Past Perfect Continuous Tense in Urdu and English | Structure & Examples
Definition of Past Perfect Continuous Tense in Urdu
علامت: Past Perfect Continuous Tense (پِاسٹ پرفیکٹک کنٹنواس) کی علامت وہی ہے جو Past Continuous کی ہے یعنی اس کے آخر میں اردو میں “رہاتھا”، “رہی تھی”، “رہے تھے” جیسے الفاظ ہوتے ہیں۔ لیکن فرق یہ ہے کہ Past Continuous میں وقت کا ذکر نہیں ہوتا ہے اور اس میں وقت کے ساتھ لفظ”سے(Since)” کا استعمال ہوتا ہے۔ جیسے:
- میں ایک سال سے نوکری کر رہا تھا۔
- وہ صبح سے پڑھ رہا تھا۔
- وہ 2 بجے سے سلائی کر رہی تھی۔
- ہم 2 مہینے سے سیکھ رہے تھے۔
- تم کل سے آرام کر رہے تھے۔
بس اتنا سمجھ لیجے کہ Past Perfect Continuous Tense کا استعمال اس وقت ہوتا ہے جب کوئی کام ماضی میں شروع ہواہو اور ماضی ہی میں کسی مدت تک لگا تار ہوتا رہا ہو۔ جیسا کہ اوپر کی مثالوں سے سمجھ میں آگیا ہوگا۔
Past Perfect Continuous Tense in Urdu (Rules)
قواعد جاننے سے پہلے یہ جانیے کہ انگریزی کے دوسرے جملوں کی طرح Present Indefinite tense کی بھی چار قسمیں ہیں:
- Affirmative (مثبت)
- Negative (منفی)
- Interrogative (سوالیہ)
- Negative Interrogative (منفی سوالیہ)
- Had been= ہر قسم کے فاعل کے ساتھ لفظ “Had been” کا استعمال ہوتا ہے۔ خواہ فاعل واحد ہو،جمع ہو، متکلم ہو،مخاطب ہو یا غائب۔
Since اور For میں فرق
Since= کا استعمالpoint of time کیلیے ہوتاہے یعنی جس وقت کام شروع ہواہے اس وقت کیلیے۔ جیسے:
- Since morning (صبح سے)
- Since childhood (بچپن سے)
For = کا استعمال duration of time کیلیے ہوتاہے یعنی کام کتنے وقت سے ہورہا ہے۔جیسے:
- (تین سال سے)For 3 years
- (5 گھنٹوں سے)For 5 hours
- (دس دن سے) For ten days
Past Perfect Continuous Tense in Urdu (Affirmative)
Past Perfect Continuous Tense کے مثبت جملے بنانے کیلیے ہم ایک ترکیب (Formula) کا استعمال کرتے ہیں۔
Formula (ترکیب):
Subject + Had + been+ ing form of verb + object+since/for+time
جیسے اگر ہمیں کہنا ہو: “میں دو سال سے انگریزی سیکھ رہا تھا”
تو ہم سب سے پہلے Subject (فاعل) لائیں گے جو اس جملہ میں لفظ “میں (I)” ہے۔ اس کے بعد helping verb یعنی”Had” لائیں گے۔اس کے بعد لفظ”been”، اس کے بعد verb کی ing form لائیں گے جو اس جملہ میں “سیکھ رہا تھا”(Learning)” ہے، پھر مفعول لائیں گے جو اس جملہ میں “انگریزی(English)” ہے۔ اس کے بعد لفظ”For” اور آخر میں”time”جو اس جملہ میں”2years(دوسال)”ہے۔ لیجیے جملہ تیار ہے۔
- I had been learning English For 2 years.
