Exclamatory Sentences in Urdu | استعجابیہ جملے

Exclamatory Sentences in Urdu | استعجابیہ جملے

Exclamatory Sentences, استعجابیہ جملے

آج ہم آپ کو جملہ کی ایک قسم Exclamatory Sentence یعنی استعجابیہ جملے بتانے والے ہیں، جن کا استعمال خوشی، غمی اور حیرت و تعجب کے شدید احساس کے اظہار کے لیے کیا جاتا ہے۔ چونکہ ان کا استعمال بھی انگلش میں بہت ہوتا ہے اس لیے آج ہم اس کی پوری تفصیل، قواعد طریقے اور علامت وغیرہ بتائیں گے۔

تو چلیے شروع کرتے ہیں۔۔۔۔۔

Exclamatory Sentence Definition in Urdu

اس قسم کے جملوں کو انگلش میں Exclamatory Sentences اور اُردو میں استعجابیہ یا فجائیہ جملے کہتے ہیں۔ یہ جملے کسی چیز کے بارے میں حیرت، تعجب یا کسی اور جذبہ اور احساس جیسے غم، خوشی وغیرہ کوظاہر کرنے کیلیے استعمال ہوتے ہیں۔

برائے یادداشت:

ان جملوں کے آخر میں Exclamation mark (اَیْکْسْ کِلَیْمَیْشَن مارک) ہوتے ہیں.
اس👈(!) علامت کو Exclamation mark کہتے ہیں.

Examples of Exclamatory Sentences in Urdu (مثالیں):

  • What have you done! (غصہ)
  • !یہ تم نے کیا کردیا
  • Hurrah! The trophy is ours!! (خوشی)
  • واہ! واہ! ہم ٹرافی جیت گئے
  • I lost my purse! (غم)
  • !میرا پرس گم ہو گیا
  • I like ice creams! (جوش)
  • !مجھے آئس کریم پسند ہے
  • Wonderful house you have got! (جوش)
  • !تمہارے پاس شاندار گھر ہے
  • What is this!! (حیرت)
  • !!یہ کیا ہے
  • This is the last time I am warning you! (غصہ)
  • آخری بار میں تمہیں تنبیہ کر رہا ہوں!
  • What a beautiful day it was!! (جوش)
  • !کتنا خوبصورت دن تھا وہ
  • Siddiqa, we are selected for the speech competition! (خوشی)
  • !صدیق، ہم مقابلۂ خطابت کیلیے منتخب ہوگئے

Certain Rules (چند قواعد)

=======================
اتنا سمجھ لینے کے بعد چلیے اب آپ کو کچھ اہم قواعد سے روشناس کرتے ہیں۔۔

قاعدہ: 1

ان جملوں کے اخیر میں ہمیشہ Exclamation Mark علامت تعجب(!) ہوتا ہے، فل اسٹوپ نہیں ہوتا، اور ان جملوں کو گفتگو میں بولنے والے کے انداز سے، اور تحریر میں علامت تعجب(!) سے پہچانا جاتا ہے۔

قاعدہ:2

ان جملوں میں حکم (Command) یا ہدایت وغیرہ نہیں ہوتے، بلکہ یہ جملے در اصل Assertive Sentences(جملہ خبریہ) ہی ہوتے ہیں، بس ان میں شدید احساس کا اظہار ہوتا ہے، جن جملوں میں حکم یا ہدایت ہوتا ہے(چاہے اخیر میں علامت تعجب ہی کیوں نہ ہو) وہ Imperative Sentences کہلاتے ہیں۔ جیسے:

  • Get off my way! (حکم)
  • !میرے راستے سے ہٹ جاؤ
  • Watch out your steps! (ہدایت)
  • !قدم سنبھال کر
  • Shut up! (حکم)
  • !خاموش

قاعدہ: 3

ان جملوں میں ہمیشہ Subject اور Predicate (مبتدا اور خبر) دونوں ہوتے ہیں، جیسے:

  • What a beautiful day it was!
  • کتنا خوبصورت دن تھا!
  • How easy it was!
  • کتنا آسان تھا یہ!
  • Hurray! we won the match!
  • واہ! ہم میچ جیت گئے!
  • Oh No! He is not coming to the party!
  • اوہ! وہ پارٹی میں نہیں آرہا ہے!
  • This car is amazing!
  • یہ کار شاندار ہے!
  • Alas! His father has passed away!
  • افسوس! اس کے والد اب نہیں رہے!

