Causative Verbs in Urdu – Definition, Formula, Examples
Causative Verbs meaning in Urdu
What are causative verbs?
Causative Verbs وہ افعال ہوتے ہیں جن کا استعمال اس بات کو بتانے کے لیے ہوتا ہے کہ کام یا فعل خود فاعل نہیں کررہا ہے، بلکہ وہ صرف کام کروارہا ہے یا کام کی وجہ بن رہا ہے۔
دیکھیے! ایک تو یہ ہوتا ہے کہ ہم خود کوئی کام کرتے ہیں اور ایک طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ہم خود نہ کرکے کسی اور سے کوئی کام کرواتے ہیں یا اس کام کے ہونے کا ہم سبب اور ذریعہ بنتے ہیں ایسے افعال کو انگلش میں Causative Verbs اور اردو میں افعال متعدی بدو مفعول کہا جاتا ہے، جس کیلیے Make, have, get, help,let وغیرہ کا استعال کیا جاتا ہے۔
اسے آسانی سے یوں سمجھ سکتے ہیں کہ ایک تو ہم اس طرح بولتے ہیں:
- میں نے کام کیا۔
- میں نے کھانا پکایا۔
- میں نے گھر بنایا۔
- وہ بھیجتا ہے۔
- وہ پڑھاتا ہے۔
- ہم لکھتے ہیں۔
ان جملوں میں کام کرنا، کھانا پکانا، گھر بنانا، بھیجنا، پڑھانا، لکھنا وغیرہ؛ یہ سب کام خود فاعل {Subject} کر رہا ہے، کسی اور سے نہیں کروا رہا ہے۔
لیکن ہم کبھی اس طرح بھی بولتے ہیں:
- میں نے خالد سےکام کروایا۔
- میں نے اس سے کھانا پکوایا۔
- میں نے معمار سے گھر بنوایا۔
- وہ بھجواتا ہے۔
- وہ پڑھواتا ہے۔
- ہم لکھواتے ہیں۔
ان جملوں میں یہ سب کام فاعل خود نہیں کر رہا ہے، بلکہ دوسروں سے کروارہا ہے، ایسے ہی جملوں کو Causative verbs کہا جاتا ہے.
آج کے سبق میں ہم یہی پڑھنے والے ہیں کہ ان کا استعمال کیسے ہوتا ہے؟ کیا قواعد ہیں اور کیا ترتیب ہے؟
تو چلیے شروع کرتے ہیں۔
Causative verbs list
اس طرح کے جملوں کو بنانے کیلیے عموما پانچ verbs کا استعمال ہوتاہے:
- Make
- Get
- Have
- Let
- Help
نوٹ
- ان پانچوں الفاظ کا استعمال Active Voice میں ہوتا ہے، جبکہ ان میں سے صنف Get اور have کا استعمال Passive Voice میں ہوتا ہے۔
- یہ تمام الفاظ main verb(اصل فعل) کی طرح استعمال ہوتے ہیں یعنی انہیں past, present, future میں اور 1st,2nd,3rd forms کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔
- جب جملہ active voice میں ہو تو ان الفاظ کے ساتھ اوبجیکٹ کے بعد 1st form کا استعمال ہوتا ہے، لیکن get کے ساتھ ہمیشہ to+ verb 1 کا استعمال ہوتا ہے، البتہ help کے بعد to لگانے، اور نہ لگانے کا اختیار ہے۔
- انگلش بہت ہی کنفیوژنگ زبان ہے، اس لیے اس میں make کی جگہ کبھی get اور get کی جگہ کبھی have کا بھی استعمال کرسکتے ہیں،بلکہ محسوس ہوگا کہ make/get/have میں سے ہر ایک کو ایک دوسرے کی جگہ استعمال کرلیتے ہیں۔
- ان میں سے let اور help در حقیقت causative verb نہیں ہیں، لیکن ان کے بنانے کی ترتیب (Structure) بالکل causative verb ہی کی طرح ہے، اس لیے اِس میں شمار کیا گیا ہے۔
Causative verbs active and passive in Urdu
اس طرح کے جملے بنانے کے دو طریقے ہیں:
Pattern 1: Active Voice | پہلا طریقہ: فعل معروف
اگر کام کروانے والا اور جس سے کام کروایا گیا ہے دونوں کا ذکر ہو تو اس صورت میں Active Voice کا طریقہ استعمال ہوتا ہے۔
- Formula {ترکیب}:
- Sub+Causative Verb(any tense)+ obj+ verb 1+obj
Make
اگر کسی سے کوئی کام زبردستی کروایا گیا ہو یا کسی طرح مجبور کیا گیا ہو یا کوئی کام کرنے کا سبب قرار دیا گیا ہو تو اس صورت میں make کا استعمال ہوگا، جیسے:
Causative verbs examples:
- استاذ نے اس سے محنت کروایا۔
- The teacher made him work hard.
- میری والدہ مجھ سے روزانہ کھانا بنواتی ہے۔
- My mom makes me cook food daily.
- تم مجھ سے اپنا ہوم ورک بنوا رہے ہو۔
- You are making me write your homework.
- میں نے اس سے کمرہ صاف کروایا۔
- I made him clean the room.
- میں نے زید کو بھِجوایا۔
- I made Zaid go.
- انس نے مجھ سے اس چھوٹے بچے کو پٹوایا۔
- Anas made me beat that little child.
