Passive voice with modals in Urdu

Passive voice with modals in Urdu

Passive voice with modals in Urdu

شروع کرنے سے پہلے ایک نظر 👁️ نیچے کے جملوں پر ڈالیں:

The easy questions should be answered first.

آسان سوالوں کا جواب پہلے دیا جانا چاہیے۔

The broken window should have been replaced.

ٹوٹی ہوئی کھڑکی کو بدل دینا چاہیے تھا۔

This room can be cleaned the night before.

اس کمرے کو رات 🌃 سے پہلے ہی صاف کیا جاسکتا ہے۔

 اوپر کے تمام جملوں میں Modal Verbs کا استعمال کیا گیا ہے، اور وہ Passive Voice میں ہیں۔ کیونکہ انگریزی میں

 be + third form of verb مجہول کی علامت ہے۔ اور اوپر کے جملوں میں آپ رنگ کے اعتبار سے انہیں دیکھ سکتے ہیں۔

 آپ کو یاد ہوگا کہ Passive Voice جملوں میں عام طور پر اس فعل کو انجام دینے والے شخص کے بارے میں نہیں بتایا جاتا ہے کیونکہ یہ جاننا ضروری نہیں ہوتا ہے۔ جیسے اوپر کے جملہ میں یہ تو ہے کہ بال کٹوانے چاہیے لیکن کاٹنے والے کا کوئی ذکر نہیں ہے کیونکہ وہ اہم نہیں ہے۔

اس سے آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ Modal Verbs کو بھی مجہول جملوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لیے ہم ان کے بارے میں تفصیل سے جانیں گے۔

Structure of Passive voice with modals in Urdu

ہم Modal Verbs کے مجہول جملے بنانے کے لیے ایک ترکیب (Formula) کا استعمال کرتے ہیں۔

Formula (ترکیب):

Subject Modal be 3rd form of verb
The room can be cleaned

نوٹ
فعل کی مختلف شکلوں کو Verb کی Forms کہتے ہیں۔ Verb کی تین بنیادی Forms ہیں First Form کو Base form اور Second Form کو Present Form اور Third form کو Past Participle بھی کہتے ہیں

Verb Forms
First Second Third
Eat ate eaten
move moved moved

Modals + be + 3rd form of verb

Active
معروف 
                
Passive
مجہول                              
Examples
مثالیں
  • Can
Can be That building 🏢 can be built in Mumbai.
وہ عمارت 🏢 ممبئی میں بنائی جاسکتی ہے۔
  • Should
Should be The work should be done on time
کام وقت پر ہوجانا چاہیے۔
  • Would
Would be The tickets would be sold there if possible
ٹکٹ وہاں بیچی جائے گی اگر ممکن ہوا۔
  • Might
Might be It might be finished by next week
یہ اگلے ہفتے تک مکمل کیا جا سکتا ہے۔
  • May
May be
Must Must be Employees must be paid on the last day of the month.
مہینہ کے آخری دن ملازمین کو  ضرور تنخواہ دی جانی چاہیے۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اگر modal verb کے ماضی کے جملے بنانے ہوں تو ہم  modal کے ساتھ لفظ “have” اور main verb کی تیسری شکل (Third form) کا استعمال کرتے ہیں.
Present, future Past
You should do it.
تمہیں یہ کرنا چاہیے۔
You should have done it.
تمہیں یہ کرنا چاہیے تھا۔
اب اگر ہمیں Modal Verbs کے ماضی کے مجہول جملے بانے ہوں ؛ تو ہم have کے بعد لفظ been اور اس کے بعد main verb کی third form لائیں گے۔

Formula (ترکیب):

Subject+ Modals+have+been+ 3rd verb
Active
معروف
Passive
مجہول 
Examples
مثالیں
  • Could have
Could have been It could have been done by John.
یہ زید کے ذریعے کیا جاسکتا تھا۔
  • Should have
Should have been It should have been finished yesterday.
یہ کل مکمل ہوجانا چاہیے تھا۔
  • Must have
Must have been The exame must have been passed by Zaid.
زید کے ذریعے امتحان پاس کیا جانا چاہیے تھا۔
  • Might have
Might be He might have been lost when we were travelling.
وہ شاید کھو گیا ہوگا جب ہم سفر کررہے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top