ان سب میں Subject (مبتدا) اور Predicate (خبر) دونوں ہیں۔

قاعدہ: 4

کبھی کبھی اخیر سے Subject اور Linking Verb حذف کر دیا جاتا ہے. جیسے مندرجہ ذیل جملوں سے it is اور it was کو ہٹا دیا گیا ہے:

  • What an idea! 
  • کیا خیال ہے!
  • What a beautiful house!
  • کتنا خوبصورت گھر ہے!
  • How wonderful!
  • کتنا شاندار!
  • How expensive! 
  • کتنا/اتنا مہنگا!

Exclamatory Sentences That Begin with What/How/So/Such

کچھ Exclamatory Sentences (استعجابیہ جملے) سوالیہ الفاظ “What” اور “How” سے بھی بنتے ہیں۔ اسی طرح کچھ “So” اور “Such” کے ذریعہ بھی بنتے ہیں جن کا ترجمہ “کیا/کتنا/کتنی” یا “کیسا/ کیسی” یا “بہت” جیسے الفاظ سے کیا جاتا ہے۔ جیسے:

  • What a gentleman he is!
  • !کتنا شریف آدمی ہے 
  • How beautiful she is!
  • !کتنی خوبصورت ہے 
  • It was so big!
  • !بہت بڑا تھا
  • It was such a beautiful day!
  • !کتنا خوبصرت دن تھا

برائے یادداشت:

جملہ بناتے وقت What اور Such کے ساتھ ہمیشہ کوئی noun لگتا ہے؛ لیکن How اور So کے ساتھ کوئی adjective استعمال ہوتا ہے، البتہ جب جملہ میں فعل کے ساتھ کوئی متعلق فعل (Adverb) ہو تو how کے ساتھ بھی adverb آتا ہے۔

لفظ What کے ذریعہ جملہ بنانے کا طریقہ

لفظ What کے ذریعہ جملہ بنانے کیلیے ہم ایک Formula (ترکیب) کا استعمال کریں گے:

Formula (ترکیب):

What a/an + (adjective) + noun+ subject+ verb

یعنی سب سے پہلے لفظ What اگر اسم واحد ہے تو a یا an کے ساتھ اور اگر اسم جمع ہے یا abstract noun ہے تو صرف what لائیں گے، اس کے بعد Adjective (صفت)، پھر اسم، اس کے بعد subject(مبتدا)، اور آخر میں verb یعنی is, are, وغیرہ. جیسے ہمیں کہنا ہو:

یہ کتنا پیارا بچہ ہے!

تو ہم سب سے پہلے What a بولیں گے، اس کے بعد صفت جو یہاں “پیارا(cute)” ہے، اس کے بعد اسم جو یہاں “بچہ(baby)” ہے, اس کے بعد Subject (مبتدا) جو یہاں” یہ (this)”اور اخر میں Verb جو یہاں “is” ہے.

بس جملہ تیار ہے:

What a cute baby this is!
(واٹ اَکِیُوٹ بےبی دِس اِزْ)
!یہ کتنا پیارا بچہ ہے

چلیے کچھ اور جملے دیکھتے ہیں :

  • What a clever boy you are!
  • (واٹ اَکِلَے وَر بُوَائے یُوآر)
  • !تم کتنے ہوشیار لڑکے ہو
  • What cute babies these are!
  • (واٹ کِیُوٹ بےبِیز دِیز آر)
  • !یہ کتنے پیارے بچے ہیں
  • What a gorgeous room!
  • (واٹ اَ گَوْرْجَیْس رُوم)
  • !کتنا خوبصورت کمرہ
  • What a precise plan it is!
  • !کتنا مناسب منصوبہ ہے
  • What a gentleman he is!
  • !کتنا شریف آدمی ہے وہ
  • What a lovely flower ut is!
  • !کتنا پیارا پھول ہے
  • What a cute baby he is!
  • !کتنا پیارا بچہ ہے
  • What a country it is!
  • !کیا ملک ہے یہ

نوٹ:

اگر اسم واحد ہو؛ تو What کے ساتھ “a” یا “an” کا استعمال کریں گے، اور اگر اسم جمع ہو یا Abstract noun ہو؛ تو تنہا لفظ “What” کا استعمال کریں گے۔
وہ اسم یا صفت جن کے شروع میں Vowel (حرف علت) کی آواز آئے اوروہ نکرہ ہوں؛ تو ان سے پہلے an (اَین) لگتا ہے۔ اور اگر ان کی آواز Consonant (حرف صحیح) سے شروع ہواور وہ نکرہ ہوں؛ تو ان کے شروع میں a (اَ) لگتا ہے۔
اگر آپ کو Vowel (حرف علت) اور consonant (حرف صحیح) نہیں معلوم؛ تو نیچے اس کی لنک دیدی جائے گی۔آپ وہاں پڑھ سکتے ہیں۔ 

