Verbs in Urdu | Meaning, Definition Examples – Fayl فعل
Learn the English Verb in Urdu, Verb meaning in Urdu, Verb Definition in Urdu, types Of verb in Urdu. and examples.
In this lesson, we have explained All Types of Verbs in Urdu with easy examples.
You will find here:
- Verb Meaning in Urdu
- Verb Definition in Urdu
- Verb Examples in Urdu
- Verb Types in Urdu
In this lesson I will teach you the different Types of verbs in Urdu and I will also show you how to avoid mistakes that beginners make with verbs.
We will star with the meaning of verb in Urdu, and then we will look at the definition of verb in Urdu and finally we will discuss all types of verbs in Urdu.
آج کے سبق (Verbs in Urdu) میں ہم انگریزی کے افعال، ان کے اقسام، معانی کو مثالوں کے ساتھ سیکھیں گے۔
Let’s start with the meaning of verb in Urdu.
چلیے! آج کے سبق کی شروعات میں Verb کے اردو معنی (Urdu meaning) سے کرتے ہیں۔
Verb Meaning in Urdu
اردو میں Verb کا معنیٰ (Meaning) فعل اور عمل ہوتا ہے۔
Verb meaning in Urdu is ‘Fayl’. You can write Verb meaning in Roman Urdu as ‘Fayl’ and in Urdu script as ‘فعل’.
Word | Urdu Meaning |
---|---|
Verb | (Fayl) فعل |
Verb | (Amal) عمل/کام |
Verb Definition in Urdu
Let’s start today’s lesson with Verb definition in Urdu with easy examples…
Verb (فعل) ایک ایسا لفظ ہے جس سے کسی زمانہ میں کسی کام کے “کرنے(action)” یا”ہونے(state)” کا پتہ چلتا ہے۔ جیسے:
Verb | Transitive Example |
---|---|
The sun rises in the east. | سورج مشرق سے نکلتا ہے |
The cat is running | بلی دوڑ رہی ہے۔ |
She will come here. | وہ یہاں آئے گی۔ |
ان جملوں میں rises, running, come یہ تینوں verb (فعل) ہیں۔
Types of Verbs in Urdu
Now, let’s discuss the types of verbs in Urdu. Below we have given you a detailed guid to all types of verbs in Urdu.
فعل کی قسمیں: Verb کی کئی طرح تقسیم کی جاتی ہے۔ ہم انہیں ایک ایک کرکے جانیں گے۔
Main Verb Definition in Urdu
اس کو Lexical verb (لَیْکْسِیکَل ورب) اور principal verb (پِرِنسِپَل ورب) بھی کہتے ہیں۔ یہ جملہ کا مرکزی اور اہم فعل ہوتاہے۔ جیسے:
- Zaid is my friend
- زید میرا دوست ہے۔
- Zaid is playing
- زید کھیل رہاہے۔
پہلے جملہ میں ایک ہی verb ہے “is” اس لیے یہی Main verb ہے۔ اور دوسرے جملہ میں دو فعل ہیں؛ “is” اور “playing”. اور اگر غور کریں؛تو اس جملہ میں “زید کے کھیلنے” کے بارے میں بتایاگیا ہے۔ اور وہ لفظ “playing” سے معلوم ہورہاہے۔ اس لیے “playing” اس جملہ میں main verb ہے۔ اور رہی بات “is” کی ؛ تو “is” سے صرف یہ معلوم ہورہا ہے کہ یہ جملہ زمانۂ حال کا ہے,مستقبل اور ماضی کا نہیں۔ یعنی “is” محض “playing” کی زمانہ کو متعین کرنے میں help اور مدد کررہاہے۔ اس لیے “is” ایک helping verb ہے۔
Helping verbs in Urdu
ایک Helping verb (ہَیلْپِنگ وَرب) جسے auxiliary verb (اَیکزِی لَری ورب) بھی کہاجاتاہے۔ اس کا استعمال main verb (اہم فعل) کے ساتھ کیا جاتاہے تاکہ وہ main verb کی مدد کرے۔ جیسے:
Helping verbs کی مثالیں
فعل ماضی
|
فعل حال
|
فعل مستقبل
|
---|---|---|
He was going
|
He is going
|
He will go
|
ہی وز گوئنگ
|
ہی از گوئنگ
|
ہی ول گو
|
وہ جارہاتھا
|
وہ جارہاہے
|
وہ جائے گا
|
- Did he go?
