Degree of Adjectives in Urdu – Positive, Comparative and Superlative in Urdu

Degree of Adjectives in Urdu –  Positive, Comparative and Superlative in Urdu

جب کسی اسم میں کوئی صفت دوسرے اسم کے مقابلے میں کم یا زیادہ ہو، تو ان کے درمیان مقابلہ یا موازنہ کرنے میں جو مختلف شکلیں بنتی ہیں انہیں ہی Degree of Adjective (صفت کے درجات) کہتے ہیں۔

Degree of Adjectives in Urdu

 آئیے پہلے اسے ہم اردو میں سمجھتے ہیں۔

جب ہمیں کسی کی اچھائی یا برائی بیان کرنی ہوتی ہے تو ہم اسے مختلف تین طریقوں سے بیان کرتے ہیں:

English Urdu
Positive Degree تفضیل ذاتی
Comparative Degree تفضیل بعض
Superlative Degree تفضیل کل

Positive Degree meaning in Urdu

جب ہم کسی تعریف بالکل انداز میں کرتے ہیں تو اسے اردو میں تفضیل ذاتی اور انگلش میں Positive Degree  کہتے ہیں:

  • زید ایک اچھا لڑکا ہے۔
  • وہ بدمعاش ہے۔
  • تم حسین ہو۔
  • میں خوبصورت ہوں۔
  • وہ چور ہے۔

Comparative Degree meaning in Urdu

کبھی کبھی ہم کسی کی تعریف یا برائی کسی دوسرے کے مقابلے میں کرتے ہیں اور اس طرح کہتے ہیں:

  • زید حامد سے زیادہ اچھا ہے۔
  • وہ  تم سےزیادہ بدمعاش ہے۔
  • تم مجھ سے زیادہ حسین ہو۔
  • میں تم سے زیادہ خوبصورت ہوں۔
  • وہ اس سے بڑا چور ہے۔

پہلی مثال میں زید بھی اچھا ہے اور حامد بھی؛ لیکن حامد کے مقابلے میں زید زیادہ اچھا ہے۔ اسی طرح باقی مثالوں میں بھی آپ سمجھ سکتے ہیں۔ اس طریقہ کو اردو میں تفضیل بعض اور انگلش میں Comparative Degree کہتے ہیں۔

Superlative Degree meaning in Urdu

تیسرا طریقہ یہ ھیکہ ہم کسی کی تعریف یا برائی اس طرح کرتے ہیں کہ وہ اس صفت میں سب سے آگے ہو۔ جیسے ہم کہتے ہیں:

  • زید سب سے اچھا لڑکا ہے۔
  • وہ  سب سے زیادہ بدمعاش ہے۔
  • تم سب سے زیادہ حسین ہو۔
  • میں سب سے زیادہ خوبصورت ہوں۔
  • وہ سب سے بڑا چور ہے۔
پہلی مثال میں زید اچھا ہے اور اس خوبی میں وہ سب سے آگے ہے۔ اور اسی طرح باقی مثالوں کو بھی سمجھ لیجیے۔ اور اس طریقہ کو اردو میں تفضیل کل اور انگلش میں Superlative Degree کہتے ہیں۔

تو دیکھیے ایک صفت کو ہم نے تین طریقے سے بیان کیا، اور ایسا ہم روز مرہ کی زندگی میں استعمال کرتے ہیں بس انہی تین طریقے کو degree of Adjective  کہتے ہیں۔

اب آئیے انگلش میں اسے جان لیتے ہیں۔

انگریزی میں بھی صفت (Adjective) کے یہی تین درجے ہوتے ہیں:

  1. Positive Degree (پوزَٹِو)_ تفضیل  ذاتی جس میں ہم بس کسی کی تعریف کرتے ہیں۔
  2. Comparative Degree (کَمپَیرَٹِو)_ تفضیل بعض جس میں ہم کسی کی تعریف کسی اور کے مقابلے میں کرتے ہیں۔
  3. Superlative Degree (سُپَرلَٹِو)_ تفضیل کل جس میں ہم کسی کو کسی صفت میں سب سے آگے بتاتے ہیں۔

اب آئیے ہر ایک کو مثالوں سے سمجھتے ہیں:

Positive Degree in Urdu

اس میں کسی اسم کی صفت کو مطلقا اور عام انداز میں بیان کیا جاتا ہے، کسی سے مقابلہ نہیں کیا جاتا،یعنی صفت کی جو اصل صورت ہے،اچھا،برا، خراب، بدمعاش وغیرہ اسے ہی Positive degree (پَوزِٹِو_ تفضیل ذاتی) کہتے ہیں،جیسے:

  • Akram is a brave boy
  •  اکرم ایک بہادر لڑکا ہے۔
  • The mango is sweet
  • آم میٹھا ہے۔