لفظ How کے ذریعہ جملہ بنانے کا طریقہ

لفظ How کے ذریعہ جملہ بنانے کے لیے ہم ایک  ترکیب (formula) کا استعمال کریں گے۔

Formula (ترکیب):

How + adjective + sub + linking verb (helping verb)

یعنی سب سے پہلے How+adjective اس کے بعد Subject لائیں گے، اس کے بعد verb یعنی اگر حال کا جملہ ہو؛ تو is,are,am وغیرہ میں سے کوئی ایک, اور اگر ماضی کاہو؛ تو was,were میں سے کوئی اور اگر مستقبل کا ہو؛ تو will be کا استعمال کریں گے۔

جیسے ہمیں کہناہو:

ہمالیہ کتنا /بہت اونچا ہے!

تو ہم سب سے پہلے how+adjective لائیں گے جو اس جملہ میں How high (کتنا اونچا) ہے، اس کے بعد subject لائیں گے۔ جو اس جملہ میں “ہمالیہ(Himalayas)” ہے۔ اس کے بعد زمانہ اور مبتدا (subject)کے مطابق Verb اور یہ حال کا جملہ ہے نیز مبتدا ہمالیہ(Third person singular واحد غائب) ہے اس لیے “is” لائیں گے۔

لیجیے جملہ تیار ہے:

How high the Himalayas is!

ہمالیہ کتنا اونچاہے!

اسی طرح کچھ اور جملے بھی بناسکتے ہیں۔ جیسے:

  • How beautiful it is!
  • کتنا خوبصورت ہے یہ!
  • How nice it was!
  • کیسا اچھا تھا وہ!
  • How bad his brother is!
  • کتنا برا تھا اس کا بھائی!
  • How far Delhi is?
  • (ہاؤفار اِز ڈیلی)
  • دلی کتنی دور ہے
  • How deep the Nile river is?
  • (ہاؤڈِیپ اِز دَ نائِل رِوَر)
  • دریائے نیل کتنا گہرا ہے
  • How fast this car is?
  • (ہاؤفاسٹ اِز دِس کار)
  • یہ گاڑی کتنی تیز (رفتار)ہے

دوسرا طریقہ:

How + adverb + sub+ verb+ obj

Examples (مثالیں):

  • How beautifully he writes!
  • !کتنی خوبصورتی سے وہ لکھتا ہے
  • How honestly the boys are working!
  • !کتنی ایمانداری سے لڑکے کام کر رہے ہیں
  • How surprisingly Zaid knocked him out!
  • !کتنے حیرت انگریز طریقے سے زید نے دروازہ کھٹکھٹایا

 لفظ What اور How والے جملوں میں فرق

اگر مکمل جملہ بولنا ہو؛ تو لفظ What والے جملوں میں صفت اور موصوف دونوں ضروری ہیں۔ اور How والے جملے صرف صفت سے بھی بن سکتے ہیں۔ 

جیسے:

  • ✅How clever you are!
  • ❎What a clever you are!
  • ✅What a clever boy you are!

 لفظ So کے ذریعہ جملہ بنانے کا طریقہ

📝 جملہ بنانے کا طریقہ:

جملہ بنانے کیلیے ہم ایک ترکیب (Formula) کا استعمال کریں گے:

Formula (ترکیب ):

Subject+verb+ So + adjective/adverb

سب سے پہلے subject (مبتدا,فاعل), اس کے بعد Verb (فعل helping verb,is,are am وغیرہ ), پھر لفظ So، اور آخر میں adjective (صفت) یا adverb (متعلق فعل)۔ جیسے اگر ہمیں کہنا ہو:

تم کتنے ہوشیار ہو!

تو ہم سب سے پہلے Subject (مبتدا) لائیں گے جو اس جملہ میں “تم(you)” ہے,اس کے بعد Verb جو یہاں “ہو(are)” ہے، اس کے بعد So، اور اخر میں adjective (صفت) جو یہاں “ہوشیار (clever)” ہے۔ بس جملہ تیار ہے:

  • You are so clever!
  • (یو آر سو کِلَیْوَرْ)
  • !تم کتنے ہوشیار ہو

کچھ اور جملے دیکھتے ہیں:

  • I am so sorry!
  • !مجھے بہت افسوس ہے
  • Where were you? It’s so late!
  • !تم کہاں تھے؟ اتنی دیر

  • The man was so huge!
  • !آدمی بہت بڑا تھا
  • It was so small!
  • !وہ بہت چھوٹا تھا
  • I was so late!
  • !بہت دیر ہوگئی تھی

لفظ Such کے ذریعہ جملہ بنانے کا طریقہ

یہ بھی So ہی کی طرح ہے لیکن اس کا استعمال noun (اسم) کے ساتھ ہوتاہے۔ noun کے بغیر اس کااستعمال صحیح نہیں ہے۔ اس کے ذریعہ جملہ بنانے کیلیے ہم ایک ترکیب (Formula) کا استعمال کرتے ہیں.

