے؛ لیکن اس کا کوئی معنی نہیں ہوتا ہے۔ دوسری یہ کہ its اور it’s کا تلفظ ایک ہوتا ہے؛ لیکن معنی الگ اور آخری پریشانی یہ کہ It اور This کا معنی ایک ہوتا ہے؛ لیکن استعمال الگ۔ اس لیے آج ہم جانیں گے:
- Use Of It in Urdu
- its اور it’s میں فرق
تو چلیے شروع کرتے ہیں۔…
It Meaning in Urdu
Word | Urdu Meaning |
---|---|
It | یہ |
It | وہ |
Different Use Of It in Urdu
اردو میں “It” کا استعمال (Use of it) بھی “There” کی طرح دو طریقوں سے ہوتا ہے ایک معنی دار جہاں اس کا ایک معنی اور مطلب ہوتا ہے، اور دوسرا معنیٰ کے بغیر جہاں اس کا استعمال تو ہوتا ہے؛ لیکن اردو ترجمہ میں اس کا کچھ معنی نہیں ہوتا ہے۔ اور اس صورت میں اس کی کیی قسمیں بن جاتی ہیں۔
پہلے وہ استعمال دیکھتے ہیں جہاں اس کا معنی (meaning) اور مطلب ہوتا ہے:
Use of it in Urdu (First method):
لفظ ‘it’ کے استعمال کا پہلا طریقہ وہ ہے جہاں It کا معنی (Meaning) “یہ” یا “وہ” ہوتا ہے، اور وہ ایک Subject (فاعل) یا Object (مفعول) کے طور پر استعمال ہوتا ہے. جیسے:
- It is a pen.
- یہ ایک قلم ہے۔
- Where is my phone? I can’t find it anywhere.
- میرا فون کہاں ہے؟ وہ مجھے کہیں مل نہیں رہا ہے۔
- It is very easy.
- یہ بہت آسان ہے۔
ان سب میں it کا استعمال فاعل یا مفعول کے طور پر ہوا ہے۔ اور ان جیسے جملوں میں اس کا معنیٰ (Meaning) “یہ” یا “وہ” ہوتا ہے۔
Use of it in Urdu (Second method):
It کے استعمال کا دوسرا طریقہ وہ ہے جب عام طور پر it کا کوئی معنی نہیں ہوتا ہے اور یہ جملہ کے شروع میں لگتا ہے۔ اور اس وقت اسے Introductory it کہتے ہیں.
اب Use of it کے اس طریقہ استعمال کی کئی صورتیں ہیں جنہیں ہم ایک کرکے بیان کررہے ہیں:
عام قاعدہ:
جب جملہ میں وقت، دن، مہینہ، موسم، برسات، گرمی، سردی وغیرہ کی بات ہو، یا جملہ میں کوئی فاعل ہی نہ ہو؛ تو اس صورت میں “it” کو فاعل (Subject) کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ جیسے:
- It’s 7 o’clock now.
- سات بج رہے ہیں۔
- It is rainy.
- موسم بارش والا ہے۔
- It is very difficult to understand him.
- اسے سمجھنا بہت مشکل ہے۔
- It is nice to meet you.
- مل کر خوشی ہوئی۔
- It is not good to tell a lie.
- جھوٹ بولنا اچھی بات نہیں ہے۔
- It matters.
- اس سے فرق پڑتا۔
- It is Sunday today.
- آج اتوار ہے۔
یہ تو ہوا ایک عمومی قاعدہ کہ جملہ میں کوئی فاعل نہ ہو یا جملہ میں وقت وغیرہ کی بات ہو؛ تو “it” کا استعمال کرتے ہیں۔ اب ہم آپ کو تفصیل سے بتائیں گے کہ وقت، دن، مہینہ اور سال وغیرہ کے ساتھ “It” کا استعمال مختلف طریقوں سے کیسے ہوتا ہے۔
Let’s look at some different uses of it with time, day, month and year with Urdu translation:
Use of it with days in Urdu
کوئی بھی جملہ دن (Day) سے شروع کرنا بہتر نہیں ہے، جیسے اگر ہم اس طرح کہیں: آج منگل ہے: Today is Tuesday
تو یہ طریقہ صحیح ہے؛ لیکن مناسب نہیں ہے، بلکہ ہم ایسی جگہوں پر فاعل (Subject) کے طور پر “It” کا استعمال کرتے ہیں، اور دن (Day) کو مفعولی حصہ (Objective parts) میں ڈال دیتے ہیں۔ جیسے:
- Sub + Verb + Objective parts
- It + is + Tuesday today
- آج منگل ہے۔
- It was Monday yesterday
- کل پیر تھا۔
- It will be Wednesday tomorrow.