Get
اگر کسی کو کوئی کام کروانے پر راضی کیا گیا ہو یا منایا گیا ہو چاہیے باتوں سے یا پیسے دیکر یا کسی اور طریقہ سے، ایسی صورت میں get کا استعمال ہوگا، البتہ یاد رہے کہ get کے بعد ہمیشہ to+ verb1 کا استعمال ہوتا ہے، جیسے:
Causative verbs examples:
- میں نے نائی سے اپنے بال کٹوائے۔
- I got the barber to cut my hair.
- میری والدہ مجھ سے روزانہ کھانا بنواتی ہے۔
- My mom gets me to cook food daily.
- میں نے زید کو بھجوایا۔
- I got Zaid to go.
- وہ اپنے لڑکے سے اس کا ہوم ورک کرواتی ہے۔
- She gets her son to do his homework
- خالد نے ناصر سے کمرہ صاف کروایا۔
- Khalid got Nasir to clean the bedroom.
Have
اگر کسی سے درخواست کرکے کوئی کام کروایا گیا ہو یا کسی کو کسی کام کے کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہو، اس صورت میں have کا استعمال ہوتا ہے، جیسے:
Causative verbs examples:
- اس نے مکینک سے اپنا موبال ٹھیک کروایا۔
- He had a mechanic repair his mobile.
- میں بجلی مستری سے اس ٹیوب لائٹ کو یہاں لگواؤں گا۔
- I will have an electrician fix this tubelight here.
- میں آج رات تمہیں اپنے بھائی سے کال کرواؤں گا۔
- I will have my brother call you tonight.
- ڈاکٹر نے نرس سے مریض کو کال کروایا۔
- The doctor had the nurse call the patients.
Let
جب کسی کو کوئی کرنے کی اجازت یا چھوٹ دی گئی ہو اس صورت میں let کا استعمال ہوتا ہے، جیسے:
Causative verbs examples:
- وہ مجھے جانے دیتا ہے۔
- He lets me go.
- میرے والد نے مجھے اپنا موبائل چلانے نہیں دیا۔
- My father didn’t let me use my mobile.
- وہ مجھے پڑھنے نہیں دیتا ہے۔
- He doesn’t let me read.
- اسے گاڑی چلانے دو۔
- Let him go drive the car.
- اس نے یہ کیوں ہونے دیا؟
- Why did he let this happen?
Help
اگر کسی کے کوئی کام کرنے میں یا انجام دینے میں مدد کی گئی ہو تو اس صورت میں help کا استعمال ہوتا ہے،اس میں help کے بعد to لگا بھی سکتے ہیں نہیں بھی لگا سکتے ہیں، دونوں درست ہے، جیسے:
Causative verbs examples:
- میں خالد سے ملنے میں تمہاری مدد کروں گا۔
- I will help you meet Khalid.
- اس نے ہومورک کرنے میں میری مدد کی۔
- He helped me complete my homework.
- اس نے وہاں پہنچنے میں میری مدد کی۔
- She helped me to reach there.
- کیا تم میرے بیگ لے جانے میں میری مدد کرسکتے ہو؟
- Could you help me carry my bags?
- مجھے نہیں سمجھ میں آرہا کہ سبق سمجھنے میں یہ کس طرح ان کی مدد کرےگا۔
- I don’t see how this helps them understand the lesson.
- اخبار پڑھنا الفاظ یاد کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
- News reading will help you learn words.
Pattern 2 : Passive Voice | دوسرا طریقہ: فعل مجہول
اگر کام کروانے والے کا ذکر ہو لیکن جس نے کام کیا ہے اس کا ذکر ہی نہ ہو یا اسے ذکر کرنا مناسب نہ ہو تب Passive Voice کے طریقے کو اختیار کیا جاتا ہے اور اس کیلیے get/have میں سے کسی کا بھی استعمال کر سکتے ہیں:
- Formula {ترکیب}:
- Sub+ Get/have (any tense)+ obj + verb 3
Examples with Urdu meanings
- میں نے اپنے بال کٹوائے۔
- I got my hair cut.
- I had my hair cut.
- میں نے اسے پٹوایا۔
- I had him beaten.
- I got him beaten.
- اس نے ایک خط لکھوایا۔
- He had a letter written.
- وہ روزانہ کمرہ صاف کرواتا ہے۔
- He gets the room cleaned daily.
- وہ کل اپنا گھر پینٹ کروائےگا۔
- He will get his house painted tomorrow.
- He will have his house painted tomorrow.
- میں ایک مسجد بنوا رہا ہوں۔
- I am getting a masjid built.
- I am having a masjid built.
نوٹ:
انگلش میں کچھ افعال ایسے ہوتے ہیں جو لازم ہوتے ہیں(جیسے: ہنسنا، رونا، سونا، بیٹھنا،) لیکن ان کے کوئی متعدی الفاظ نہیں آتے، ایسی صورت میں انہیں متعدی بنانے کیلیے بھی causative verbs کا استعمال کرتے ہیں، خاص طور پر make کا، جیسے:
Causative verbs examples:
- اس نے مجھے ہنسایا۔
- He made me laugh.
- تم میرے بچے کو رُلاتے ہو۔
- You make my baby cry.
- خالد میرے بچے کو سُلا رہا ہے۔
- Khalid is making my child sleep.
- کوئی تمہیں اپنے سر پر نہیں بٹھائےگا۔
- No one will make you sit on his head.