- کیا وہ گیا؟
- He did not go.
- وہ نہیں گیا۔
Modal Verbs in Urdu
ایک Modal auxiliaries verb یا Modal verb ایک قسم کی معاون فعل ہے جو استعداد، امکان، اجازت اور ذمہ داری جیسے خیالات کے اظہار کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ نیچے موڈل معاون فعل دیے گئے ہیں.
must, shall, will, should, would, ought (to), can, could, may, and might.
Transitive verb in Urdu
جب کوئی فعل(verb) اپنے فاعل(subject) سے مل کر مکمل مفہوم ادا نہ کرسکے؛ بلکہ اسے مفعول (object) کی بھی ضرورت ہو؛ تو اسے اردو میں “فعل متعدی” اور انگریزی میں “Transitive verb (ٹرانزِٹِوْ وَرب)” کہتے ہیں۔
Verb | Transitive Example |
---|---|
to agree متفق ہونا |
She agreed to my terms.
وہ میری شرطوں سے متفق ہوگئی |
to play کھیلنا |
He will play cricket. وہ کرکٹ کھیلے گا۔ |
to ask پوچھنا |
I will ask you a question. میں تم سے ایک سوال پوچھوں گا۔ |
کچھ Transitive verbs ایسے بھی ہیں جن کے مفہوم کو مکمل کرنے کیلیے دو مفعول (objects) کی ضرورت ہوتی ہے. جیسے:
- He will teach me English
- وہ مجھے انگریزی سکھائے گا۔
- I will ask you a question
- میں تم سے ایک سوال پوچھوں گا۔
پہلے جملے میں “me”اور “English” دونوں مفعول (objects) ہیں۔ اور دوسرے جملے میں “you” اور” a question” دونوں مفعول (objects) ہیں۔ اس لیے “Teach” اور “Ask” ایسے Transitive verb ہیں جو دو مفعول کو چاہتے ہیں۔
Intransitive Verb in Urdu
جب کسی فعل(verb) کا معنی اور مفہوم اپنے فاعل(subject) سے مل کر مکمل ہوجاۓ؛ تو اسے اردو میں “فعل لازم” اور انگریزی میں “Intransitive verb( اِن ٹرانزِٹِوْ وَرب)” کہتے ہیں۔ جیسے:
Verb | Intransitive Example |
---|---|
to bark بھونکنا |
The dog barks. کتا بھونکتا ہے۔ |
to roar دھاڑنا |
The lion roars. شیر دھاڑتا ہے۔ |
to laugh ہنسنا |
The boy laughed. لڑکا ہنسا۔ |
Linking verb in Urdu
ایک Linking verb (لِنکِنگ وَرب) مبتدا (Subject) کو اس لفظ سے جوڑتا ہے جو اس مبتدا کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ وہ کچھ عمل نہیں کرتا ہے؛بلکہ صرف Subject کو باقی جملہ سے جوڑا یے۔ مثال کے طور پر
- He is a doctor.
- وہ ایک طبیب ہیں۔
اس جملے میں لفظ” is “وہ Linking verb ہے جو”He”اور”doctor” دونوں لفظوں کے مابین تعلقات کو ظاہر کرنے کے لئے دونوں کو جوڑرہا ہے۔
اس مثال سے آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ ایک Linking verb یہ بتلاتا ہے کہ Subject کیا ہے یہ نہیں بتلاتا کہ subject کیا کررہاہے۔
سب سے عام Linking verbs وہ ہیں جو verb کی to form کہلاتی ہے۔
Subject مبتدا |
VERB TO BE | ||
---|---|---|---|
ماضی past tense |
حال present tense |
مستقبل future tense |
|
I | was | am | will be |
You | were | are | will be |
He / She / It | was | is | will be |
We | were | are | will be |
You | were | are | will be |
They | were | are | will be |
Linking verb کیلیے ضروری ہے کہ اس کے ساتھ کوئی دوسرا verb استعمال نہ کیاجائے، کیونکہ اگر اس کے ساتھ دوسرا verb ہوا تو یہ Helping verb بن جائیں گے۔ جیسے:
- He is going.