لیکن ترکیب جاننے سے پہلے کچھ باتیں جان لیتے ہیں:

اگر اسم واحد قابل شمار (Countable singular noun) ہو؛ تو Such کے ساتھ a یا an کا استعمال کریں گے، اور اگر ایسا نہ ہو؛ تو تنہا لفظ Such کا استعمال کریں گے۔ جیسے:

Countable singular 

A nice house = Such a nice house

(اَنَائِس ہَاؤُس = سَچْ اَ نَائْس ہاؤس)

ایک اچھا گھر= ایک بہت/اتنا/ایسا اچھا گھر

A big tree = Such a big tree

(اَبِگْ ٹِرِی = سَچ اَبِگ ٹِرِی)

ایک بڑا درخت = بہت/اتنا/ ایسا بڑا درخت

Countable plural 

Beautiful flowers = Such beautiful flowers 

(بِوْٹِیْفُل فَلَاوَرْس = سَچ بِوْٹِیْفُل فَلَاوَرْسْ)

خوبصورت پھول = بہت/اتنے/ایسے/اس طرح کے خوبصورت پھول

Pretty girls = Such pretty girls

(پِرِیٹِی گَلْسْ= سچ پِرِیٹِی گَلْسْ )

خوبصورت لڑکیاں = بہت /اتنی/ ایسی/ اس طرح کی خوبصورت لڑکیاں

اتنا جان لینے کے بعد اب چلیے جملہ بنانا سیکھتے ہیں۔

Formula (ترکیب):

Subject+ Verb+ SUCH (A/an) + ADJECTIVE+ NOUN

چلیے کچھ اور مثالیں دیکھتے ہیں:

  • He is such a gentleman!
  • وہ کتنا شریف ہے!
  • He was such a jerk!
  • وہ کتنا احمق تھا!
  • It was such a beautiful day!
  •  کتنا خوبصورت دن تھا!
  • She is such a clever girl!
  • وہ کتنی چالاک لڑکی ہے!
  • It is such a pleasant weather!
  • کتنا خوش گوار موسم ہے!

SO اور SUCH میں فرق

لفظ Such بھی So ہی کی طرح ہے؛ لیکن such کے ساتھ اسم ہونا ضروری ہے خواہ وہ اسم صفت کے ساتھ موصوف بن کرآئے یا تنہا آئے؛ لیکن so ایسا نہیں ہے اس کا استعمال صرف صفت کے ساتھ ہوتاہے۔ جیسے:

  • ✅He is such a great teacher.
  • ❎He is so great teacher.
  • ✅That was so unpleasant.
  • ❎That was such unpleasant.

Use of Interjections in Exclamatory Sentences

استعجابیہ جملوں کے ساتھ Interjection کے الفاظ کا بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس صورت میں ان الفاظ اور جملوں کے اخیر میں یعنی دونوں جگہ علامت تعجب استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے۔ جیسے:

  • Alas! I forgot the keys! 
  • !افسوس! میں چابی بھول گیا
  • Hurray! We won the match! 
  • !واہ واہ! ہم میچ جیت گئے
  • Wow! He presented me a watch! 
  • !واہ! اس نے مجھے تحفہ میں ایک گھڑی دی
  • Ouch! the wound hurts me!
  • !آہ! زخم درد کر رہا ہے

زیادہ شدید احساس کو بیان کرنے کیلیے ایک سے زیادہ علامت تعجب بھی لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر کئی جملے ایک ساتھ ہوں تو ہر جگہ اس علامت کا لگانا مناسب نہیں ہے۔ جیسے:

I was late! I hurried up! I reached on time!❎

اس طرح لکھنا غیر مناسب ہے، اس کے بجائے اخیر میں بس ایک نشان لگا کر اس طرح لکھنا چاہیے:

I was late. I hurried up. I reached on time!☑️

اگر What یا How والے Exclamatory جملے کو Assertive Sentences (جملہ خبریہ) میں بدلنا ہو؛ تو صرف What/How کو Very/Great سے بدل کر جملہ کی ترتیب پلٹ دیتے ہیں۔ جیسے:

Exclamatory Sentences Assertive Sentences
What a man he is! He is a great man.
!وہ کیا آدمی ہے  وہ بڑا آدمی ہے۔
How beautiful she is! She is very beautiful.
!وہ کتنی خوبصورت ہے  وہ بہت خوبصورت ہے۔
What an idea it is! It is a great idea.
!کیا خیال ہے یہ عمدہ خیال ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top