- کل بدھ ہوگا۔
- It will be a holiday tomorrow.
- کل چھٹی ہوگی۔
- It is my birthday today.
- آج میرا یوم پیدائش ہے۔
- It was a holiday yesterday.
- کل چھٹی تھی۔
- It was very hot the day before yesterday.
- پرسوں بہت گرمی تھی۔
- It is Wednesday today.
- آج بدھ ہے۔
- It will be Friday tomorrow.
- کل جمعہ ہے۔
- It is Sunday tomorrow.
- کل اتوار ہے
- It was moonlight night yesterday.
- کل چاندنی رات تھی۔
- Was it very hot yesterday?
- کیا کل بہت گرمی تھی؟
Use of it with days (وقت ہوگیا)
- It + Has Bee:: وقت ہوگیا ہے/ ہو چکا ہے
- It + Had Been :: وقت ہوگیا تھا/ ہوچکا تھا
اگر اس طرح کے جملے ہوں جن میں وقت گزرنے کی بات ہو، جیسے:
دو ہفتے ہو گئے/چکے ہیں/ گئے تھے/ چکے تھے۔ بہت دن ہو گئے/ چکے ہیں/ گئے تھے/ چکے تھے وغیرہ۔
تو ہم فاعل (Subject) کے طور پر “It” کا استعمال اور فعل (Verb) کے طور پر Has Been یا Had Been کا استعمال کرکے جملے بنائیں گے:
- Sub + Verb + Objective parts
- It + has/had been + 3 weeks
- تین ہفتے ہوگئے ہیں
- It had been 3 weeks
- تین ہفتے ہوگئے تھے۔
- It has been many years
- بہت سال ہوچکے ہیں۔
- It had been 2 years
- دو سال ہوچکے تھے۔
اب اگر یہ بتانا ہو کہ اتنا “وقت کس کو” لگا ہے؛ تو ہم “To” کے ساتھ ضمیر یا اسم کا استعمال کریں گے۔ جیسے:
To him/her (اسے), To you(تمہیں), To them(انہیں/ان کو), To me(مجھے/ مجھ کو), To Zaid(زید کو)
Examples (مثالیں):
- It has been 3 weeks to us.
- ہمیں تین ہفتے ہوگئے ہیں۔
- It had been 10 minutes to him.
- اسے دس منٹ ہو گئے تھے۔
اور اگر بتانا ہو کہ اتنا وقت “کیا کرتے ہوئے” لگا؛ تو جس کام میں وقت لگا ہے ہم اس فعل کا استعمال ing کے ساتھ کریں گے۔ جیسے:
- Reading: پڑھتے ہوئے
- Writing: لکھتے ہوئے
- Learning: سیکھتے ہوئے
- It has been three days since meeting you.
- تم سے ملتے ہوئے تین دن ہو چکے ہیں۔
- It has been 7 years living with him.
- اس کے ساتھ رہتے ہوئے سات سال ہو چکے ہیں۔
- It had been 5 months to Akram meeting me.
- اکرم کو مجھ سے ملتے ہوئے پانچ مہینے ہو گئے تھے۔
اگر کہنا ہو اتنا وقت “کس کام کو ہوئے” لگا؛ تو ہم “Having” اور اس کے بعد 3rd Form of Verb (فعل کی تیسری شکل) کا استعمال کریں گے۔
- Having met: ملے ہوئے
- Having seen: دیکھے ہوئے
- Having said: کہے ہوئے
- Having told: بتائے ہوئے
- It has been months to me having taught you.
- آپ کو پڑھاتے ہوئے مجھے کئی مہینے ہو گئے ہیں۔
- It has been many years having seen you.
- تمہیں دیکھے ہوئے کئی سال ہوگئے۔
- It had been 5 weeks having met him.
- اس سے ملے ہوئے پانچ مفتے ہوچکے تھے۔
- It has been 3 days having told that.