پہلی مثال میں یہ بتایا گیا ہے کہ اکرم بہادر ہے، لیکن کتنا، یا کس سے زیادہ یہ سب نہیں بتایا گیا، اسی طرح دوسری مثال میں بھی کہ آم میٹھا ہے، کتنا میٹھا ہے، یا کس سے زیادہ میٹھا ہے یہ سب کچھ بھی نہیں بیان کیا،(یعنی کسی سے کوئی مقابلہ ظاہر نہیں کیا گیا ہے) مطلقا یہ بتایا  ہےکہ میٹھا ہے، بس۔ یہی علامت ہے اس بات کی کہ یہ positive degree ہے۔

Comparative Degree in Urdu

جب دو لوگوں یا دو چیزوں کے درمیان صفت میں مقابلہ یا موازنہ ہو تو اس وقت صفت کی جو شکل استعمال کی جاتی ہے اسے Comparative degree (کَمپَیرَٹِو_ تفضیل بعض) کہتے ہیں، (یعنی اس میں صفت تو دونوں کی بیان کی جاتی ہے، لیکن ایک کی دوسرے پر کمی اور بیشی کو بیان کیا جاتا ہے)جیسے پہلی ہی مثال سے سمجھتے ہیں:

Comparative degree examples

  • Akram is braver than Aslam
  • اکرم اسلم سے زیادہ بہادر ہے۔
  • This mango is sweeter than that
  • یہ آم اس آم سے زیادہ میٹھا ہے۔

ان دونوں مثالوں کو غور سے دیکھیے کہ پہلی میں اکرم اور اسلم دونوں کو بہادر کہا گیا ہے،لیکن اکرم کو اسلم سے زیادہ بہادر بتایا جارہا ہے، اسی طرح دوسری مثال میں دونوں آم کو میٹھا بتایا جارہا ہے، لیکن پہلے والے کو دوسرے والے سے زیادہ میٹھا بتایا جارہاہے،تو یہ جو دوسرے پر صفت کی زیادتی بیان کی رہی ہے یہی علامت ہے اس بات کی کہ یہ Comparative degree ہے۔

نوٹ

(1)تفضیل بعض (Comparative Degree) میں “سے” کیلیے  اس ڈگری کے الفاظ یعنی braver, sweeter, smaller وغیرہ کے بعد   “than” کا استعمال ہوتا ہے۔جیساکہ اوپر کی مثالوں سے واضح ہے۔

(2) صفت کےجن الفاظ کے اخیر میں”ior” ہو ان کے بعد “than” کے بجائے “to” کا استعمال کرتے ہیں۔ جیسے:

  • This dictionary is superior to that one.
  • یہ لغت اس والی لغت سے زیادہ اچھی ہے۔

تو دیکھیے اس میں “سے” کیلیے “than” کے بجائے “to” کا استعمال کیا گیا ہے۔ ہم آگے ایسے الفاظ کا تذکرہ کریں گے۔

Superlative Degree in Urdu

تین یا تین سے زائد لوگوں یا چیزوں کے درمیان صفت کے مقابلے کیلیے جو شکل استعمال کی جاتی ہے(یعنی جس میں سب سے زیادہ ہونے کو بیان کیا جائے) اسے Superlative degree (سُپَرلَٹِو_ تفضیل کل) کہتے ہیں،جیسے:

Superlative degree examples

  • Akram is the bravest boy of his town
  • اکرم اپنے شہر میں سب زیادہ بہادر ہے۔
  • Sajid is the smallest boy in our class.
  • ساجد ہمارے درسگاہ میں سب سے چھوٹا لڑکا ہے۔

پہلی مثال میں دیکھیے کہ اکرم کو صرف بہادر نہیں کہا گیا ہے، بلکہ اپنے شہر کا سب سے زیادہ بہادر بتایا گیا ہے،اسی طرح دوسری مثال میں ساجد کو اپنے کلاس میں سب سے چھوٹا بتایا گیا ہے، تو ان مثالوں میں کسی ایک کی نہیں، بلکہ سب کے مقابلے میں کمی بیشی بتائی جارہی ہے؛ لہذا یہ علامت ہے اس بات کی یہ Superlative degree ہے۔

نوٹ

  1. تفضیل کل (Superlative degree) کے الفاظ سے پہلے ہمیشہ “the” کا استعمال ہوتا ہے۔
  2. عام طور پر تفضیل کل (Superlative degree ) میں “میں” کے لیے اس ڈگری کے الفاظ کے بعد “of” یا “in” کا استعمال کیا جاتا ہے جیساکہ اوپر کی مثالوں میں ہے۔

Formation of Comparative & Superlative

تفضیل ذاتی(Positive degree) سے Comparative اور Superlative degree بنانے کے قاعدے:

(1)عام طور پر کسی بھی Adjective کے اخیر میں “er” بڑھانے سے Comparative Degree اور “est” بڑھانے سے Superlative degree بن جاتی ہے،جیسے:

Degree of adjectives examples

  1. Cold_ ٹھنڈا colder →coldest
  2. Clever_ چالاک cleverer →cleverest  
  3. High _اونچا higher →highest
  4. Poor_ غریب poorer→ poorest
  5. Sweet_ میٹھا sweeter →sweetest
  6. Small_چھوٹا smaller→ smallest 

(2) لیکن اگر اخیر میں پہلے سے ہی “e” ہو تو اب Comparative میں صرف “r” اور Superlative میں صرف “st” بڑھاتے ہیں،جیسے:

  1. Brave_ بہادر braver→ bravest 
  2. Fine_ اچھا finer→ finest 
  3. Wise_ عقلمند wiser→ wisest 
  4. White_ سفید whiter →whitest
  5. Pure_اصلی purer →purest 

(3) اگر کسی Positive degree کے اخیر میں “Y” ہو تو پہلے اس “Y” کو “i” سے بدل دیتے ہیں، اس کے بعد”er” اور “est” بڑھاتے ہیں،جیسے:

Degree of adjectives examples

  1. Dry_ خشک drier→ driest  
  2. Easy_ آسان easier →easiest 
  3. Heavy_ بھاری heavier→ heaviest 
  4. Lazy_ کاہل lazier →laziest
  5. Pretty_ خوبصورت prettier →prettiest 
  6. Happy_ خوش happier →happiest  

(4) اگر کسی Positive degree کے اخیر میں کوئی Consonant letter ہو اور ٹھیک اس سے پہلے ایک Vowel letter ہو تو اخیر میں “er” یا “est” بڑھاتے وقت اس آخری Consonant letter کو ڈبل کر دیتے ہیں، جیسے:

Degree of adjectives examples

  1. Red_ لال، سرخ redder →reddest 
  2. Big_ بڑا bigger→ biggest 
  3. Fat_ موٹا fatter →fattest 
  4. Hot_گرم hotter →hottest 
  5. Thin_ پتلا thinner→ thinnest 
  6. Wet- گیلا wetter →wettest 

(5) کچھ Adjective میں Comparative سے پہلے “more” اور Superlative سے پہلے”most” لگا دیتے ہیں(اور ایسا عام طور پر بڑے اور لمبے الفاظ کے ساتھ ہوتا ہے)،جیسے:

Degree of adjectives examples

  1. Beautiful___ خوبصورت more Beautiful →most Beautiful
  2. Difficult___ مشکل more Difficult→ most Difficult
  3. Industrious_محنتی more Industrious→ most Industrious
  4. Peaceful___ پرامن more peaceful→ most peaceful
  5. Honest____ایماندار more honest→ most honest
  6. Foolish____ بے وقوف more foolish→ most foolish
  7. Useful_____ فائدہ مند more useful→ most useful
(6) کچھ Positive degree سے Comparative اور Superlative بنانے میں کسی قاعدے یا ضابطے کا استعمال نہیں ہوتا ہے(بس جو سنا گیا اور لکھا ہوا ملتا ہے ویسا ہی استعمال ہوتا ہے، سماعی الفاظ کی طرح)،جیسے:

Degree of adjectives examples

  1. Well, good _اچھا better →best
  2. Bad, evil, ill_ برا worse →worst
  3. Far _ دور farther, further → farthest
  4. Old _ بڑا،بوڑھا older, elder →oldest, eldest
  5. Little _ چھوٹا less, lesser →least

(7) کچھ Adjective ایسے ہوتے ہیں جن کا صرف Comparative Degree ہی آتا ہے، اور اس کے میں کچھ کرنا نہیں ہوتا ہے،بس اس لفظ کے بعد”than” کے بجائے “to” لگانا ہوتا ہے(اس کی مثال ہم نے پچھلے سبق میں دی تھی)،جیسے:

Degree of adjectives examples

  1. Inferior_ کم تر
  2. Superior_برتر
  3. Prior_ قبل،پہلے
  4. Anterior_ اگلا
  5. Posterior_ پچھلا
  6. Senior_ اعلی
  7. Junior_ ادنی، چھوٹا

اسے کچھ مثالوں سے سمجھتے ہیں،جیسے:

Degree of adjectives examples:

  • Khalid is inferior to majid in intelligent.
  • خالد ماجد سے ذہانت میں کم تر ہے۔
  • My cloth is superior to yours.
  • میرا کپڑا تمہارے کپڑے سے عمدہ ہے۔
  • Zaid is senior to me by six years
  • زید مجھ سے چھ سال بڑا ہے۔
This article covers:
  • degree of adjectives examples
  • comparative degree of adjective
  • degree of adjectives list
  • degree of adjective beautiful
  • positive degree of adjective
  • degree of adjective intelligent

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top