Use of Can, could, be able to in Urdu

Use of Can, could, be able to in Urdu

ہم “Can” کا استعمال کئی چیزوں کے لیے کرتے ہیں۔ جو آپ پڑھ چکے ہیں۔ لیکن زمانہ کے اعتبار سے اس کی دو قسمیں ہیں؛ حال کے لیے “Can (کَین)” اور ماضی کے کے لیے “Could (کُڈٔ)” لیکن Could کا استعمال ماضی کے دو صورتوں میں کیا جاتا ہے، ایک اس وقت جب یہ بتانا ہو کہ ماضی میں کوئی چیز ممکن تھی، دوسری یہ کہ جب کسی شخص میں ماضی میں کسی کام کو کرنے کی قابلیت و صلاحیت تھی جیسے:

حال Present
  • You can do it.
  • (یو کَین ڈو اِٹ)
  • تم یہ کرسکتے ہو۔
ماضی Past
  • You could do it.
  • (یو کُڈ ڈو اِٹ)
  • تم یہ کرسکتے تھے۔

لیکن اگر ہمیں مستقبل کے جملے بنانا ہو؛ تو کیا کریں گے؟

اس کے لیے ہم “To be able to” کا استعمال کریں گے۔

“To be able to” ایک موڈیل  نہیں ہے۔ یہ مرکب ہے to be + متعلق فعل (able) +اور علامت مصدر (to) سے۔

helping verb کی ایک قسم ہے جسے  Primary auxiliaries (پرائمَری اَیکْزیلَری) یا main auxiliary verb بھی کہتے ہیں  اس کے تین Forms (شکلیں) میں سے ایک Form کو To be Form کہتے ہیں:

Subject
مبتدا
VERB TO BE
                        ماضی
past
tense  
حال
present tense
مستقبل
future tense
I was  am will be
You were  are will be
He / She / It was is will be
We were are will be
You were are will be
They were are will be

اس کے ذریعے جملہ بنانے کی بنیادی ترکیب ہے:

The basic structure for be able to is:

subject + be + able + to-infinitive

یعنی جملہ بنانے کیلئے سب سے پہلے فاعل، اس کے بعد جملہ جس زمانے کا ہے be form کا وہ حصہ (ماضی کا ہے؛تو was یا were مستقبل کا ہے؛ تو will be اور حال کا ہے؛ تو is/are/am)، پھر لفظ “To” اور آخر میں جو فعل ہے وہ لائیں گے۔ جیسے:

Zaid d is abl to meet you.
زید تم سے ملاقات کرسکتا ہے۔

Formula مثال ترجمہ
Subject Zaid زید
be is ہے
able able سکتا
to infinitive  to meet مل
complement you تم سے
جب ہمیں زمانۂ حال کے جملوں میں کسی کام کے کرنے کی قابلیت کے بارے میں بات کرنا ہو؛ تو ہم “Can” یا” is/am/are able to” دونوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔ لیکن Can کا استعمال اہل زبان کے یہاں زیادہ عام ہے۔ جیسے:
  • I can speak several languages.
  • میں کئی زبانیں بول سکتا ہوں۔
  • I am able to speak several languages.
  • میں کئی زبانیں بول سکتا ہوں۔
  • میں کئی زبانیں بولنے کے قابل ہوں۔

اسی طرح اگر منفی جملے بنانا ہو؛ تو ہم Cannot/ can’t یا is/are/am+not able to کا استعمال کرسکتے ہیں۔ جیسے:

  • I can’t / cannot speak several languages.
  • میں کئی زبانیں بول سکتا ہوں۔
  • I am not able to speak several languages.
  • میں کئی زبانیں بول سکتا ہوں۔
  • میں کئی زبانیں بولنے کے قابل ہوں 

جب ہمیں زمانۂ ماضی کے جملوں میں کسی کام کے کرنے کی قابلیت کے بارے میں بات کرنا ہو؛ تو ہم “Could” یا “was/were able to” دونوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔ لیکن Could کا استعمال اہل زبان کے یہاں زیادہ عام ہے۔ جیسے:

  • I could  speak several زبانیں
  • میں کئی زبانیں بول سکتا ہوں۔
  • میں کئی زبانیں بولنے کے قابل تھا۔
  • میں کئی زبانیں بول سکتا ہوں۔
  • میں کئی زبانیں بولنے کے قابل۔