- وہ جارہاہے۔
اس جملہ میں “is” کے ساتھ ایک اور لفظ “going” کا استعمال ہواہے اور “going” بھی ایک verb ہے اس لیے اس جملہ میں “is” ایک linking verb نہیں ؛ بلکہ Helping verb ہے۔ لیکن بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس کو دونوں کہہ سکتے ہیں۔ یعنی Linking verb بھی اور Helping verb بھی۔
یہ بھی پڑھیں!
Phrasal verbs in Urdu
Phrasal verb (فِرَیزَلْ وَرب) وہ verb ہیں جو ایک سے زیادہ الفاظ سے بنائے جاتے ہیں۔ ایک phrasal verb میں ایک main verb (فعل خاص) ہوتاہے اور ایک دوسرا کوئی لفظ ہوتاہے۔ دراصل phrasal verb عام فعل کے ذریعہ بنائے جاتے ہیں اور اس کا معنی بدل دیتے ہیں۔ جیسے:
Call= بلانا
اب اس کے ساتھ لفظ off ملا کر ایک phrasal verb بنتا ہے “Call off” اور اس کا معنی ہوتاہے”cancel (رد کرنا)”۔
- Call +off = Call off = رد کرنا
- We should call off the meeting.
- ہمیں ملاقات رد کردینی چاہیے۔
کچھ اور مثالیں:
- Act on = متاثر کرنا, کسی خبر یا اطلاع پر کاروائی کرنا
- Act out = اداکاری کرنا
- Act up = عجیب حرکتيں کرنا
اوپر کی مثالوں میں “Act” کے ساتھ الگ الگ الفاظ ملانا سے الگ الگ معنی بنتے ہیں۔ اس سے آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ phrasal verb کوئی مشکل چیز نہیں ؛ بلکہ عام افعال میں ہی دوسرے الفاظ ملانے سے یہ تیار ہوتے ہیں۔
لیکن سوال یہ ہے کہ ان کا کیا فائدہ ؟ ان کے بجائے دوسرے verb سے بھی کام چل سکتاہے۔ جیسے:
Call off کا مطلب ہے “Cancel (رد کرنا)”
تو اگر ہمیں یہ کہناہو:
- We should call off the meeting.
- ہمیں ملاقات (مجلس مشاورت) رد کردینی چاہیے۔
اسی جملہ کو ہم Call off کے بجائے لفظ cancel بول کر یوں بھی کہ سکتے ہیں:
We should cancel the meeting.
تو اس طرح بھی یہ جملہ صحیح ہے۔ پھر phrasal verb کا کیا فائدہ ہوا؟
اس کے تین بڑے فائدے ہیں:
- اہل زبان(انگریز) اس کا بہت استعمال کرتے ہیں۔ اس لیے اگر ان سے بات کرنی ہے اور ان کی بات سمجھنی ہے؛ تو phrasal verb کا جاننا ضروری ہے۔
- اس سے آپ کے ذخیرہؑ الفاظ میں اضافہ ہوگا اور کبھی آپ ایک لفظ بھول گئے؛ تو phrasal verb آپ کے کام آئیں گے اور آپ اٹکے بغیر جملہ بول لے جائیں گے۔
- ان کا سمجھنا آسان ہوتا ہے۔
Stative verb in Urdu
یہ وہ افعال ہیں جو فاعل کی خبر اور اس کی حالت بتاتے ہیں اور یہ بتاتے ہیں کہ جملہ کے زمانہ کی کیا حالت ہے؛ ماضی، حال یا مستقبل۔ جیسے:
- Zaid is at home
- زید گھر پر ہے۔
اس جملہ میں “is” زید کی حالت بتارہاہے، اور یہ بھی بتارہا ہے کہ یہ جملہ حال کا ہے۔ زید اس وقت گھر پر ہے نہ کہ ماضی میں۔
Action Verb in Urdu
یہ Stative verb کی ضد ہے۔ یہ وہ افعال ہیں جن میں کوئی “action” اور “حرکت” ہوتی ہے۔ جیسے:
- Zaid eats cake.
