Participles in Urdu – Meaning, Examples, Types | Sifat E Faeli صفت فعلی
If you’re wondering what participle is in grammar and what it does, you’re not alone. These verbs can be tricky to master. Let’s explore:
- Participle meaning in Urdu
- What is a participle in grammar in Urdu?
- Present Participle meaning in Urdu
- Present participle in Urdu
- Past Participle meaning in Urdu
- Past participle in Urdu
- Participle meaning in Urdu
- Participle definition in Urdu
- Types of Participle in Urdu
Participle in Urdu
Participle meaning in Urdu
Participle meaning in Urdu is sifat-e faeli as written in Roman Urdu and (صفت فعلی) as written in Urdu.
سب سے پہلے ہم ” Participle meaning in Urdu” یعنی اردو میں Participle کا مطلب جانیں گے۔ تو اردو میں Participle کو ‘صفت فعلی’ کہتے ہیں۔
اب سمجھیے کہ صفت فعلی یا Participle کیا ہیں..
Participle definition in Urdu
Participle is defined in Urdu as follows:
Participle (صفت فعلی) وہ الفاظ ہوتے ہیں جو Verb (فعل) سے ماخوذ ہوتے ہیں اور Adjective (صفت) یا فعل کا کام کرتے ہیں کرتے ہیں۔
اسے اس طرح سمجھیے جیسے ہم اردو میں بولتے ہیں؛ روتے روتے، ہنستے ہوئے، سو کر، کرنے کے بعد، دوڑتا ہوا، اسی طرح ٹوٹی ہوئی کھڑکی، کھلا ہوا دروازہ، روٹھا ہوا بچہ وغیرہ یہ تمام صفت فعلی ہیں، اور ان کا استعمال انگلش میں بہت ہوتا ہے، اس لیے انہیں اچھے سے جاننا اور سمجھنا ضروری ہے۔
- He is weeping. (verb)
- وہ رو رہا ہے۔
- I saw a weeping boy. (Adjective)
- میں نے ایک روتے ہوئے لڑکے کو دیکھا۔
- He is running in the field. (Verb)
- وہ میدان میں دوڑ رہا ہے۔
- The running boy is my younger brother. (Adjective)
- دوڑتا ہوا/دوڑنے والا لڑکا میرا چھوٹا بھائی ہے۔
- The work has tired me. (Verb)
- کام نے مجھے تھکا دیا ہے۔
- A tired man is sitting in the shade of a tree. (Adjective)
- ایک تھکا ہوا شخص ایک درخت کے سایہ میں بیٹھا ہوا ہے۔
- We crossed the road and boarded the bus. (Verb)
- ہم نے روڈ پار کیا اور بس میں سوار ہوئے۔
- Having crossed the road, we boarded the bus. (Adjective)
- روڈ پار کرکے ہم بس میں سوار ہوئے۔
Types Of Participles in Urdu
صفت فعلی (Participle) تین طرح کے ہوتے ہیں:
- Present Participle
- (صفت فعلی حال/ اسم حالیہ)
- Past Participle
- (صفت فعلی ماضی/ اسم مفعول)
- Perfect Participle
- (صفت فعلی مکمل)
اس سے پہلے کہ ہم ان قسموں کو تفصیل سے جانیں، دو چیزیں سمجھنی ضروری ہے۔ پہلی یہ کہ Verb کی تین شکلیں (Forms) ہوتی ہیں:
- Base Form/First Form
- Second Form/ Present
- Third form/ Past participle
Examples (مثالیں):
First form Present |
2nd Form Past |
3rd Form Past Participle |
---|---|---|
love | loved | loved |
hate | hated | hated |
move | moved | moved |
ان میں سے جو تیسری شکل ہے وہی Past Participle (صفت فعلی ماضی/ اسم مفعول) ہے، اور Base Form/First Form کے آخر میں لگانے سے Present Participle (صفت فعلی حال/ اسم حالیہ) بنتا ہے جسے Fourth Form بھی کہتے ہیں۔
دوسری ضروری چیز یہ ہے کہ verb کی Form کے اعتبار سے دو قسمیں ہوتی ہیں:
- Regular (رَیگِْوْلَر)
- Irregular ( اِررَیْگِوْلَرْ)
Regular وہ فعل ہیں جن کے First form (پہلی شکل) میں لفظ “d” یا “ed” جوڑ کر 2nd اور Third form/ Past participle بنائی جاتی ہیں. جیسے:
First form Present |
2nd Form Past |
3rd Form Past Participle |
---|---|---|
love | loved | loved |
hate | hated | hated |
move | moved | moved |
Irregular وہ فعل ہیں جن کے 2nd اور 3rd Form بنانے کا کوئی خاص قاعدہ نہیں ہے، بس اہل زبان جس طرح استعمال کرتے ہیں ہمیں بھی اسی طرح استعمال کرنا ہے۔
البتہ کچھ نشانیاں ہیں، جیسے کچھ Irregular کے Second اور Third form بنانے کے لیے First Form کے آخر میںen, -t, -d, and -n. وغیرہ جوڑا جاتا ہے. جیسے: swollen, burnt, hoped, and broken. اور کچھ ایسے ہیں جن کا تینوں Form ایک ہی ہوتا ہے۔
First form Present |
2nd form Past |
3rd form Past participle |
---|---|---|
cut | cut | cut |
set | set | set |
اتنا سمجھ لینے کے بعد اب ہم اصل سبق Types Of Participles in Urdu کی طرف رخ کرتے ہیں۔
Present Participle in Urdu
Present Participle meaning in Urdu
Present Participle meaning in Urdu is ‘sifat-e failee haal’ (صفت فعلی حال/ اسم حالیہ)
Present Participle چونکہ زمانۂ حال سے تعلق رکھتا ہے اس لیے اسے اردو میں صفت فعلی حال یا اسم حالیہ کہتے ہیں۔
Present Participle بنانے کا طریقہ
A present participle is created by adding “ing” to the verb’s base form.