- یہ بتائے ہوئے تین دن ہوگئے ہیں۔
- It has been 3 weeks to me meeting
- مجھے ملتے ہوئے 3 ہفتے ہوگئے ہیں۔
- (یعنی 3 ہفتوں سے مل رہا ہوں۔)
- It has been 3 weeks to me having met
- مجھے ملے ہوئے 3 ہفتے ہوگئے ہیں۔
- (یعنی 3 ہفتہ پہلے ملا تھا۔)
Use of it with time (وقت لگنا)
It + Take : وقت لگنا
اگر اس طرح کے جملے ہوں جن میں وقت لگنے کی بات ہو، جیسے: وقت لگا، لگتا ہے، لگ چکا ہے، لگے گا، لگنا چاہیے، لگ سکتا ہے وغیرہ تو ہم “It” کا استعمال فاعل کے طور پر اور “Take” کا استعمال فعل کے طور پر کرکے جملے بنائیں گے. اب Take کی کونسی شکل (Form) ہوگی یہ اس پر منحصر ہے کہ جملہ کون سے زمانے کا ہے۔ جیسے:
- It takes 2 minutes (حال)
- دو منٹ لگتے ہیں
- It took 2 minutes (ماضی)
- 2 منٹ لگے
- It will take 2 minutes (مستقبل)
- دو منٹ لگیں گے
اب ہم اس جملہ میں اس طرح کا اصافہ بھی کرسکتے ہیں:
- مجھے دو منٹ لگتے ہیں
- It takes 2 minutes to me
- It takes me 2 minutes
اسی میں فعل کا اضافہ کرکے یوں بھی کرسکتے ہیں:
- کھانے میں دو لگتے ہیں
- It takes 2 minutes to eat
- مجھے کھانے میں دو لگتے ہیں
- It takes me 2 minutes to eat
Use of it in Sentences
- It can take 2 minutes to reach.
- پہنچنے میں دو منٹ لگ سکتا ہے۔
- It should take only 5 minutes to bathe.
- نہانے میں صرف پانچ منٹ لگنا چاہیے۔
- It takes two minutes.
- دو منٹ لگتا ہے۔
- It took 3 minutes.
- تین منٹ لگا۔
- It has taken 5 hours.
- پانچ گھنٹہ لگ چکا ہے۔
- How many times will it take?
- It had taken 15 minutes to complete homework.
- ہوم ورک کرنے میں 15 منٹ لگے تھے۔
- It took more than 10 days to do this.
- اسے کرنے میں دس دن سے زائد لگا۔
- کتنا وقت لگےگا؟
- How many hours does it take?
- کتنے گھنٹے لگیں گے
Use of it with time (اتنا بجا ہے)
اگر کوئی آپ سے پوچھے:
What time is it?/ What is the time?
کتنے بجے ہیں/ کتنا وقت ہوا ہے؟
تو ہم جتنا بجا ہے اس سے پہلے لفظ It’s/ it is کا استعمال کرکے وقت بتا سکتے ہیں۔
- It’s/ It is + time
- It’s + 9 o’clock
- نو بجا ہے۔
- It’s quarter to five
- پونے پانچ بجے ہیں
- It’s quarter past five
- سوا پانچ بجے ہیں۔
Use of it with time (وقت ہے)
- It is time to : (فلاں کام کا) وقت ہے
- It is not time to : (فلاں کام کا) وقت نہیں ہے
وقت کے ساتھ it’s time to/ it is not time to کا استعمال کرکے اس طرح کے جملے بنائے جاتے ہیں۔ جیسے:
- It’s time to sleep.
- یہ سونے کا وقت ہے۔
- It isn’t time to sleep.
- یہ سونے کا وقت نہیں ہے
- It’s time to work
- یہ کام کرنے کا وقت ہے۔
- It’s time to perform salah.
- یہ نماز کا وقت ہے۔
- It’s time to learn English.
- یہ انگلش سیکھنے کا وقت ہے۔
Use of it (کچھ افعال کے ساتھ)
کچھ افعال; Occur, Appear, Happen, Seem, Look کے ساتھ بھی فاعل کے طور پر “It” کا استعمال کرتے ہیں۔ جیسے:
- It seems that you are tired.
- لگتا ہے کہ آپ تھکے ہوئے ہیں۔
- It looks as if it’s going to rain.
- لگتا ہے کہ بارش ہونے والی ہے۔
- It appears that it is very important.
- لگتا ہے کہ یہ بہت ضروری ہے۔
- It occurred to me to visit my parents.
- مجھے لگا کہ والدین سے مل لینا چاہیے۔
- It happens.
- ایسا ہوتا ہے۔
جب کسی جملے میں Main Verb (فعل اصلی) Rain یا Hail ہو؛ تو “It” کا استعمال فاعل (Subject) کے طور پر ہوتا ہے۔
- Rain: بارش ہونا
- Hail: اولے پڑنا
Tense | انگلش جملے |
Affirmative | It rains بارش ہوتی ہے۔ |
Negative | It doesn’t rain بارش نہیں ہوتی ہے۔ |
Interrogative | Does it rain? کیا بارش ہوتی ہے؟ |
Negative Interrogative | Doesn’t it rain? کیا بارش نہیں ہوتی ہے؟ |
اسی حساب سے آپ جملوں کی باقی قسمیں بنا سکتے ہیں۔
Use of it (جملہ کو فاعل بنانا)
فاعل جملے کا جزو ہوتا ہے؛ لیکن کبھی کبھار پورا مکمل جملہ ہی کسی اور جملے کا فاعل بنتا ہے، اس وقت اس فاعل بننے والے جملے کو “It” کے ذریعے بنانا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ جیسے:
Use of it in Sentences
- It is true that he was a great writer
- سچ ہے کہ وہ ایک بڑا لکھاری تھا۔
- It is probable that he will not come.