- زید کیک کھاتاہے۔
چلیے Stative اور Action verb کا تقابل کرتے ہیں۔ اس سے آپ بہتر سمجھ پائیں گے۔
Stative verb | Action verb |
---|---|
Zaid likes cake. | Zaid eats cake. |
ان دونوں جملوں میں like ایک Stative verb اور eat ایک Action verb ہے کیونکہlike یعنی کسی چیز کو پسند کرنے میں کوئی حرکت اور کوئی action نہیں ہوتا جب کہ eat یعنی کھانے میں action اور حرکت ہوتی ہے۔
Forms of the Verb in Urdu
زمانہ کی قسموں؛ ماضی، حال اور مستقبل کو ظاہر کرنے کیلیے فعل کی جو شکلیں بنتی ہیں انہیں verb کی Form کہتے ہیں۔ verb کی چار Form (شکل) ہیں۔
1. First form (پہلی شکل) = Present یا base form
2۔Second form(دوسری شکل)= Past
3۔Third form ( تیسری شکل)= Past participle
4۔Forth form یا ing form(چوتھی یا استمراری شکل) = Present participle
verb کی Form کے اعتبار سے دو قسمیں ہوتی ہیں:
1۔Regular (رَیگِْوْلَر)
2. Irregular ( اِررَیْگِوْلَرْ)
Regular وہ فعل ہیں جن کے First form (پہلی شکل) میں لفظ “d” یا “ed” جوڑ کر (دوسری) 2nd اور 3rd Form(تیسری شکل) بنائی جاتی ہیں۔ جیسے:
First form Present |
2nd Form Past |
3rd Form Past Participle |
---|---|---|
love | loved | loved |
hate | hated | hated |
move | moved | moved |
Irregular وہ فعل ہیں جن کے 2nd اور 3rd Form بنانے کیلیے First Form میں “d” یا “ed” نہیں جوڑا جاتا ہے. جیسے:
First form Present |
2nd form Past |
3rd form Past participle |
---|---|---|
tell | told | told |
bleed | bled | bled |
آج ہم نے سیکھا:
1۔ جس لفظ کے ذریعہ کسی زمانہ میں کسی کام کا “ہونا” یا “کرنا” معلوم ہو اس لفظ کو verb (فعل) کہتے ہیں۔
2۔ مصد وہ لفظ ہے جس سے فعل بنتاہے, اور اس میں کوئی زمانہ نہیں ہوتا۔ اردو میں اس کے آخر میں “نا” ہوتاہے۔ اور انگریزی میں verb کے شروع میں “to” کا لفظ ہوتاہے۔ جسیے:
To sleep= سونا
3۔main verb جملہ کا مرکزی اور اہم فعل ہوتاہے۔ اور اس کو lexical verb اور principal verb بھی کہتے ہیں۔
4۔helping verb کو auxiliary verb بھی کہتے ہیں۔ اور یہ main verb کی تین چیزوں میں مدد کرتے ہیں؛ voice, mood اور tense میں۔
5۔ transitive اور intransitive ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ پہلے کو اپنے مفہوم کو مکمل کرنے کیلیے مفعول(object) کی ضرورت ہوتی ہے۔ اوردوسرے کو نہیں۔
6۔Linking verb مبتدا کو جملہ کے باقی حصوں سے جوڑتاہے۔ اور اس کی عام شکل to form کہلاتی ہے۔
7۔phrasal verb میں ایک verb اور دوسراکوئی لفظ ہوتاہے۔ جیسے
- call+off = call-off
- ردکرنا
8. verb کے چار form ہیں:
- Present/ base form
- Past
- Past participle
- Present participle/ ing form
اگر آپ کو اس سبق (Verbs in Urdu) میں کوئی سوال ہے تو آپ ہم سے کمنٹ باکس میں پوچھ سکتے ہیں اور اگر آپ کو یہ سبق پسند آیا تو آپ اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں تاکہ آپ کے دوست بھی اس سبق کو سمجھ سکے۔