Must and Have To in Urdu | Meaning, Use and Examples
Must ایک انگریزی Modal verb ہے جس کے کئی استعمال ہیں۔ کچھ لوگ ان کو نہ جاننے کی وجہ سے اس میں غلطیاں کرتے ہیں. اس لیے آج ہم انہیں کے بارے میں بات کریں گے۔تاکہ مستقبل میں اس قسم کی غلطیوں سے بچا جاسکے۔
Must Meaning in Urdu
- We must get up early.
- ہمیں ضرور صبح سویرے اٹھنا چاہیے۔
- I must
- You must
- He must
- She must
- It must
- We must
- They must
- Zaid/umar/ khalid… must
آپ نے دیکھا کہ فاعل کچھ بھی ہو (واحد،جمع،غائب یا حاضر) لفظ must میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ جیسے دوسرے افعال میں Simple present میں اگر فاعل Third person singular ہو؛ تو فعل کے بعد “s” یا “es” کا اضافہ کرتے ہیں۔
- I eat » He eats
- ✅I must go » ❎He musts go
Use of Must in Urdu with Examples
اردو میں Must کے استعمال: ہم انگلش میں must کا استعمال ذیل میں درج طریقوں سے کرتے ہیں:
- Plants must have light and water to grow.
- پودوں کو بڑھنے کے لیے دھوپ ضروری ہے۔
2۔جب ہمیں کوئی رایے اور مشورہ دینا ہو؛ تو اس میں تاکید اور زور پیدا کرنے کے لیے must کا استعمال کرتے ہیں۔جیسے:
ہم should کا استعمال بھی رائے دینے کے لیے کرتے ہیں لیکن اس میں must جتنی تاکید نہیں ہوتی ہے۔
Should | Must |
---|---|
You should read this book. تمہیں یہ کتاب پڑھنی چاہیے۔ |
You must read this book. تمہیں یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہیے۔ |
3۔کسی بات کے سچ ہونے کا یقین ہو؛ تو ہم must کا استعمال کرتے ہیں۔
4۔ کسی ذمہ داری یا فریضہ کو بتانے کیلئے۔ نیز کوئی قانون، اصول یا ضابطہ کے متعلق بتانے کے لیے۔
5. must کا استعمال ایک اسم کے طور پر بھی کیا جاتا ہے۔ جیسے:
Negative/ منفی
یہ “ہرگز نہیں” کے معنی میں ہے، کسی چیز کی ممانعت کو بتانے کے لیے یا یہ بتانے کو کہ کسی چیز کی اجازت نہیں ہے۔ ہم mustn’t کا استعمال کرتے ہیں۔
Use of have to Urdu
Must کا استعمال صرف simple present میں ہوتا ہے۔ اگر آپ کو Must کا استعمال ماضی یا مستقبل کے جملوں میں کرنا ہو؛ تو آپ کو must کے بجائے have to کا استعمال کرنا پڑے گا۔البتہ کبھی کبھی must کے ساتھ have اور ورب کی Third form کا استعمال کرکے ماضی کے جملے بنائے جاسکتے ہیں۔ لیکن شروعات والوں کو اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
She didn’t pick up the call, She must have been busy.
اس نے کال نہیں لیا،وہ ضرور مصروف رہی ہوگی۔
تو چلیے ہم Have to کے بارے میں کچھ جان لیتے ہیں!
Have to عام طور پر Modal کے ساتھ جوڑ کر must کے معنی میں استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن حقیقت میں نہ یہ ایک modal نہیں ہے، اور نہ ہی Helping verb، بلکہ یہ ایک main verb کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اور فاعل کے بدلنے سے یہ بدلتا بھی ہے۔ یعنی اگر فاعل Third person singular (واحد غائب) ہو؛ تو Has to اور باقی فاعلوں کے ساتھ Have to کی شکل میں ہوتا ہے۔
- Has to = اگر فاعل Third person singular یعنی HE,SHE,IT ہو یا Singular nouns (واحد اسم ) ہو؛ تو Has to کا استعمال ہوتا ہے۔
- Have to = اگر فاعل Third person singular کے علاؤہ ہو یعنی WE,YOU,THEY,I یا Plural nous (جمع اسم) ہو؛تو Have to کا استعمال ہوتا ہے۔
اور ماضی کے جملوں میں؛ مثبت میں Had to، منفی میں Did not have to اور سوالیہ میں Did+ subject+have to میں بدل جاتا ہے۔ اسی طرح مستقبل میں؛ مثبت میں will have to، منفی میں Will not have to اور سوالیہ میں Will+subject+have to کی شکل میں استعمال ہوتا ہے۔
Simple Present
مثبت
Subject | Has/ Have | to-infinitive |
He | has | to go |
منفی
Subject | Does not/ Do not |
have | to-infinitive |
They | Do not | have | to tell. |
سوالیہ
Does/ Do | Subject | Have | to-infinitive |
Does | he | have | to go? |
Simple Past
مثبت
Subject | had | to-infinitive |
He | had | to go |
منفی
Subject | Did not | have | to-infinitive |
They | Did not | have | to tell. |
سوالیہ
Did | Subject | Have | to-infinitive |
Does | he | have | to go? |
Simple Future
مثبت
Subject | will+ have | to-infinitive |
He | will have | to go |
منفی
Subject | will not | have | to-infinitive |
They | will not | have | to tell. |
سوالیہ
Will | Subject | Have | to-infinitive |
Will | he | have | to go? |
دیگر جملوں میں Have to
ضمیریں | Helping verb | main verb have |
to-infinitive | |
---|---|---|---|---|
Past Simple | I | had | to work | |
Present Simple | I | have | to work | |
Future Simple | I | will | have | to work |
Present Continuous | She | is | having | to wait. |
Present Perfect | We | have | had | to change |
modal may | They | may | have | to do |
Difference between must and have to in Urdu
- I must write a letter to Zaid
- مجھے زید کو خط ضرور لکھنا چاہئے۔
- I have to write a letter to Zaid.
- مجھے زید کو خط لکھنا پڑتا ہے۔
- We have to wear a uniform at work.
- ہمیں کام پر ایک وردی پہننی پڑتی ہے۔
- I must book a hotel for my trip next week.
- مجھے اگلے ہفتے اپنے سفر کے لئے ایک ہوٹل کی بکنگ کرنی ہوگی۔
Must in Affirmative (مثبت) sentence
Must in Negative (منفی) sentence
Must in Interrogative (سوالیہ) sentence
- When do you have to go?
- آپ کو کب جانا ہے (آپ کو کب جانا پڑے گا)؟
Tense | Modals | Examples |
---|---|---|
Simple Present | must I talk to him? کیا مجھے اس سے بات کرنی چاہیے؟ |
Do I have to talk to him? |
کیا مجھے اس سے بات کرنی چاہیے؟ | ||
Simple Past | —————– | Did I have to talk to him? |
کیا مجھے اس سے بات کرنی چاہیے تھی؟ | ||
Future | ——————- | Will I have to talk to him? |
کیا مجھے اس سے بات کرنی ہوگی |