Conjunctions in Urdu – Meaning, Examples and All Types | حرفِ عطف

Conjunctions in Urdu – Meaning, Examples and All Types | حرفِ عطف

In this lesson, you are going to learn about conjunction in Urdu. We’ll first talk about the meaning of conjunction in Urdu, and then we will look at the 4 types of conjunctions in Urdu.
آج کے سبق (Conjunctions in Urdu) میں ہم Parts of speech کی ایک اہم قسم Conjunctions یعنی حروف عطف اور اس کی قسموں کو تفصیل اور مثالوں کے ساتھ جانیں گے۔
تو چلیے شروع کرتے ہیں….
Conjunction meaning in Urdu, Conjunction definition in Urdu,Conjunction in Urdu

Conjunction meaning in Urdu

Conjunction meaning in Urdu is “حرفِ عطف” and “وصل”. You can write them in roman Urdu as “Harf-e-Atf” and “Wasal”.
Word Meaning
Conjunction  حرف عطف
Conjunction  وصل
Now, you know the meaning of conjunction in Urdu, let’s jump to the definition of conjunction in Urdu.

Conjunction Definition in Urdu

Conjunction Definition in Urdu is as follows:
اردو میں Conjunction کا معنیٰ “حرفِ عطف” اور “وصل” ہوتا ہے۔ اور حرفِ عطف وہ لفظ ہے جو الفاظ، فقروں یا جملوں کو آپس میں جوڑتا اور ملاتا ہے۔ جیسے:
  • Zaid and Hamid are friends.
  • زید اور حامد دوست ہیں۔
اس میں Zaid اور Hamid دو الگ الگ الفاظ تھے، ان کے بیچ میں and نے آکر ان دونوں کو جوڑ دیا، لہذا یہ and conjunction کہلا ئےگا۔
اسی طرح:
  • Do or die.
  • کرو یا مرو
یہ دونوں الگ الگ جملے تھے، do (کرو) اور die (مرو) لیکن ان کے بیچ or (یا) نے آکر ان دونوں کو جوڑ دیا، لہذا یہ لفظ or بھی conjunction کہلائےگا۔
Sentences
I know that she is sick.
میں جانتا ہوں کہ وہ بیمار ہے۔

Zaid is good but his brother is bad.
زید اچھا ہے لیکن اسکا بھائی برا ہے۔

He has a car, as well as a bike.
اس کے پاس ایک کار اور ساتھ ہی ساتھ ایک بائک بھی ہے۔

Types of Conjunction in Urdu

قسمیں: انگلش میں  حروف عطف کی عموما چار قسمیں بیان کی جاتی ہیں:
English اردو
Coordinating Conjunction  حرف عطف ذی اماثل
Subordinating Conjunction  حرف عطف تابع
Correlative Conjunction حرف عطف لازم وملزوم
Compound Conjunction  حرف عطف مرکب

Coordinating Conjunctions in Urdu

وہ حروف عطف جو گرامر کے اعتبار سے برابر درجے کے الفاظ، فقروں یا جملوں کو آپس میں جوڑتا ہے، (یعنی ایسے الفاظ اور جملوں وغیرہ کو جوڑتا ہے جو مکمل مفہوم رکھتے ہوں، اور کسی اور پر منحصر نہ ہوں، انہیں Coordinating Conjunctions کہتے ہیں۔ جیسے:
الفاظ کو جوڑنے کی مثال:
Sentences 
He bought a book and a pen.
اس نے ایک کتاب اور قلم خریدا۔

I forgot to bring my laptop and mobile.
میں اپنا لیپ ٹاپ اور موبائل لانا بھول گیا۔

You may meet me at my home or at my office.
آپ مجھ سے یا تو میرے گھر میں مل سکتے ہیں یا میرے آفس میں۔
He always sits in the library or in the classroom.
وہ ہمیشہ یا تو لائبریری میں بیٹھتا ہے یا یا درس گاہ میں۔
جملوں کو جوڑنے کی مثال:
Sentences 
Birds fly and fish swim.
پرندے اڑتے ہیں اور مچھلیاں تیرتی ہیں۔

I waited for him but he didn’t come.
میں نے اس کا انتظار کیا لیکن وہ نہیں آیا۔

نوٹ:
کچھ لوگ اس کی بھی چار قسمیں بیان کرتے ہیں، لیکن بہت کم لوگ،اس لیے اس میں الجھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Subordinating Conjunction in Urdu