Present participles فعل کی چوتھی شکل (Fourth form) کو کہتے ہیں۔ جسے بنانے کے لیے ہم Base Form/First Form کے اخیر میں ing لگادیتے ہیں۔ جیسے:
- Read – Reading
- Go – Going
- Think – Thinking
Use of Present Participle in Urdu
Present participles کا استعمال ہم کئی صورتوں میں کرتے ہیں:
① کسی Noun (اسم) کی صفت (Adjective) کے طور پر. جیسے:Laughing gase-ہنسانے والا گیس
- Crying baby- روتا ہوا بچہ
- Smiling face – مسکراتا چہرہ
- Flying birds – اڑتے ہوئے پرندے
- He sold his working machine.
- اس نے کام کرنے والی مشین کو بیچ دیا۔
- He Jumped from a running train 🚆
- وہ ایک چلتی ہوئی ٹرین سے کود گیا۔
- Floating clouds look very pretty.
- تیرتے ہوئے بادل بہت خوب صورت لگتے ہیں۔
- He plucked a blooming flower.
- اس نے ایک کھِلتا ہوا پھول توڑا۔
② کسی بھی Present Continuous Tense میں ایک فعل کے طور پر بھی Present Participle کا استعمال ہوتا ہے:
- He is reading.
- وہ پڑھ رہا ہے۔
- Khalid is playing.
- خالد کھیل رہا ہے۔
- She was laughing at me.
- وہ مجھ پر ہنس رہی تھی۔
③ وہ افعال جو محسوسات والے ہیں یعنی جن میں کان، ناک، آنکھ یا زبان وغیرہ کا استعمال ہوتا ہے؛ see, hear, feel, smell, find، watch, taste وغیرہ ان کے object کے بعد اِس کےمفہوم کو مکمل کرنے کیلیے Present participles کا استعمال ہوتا ہے۔ جیسے:
- I saw her carrying a box.
- میں نے اسے ایک ڈبہ لے جاتے ہوئے دیکھا۔
- I felt the house shaking.
- میں نے گھر کو ہلتا ہوا محسوس کیا۔
- I heard him speaking ill of you.
- میں نے اسے تمہاری برائی بیان کرتے ہوئے سنا۔
④صفت جملہ (Adjective Phrase) کے طور پر، یعنی جب کسی اسم کی صفت کسی فقرے یا جملے کے کے ذریعہ بیان کی جارہی ہو، جیسے:
- People living in this society are all businessmen.
- اس معاشرے میں رہنے والے سبھی لوگ تاجر ہیں۔
- The boy wearing a white shirt is my brother.
- سفید شرٹ پہنا ہوا لڑکا میرا بھائی ہے۔
- Do you know the man standing over there?
- کیا تم وہاں کھڑے ہوئے آدمی کو جانتے ہو؟
⑤ جب ہم ایک کام کرتے ہوئے دوسرا کام کررہے ہوں، تو ان جملوں میں Present participles کا استعمال کرتے ہیں۔ جیسے::
- Taking off his shoes, he entered the mosque.
- اپنے جوتے اتار کر وہ مسجد میں داخل ہوا۔
- Seeing the teacher, the student began to study.
- استاذ کو دیکھ کر طلبہ پڑھنے لگے۔
- Washing his hands, he sat to take the meal.
- اپنے ہاتھ دھوکر وہ کھانا کھانے کیلیے بیٹھا۔
- Eating the burger, I was looking at you.
- برگر کھاتے
- He went out weeping.
- وہ روتے ہوئے باہر نکلا
- وہ روتے روتے باہر نکلا۔
- Sajid left the room shouting.
- ساجد چلاتے ہوئے کمرے سے نکلا۔
- She came to me running.
