Text messages to a friend
آج کی مشق Text messages to a friend کے متعلق ہے۔ اس میں دو دوستوں کے درمیان واٹس ایپ کی انگریزی گفتگو دی گئی۔ آج کل واٹس ایپ ہی نہیں بلکہ دوسرے سماجی روابط کے ذرائع جیسے فیس بک وغیرہ پر اس کی ضرورت بہت پڑتی ہے۔ اس لیے اسے منتخب کیا گیا ہے۔ آپ اس گفتگو کو پڑھیں۔ اس سے جہاں آپ کو انگریزی گفتگو کا سلیقہ سمجھ میں آئے گا وہیں آپ کے انگریزی پڑھنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔
اس میں دو مشق ہیں؛ پہلی مشق میں “true/ false (صحیح/غلط)” بتانا ہے۔ اور دوسری مشق میں صحیح جواب چننا ہے۔
مشق کی تیاری
لیکن پہلے کچھ الفاظ کے معانی جان لیتے ہیں:
- What’s going on?
- کیا چل رہا ہے؟
- How often
- کتنی دفعہ/ کتنی بار
- Different cultures
- مختلف ثقافتیں
- Almost
- تقریباً
- Broaden
- وسیع کرنا
- Horizon
- دائرۂ نظر
- Sometimes
- کبھی کبھی
- How long does it take
یہ فقرہ ہے جس کا استعمال کسی کام میں لگنے والی مدت کے بارے میں پوچھنے کے لئے ہوتا ہے۔
اس کا طریقہ یہ ہے کہ جس کام کی مدت پوچھنی ہو، اسے “How long does it take” کے بعد بولیں۔ جیسے:
How long does it take= to go to Delhi.
دہلی جانے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
How long does it take to finish this program?
اس پروگرام کو ختم کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
- Usually
- عام طور پر
- To kill time.
- وقت گزارنے کے لیے۔
Example (مثال):
He plays game to kill time.
اب آپ تیار ہیں۔۔۔ چلیے شروع کرتے ہیں۔ نیچے دوست کو میسج کا ایک نمونہ دیا گیا ہے۔ آپ اسے اچھی طرح پڑھیں پھر مشق کے جواب دیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ آپ انگلش پڑھ کر کتنا سمجھ رہے ہیں۔
Text messages to a friend (Example)
Read an example of Text messages to a friend below. and do the exercises to improve your English and reading skills.
Now, do the exercises and test your understanding.