وہ حرف عطف جو کسی جملے کو دوسرے کسی ایسے جملے کے ساتھ جوڑتا ہے جو اصل ہوتا ہے اور پہلے کا مکمل معنی اسی پر منحصر ہوتا ہے، جیسے:
  • He can’t walk, because he is weak.
  • وہ نہیں چل سکتا، اس لیے کہ وہ کمزور ہے۔
اس میں Because ایک Subordinating Conjunction ہے، اس لیے کہ he can’t walk کا مکمل مفہوم سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کیوں نہیں چل سکتا، یہ because نے آکر آگے کے جملے سے جوڑ کر بتایا کیوں کہ وہ کمزور ہے۔ اس لیے چل نہیں سکتا۔
Sentences 
I will help whenever you need my help.
جب میری مدد کی ضرورت ہوگی میں آپ کی مدد کروں گا۔

If you avoid sugary food, you will lose your weight.
اگر آپ میٹھی چیزیں کھانا چھوڑ دیں گے تو آپ کا وزن کم ہو جائےگا۔
پہلی مثال میں Whenever اور دوسری میں if حرف عطف تابع یعنی Subordinating Conjunction ہیں۔

Correlative Conjunction in Urdu

وہ حروف عطف جو اکیلے میں استعمال نہیں ہوتے ہیں؛ بلکہ جوڑوں میں استعمال ہوتے ہیں۔(یعنی اکیلے نہیں، بلکہ دو کی جوڑی ہوتی ہے)۔ اسی لیے انہیں لازم و ملزوم (Correlative) کہتے ہیں کیونکہ وہ ایک دوسرے کے لیے لازم ملزوم ہوتے ہیں۔جیسے:
Sentences 
Either take the pen or leave it.
یا تو قلم لے لو یا چھوڑ دو۔

We do not care whether you read or play.
تم پڑھو یا کھیلو مجھے کوئی مطلب نہیں۔

He is interesting not only in writing but also in reading.
اسے صرف لکھنا ہی نہیں، بلکہ پڑھنا بھی پسند ہے۔
ان مثالوں میں Either ….. or ، دوسری میں whether….or اور تیسری میں not only__ but also یہ سب Correlative Conjunctions ہیں، اس لیے کہ یہ سب جوڑوں میں استعمال ہوئے ہیں۔

Compound Conjunction in Urdu

وہ الفاظ جو مرکب استعمال ہوتے ہیں (یعنی چند حروف سے مل کر بنے ہوتے ہیں)، جیسے:
Sentences 
We eat so that we may live.
ہم اس لیے کھاتے ہیں تاکہ زندہ رہ سکیں۔

He has a car, as well as a bike.
اس کے پاس ایک کار اور ساتھ ہی ساتھ ایک بائک بھی ہے۔

I will forgive you on condition that you don’t repeat the offence.
میں تمہیں اس شرط پر معاف کروں گا کہ تم یہ غلطی دوبارہ نہیں کروگے۔
پہلی مثال میں so that، دوسری میں as well as اور تیسری میں  on condition that؛ یہ سب compound conjunction ہیں اس لیے کہ یہ سب دو تین الفاظ سے مرکب اور ملے ہوئے ہیں۔
دھیان رکھیں:
کچھ لوگ Compound Conjuntion کو الگ سے بیان نہیں کرتے، بلکہ اسے Subordinating Conjunction میں ہی شمار کرتے ہیں۔

Conjunction list

Coordinating Conjunctions

  • And
  • But
  • For
  • or
  • Nor
  • So
  • Yet
  • Still
  • Both
  • Too
  • Well
  • while
  • Only

Subordinating Conjunctions

  • After
  • before
  • because
  • if
  • That
  • though
  • although
  • till
  • Unless
  • as
  • When
  • Where
  • Why
  • Else
  • since
  • How
  •  That
  • Until

Correlative Conjunctions

  • Either__or
  • Neither__nor
  • Both__and
  • Though__yet
  • Whether__or
  • Not only__but also 
  • No sooner__than 
  • Although/though__yet
  • Hardly__when
  • Compound Conjunctions
  • In order that
  • on condition that
  • provided that
  • Even if
  • so that
  • as though
  • as much as
  • As well as
  • as soon as
  • as if
امید ہے آپ نے آج کا سبق (Conjunctions in Urdu) کو اچھی طرح پڑھ اور سمجھ لیا ہے۔ اس لیے اب ہم آپ سے رخصت لیتے ہیں۔
مشق کریں 👇👇
 
 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top