- وہ میرے پاس دوڑتے ہوئے آئی۔
Past participle in Urdu
Past Participle meaning in Urdu
Past Participle meaning in Urdu sifat-e failee mazi (صفت فعلی ماضی/ اسم مفعول)
Past Participle چونکہ زمانۂ ماضی سے تعلق رکھتا ہے اس لیے اسے اردو میں صفت فعلی ماضی یا اسم مفعول کہتے ہیں۔
Use of Past participle in Urdu
Let’s find out how to use the past participle in Urdu:
Past participles فعل کی تیسری شکل (3rd form) کو کہتے ہیں۔ اس کا استعمال بھی مختلف جگہوں پر ہوتا ہے:
① Adjective (صفت) کے طور پر جیسے:
- Tired person- تھکا ہوا آدمی
- Broken heart- ٹوٹا ہوا دل
- Torn book- پھٹی ہوئی کتاب
- Burnt bread- جلا ہوا بریڈ
- This is a broken glass.
- یہ ایک ٹوٹا ہوا گلاس ہے۔
- I am tired.
- میں تھکا ہوا ہوں۔
- He gave me a torn book.
- اس نے مجھے ایک پھٹی ہوئی کتاب دی۔
- Broken glass cut my foot.
- ایک ٹوٹی ہوئی کرسی کنارے رکھی ہوئی تھی۔
- The burnt man dreads the fire.
- جلا ہوا آدمی آگ سے ڈرتا ہے۔
- A tired person can’t be productive.
② جملہ (Adjective Phrase) کے طور پر، یعنی جب کسی اسم کی صفت کسی فقرے یا جملے کے کے ذریعہ بیان کی جارہی ہو، جیسے:
- The man arrested yesterday has been released.
- کل گرفتار ہوئے آدمی کو چھوڑدیا گیا ہے۔
- He has lost the book gifted by his father.
- اس نے اپنے والد سے تحفے میں ملی کتاب کو کھودیا۔
- I have told you.
- میں نے تجھ سے کہا تھا۔
- He has torn your book.
- اس نے تمہاری کتاب پھاڑ دی
- I have written a letter.
- میں نے ایک خط لکھا ہے۔
- She has gone.
- وہ جا چکی ہے۔
④ مجہول (Passive Voice) بنانے کیلیے. جیسے:
- The letter was written by me.
- خط میرے ہاتھوں لکھا گیا۔
- The work is being done.
- کام ہو رہا ہے۔
- He was elected as PM.
- اسے وزیر اعظم منتخب کیا گیا۔
Perfect participle in Urdu
Definition: The perfect participle indicates completed action, this can be in active form or passive form.
تعریف: Perfect participle ایک مکمل کام کی طرف اشارہ کرتا ہے اس لیے اسے Perfect Participle (صفت فعلی مکمل) کہتے ہیں۔ یہ معروف اور مجہول دونوں ہوسکتا ہے۔
Formation: In active form, they are created by “having+Verb 3rd form”, while in passive form they are created by “having been+ Verb 3rd form” or “being + Verb 3rd form”.
بنانا: Perfect participle معروف بنانے کے لیے “having+Verb 3rd form” کا استعمال کریں گے۔ اور مجہول بنانے کے لیے “having been+ Verb 3rd form” یا “being + Verb 3rd form” کا استعمال کریں گے۔
Use of Perfect participle in Urdu
اس کا استعمال اس وقت ہوتا ہے جب ایک کام دوسرا کام شروع ہونے سے پہلے ہی مکمل ہو جائے،تو پہلے ہونے والے کام میں Perfect participle کا استعمال ہوگا۔
Active form (معروف شکل):
Having edited the video, I started uploading it.
ویڈیو ایڈیٹ کرنے کے بعد میں نے اسے اپلوڈ کرنا شروع کردیا۔
Having finished my home work, I went to play.
اپنا ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد میں کھیلنے چلا گیا۔
Having brushed my teeth, I took tea.
اپنے دانت صاف کرکے/ کرنے کے بعد میں نے چائے نوش کیا۔
Having completed their work, they went their home.
اپنے کام مکمل کرکے وہ لوگ اپنے گھر چلے گئے۔
Passive form (مجہول شکل):
- Having been defeated, he fled away.
- ہارنے کے بعد، وہ فرار ہوگیا۔
- Being disturbed by him, I couldn’t study.
- اس سے پریشان ہونے کے بعد/ کی وجہ سے، میں پڑھ نہیں سکا۔
- Being beaten by teacher, I had to leave school.
- استاذ سے مار کھانے کی وجہ سے مجھے اسکول چھوڑنا پڑا۔
- Having been caught by the police, the thief fled away.
- پولیس سے پکڑے جانے کے بعد چور بھاگ گیا۔
- Having been beaten up, he began to cry.
- وہ مار کھانے کے بعد رونے لگا۔
This article covers:
- Participle meaning in Urdu
- Past participle in Urdu
- What is participle in grammar in Urdu?
- What is participle in grammar?
- What is past participle form in Urdu?
- Present Participle meaning in Urdu