Past Perfect Tense in Urdu and English | Structure and Examples
آج کے ہمارے سبق کا عنوان ہے “Past Perfect Tense in Urdu” یعنی اردو میں انگریزی کے فعل ماضی مکمل والے جملہؑ فعلیہ بنانا سیکھیں گے۔ اور جانیں گے:
- Definition of Past Perfect Tense in Urdu
- (فعل ماضی مکمل کی تعریف)
- Rules Of Past Perfect Tense in Urdu
- (فعل ماضی مکمل کی قواعد)
- Past Perfect Tense examples in Urdu
- (فعل ماضی مکمل کی مثالیں)
Definition of Past Perfect Tense in Urdu
تعریف: وہ جملے جن سے زمانۂ ماضی (گزرے ہوئے زمانے) میں کسی کام کا مکمل ہونا معلوم ہو، انہیں اردو میں زمانہ ماضی مکمل اور انگلش میں Past Perfect Tense کہتے ہیں۔
علامت: Past perfect Tense (پِاسٹ پرفیکٹ) کی علامت یہ ہے کہ اردو میں اس کے آخر میں “چکاتھا“، “چکی تھی“، “چکے تھے” یا “لیاتھا“،” دیاتھا“،”لی تھی“،”دی تھی” جیسے الفاظ ہوتے ہیں۔ جیسے:
- میں پڑھ چکا تھا۔
- وہ سو چکا تھا۔
- وہ کھا چکی تھی۔
- ہم سیکھ چکے تھے۔
- تم آرام کر چکےتھے۔
- میں نے پوچھ لیا تھا۔
- میں نے یہ دیکھ لی تھی۔
- یہ کس نے دی تھی؟
Use of Past Perfect Tense in Urdu
بس اتنا سمجھ لیجے کہ جب دو چیزیں یا واقعہ ہوئے ہوں اور ان میں سے ایک پہلے اور دوسرا بعد میں ہواہو ؛ تو پہلے والے کیلیے ہم Past Perfect Tense کا استعمال کرتے ہیں۔اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم پہلے کس واقعہ کا ذکر کرتے ہیں۔ بس یہ ضروری ہے کہ Past Perfect Tense کا استعمال اس واقعہ کیلئے ہوتا ہے جو پہلے ہوا ہے خواہ جملے میں اس کا ذکر ہم پہلے کریں یا بعد میں۔
چلیے مثال سے سمجھتے ہیں:
نیچے کی مثالوں میں جو چیز پہلے ہوئی ہے اسے “واقعہ الف” اور جو بعد میں ہوا ہے اسے “واقعہ ب” کا نام دیا گیا ہے۔
واقعہ الف | وقعہ ب |
He had already gone وہ پہلے ہی جاچکا تھا |
when I arrived جب میں پہنچا |
واقعہ الف | واقعہ ب |
I had saved my document میں اپنے دستاویزات محفوظ کر چکا تھا |
before the computer crashed کمپیوٹر خراب ہونے سے پہلے |
واقعہ ب | واقعہ الف |
When they arrived جب وہ پہونچے |
He had gone وہ جا چکا تھا |
اس سے آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ جب دو چیزیں ہوئی ہوں اور ان میں سے ایک پہلے اور دوسری بعد میں؛ تو جو پہلے ہوئی ہے اس کیلیے ہم Past Perfect Tense کا استعمال کرتے ہیں۔
Past Perfect tense rules in Urdu
قواعد جاننے سے پہلے یہ جانیے کہ انگریزی کے دوسرے جملوں کی طرح Present Perfect tense کی بھی چار قسمیں ہیں:
- Affirmative (مثبت)
- Negative (منفی)
- Interrogative (سوالیہ)
- Negative Interrogative (منفی سوالیہ)
- Past Perfect Tense میں دو فعل ہوتے ہیں ایک main verb (فعل اصلی) اور دوسرا Helping verb ( معاون فعل)۔ main verb تو وہی فعل ہے جو ہم جملہ میں استعمال کرتے ہیں جیسے: کھانا، پینا ،سونا وغیرہ۔ اورHelping verb تو کئی ہیں لیکن Past Perfect Tense میں ایک Helping verb استعمال ہو تا ہے: Had (ہیڈ)
Had = ہر قسم کے فاعل کے ساتھ Had کا استعمال ہوتا ہے۔
Past Perfect Tense میں فعل کی Third form کا استعمال ہوتا ہے۔ جیسے play کی Third form (تیسری شکل) Played ہے۔
Past Perfect Tense in Urdu (Affirmative)
Past Perfect Tense کے مثبت جملے بنانے کیلیے ہم ایک ترکیب (Structure) کا استعمال کرتے ہیں۔
- Structure (ترکیب):
- Subject + Had + Third form of verb + object
جیسے اگر ہمیں کہنا ہو: “میں انگریزی سیکھ چکاتھا”
تو ہم سب سے پہلے Subject (فاعل) لائیں گے جو اس جملہ میں لفظ “میں (I)” ہے۔ اس کے بعد helping verb یعنی”Had” لائیں گے۔ اس کے بعد verb کی Third Form لائیں گے جو اس جملہ میں “سیکھ چکا تھا”( Learnt)” ہے۔ اور آخر میں مفعول لائیں گے جو اس جملہ میں “انگریزی(English)” ہے۔ بس جملہ تیار ہے۔
- I had learnt English.
