Contraction Meaning In Urdu with Useful Examples & Types | Tangi (تنگی)

Contraction In Urdu – Meaning, Examples & Types | Tangi (تنگی)

Learn Contraction In Urdu, Contraction meaning In Urdu, Types of Contraction In Urdu, and Contraction words with Urdu meanings.

آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب کوئی انگریز کچھ بولتا ہے تو بولنا تو دور کی بات آپ سمجھ بھی نہیں پاتے، اس لیے کہ وہ “Contractions” (مخفف الفاظ) کا استعمال بہت  کرتے ہیں جن کے بارے میں ہم جانتے ہی نہیں ہیں، اس لیے سمجھ بھی نہیں پاتے۔

اس لیے اگر آپ روانی سے انگلش بولنا چاہتے ہیں اور انگلش سن کر سمجھنا چاہتے ہیں؛ تو آپ کو انگلش کے Contractions یعنی مخفف الفاظ معلوم ہونے چاہیے. جیسے Can not کو can’t بولنا، اسی طرح do not کو don’t بولنا اور is not کو isn’t بولنا وغیرہ۔

اس لیے آج ہم آپ کو بتائیں گے:

  • Contraction Meaning In Urdu
  • Types of Contraction In Urdu
  • Contraction Words In Urdu

تو آئیے شروع کرتے ہیں…

Let’s begin with the meaning of Contraction In Urdu…

Contraction Meaning In Urdu

Contraction Meaning In Urdu is ‘Tangi’. You can write it as ‘Tangi’ in Roman Urdu and as ‘تنگی’ in Urdu script.

لفظ کا اردو معنیٰ (Urdu Meaning) تنگی ہوتا ہے، نیز اس کے اور بھی معانی (Meanings) ہیں جو نیچے درج ہیں۔

Other meanings of the Contraction In Urdu are as follows:

Roman Urdu Urdu Meaning
Tangi مخفف
Chota Karna چھوٹا کرنا
Bandish خلاصہ
Ikhtisaar اختصار

Contraction Definition in Urdu

تعریف: دو یا دو سے زائد الفاظ کو جوڑ کر ایک چھوٹا لفظ بنا لینے کو Contraction (مخفف) کہتے ہیں۔ جیسے:

  • Is + not = isn’t (اِزَنٹ)
  • Do + not = don’t (ڈُونٹ)
  • I +would+ have = i’d’ve (آئی ڈَو)

Importance of Contraction Words

تکنیکی طور پر، تحریری انگریزی میں Contractions ضروری نہیں ہیں۔ کسی لفظ کو مکمل استعمال کرنا گرامر کے لحاظ سے ہمیشہ درست ہوتا ہے۔ تاہم ، کئی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے Contractions کارآمد ہوتے یں۔

  • Contractions آپ کی تحریر کو دوستانہ اور قابل رسائی بناتے ہیں۔ وہ ظاہری شکل دیتے ہیں کہ آپ دراصل اپنے قاری سے “بات” کر رہے ہیں۔
  • جب کسی ناول یا ڈرامے میں مکالمے لکھتے ہیں تو ، مخفف الفاظ کا استعمال اس مکالمے کو حقیقی رنگ دیتے ہیں۔
  • اشتہارات ، نعروں اور دیگر تحریری کاموں کو تیار کرتے وقت مخفف الفاظ جگہ بچانے میں مدد کرتے ہیں جو کہ کافی مفید ہے کیونکہ تحریر کا مختصر اور جامع ہونا اس کو عمدہ بنادیتا ہے۔

Types of Contractions in Urdu

اس کے بنانے کے طریقوں کو چار قسموں میں تقسیم کر سکتے ہیں:

  • Verb + not (فعل کے ساتھ لفظ “Not” کو جوڑ کر)

جیسے:

Is + not = isn’t

Do + not = don’t

  • Pronoun + Verb (ضمیر کے ساتھ فعل کو جوڑ کر)

جیسے:

I + am = I’m

I +have = I’ve

  • Verb + Verb (فعل کے ساتھ فعل کو جوڑ کر)

جیسے:

Would + have = would’ve

Could + have = could’ve 

  • Miscellaneous (مخلوط/متنوع) 

جیسے:

Going + to = gonna 

Let + me = lemme

نوٹ:

(1) دو الفاظ کو اکثر Apostrophe (علامت حذف/اضافت) کے ذریعہ جوڑا جاتا ہے، کبھی کبھی بنا Apostrophe کے بھی جوڑا جاتا ہے۔

(2)مخففات کا استعمال گفتگو میں زیادہ ہوتا ہے تحریر میں کم، البتہ اگر آپ بہت ہی معیاری اور ادبی تحریر لکھ رہے ہوں تو مخففات کا استعمال نہ کرنا زیادہ بہتر ہے۔

Contractions Examples in Urdu

یہاں انگریری میں زیادہ استعمال ہونے والے مخفف الفاظ کی فہرست مثالوں کے ساتھ دی جارہی ہے؛ تاکہ سمجھنے اور یاد کرنے میں آسانی ہو:

1. aren’t (آنٹ/آرَنٹ)– are not 
Aren’t you happy?
کیا آپ خوش نہیں ہیں؟
2. ain’t (اےنٹ)– am/is/are not
I ain’t well.
میں ٹھیک نہیں ہوں۔

3. Can’t (کانٹ)– can not
He can’t do this.
وہ یہ نہیں کر سکتا ہے۔
4. couldn’t(کُڈَنٹ) – could not
I couldn’t work hard.
میں محنت نہیں کر پایا۔
5. could’ve (کُڈَو)– could have 
You could’ve met him.
تم اس سے مل سکتے تھے۔
6. didn’t(ڈِڈَنٹ) – did not
He didn’t go yet.
وہ اب تک نہیں گیا۔
7. doesn’t (ڈَزَنٹ) – does not
He doesn’t waste his time.
وہ اپنا وقت ضائع نہیں کرتا ہے۔
8. don’t (ڈونٹ) – do not
I don’t like him.
میں اسے پسند نہیں کرتا ہوں۔
9. daren’t(ڈےئَنٹ) – dare not 
Khalid daren’t come here.
خالد یہاں آنےکی ہمت نہیں کر سکتا۔
10. gonna (گونا) – going to
I am gonna market.
میں بازار جارہا ہوں۔
11. gimme (گِمی) – give me
Gimme your pen.
مجھے اپنا قلم دو۔
12. hadn’t (ہَیڈنٹ) – had not
He hadn’t reached.
وہ نہیں پہنچا تھا۔
13. hasn’t (ہیزَنٹ) – has not
He hasn’t done homework.
اس نے ہومورک نہیں کیا ہے۔
14. haven’t (ہَیوَنٹ) – have not
I haven’t called you.
میں نے تمہیں فون نہیں کیا ہے۔
15. he’d (ہِیڈ) – he had; he would
He’d written a letter.
وہ خط لکھ چکا تھا۔
He said that He’d come tomorrow.
اس نے کہا کہ وہ کل آئےگا۔
16. he’ll (ہِیل) – he will
He’ll definitely win the match.
وہ میچ ضرور جیتےگا۔
17. he’s (ہِیز) – he is; he has
He’s my best friend.
وہ میرا جگری دوست ہے۔
He’s gone.
وہ جاچکا ہے۔
18. here’s ہِیئَرِز) – here is
Here’s you pen.
یہ رہا آپ کا قلم۔
19. I’d (آئِڈ) – I had; I would
I’d a car.
میرے پاس ایک گاڑی تھی۔
I’d like to have a cup of tea.
میں ایک کپ چائے لینا پسند کروں گا۔
20. I’ll (آئِل) – I will
I’ll come back.
میں واپس آؤں گا۔
21. I’m (آئِم) – I am
I’m gonna Delhi.
میں دہلی جارہا ہوں۔
22. I’ve (آئِو) – I have
I’ve written a book.
میں نے ایک کتاب لکھی ہے۔
23. It’s (اِٹس) – It is; It has 
It’s not my fault.
یہ میری غلطی نہیں ہے۔
It’s been a long time calling him.
اسے فون کیے ہوئے کافی عرصہ ہو چکا ہے۔
24. isn’t (اِزَنٹ) – is not
He isn’t my brother.
وہ میرا بھائی نہیں ہے۔
25. let’s (لےٹس)– let us
Let’s begin again.
چلو دوبارہ شروع کرتے ہیں۔
26. lemme (لےمی) – let me 
Lemme check it.
مجھے اسے چیک کرنے دو۔
27. mightn’t (مائِٹَنٹ) – might not
Rashid mightn’t have any money.
شاید راشد کے پاس کچھ بھی پیسے نہ ہوں۔ 
28. mustn’t (مَسَنٹ) – must not
You mustn’t give up.
تمہیں ہر گز ہار نہیں ماننا چاہیے۔
29. ma’am (مَیم) – madam
May I help you ma’am?
کیا میں آپ کی مدد کروں محترمہ؟
30. needn’t (نِیڈَنٹ)– need not
He needn’t go there.
اسے وہاں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
31. o’clock (او کلاک)– of the clock 
It’s 5 o’clock.
پانچ بجے ہیں۔
32. shan’t (شانٹ)– shall not
I shan’t be late tonight.
آج رات مجھے دیر نہیں ہوگی۔
33. she’d (شِیڈ)– she had; she would
She’d learnt English.
وہ انگریزی سیکھ چکی تھی۔
She’d like to have a cup coffee.
وہ ایک کپ کافی پینا پسند کرےگی۔