- ممکن ہے کہ وہ نہ آئے۔
- It’s good that she’s doing more exercise.
- اچھی بات ہے کہ وہ مزید مشق کر رہی ہے۔
- It’s quite likely that we shall be late
- قوی امکان ہے کہ ہمیں دیر ہو جائے، اس لیے ہمارے بنا ہی شروع کریں۔
Use of it in Urdu (جب فاعل مصدر کا معنی دے)
اردو میں مصدر کی علامت “نا” یعنی فعل کے آخر میں “نا” ہوتا ہے۔ جیسے: کھانا، پینا، سونا وغیرہ اور انگریزی میں مصدر کی علامت “To” ہے یعنی فعل کے شروع میں “to” ہوتا ہے۔ جیسے:
- سونا : To sleep
- کھانا: To eat
- پینا : To drink
اب اگر کسی جملہ میں فاعل مصدر کا معنی ادا کر رہا ہو؛ تو مفعول کو جملہ کے شروع میں “It” کے ساتھ لاکر فاعل کو مؤخر کردینا بہتر ہوتا ہے۔ جیسے:
- Subject + Verb + Object
- To learn English + is + easy
- Subject + Verb + Object
- To learn English + is + easy
- 🔁
- It is easy to learn English.
- انگلش سیکھنا آسان ہے۔
- It could be dangerous to drive fast.
- تیز گاڑی چلانا خطرناک ہو سکتا ہے۔
- It was pleasant to sit on the beach.
- سمندر کے کنارے بیٹھنا خوش کن تھا۔
- It is nice to talk to you.
- آپ سے بات کرکے اچھا لگا۔
Use of it (فاعل کی تاکید)
کسی فاعل کی تاکید اور اس پر زور دینے کے لیے بھی it کا استعمال کرتے ہیں۔ جیسے:
- It’s Zaid, who wrote this article.
- زید ہی نے تو یہ مضمون لکھا تھا۔
- It’s he, who meets you.
- وہی تو تم سے ملتا ہے۔
- It’s we, who will help you.
- ہم ہی تو آپ کی مدد کریں گے۔
- It’s thought, that makes us different.
- سوچ ہی تو ہمیں مختلف بناتے ہیں۔
- It was Khalid who took you to Delhi.
- خالد ہی تو آپ کو دہلی لے گیا تھا۔
Difference Between its and it’s in Urdu
ان دونوں کا تلفظ ایک ہی ہوتا ہے؛ لیکن معنی اور لکھنے میں بڑا فرق ہوتا ہے۔
تلفظ: Its / It’s (اِٹٔسٔ)
Its کیا ہے؟
Its ایک اضافت والا لفظ ہے جس کا استعمال غیر ذوی العقول یعنی انسانوں کے علاوہ جانور یا غیر جاندار چیزوں کے لیے ہوتا ہے۔ اور اس کا مطلب ہوتا ہے: اس کا، اس کی۔ جیسے:
- Its: اس کا/ اس کی
- This is a train Its speed is awesome.
- یہ ٹرین ہے۔ اس کی رفتار شاندار ہے۔
- The cat is small, but its tail is long.
- بلی چھوٹی ہے، لیکن اس کی پونچھ لمبی ہے۔
- Every country has its own problem.
- ہر ملک کی اپنی پریشانی ہے۔
It’s کیا ہے؟
It’s ایک Contraction ہے جسے “it is” یا “it has” کو جوڑ کر اس طرح بناتے ہیں کہ is کا اور has کا صرف s لیتے ہیں اور بیچ میں Apostrophe (علامت حذف”‘”) لگادیتے ہیں۔
اگر جملہ میں it’s کا استعمال ہو، جس میں it کے ساتھ ایک Apostrophe (یہ ‘ علامت حذف) ہو، پھر s ہو، تو اس کا مطلب یہ “it is” یا “it has” کا مخفف Contraction ہے. جیسے:
- It’s / It is یہ ہے / وہ ہے
- It’s free.= it is free.
- یہ مفت ہے۔
- It’s/ It Has: یہ ہوگیا/ ہو چکا
- It’s disappeared = It has disappeared.
- وہ غائب ہوگیا ہے۔
Conclusion:
- It Meaning in Urdu
- Use of it in Urdu
- Use of it and this in Urdu
- Difference between its and it’s in Urdu
Sir!
Do you have you utube channel plz metion it name.