- (آئی ہیڈ لرنٹ انگلش)
- میں انگریزی سیکھ چکا تھا۔
Structure | انگریزی | اردو |
---|---|---|
Subject | I | میں |
Helping verb | had | چکا تھا |
Third form of verb | Learnt | سیکھ |
Object | English | انگریزی |
یہ بھی پڑھیں!
Past Perfect Tense in Urdu (Negative)
Past Perfect Tense کے منفی جملے بنانے کیلیے ہم Helping verb یعنی had کے بعد لفظ”not” بڑھادیں گے۔
- Structure (ترکیب):
- Subject+ Had not+ third form of verb+object
Affirmative (مثبت) | Negative (منفی) |
---|---|
I had learnt English. | I had not learnt English. |
میں نے انگریزی سیکھ لیا تھا۔ | میں نے انگریزی نہیں سیکھا تھا۔ |
جیسے اگر ہمیں کہنا ہو: “ہم نےکسی کو دھوکہ نہیں دیاتھا۔”
تو ہم سب سے پہلے Subject (فاعل) لائیں گے جو اس جملہ میں لفظ “ہم (We)” ہے۔ اس کے helping verb یعنی “Had” لائیں گے، اس کے بعد “نہیں” کا معنی پیدا کرنے کیلیے “not” لائیں گے.اس کے بعد فعل کی تیسری شکل ( Third form of verb) لائیں گےجو اس جملہ “دھوکہ دینا(betrayed)” ہے۔اور آخر میں مفعول لائیں گے جو اس جملہ میں “کسی کو (anyone)” ہے۔بس جملہ تیار ہے۔
- We had not betrayed anyone.
- (وی ہیڈ نَوْٹ بَیٹریڈ ایْنِی وَن)
- ہم نےکسی کو دھوکہ نہیں دیاتھا۔
Structure |
انگریزی | اردو |
---|---|---|
Subject | We | ہم نے |
Helping verb | had | |
Not | not | نہیں |
Third form of verb | betrayed | دھوکہ دیا تھا |
Object | anyone | کسی کو |
Past Perfect Tense in Urdu (Interrogative)
Past Perfect Tense کے سوالیہ جملے بنانے کیلیے بس ایک چیز کی ضرورت ہے subject اور helping verb کی جگہ بدلنے کی یعنی پہلے Helping verb لائیں گے اس کے بعد subject۔ اور بس جملہ تیار ہوجائے گا۔ جیسے:
Affirmative (مثبت) | Interrogative (سوالیہ) |
---|---|
He had played football. | Had he played football? |
وہ فٹبال کھیل چکا تھا۔ | کیا وہ فٹبال کھیل چکاتھا؟ |
Interrogative (سوالیہ)
- Had he played football?
- کیا وہ فٹبال کھیل چکا تھا؟
Structure | انگریزی | اردو |
---|---|---|
Helping verb | had | کیا |
Subject | he | وہ |
Third form of verb | played | کھیل چکا تھا |
Object | football | فٹبال |
یہ تو YesNo والے سوالیہ جملے ہوئے؛ لیکن اگر WH Family والے سوالیہ جملے بنانا ہو؛ تو YESNO والے سوالیہ جملوں ہی کے شروع میں WH Word بڑھا دیں گے۔ جیسے:
YESNO Question | WH Question |
---|---|
Had he played football? | Why had he played football? |
کیا وہ فٹبال کھیل رہا تھا؟ | وہ فٹبال کیوں کھیل رہا تھا؟ |
Structure | انگریزی | اردو |
---|---|---|
WH Word | why | کیسے |
Helping verb | had | |
Subject | he | وہ |
Third form of verb | played | کھیل بکا ہے |
Object | football | فٹبال |
The Other Past Tenses in Urdu
The 4 Future Tenses | Example |
---|---|
Past Indefinite tense | I went |
Past progressive tense | I was going |
Past perfect tense | I had gone |
Past perfect progressive tense | I had been going |
آج کے سبق (Past Perfect Tense in Urdu) میں ہم نے فعل ماضی مکمل کے جملوں کو بنانا سیکھا۔ اور مثبت، منفی وغیرہ جملہ بنانے کا طریقہ جانا۔ امید ہے آپ سب سمجھ گئے ہوں گے۔ لیکن اگر کچھ نہ سمجھنے میں دشواری ہو؛ تو آپ Comment کرکے ضرور پوچھ لیں.