- (آئی ہیڈ بین لرننگ انگلش سنس ٹو یرس)
- میں دو سال سےانگریزی سیکھ رہاتھا۔
Formula | English | اُردو |
---|---|---|
Subjec | I | میں |
Had +been | had been | |
Ing form of verb | Learning | سیکھ رہا تھا |
Object | English | انگریزی |
Since/For | For | سے |
Time | 2years | دو سال |
Past Perfect Continuous Tense in Urdu (Negative)
ماضی مکمل جاری کے منفی جملے بنانے کیلیے ہم Helping verb یعنی had کے بعد لفظ”not” بڑھادیں گے۔
Formula:
Subject+ had + not+been+ ing form of verb+object+ Since/For+ Time
جیسے اگر ہمیں کہنا ہو:: “وہ دودن سے نہیں آرہا تھا۔ “
تو ہم سب سے پہلے Subject (فاعل) لائیں گے جو اس جملہ میں لفظ “وہ (He)” ہے۔ اس کے helping verb یعنی”had” لائیں گے، اس کے بعد “نہیں” کا معنی پیدا کرنے کیلیے “not” لائیں گے.اس کے بعد لفظ “been” لائیں گے، پھر فعل کی ing form لائیں گےجو اس جملہ “آنا (Coming)” ہے۔پھر “For” لائیں گے،اور آخر میں “Time”جو اس جملہ میں “دودن(2days)” ہے۔بس جملہ تیار ہے۔
- He had not been coming for 2 days.
- (ہی ہیڈ نَوْٹ بین کمنگ فور ٹو ڈیز)
- وہ دو دن سے نہیں آرہا تھا۔
خلاصہ یہ ہے کہ مثبت جملوں میں میں Had اور been کے درمیان “Not” بڑھا دینے سے منفی جملہ بن جاتا ہے.
Affirmative (مثبت) | Negative (منفی) |
---|---|
I had been learning English For 2 years. | I had not been learning English For 2 years. |
میں دو سال سےانگریزی سیکھ رہاتھا۔ | میں دو سال سےانگریزی نہیں سیکھ رہاتھا۔ |
Past Perfect Continuous Tense in Urdu (Interrogative)
Past Perfect Continuous Tense کے سوالیہ جملے بنانے کیلیے بس ایک چیز کی ضرورت ہے subject اور helping verb کی جگہ بدلنے کی یعنی پہلے Helping verb لائیں گے اس کے بعد subject۔ اور بس جملہ تیار ہوجائے گا۔ جیسے:
Affirmative (مثبت)
He had been playing football since morning.
وہ صبح سے فٹبال کھیل رہا تھا۔
اسی کو helping verb یعنی had کو پہلے لاکر ہم اس طرح بولیں گے۔
Interrogative (سوالیہ)
Had he been playing football since morning?
کیا وہ صبح سے فٹبال کھیل رہا تھا؟
Affirmative (مثبت) | Interrogative (سوالیہ) |
---|---|
He had been playing football since morning. | Had he been playing football since morning? |
وہ صبح سے فٹبال کھیل رہا تھا۔ | کیا وہ صبح سے فٹبال کھیل رہا تھا؟ |
یہ تو YesNo والے سوالیہ جملے ہوئے؛ لیکن اگر WH Familyوالے سوالیہ جملے بنانا ہو؛ تو YESNO والے سوالیہ جملوں ہی کے شروع میں WH Word بڑھا دیں گے۔ جیسے:
YESNO Question
Had he been playing football since morning?
کیا وہ صبح سے فٹبال کھیل رہا تھا؟
اسی کو ہم WH WORD کےساتھ اس طرح کہیں گے۔
WH Question
Why had he been playing football since morning?
وہ صبح سے فٹبال کیوں کیوں کھیل رہا تھا؟
YESNO Question | WH Question |
---|---|
Had he been playing football since morning? | Why had he been playing football since morning? |
کیا وہ صبح سے فٹبال کھیل رہا تھا؟ | وہ صبح سے فٹبال کیوں کیوں کھیل رہا تھا؟ |
The Other Past Tenses in Urdu
The 4 Future Tenses | Example |
---|---|
Past Indefinite tense | I went |
Past progressive tense | I was going |
Past perfect tense | I had gone |
Past perfect progressive tense | I had been going |
آج کے مضمون (Past Perfect Continuous Tense in Urdu) میں ہم نے فعل ماضی مکمل جاری کے جملوں کو بنانا سیکھا۔ اور مثبت, منفی وغیرہ جملہ بنانے کا طریقہ جانا۔ امید ہے آپ سب سمجھ گئے ہوں گے۔ لیکن اگر کچھ نہ سمجھنے میں دشواری ہو؛ تو آپ Comment کرکے ضرور پوچھ لیں۔