Future Continuous Tense in Urdu & English with Examples | فعل مستقبل جاری
آج ہمارا سبق (Future Continuous Tense in Urdu) جس میں ہم انگریزی کے فعل مستقبل جاری، اس کی پہچان، بنانے کا طریقہ اور اس کی مثالیں جانیں گے۔ یعنی:
- Definition of Future Continuous Tense in Urdu
- (فعل مستقبل جاری کی تعریف)
- Rules Of Future Continuous Tense in Urdu
- (فعل مستقبل جاری کے قواعد)
- Future Continuous Tense Examples in Urdu
- (فعل مستقبل جاری کی مثالیں)
Definition of Future Continuous Tense in Urdu
تعریف: وہ جملے جن سے زمانۂ مستقبل (آنے والے زمانے) میں کسی کام کا جاری رہنا معلوم ہو، انہیں اردو میں زمانہ مستقبل جاری اور انگلش میں Future continuous tense کہتے ہیں.
پہچان: Future Continuous Tense (فیوچر کنٹینواس) کو Future Progressive (فیوچر پروگریسیو) بھی کہتے ہیں۔ اس کی پہچان یہ ہے کہ اردو میں اس کے آخر میں “رہا ہوگا“، “رہی ہوگی“، رہے ہوگے“، “رہے ہوں گے“، “رہی ہوں گی” جیسے الفاظ ہوتے ہیں۔ جیسے:
- وہ محنت کر رہا ہوگا۔
- وہ پڑھ رہا ہوگا۔
- وہ پوچھ رہی ہوگی۔
- ہم سیکھ رہے ہوں گے۔
- تم آرام کر رہے ہوگے۔
- وہ دیکھ رہی ہوں گی۔
Future Continuous Tense rules in Urdu
- Affirmative (مثبت)
- Negative (منفی)
- Interrogative (سوالیہ)
- Negative Interrogative (منفی سوالیہ)
یہ بھی پڑھیں!
Future Continuous Tense in Urdu (Affirmative)
Future Continuous Tense کے جملے بنانے کیلیے ہم ایک ترکیب (Formula) کا استعمال کرتے ہیں۔
- Formula ( ترکیب):
- Subject+ will+be+ing form of verb+object
جیسے اگر ہمیں کہنا ہو: “وہ ایک خط لکھ رہاہوگا“
تو ہم سب سے پہلے Subject (فاعل) لائیں گے جو اس جملہ میں لفظ “وہ (He)” ہے۔ اس کے بعد helping verb یعنی “will” اور “Be” لائیں گے۔ اس کے بعد verb کی ing Form لائیں گے جو اس جملہ میں “لکھ رہا ہوگا( writing)” ہے۔ اور آخر میں مفعول لائیں گے جو اس جملہ میں “ایک خط(A letter)” ہے۔ بس جملہ تیار ہے۔
- He will be writing a letter.
- (ہی ول بی رائٹنگ اَ لَیْٹر)
- وہ ایک خط لکھ رہاہوگا
Formula | انگریزی | اردو |
---|---|---|
Subject | He | وہ |
Will | will | ہوگا |
Be | be | رہا |
Ing form of verb | writing | لکھ |
Object | a letter | ایک خط |
Future Continuous Tense in Urdu (Negative)
Future Continuous Tense کے منفی جملے بنانے کیلیے ہم Helping verb یعنی will اور be کے بیچ میں لفظ”not” بڑھادیں گے۔
- Formula (ترکیب)
- Subject+ will + not + be + ing form of verb+object
جیسے اگر ہمیں کہنا ہو: “ہم اگلے سال امریکہ نہیں جارہے ہوں گے۔”
تو ہم سب سے پہلے Subject (فاعل) لائیں گے جو اس جملہ میں لفظ “ہم (We)” ہے۔ اس کے helping verb یعنی “will” لائیں گے، اس کے بعد “نہیں” کا معنی پیدا کرنے کیلیے “not” لائیں گے.پھر “be” اور اس کے بعد فعل کی پہلی شکل کے ساتھ ing بڑھادیں گے (ing Form of verb) جو اس جملہ “جانا(going)” ہے۔اور اس جملہ میں دو مفعول ہیں؛ امریکہ (America) اور “اگلے سال (Next year)” آخر میں یہی دونوں لائیں گے۔بس جملہ تیار ہے۔
- We will not be going to America next year
- (وی ول نَوْٹ بی گواننگ ٹو امیرکہ نیکسٹ یئر)
- ہم اگلے سال امریکہ نہیں جارہے ہوں گے۔
Formula | انگریزی | اردو |
---|---|---|
Subject | We | ہم |
Will | will | ہوں گے |
Not | not | نہیں |
Be | be | |
Ing form of verb | going | جارہے |
Object | to America | امریکہ |
Future Continuous Tense in Urdu (Interrogative)
Future Continuous Tense کے سوالیہ جملے بنانے کیلیے بس ایک چیز کی ضرورت ہے subject اور helping verb کی جگہ بدلنے کی یعنی پہلے Helping verb لائیں گے اس کے بعد subject۔ اور بس جملہ تیار ہوجائے گا۔ جیسے:
- Formula (ترکیب)
- Will +Subject+be+ing form of verb+object
- Will he be playing football?
- کیا وہ فٹبال کھیل رہا ہوگا؟
Formula | انگریزی | اردو |
---|---|---|
Helping verb | Is | کیا |
Subject | he | وہ |
Ing form of verb | playing | کھیل رہا ہے |
Object | football | فٹبال |
Affirmative (مثبت) | Interrogative (سوالیہ) |
---|---|
He will be playing football | Will he be playing football? |
وہ فٹبال کھیل رہاہوگا۔ | کیا وہ فٹبال کھیل رہا ہوگا؟ |
یہ تو YesNo والے سوالیہ جملے ہوئے؛ لیکن اگر WH Family والے سوالیہ جملے بنانا ہو؛ تو YESNO والے سوالیہ جملوں ہی کے شروع میں WH Word بڑھا دیں گے۔ جیسے:
- Formula (ترکیب)
- Wh wrods+ Yes/No Question
- Why will he be playing football?
- وہ فٹبال کیوں کھیل رہا ہوگا؟
YESNO | WH Question |
---|---|
Will he be playing football? | Why will he be playing football? |
کیا وہ فٹبال کھیل رہا ہوگا؟ | وہ فٹبال کیوں کھیل رہا ہوگا؟ |
Future Continuous Tense in Urdu |
Future continuous tense interrogative examples with Urdu meaning
- کیا شاعر شاعری لکھ رہا ہوگا؟
- Will the poet be writing poetry?
- کیا آپ سچ بول رہے ہوں گے؟
- Will you be speaking the truth?
- کیا وہ آپس میں لڑ رہے ہوں گے؟
- Will they be quarrelling among themselves?
- کیا میں ایک کاروبار شروع کر رہا ہوں گا؟
- Will he be starting a business?
- کیا وہ ایک نئی گاڑی خرید رہے ہوں گے؟
- Will they be buying a new car?
The Other Future Tenses in Urdu
The 4 Future Tenses | Example |
---|---|
Simple Future tense | I will go |
Future progressive tense | I will be going |
Future Perfect tense | I will have gone |
Future Perfect progressive tense | I will have been going |
امید ہے آپ آج کا سبق مستقبل جاری (Future continuous tense in Urdu) کو پڑھ کر اچھی طرح سمجھ گئے اور اگر کچھ سمجھنے میں دشواری ہو؛ تو آپ Comment کرکے ضرور پوچھ لیں گے۔