اسی طرح اگر ماضی کے منفی جملے بنانا ہو؛ تو ہم Couldn’t/ Could not یا was/were+not able to کا استعمال کرسکتے ہیں۔ جیسے:

  • I couldn’t speak several languages.
  • میں کئی زبانیں نہیں بول سکتاتھا۔
  • I was not able to speak several languages.
  • میں کئی زبانیں نہیں بول سکتا تھا۔
  • میں کئی زبانیں بولنے کے قابل نہیں تھا۔

لیکن اگر ہمیں زمانۂ مستقبل کے جملوں میں کسی کام کے کرنے کی قابلیت کے بارے میں بات کرنا ہو؛ تو ہم “Can” کا استعمال  نہیں کرسکتے ہیں؛ بلکہ صرف “will be able to” کا استعمال کرسکتے ہیں۔ جیسے:

☑️When finish the advanced level English class I will be able to speak like a native speaker.
جب میں اعلیٰ درجے کی انگریزی کلاس مکمل کرلوں گا؛ تو ایک مقامی بولنے والے کی طرح بولنے کے قابل ہو جاؤں گا۔
❎When I finish the advanced level English class I can speak like a native speaker.

لیکن اگر جملے میں ایسا لفظ ہو جو مستقبل کی طرف اشارہ کرے؛ تو وہاں “Can” کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ جیسے:

  • I can meet you next wek.
  • I will be able to meet you next week.
  • میں تم سے اگلے ہفتہ مل سکتا ہوں۔

مثبت جملے

Tense Modals Examples
Simple Present He can speak English.
وہ انگلش بول سکتا ہے۔
He is able to  speak English.
وہ انگلش بول سکتا ہے۔
وہ انگلش بولنے کے قابل ہے۔
Simple Past He could speak English.
وہ انگلش بول سکتا تھا۔
He was able to speak English.
وہ انگلش بول سکتا تھا۔
وہ انگلش بولنے کے قابل تھا۔
Future ——————- He will be able to speak English.
وہ انگلش بول سکے گا۔
وہ انگلش بولنے کے قابل ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ “be able to” کا استعمال اور بھی کچھ ایسے جملوں میں کیا جاسکتا ہے جہاں “can” کا استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔ جیسے :

  • Present Perfect = I have been able to speak English.
  • Past Perfect = I had been able to speak English.
  • going to-future = I am going to be able to speak English.

منفی جملے

Tenses Modals Examples
Simple Present He can speak English.
وہ انگلش نہیں بول سکتا ہے۔
He is able to speak English.
وہ انگلش نہیں بول سکتا ہے۔
وہ انگلش بولنے کے قابل نہیں ہے۔
Simple Past He could speak English.
وہ انگلش نہیں بول سکتا تھا۔
He was able to speak English.
وہ انگلش نہیں بول سکتا تھا۔
وہ انگلش بولنے کے قابل نہیں تھا۔
Future ————– He will not be able to speak English.
وہ انگلش نہیں بول سکے گا۔
وہ انگلش بولنے کے قابل نہیں ہوگا۔

سوالیہ جملے

Tenses Modal Examples
Simple Present Can he speak English?
کیا وہ انگلش بول سکتا ہے؟
Is he able to speak English?
کیا وہ انگلش بول سکتا ہے؟
Simple Past Could he speak English?
کیا وہ انگلش بول سکتا تھا؟
Was he able to speak English?
کیا وہ انگلش بول سکتا تھا؟
Future ————- Will he be able to speak English?
کیا وہ انگلش بول سکے گا؟ 

لوگ انگریزی بولنے اور لکھنے میں Contractions کا استعمال بہت کرتے ہیں۔ اور Contraction کہتے ہیں دو لفظوں کو جوڑ کر ایک مختصر لفظ بناڈالنا جیسے could اور not کو مختصر کرکے Couldn’t اور can اور not کو مختصر کرکے Can’t لکھا اور بولا جاتا ہے۔ نیچے کچھ ایسے ہی مختصر الفاظ دیے گئے ہیں۔

مثبت منفی
طویل شکل مختصر شکل طویل شکل مختصر شکل
can cannot can’t
could could not couldn’t
may may not
might might not
ought to ought not to oughtn’t to
need need not needn’t
shall ‘ll shall not shan’t
should ‘d should not shouldn’t
will ‘ll will not won’t
would ‘d would not wouldn’t

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top