34. she’ll (شِیل)– she will
She’ll pass the exam.
وہ امتحان میں کامیاب ہو جائےگی۔

35. she’s (شِیز)– she is; she has
She’s my sister.
وہ میری بہن ہے۔
She’s worked hard.
اس نے محنت کی ہے۔
36. shouldn’t(شُڈَنٹ) – should not
You shouldn’t do so.
آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
37. should’ve (شُڈَئو)– should have 
You should’ve told him.
آپ کو اسے بتا دینا چاہیے تھا۔
38. that’s(ڈَیٹس) – that is
That’s your book.
وہ تمہاری کتاب ہے۔
39. there’s (دےئَرس)– there is; there has
There’s only one student in the room.
کمرے میں صرف ایک طالب علم ہے۔
There’s been an accident.
ایک حادثہ ہوا ہے۔
40. they’d (دےاِڈ)– they had; they would
They’d three children.
ان کے تین بچے ہیں۔
They’d go to London, if They had a plane to get there.
اگر ان کے پاس جہاز ہوتا تو وہ لندن جاتے۔
41. they’ll (دےئَل)– they will; they shall
They’ll hear us.
وہ ہمیں سن لیں گے۔
42. they’re (دےئَر)– they are
They’re genius people.
وہ عقلمند لوگ ہیں۔
43. they’ve (دےو)– they have
They’ve profound knowledge.
ان کے پاس گہرا علم ہے۔
44. wasn’t (وازَنٹ)– was not
Yesterday, he wasn’t at home.
وہ کل گھر میں نہیں تھا۔
45. weren’t (وَرَنٹ)– were not
They weren’t present in the class yesterday.
وہ لوگ کل درسگاہ میں حاضر نہیں تھے۔
46. we’d (وِیڈ) – we had; we would
We’d a beautiful house.
ہمارے پاس ایک خوبصورت گھر ہے۔
We’d like to climb that mountain.
ہم اس پہاڑ پر چڑھنا چاہیں گے۔
47. we’re (وِیئَر) – we are
We’re happy.
ہم خوش ہیں۔
48. we’ve (وِیو)– we have
We’ve been to Dubai.
ہم دبئی چا چکے ہیں۔
49. what’ll (وَٹَل)– what will; what shall
What’ll you do now?
اب آپ کیا کریں گے؟

50. what’re (وَٹَر)– what are
what’re you looking for?
آپ کیا تلاش کر رہے ہیں؟

51. what’s (واٹس)– what is; what has
What’s up?
کیا چل رہا ہے؟
What’s been observed in every house?
ہر گھر میں کیا دیکھا جاتا ہے؟

52. what’ve (واٹَو)– what have
What’ve you done?
یہ تم نے کیا کردیا؟

53. where’s (وےئَرز)– where is; where has
Where’s my mobile?
میرا موبائل کہاں ہے؟
Where’s he gone?
وہ کہاں گیا ہے؟
54. who’d (ہُوڈ)– who had; who would
Who’d taken my pen?
میرا قلم کس نے لیا تھا؟
Who’d play here in childhood?
بچپن میں یہاں کون کھیلا کرتا تھا؟

55. who’ll (ہُول)– who will; who shall
Who’ll save you now?
اب تمہیں کون بچائےگا؟

56. who’re (ہُوئَر)– who are
Who’re you?
تم کون ہو؟
57. who’s (ہُوز)– who is; who has; who was
Who’s your father?
تمہارے والد کون ہیں؟
Who’s my key?
میری چابی کس کے پاس ہے؟
Who’s that?
وہ کون تھا؟
58. who’ve (ہُوو)– who have
These are the student who’ve got prize.
یہی وہ طلبہ ہیں جنہیں انعام ملا ہے۔
59. won’t (وونٹ)– will not
I won’t kill you.
میں تمہاری جان نہیں لوں گا۔
60. wouldn’t (وُڈَنٹ)– would not
He said that Khalid wouldn’t come back now.
اس نے کہا کہ اب خالد واپس نہیں آئےگا۔
61. would’ve (وُڈَو)–would have 
If he had studied well, he would have become a doctor.
اگر اس نے اچھے سے پڑھائی کی ہوتی تو ایک ڈاکٹر بن گیا ہوتا۔
62. wanna (وانا)– want to; want a
I wanna go home now.
اب میں گھر جانا چاہتا ہوں۔
He wanna piece of cake.
اسے ایک پیس کیک چاہیے۔
63. you’d (یُوڈ)– you had; you would
You’d to leave school.
تمہیں اسکول چھوڑنا پڑا۔
If you learnt to speak English, you’d get this job.
اگر تم انگلش بولنا سیکھ لیتے تو تمہیں یہ نوکری مل جاتی۔
64. you’ll (یُول)– you will
You’ll definitely get success.
تم ضرور کامیاب ہوگے۔
65. you’re (یور)– you are
You’re not my true friend.
تم میرے سچے دوست نہیں ہو۔

ایک لفظ میں دن بھر انگلش

بہت دنوں پہلے انگلش کے ایک استاد نے کہا تھا کہ اگر آپ کو ایک لفظ معلوم ہو؛ تو آپ دن بھر انگلش بول سکتے ہیں۔ میں بہت حیران ہوا کہ ایسا کیسے ممکن ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ وہ لفظ ہے (Want+ to = wanna / چاہنا) کیونکہ دن بھر ہمیں اس لفظ کی ضرورت ہوتی ہے۔ جیسے:
اگر آپ کسی دکان پر گئے اور دکاندار نے پوچھا: “آپ کو کیا چاہیے؟”
تو آپ کہہ سکتے ہیں:
I wanna buy a mobile
میں ایک موبائل خریدنا چاہتا ہوں۔
اسی طرح آپ ہوٹل میں گئے اور ویٹر نے پوچھا: “آپ کیا لیں گے؟”
تو آپ کہہ سکتے ہیں:
I wanna cup of tea ☕
مجھے ایک کپ چائے چاہیے۔
یعنی بہت سارے مواقع پر یہ لفظ کام آسکتا ہے۔ تو اس طرح آپ اس ایک لفظ سے بہت سی انگلش بول سکتے ہیں۔
میں اس استاد کی بات سے پوری طرح متفق تو نہیں ہوں؛ لیکن ان کی بات پوری طرح غلط بھی نہیں ہے۔ کیونکہ واقعی یہ آپ کے کام آسکتا ہے۔
چونکہ یہ “Contraction” سے تعلق رکھتا ہے اس لیے اس کا ذکر بھی آگیا۔
خیر! Contractions میں مجھے لفظ “wanna” بہت دلچسپ لگتا ہے اور میں اس کا استعمال بھی کافی کرتا ہوں۔
 آپ Comment میں بتائیں آپ کو کون سا Contraction بہت دلچسپ لگا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top